Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کوئٹہ:معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کےتین بیٹوں کےقتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ:معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کےتین بیٹوں کےقتل میں چوتھا بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ :کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصراچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں تین بھائیوں کے قتل میں چوتھا بھائی ملوث ہیں، سی آئی اے پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کا اکثر بھائیوں سے جھگڑا رہتا تھا، جائیداد کا لالچ بھی تھا۔

    پولیس کے مطابق چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ناصر اچکزئی گزشتہ رات فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی وآپس آرہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آور نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر ناصر کے تین بیٹے 20 سالہ موسیٰ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا زرنگ موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بے رحم قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان کو فوری سخت سزا دلائی جائے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قاتل کو گرفتارکرکے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

     

     

  • پیرمحل:علاقہ تھانہ چٹیانہ میں سرچ آپریشن ،2عادی منشیات فروشوں سمیت 5گرفتار ،منشیات فروشوں سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد

    پیرمحل:علاقہ تھانہ چٹیانہ میں سرچ آپریشن ،2عادی منشیات فروشوں سمیت 5گرفتار ،منشیات فروشوں سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد

    باغی ٹی وی – یرمحل (وقاص شریف نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کا سرچ آپریشن ڈی پی او ٹوبہ رانا شعیب محمود کے حکم پر ، ٹوبہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف متحرک
    تفصیلات کے مطابق:علاقہ تھانہ چٹیانہ میں سرچ آپریشن ،2عادی منشیات فروشوں سمیت 5افراد گرفتار ،منشیات فروشوں سے 2کلو سے زائد چرس برآمد
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کے حکم پر تھانہ چٹیانہ پولیس نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن ،سرچ آپریشن میں تھانہ چٹیانہ ،صدر ٹوبہ ،تھانہ رجانہ ،تھانہ سٹی ٹوبہ اور ایلیٹ پولیس فورس نے حصہ لیا ,سرچ آپریشنز میں لیڈی پولیس بھی شامل تھی ،سرچ آپریشنز ، چک 409 ج ب 312ج ب، چک 313 ج ب ،326 گ ب اضافی آبادی ،325 گ ب و دیگر علاقوں میں کئے گئے ،سرچ آپریشن کے دوران 85 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 135 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ، دوران سرچ آپریشن افراد کے شناختی کارڈز بھی چیک کئے گئے اور جدید سافٹ ویئر سے شناخت بھی کی گئی،سرچ آپریشن کے دوران ٹوٹل 5 افراد کو حراست پولیس میں لیا گیا،اس دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن سے چرس برآمد ھوئی،گرفتار دونوں ملزمان عمران اور عادل سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عادی منشیات فروش ھیں ،منشیات فروشوں سے2کلو 680 گرام چرس برآمد ھوئی . چرس برآمد ھونے پر دونوں ملزمان کے خلاف کاروائی کی جارہی ھے ،باقی 3 زیر حراست مشکوک افراد کی شناخت کا عمل جاری ھے . ڈی پی او رانا شعیب محمود نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رھیں گی ، تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ھوں اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ھماری اولین ترجیح ہیں.

  • ڈیرہ غازی خان – نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع

    ڈیرہ غازی خان – نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع

    باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان۔(شزادخان سے) منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے، نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں نشے سے دور رہیں، منشیات کی روک تھام کے حوالے سے سکول و کالجز میں ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے آگاہی لیکچرز شروع۔_
    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات جیسی لعنت کی روک تھام کے لۓ مہم کا آغاز کر دیا ہے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے کمر کس لی. اس مہم کا پہلا مرحلہ نوجوانوں کو اس نشے سے دور کرنے کے لیے ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر کالجز و سکول ہائے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اس حوالے سے طلباء میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچرز دئے جا رہے ہیں پولیس کو منشیات پر کنٹرول پانے کے لئے سوسائٹی کا تعاون درکار ہے اور ہم اپنی ساری توانائیاں اس کام میں لگا رہے ہیں . اس حوالے سے سکولوں و کالجز ہائے میں پرنسیپل سکول اور سکول کے طلبہ کے ساتھ منشیات سے متعلق آگاہی واک کی گئی ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ عبد الرحمان نے کہا کہ ڈی پی او محمد علی وسیم کی خصوصی ہدایت پر ضلع سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کیا جائے گا اس معاملہ میں عوام نشاندہی کریں کاروائی کی جائے گی.

  • مدرسہ معلم کا بچوں پربہیمانہ تشدد:مردان میں‌ پولیس اہلکار قتل

    مدرسہ معلم کا بچوں پربہیمانہ تشدد:مردان میں‌ پولیس اہلکار قتل

    راولپنڈی: مدرسے کے طالبعلموں پر بد ترین تشدد کرنے والے استاد کے خلاف بچوں کے والدین نے پولیس کو درخواست دے دی ہے ۔راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے میں واقع مدرسے کے معلم نے کمسن بچوں پر بدترین تشدد کیا،

    راولپنڈی پولیس کے مطابق والدین نے استاد کی طرف سے بچوں پر کئے جانے والے بہیمانہ تشدد پر ردعمل دیتے ہو ئے معلم کی حیوانیت کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔

    مقامی مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ ہونے پر 7 سالہ سبحان اور 8 سالہ ابراھیم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، صبح 8 بجے مدرسے جانے والے بچوں کو معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا، بچے شام چار بجے گھر پہنچے تو والدین کو بتایا کہ معلم نے تشدد کیا ہے۔

    والدین کا کہنا تھا کہ معلم کے تشدد سے بچوں کے جسم پرپڑنے والے نشانات موجود ہیں، مقامی پولیس کو درخواست دی ہے کہ معلم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

    دوسری طرف خیبرپخونخوا کے ضلع مردان کے تھانہ شہباز گڑھی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیل جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید ہیڈ کانسٹیبل حیات زمان کا تعلق بالا گڑھی سے تھا اور وہ چھٹی پر اہلخانہ سے ملنے کے لیے گھر آیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق حیات زمان کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر کے باہر موجود تھااسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

    پولیس حکام کے مطابق شہید کانسٹیبل کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں جبکہ آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔

  • تمہارا رشتے دار گھناؤنا دھندہ کرتے پکڑا گیا، شہریوں کو بلیک میل کرنیوالے گرفتار

    تمہارا رشتے دار گھناؤنا دھندہ کرتے پکڑا گیا، شہریوں کو بلیک میل کرنیوالے گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف آئی اے کے پی زون نے ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف  کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے،  کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے چھاپہ مار کارروائی میں ملزم  سیف اللہ کو چوک یادگار سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 400,000 روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لئی گئی۔ گرفتار ملزم ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔  ایک اور کاروائی میں ایف آئی اے مردان سرکل نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 450,000 روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی اور رسیدیں برآمد کر لئی گئیں۔ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاورنے ایک اور کاروائی کی ہے، کاروائی کے دوران جعل سازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار کر لیا گیا، سائبر کرائم سرکل پشاور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شریف، محمد یوسف اور امین کو لاھور سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتے ہوئے عام شہریوں کو کال کرکے ڈراتے دھمکاتے تھے کہ ان کے خاندان کا کوئی فرد غیر اخلاقی کام کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے اور رہائی کے لئے رقم کا مطالبہ کرتے تھے۔ ملزمان نے جعل سازی کرتے ہوئے متعدد لوگوں سے رقم بٹوری۔ ملزمان رقم کے حصول کے لئے جعلی جاز کیش اکاونٹ استعمال کر رہے تھے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

  • خواجہ سراؤں کو تحفظ نہ مل سکا، ایک اور خواجہ سرا قتل

    خواجہ سراؤں کو تحفظ نہ مل سکا، ایک اور خواجہ سرا قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں کے حقوق کے تحفظ کے لئے آنیوالے بل کے حوالہ سے ملک بھر میں بحث جاری ہے تو دوسری جانب خواجہ سراؤں کا قتل بھی جاری ہے

    ایک ماہ میں دوسرے خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا ہے، خواجہ سرا کے قتل کا واقعہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ صوابی میں پیش آیا، صوابی انبار انٹرچینج کے قریب خواجہ سرا اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ پشاور جا رہا تھا کہ ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے خواجہ سرا وفا کی موقع پر ہی موت ہو گئی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق خواجہ سرا پر فائرنگ کس نے کی، اس پر تحقیقات کر رہے ہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں 11 ستمبر کو کبوتر چوک کے قریب محفل موسیقی سے واپسی پر چار خواجہ سراؤں کو ڈرائیور سمیت تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور انہیں فائر کر کے زخمی کیا تھا،واقعے میں زخمی ہونے والے خواجہ سرا ماہین عرف ڈولفن آیان کی مدعیت میں 11 ستمبر کو تھانہ پہاڑی پورا میں مقدمہ درج ہوا جس کے مطابق خواجہ سرا ڈولفن آیان کو ان کی 3 ساتھیوں امجد علی عرف نینا،ظہور عرف شینا، شایان عرف حسینا اور ڈرائیور فیضان کو 3 ملزمان اعجاز، نعمان اور موجی نے فائرنگ کرکے زخمی کیا ملزمان خواجہ سراؤں پر اپنا رعب قائم رکھنے کیلئے انہیں پہلے بھی دھمکاتے ڈراتے رہے

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں خواجہ سرا عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں صوبے بھر میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صرف رواں برس خیبر پختونخواہ میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے 38 کیسز سامنے آ چکے ہیں گزشتہ سات ماہ میں 7 خواجہ سراؤں کو قتل کیا گیا، دھمکیوں کے 19 کیسز سامنے آئے

    ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

    خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

    خواجہ سرا بھی اب سکول جائیں گے، مراد راس

    خواجہ سرا کے ساتھ ڈکیتی، مزاحمت پر بال کاٹ دیئے گئے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

  • شاہصدردین – آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

    شاہصدردین – آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف

    باغی ٹی وی: شاہصدردین (شاہدعمران گاڈی )آر ایچ سی کا ہیلتھ کونسل بجٹ ہڑپ کئے جانے کا انکشاف
    کلرک مختار اور ڈسپنسر منصور کی ملی بھگت تھرمل پرنٹر اور 4ٹیبلٹ لئے گئے اکاؤنٹ میں صرف 50ہزار باقی : ذرائع کا دعویٰ
    ہیلتھ کونسل بجٹ کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عائشہ نے حالات سے تنگ آ کر اپنا استعفیٰ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو جمع کروا دیادیہی مرکز صحت شاہصدردین کے ہیلتھ کونسل بجٹ میں خوردبرد 5 لاکھ روپے ہڑپ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کلرک مختار دستی اور ڈسپنسر منصور نے ملی بھگت کر کے ایک تھرمل پرنٹر اور 4 ٹیبلٹ لئے جب کہ اس وقت اکاؤنٹ میں صرف 50ہزار باقی رہ گئے ہیں جس پر ہیلتھ کونسل بجٹ کی جنرل سیکرٹری اور انچارج ڈاکٹر عائشہ نے حالات سے تنگ آکر اپنا استعفیٰ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو جمع کروا دیا عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کا آڈٹ کروایا جائے کرپٹ مافیا کو تتبادلوں کی بجائے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ کرپشن کے شہنشاہوں کو لگام ڈالی جا سکے

  • راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق  ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا

    باغی ٹی وی :راولپنڈی پولیس نے رات گئےسابق ایم این اے جمشید دستی کو گرفتار کرلیا ۔
    سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو فیض آباد کےمقام پر ہوٹل سےگرفتارکیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ جمشیددستی کےخلاف ٹرک ڈرائیورایسوسی ایشن نے مقدمہ درج کروا رکھا ہے، ان پر 38 لاکھ روپے کی خیانت کا الزام ہے۔
    پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو ابتدائی طور پر نیو ٹاؤن پولیس کےحوالےکیا گیا ہے، بعد ازاں انھیں مظفرگڑھ پولیس کے حوالےکیا جائےگا۔

  • شیخوپورہ: شہر اور اس کے  گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا

    شیخوپورہ: شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا

    باغی ٹی وی شیخوپورہ ٹحصیل مریدکے(محمد طلال سے)مریدکے شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں میں ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول فروخت ہونے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں عوام کی شکایات بھی رائیگاں شہریوں کا وزارت پٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ باغی ٹی وہ کی رپوٹ کے مطابق مریدکے شہر اور اس کے گردنواح میں پٹرول پمپوں پر ملاوٹ شدہ اور کم پیمانے میں پٹرول کی فروخت جاری مین شاہراہوں پر کھلے پٹرول کی فروخت کیساتھ جگہ جگہ ڈبہ منی پٹرول پمپوں کی بھرمار مریدکے میں لاقانونیت قائم کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں نے متعدد بار پٹرول پمپ انتظامیہ سے شکایات کی لیکن رائیگاں گئی لوکل گورنمنٹ اور تحصیل مریدکے و میونسپل کارپوریشن انتظامیہ لاقانونیت پر کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ریجن لاہور اور وزارت پٹرولیم سے فوری لاقانونیت پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے

  • شیخوپورہ – مریدکے منشیات فروشوں نے ات مچا دی نشہ ،منشات کی کھلے عام فروخت،پولیس خاموش تماشائی

    شیخوپورہ – مریدکے منشیات فروشوں نے ات مچا دی نشہ ،منشات کی کھلے عام فروخت،پولیس خاموش تماشائی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ تحصیل مریدکے(محمد طلال سے) مریدکے منشیات فروشوں نےات مچا دی نشہ آور انجیکشن چرس افیون پاؤڈر آئس شراب عام نوجوان نسل تباہ خاندان اجڑ گئے محکمہ صحت اور پولیس خاموش تماشائی شہریوں کا وزیراعلی وزیر صحت آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق نارنگ منڈی صدر و سٹی تھانوں کے علاقوں پرانا نارنگ روڈ نارووال روڈ شیخوپورہ روڈ پنڈ مریدکے ننگل ساہداں ننگل کسوالہ کوٹ یعقوب عمر کوٹ ٹپیالہ چوڑا راجپوتاں کوٹ نذیر بھیانوالہ خورد بھٹیانوالہ چوئے والا سیکھم نارنگ منڈی منوں آباد راوی ریان حسین ٹاؤن پکے بڈھنکے حدوکے داوکے شہزاد ٹاؤن کینال پارک قذافی پارک مشتاق پارک ظفر پارک گلہ والا پیپلز کالونی بلال پارک اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشوں نے ات مچا دی میڈیکل سٹوروں اور عطائی ڈاکٹروں سے نشہ آور انجیکشن منشیات فروشوں سے چرس افیون پاوڈر آئس شراب خرید کر اپنے آپ کو نوجوانوں نے نشے کا عادی بنا لیا رگوں میں انجیکشن اور منشیات داغ کر موت کے منہ میں چلے گئے نوجوانوں نے اپنی زندگی تو ختم کر لی خاندان بھی تباہ کر لیے اپنے ماں باپ بہن بھائیوں اولاد کا مستقبل بھی تباہ کر دیا سکون برباد کر لیا منشیات فروش اور ڈاکو دندناتے پھرتے محکمہ صحت کی ٹیمیں اور پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام لاقانونیت نے تحصیل مریدکے میں ڈیرے ڈال لیے انتظامیہ مبینہ منتھلیوں میں مصروف ڈاکوں بے لگام ہو گئے شہری و تاجر غیر محفوظ ہو گئے مریدکے میں غیر یقینی کی صورتحال کا منظر بن گیا شہریوں نے وزیرِاعلیٰ وزیر صحت آئی جی چیف سیکرٹری پنجاب آر پی او ریجن شیخوپورہ کمشنر ریجن لاہور سے سخت قانونی کاروائیاں کرنے اور منشیات کی لعنت سے مریدکے کو محفوظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے