Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنےوالاٹریفک پولیس اہلکارمعطل کردیا گیا

    خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنےوالاٹریفک پولیس اہلکارمعطل کردیا گیا

    لاہور:لاہور میں خواتین کی ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک ایپ پر اپلوڈ کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا گیا، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے بتایا گیا کہ عمران نامی ٹریفک پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی لڑکیوں کی ویڈیوز بنا بنا کر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر شئیر کر تا ہے .

    سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کی حرکات دیکھ کر ادارے کو نوٹس لینا چاہیے . پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی او لاہور نے ٹریفک اسسٹنٹ کو سڑک سے گزرتی خواتین کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر لگانے پر فوری معطل کر کے انکوائری کا آغاز کردیا ہے .انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی .

     

     

    فورس کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا . خیال رہے کہ لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں نوجوان برقعہ پہن کر ساتھی کے ساتھ مل کر اکیڈمی آنے جانے والی لڑکیوں کو ہراساں کر رہے تھے . برقعہ پوش ملزم جوڑی بنا کر طالبات کو ہراساں کرتے تھے .

    شادباغ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جن میں حبیب ڈار اور شاہ میر شامل ہیں . پولیس ذرائع کے مطابق دونوں لڑکے برقعہ پہنے جوڑی کی شکل میں لڑکیوں کو تنگ کرتے اور فرار ہو جاتے تھے . ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں سے آہنی یاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے

  • 30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

    بلال کالونی پولیس نے کارروائی کی اور 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر لئے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجزاور ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان میں فیضان کنچا،فرحان، قادر اوروقار ڈان شامل ہیں ملزمان ضلع وسطی میں جرائم کی متعددو ارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان سے 2 نائن ایم ایم پستول، 2 تیس بور پستول برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے 15سے زائد موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے ہیں،

    وقار ڈان اسٹریٹ کریمنل گروہ کا سرغنہ ہے ،واردات سے قبل ساتھیوں کو اسلحہ اور واردات کی منصوبہ بندی کرکے دیتا تھا ملزمان نے 30 بور پستول کا نام کیمرہ اور نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ رکھا تھا موبائل فون پر بات کرتے ہوئے کوڈ ورڈ کا نام استعمال کرتے تھے ،ملزمان نے بینک سے کیش نکالنے والے افراد سے بھی لوٹ مار کا انکشاف کیا ہے، ملزم فرحان بینک کے اندر رقم نکالنے والوں پر نظر رکھتا تھا زیادہ رقم نکالنے والے شہری کا پیچھا کرکے لوٹ مار کرتے تھے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ٹیکنیکلی بنیاد پر کارواٸی کی اور چند روز قبل کورنگی کے ڈی اے ایمپلاٸز سوساٸٹی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث دو مرکزی ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان رکنی ڈکیت گروہ کا اہم حصہ ہیں, ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن , 8 مختلف اقسام کے چھینے ہوئے موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار ڈکیت ملزمان کی شناخت رضوان عرف (رجبی) ولد محمد ایوب اور محمد حسین ولد حمید حسین کے نام سے ہوٸی ۔ ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے کورنگی اور ملیر کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں ۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

  • نماز پڑھنے مسجد جانیوالے دس سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    نماز پڑھنے مسجد جانیوالے دس سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    نماز پڑھنے مسجد جانیوالے دس سالہ بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، کوٹ لکھپت کے علاقے میں دس سالہ حسنین مسجد میں نماز پڑھنے گیا تو اسی دروان ملزم عباس بچے کو ورغلا کر تہہ خانے میں لے گیا اور بچے کے ساتھ گھناؤنا کام کیا، بچے نے گھر آ کر بتایا جس پر پولس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا کہناتھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج، جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    قبل ازیں انویسٹی گیشن پولیس لاری اڈا نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان محمد علی اور امان اللہ کو گرفتار کیا، ملزمان سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے، شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے2ملزمان اسحاق خان اور علی رضا کو گرفتار کیا،ملزمان سے 7لاکھ سے زائد نقدی، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے 3ڈکیت و نقب زن گینگز کے 7ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے 07لاکھ روپے نقدی، 14موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان فریاد اور اشفاق کو گرفتار کیا ملزمان سے لوڈر رکشہ 1129کلو گرام سریا، 6موبائل فونز، 70ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

  • شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،تحریری فیصلہ

    شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،تحریری فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا. تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز گل کا بیان لاپرواہی اور غیر ذمہ دارانہ تھا،پارٹی ترجمان اور ماہر تعلیم ہونے کے دعویدار سے لاپرواہ بیان کی امید نہیں تھی، افواج پاکستان کی جانب سے مقدمے میں کوئی شکایت نہیں کی گئی، افواج پاکستان کا نظم و ضبط اتنا کمزور نہیں کہ کسی سیاسی لیڈر کے لاپرواہ بیان سے متاثر ہوجائے پولیس کوئی شواہد نہیں دے سکی کہ شہباز گل نے پہلے یا بعد میں کسی افسر یا سپاہی سے رابطہ کیا، شہباز گل سے تفتیش مکمل ہوچکی ،مزید جیل میں نہیں رکھا جاسکتا،شہباز گل کو مزید جیل میں رکھنا بےسود ہوگا بلکہ ٹرائل سے پہلے سزا دینا ہوگا،

    تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ہر سماعت پر عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹرائل کورٹ شہباز گل کو پابند کر سکتی ہے،ایسا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکا کہ شہباز گل کی درخواست ضمانت مسترد کریں، شہباز گل کی 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت منظور کی گئی،اسلام آبادہائیکورٹ صرف ضمانت کا فیصلہ اور عارضی مشاہدہ کررہی ہے، ٹرائل کورٹ شہباز گل کیس کے عارضی مشاہدے سے متاثر ہوئے بغیر میرٹ پر سنے،

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

  • دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا

    دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا

    دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،چھترول کے بعد پولیس کے حوالے
    باغی ٹی وی :صفدرآباد (نامہ نگار) دہشت کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے،چوری ڈکیتی کی سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ہرچند،ایشرکے،بندوکے،جاتری،مانانوالہ روڈ،اجنیانوالہ،پڈیانوالہ میں دن دیہاڑے چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث دہشت اور خوف کی علامت ڈکیت گینگ دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گیا گاؤں کے لوگ کئی دنوں اس گینگ کے ہاتھو ں پریشان تھے یہ ڈکیت گینگ دن دیہاڑے ڈکیتیاں کرتا اور رات گئے چوریاں کرتا تھا اور علاقہ میں خوف کی علامت بن چکا تھا گاؤں کے لوگوں نے متعدد بار ہا تھانہ صدر پولیس کو مطلع کیا۔ گاؤں ہرچند کے لوگوں نے صبح سویرے مقامی قبرستان کے قریب گھات لگائے ان ڈاکوؤں کو اس وقت پکڑ لیا جب ڈاکو محنت مزدوری کرنے شہر جانے والے لوگوں کو لوٹنے کی تیاری کر رہے تھے گاؤں کے لوگوں کو دیکھ کر ڈاکو ؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی لیکن بہت زیادہ تعداد میں دیہاتیوں کو دیکھ کر بالاآخر ڈاکوؤں کو ہتھیار ڈالنے پڑے،مقامی لوگوں نے پہلے تو چوروں ڈاکوؤں کی خوب چھترول کی اور بعد ازاں تھانہ صدر فاروق آباد پولیس کے حوالہ کر دیاشہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ڈکیتوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے مال مسروقہ برآمد کروایا جائے ۔

  • بہاولنگر :مردہ جانوروں کا گوشت  برآمد ، دو ملزمان گرفتار

    بہاولنگر :مردہ جانوروں کا گوشت برآمد ، دو ملزمان گرفتار

    باغی ٹی وی 🙁 بہاولنگر سےمحمد عرفان کی رپورٹ)بہاولنگر میں منی سلاٹر ہاؤس پکڑاگیا، مردہ جانوروں کا گوشت بھی برآمد ، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ہوٹلوں پر مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرتے تھے

  • اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد:چینی شہری کی کم عمر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، مقدمہ درج

    اسلام آباد میں ایک چینی شہری کے خلاف کم عمر پاکستانی لڑکی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی نے چینی کمپنی کے مالک کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کورال میں مقدمہ درج کرایا ہے۔

    راولپنڈی کی رہائشی لڑکی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ نویں کلاس کی طالبہ کی عمر 16 برس ہے۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے سکیورٹی کیمروں کی انسٹالیشن سے وابستہ کمپنی میں پارٹ ٹائم ملازم ہے۔

     

    متاثرہ لڑکی کے بیان کے مطابق کمپنی کے مالک نے اُن کو جنوری 2022 کے بعد سے متعدد مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے وہ حاملہ ہو گئیں۔

    پنجاب کے ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے درج کرائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ’میں نے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھر پر ذکر نہیں کیا۔ میری صحت کو دیکھتے ہوئے میری بڑی بہن مجھے ہسپتال لے گئیں جہاں الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے بعد واضح ہوا کہ میں 31 ہفتوں اور تین دن کے حمل سے ہوں۔‘

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے ماتثرہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کرایا جا رہا ہے۔مقدمہ درج کروانے والی متاثرہ لڑکی کا تعلق ضلع لودھراں سے ہے تاہم وہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہے۔

    گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے وہ اس کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی اور 15 روپے تنخواہ لے رہی تھی۔چینی باشندے پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 599، 506 اور 376 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کندھ کوٹ سندھ میں ڈاکو راج برقرار،لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ، ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی

    کندھ کوٹ سندھ میں ڈاکو راج برقرار،لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ، ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی

    کندھ کوٹ سندھ میں ڈاکو راج برقرار،لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ، ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی
    باغی ٹی وی :کندھ کوٹ(نامہ نگار)کندھ کوٹ میں ڈاکو راج برقرارہے ،دو روز قبل تھانہ جنگن کی حدود سے لکڑیاں کاٹنے والے دو مزدور اغوا ہو گئے تھے ،دڑی سندرانی کے رہائشی بھورل شیخ اور غلام نبی شیخ کی ڈاکوؤں نے ویڈیو وائرل کر دی ، ویڈیو میں ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے،زنجیروں سے جکڑے ہوئے مغوی ویڈیو میں چیختے چلاتے رہے،مغویوں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں نے ورثاء سے تاوان طلب کر لیا،تاوان نہ دینے کی صورت میں ڈاکوؤں کی جانب سے نوجوانوں کو قتل کر نے کی دہمکی دے دی ،ڈاکوؤں کی جانب سے ویڈیو وائرل کرنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

  • سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لئے

    سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لئے

    ننکانہ صاحب میں سابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلاٸی زیورات ہتھیا لٸے
    باغی ٹی وی-( ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایاز)سابقہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نے بیوہ خاتون سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لیا مقدمہ درج
    ہونے کے باوجود پولیس بااثر شخص کے خلاف کارواٸی سے گریزاں, بااثر اے ڈی پی پی انتقامی کارواٸیاں کرنے لگا, بیوہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور, متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ اور آٸی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ – ننکانہ صاحب کی رہاٸشی ثمن وردہ نے اپنی والدہ عذرہ پروین کے ہمراہ بتایا کہ وہ اپنی زمین کے کسی کیس کے سلسلہ میں اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد عباس سلیم کے پاس گٸے جس نے میری والدہ کو جھوٹے وعدے وعید کر کے اعتماد میں لیا اور 15 جنوری 2021 میں مجھ سے شادی کر کے ننکانہ میں ہی رہنے لگ گیا, انہوں نے الزام لگایا کہ عباس سلیم نے شادی کے کچھ دن بعد ہی سٹاک ایکسچینج میں اپنے کاروبار میں خسارے کا بہانہ کر کے میری بیوہ والدہ سے ساڑھے 14 لاکھ روپے نقدی اور مجھ سے ساڑھے پانچ تولے طلاٸی زیورات ہتھا لئے اور اپنے آباٸی علاقہ حجرہ شاہ مقیم چلا گیا اور واپس نہ آیا انہوں نے بتایا کہ عباس سلیم شادی کے 25 دن بعد واپس آیا اور بہانے سے گھر میں موجود سامان اٹھا کر لے گیا اور اس کے بعد واپس نہ آیا اور مجھے کراٸے کے مکان میں بے یارومدد گار چھوڑ دیا ثمن وردہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ عباس سلیم نے نکاح میں جھوٹ بولا کہ وہ کنوارہ ہے حالانکہ اس کے جوان بچے تھے جو اس کی پہلی بیوی کےہمراہ اس کے ساتھ ہی رہتے تھے انہوں نے بتایا کہ عباس سلیم ننکانہ صاحب سے تبادلہ کروا کر شاہ کوٹ چلا گیا جہاں اس نے تحصیل کچہری میں عدالتی اہلمد اقراء بشیر کو گریڈ 16 میں نوکری کا جھانسہ دے کر چار لاکھ روپے ہتھیا لٸے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ عباس سلیم نے اس کے بعد سانگلہ ہل اور اب قصور تبادلہ کروا لیا ہے جہاں وہ لوگوں سے مبینہ طور پر فراڈ کررہا ہے،متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس باثر عباس سلیم کے خلاف کوٸی کارواٸی نہیں کرتی جس کی وجہ سے وہ متاثرہ افراد اور ان کے قریبی عزیزوں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور جھوٹی درخواستیں دیتا ہے تاکہ کوٸی اس کے خلاف قانونی کارواٸی کی ہمت نہ کرے, ثمن وردہ کے مطابق عباس سلیم نے اسے اب طلاق دے دی ہے مگر اس کا حق مہر اور تحفہ میں دیاجانے والا پانچ مرلے کا پلاٹ دینے سے انکاری ہے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لٸے ہر فورم پر جاچکے ہیں مگر کہیں بھی اس بااثر شخص کے خلاف کارواٸی نہیں ہورہی انہوں نے وزیراعلیٰ اور آٸی جی پنجاب سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

  • روجھان: زمین کاتنازعہ ، فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں زخمی ، ہسپتال داخل

    روجھان: زمین کاتنازعہ ، فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں زخمی ، ہسپتال داخل

    روجھان: زمین کاتنازعہ ، فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں زخمی ، ہسپتال داخل
    باغی تی وی : (روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)روجھان کے نواحی علاقہ تھانہ مزاری گوٹھ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر عیسیانی برادری کے دو فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں کی ماں شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کے ورثاء گلاب خان اسد خان قوم عیسیانی سکنہ گوٹھ مزاری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج علی الصبح 8:30 پر عیسیانی برادری کے 10/12 مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، فائرنگ کی نتیجے میں ایک شادی شدہ خاتون 5 بچوں کی ماں دو فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کی آواز پر برادری کے دیگر افراد جمع ہو گئے جس پر مسلح افراد فرار ہو گئے. اسد عیسیانی نے بتایا ہے فائرنگ میں زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے شاہ والی اسپتال میں منتقل کیا گیا زخمی خاتون کے ورثاء گلاب خان، اسد خان اقوام عیسیانی نے واقعہ کی اطلاع گوٹھ مزاری پولیس کو دی. دوسری جانب جب نمائندہ باغی ٹی وی نے اس وقوعہ کے متعلق ایس ایچ او گوٹھ مزاری سے رابطہ کر کے اس رونما ہونے والے واقعہ کے متعلق دریافت کیا تو ایس ایچ او گوٹھ مزاری نے بتایا کہ عیسیانی برادری کے فریقین میں لڑائی جھگڑا ہوا تاہم فائرنگ کے متعلق ہمیں کہیں سے شواہد نہیں ملے اس واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے شاہوالی بھیج دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔