Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں- رانا امجد علی

    امام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں- رانا امجد علی

    مام بارگاہوں،مجالس اور جلوس کی سیکورٹی ،صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہیں ،تمام مذاہب اور مسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس رانا امجد علی
    باغی ٹی وی .ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایازایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رانا امجدعلی نے کہا کہ امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی ، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،تمام مسالک کے علماءکرام امن وامان کے فروغ ،بھائی چارے اور یکجہتی کی فضا کے فروغ میں بھرپور کردار ادار کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چہلم حضرت امام حسین ؑکے سلسلہ میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی،مذہبی سکالر علامہ محب النبی طاہر ،ضلعی صدراہل تشیع سید راحت حسین ایڈووکیٹ و دیگرضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے ماہ محرم کے دوران سیکورٹی اورصفائی ستھرائی کے بہترین اور فول پروف انتظامات کرنے پر ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک، ڈی پی اوننکانہ سید خالد محمود ہمدانی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوران کی* کوششوں کو سراہا۔اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں امن وامان کے قیام اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب اورمسالک کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں، سخت سیکورٹی انتطامات کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔ اس موقع پرڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعودبھٹی نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے بھی ضلع ننکانہ میں امن و امان کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے جامع سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

  • کویت پلٹ اپنے کاروباری پارٹنر کے ہاتھوں لٹ گیا

    کویت پلٹ اپنے کاروباری پارٹنر کے ہاتھوں لٹ گیا

    باغی ٹی وی -جلالپوربھٹیاں(شاہد کھرل) جلالپوربھٹیاں میں قائم عظیم ہنڈا شو روم کے پروپرائیٹر کا بڑا فراڈ، اپنے ہی 20 سالہ پارٹنر کویت پلٹ ملک عمران سے کروڑوں روپے ہتھیا لیئے، شوروم میں سے موٹر سائیکل بھی غائب، ملک عمران کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف، وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، آرپی او گوجرانولہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں کے رہائشی کویت پلٹ نے عرصہ 20 سال قبل نواحی گاؤں کوٹ دائم کے رہائشی محمد عظیم ثھیٹھیا سے موٹر سائیکل کے کاروبار میں پارٹنرشپ کی، حافظ آباد روڈ پہ اپنے پیسوں سے جگہ خرید کر اپنے ہی پیسوں سے بلڈنگ تعمیر کرواکے ہنڈا شو روم کے نام سے کاروبار کیا اور ہنڈا کی ایجنسی تحریری معاہدہ کے تحت اپنے پارٹنر محمد عظیم ثھیٹھیا کے نام کروادی، جب کام چل پڑا تو محمد عظیم ثھیٹھیا بد نیت ہوگیا اور بہانے بہانے سے تنگ کرنے لگا،چند روز قبل ہنڈا شو روم سے راتوں رات کروڑوں روپے کے موٹر سائیکلیں بمعہ کاغزات اور نقدی لیکر رفو چکر ہوگیا، الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق پارٹنرشپ کے معاہدہ کے تحت ملک عمران کو خود اپنے ہاتھوں دیئے گئے چیکوں کی اپنے ہی پارٹنرز ملک عمران کیخلاف چیک چوری کی درخواست دیدی، ملک عمران نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی، آئی جی پنجاب، آرپی او گوجرانولہ اور ڈی پی او حافظ آباد سے مدد کی اپیل کی یے،

  • پنجاب پولیس کو جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائیں گے- فیصل شاہکار

    پنجاب پولیس کو جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائیں گے- فیصل شاہکار

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پنجاب کانسٹیبلری ہیڈ کواٹر شیخوپورہ میں چودھویں اینٹی رائٹ کورس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی
    باغی ٹی وی – شیخوپورہ ( محمد طلال کی رپورٹ) دو ہفتے دورانیے پر مشتمل اینٹی رائٹ کورس میں پنجاب کانسٹیبلری کے 465 جوانوں نے حصہ لیا کورس میں شریک جوانوں نے ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا جوانوں نے مشقوں کے دوران پیشہ وارانہ مہارتوں کے زریعے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرکے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔ کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اینٹی رائٹ کورس کی تربیت حاصل کر چکے ہیں پولیس اہلکاروں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے جدید مہارتوں پر مبنی خصوصی اینیٹی رائٹ کورس تشکیل دیا گیا یے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کا کہنا تھا کہ احتجاج ریلیوں یا مشتعل مظاہرین سے بروقت نمٹنے کے لیے اہلکاروں کو تربیت معاونت فراہم کرے گی اور جیانگ سو پولیس چین کے ساتھ ہونے والے اہم او یو کے تحت جدید تربیتی کورسز کروائے جائیں گئے.

  • شیخوپورہ ۔ پیپسی ڈپو کا شیڈ گرنے سے 2 ملازم زخمی

    شیخوپورہ ۔ پیپسی ڈپو کا شیڈ گرنے سے 2 ملازم زخمی

    شیخوپورہ فاروق آباد محلہ ترکھانوالہ نزد مغربی ریلوے پھاٹک پیپسی ڈپو کے شیڈ کی بانس اور کانوں کی کچی چھت گر گئی
    باغی ٹی وی (شیخوپورہ سے محمدطلال کی رپورٹ)شیخوپورہ فاروق آباد محلہ ترکھانوالہ نزد مغربی ریلوے پھاٹک پیپسی ڈپو کے شیڈ کی بانس اور کانوں کی کچی چھت گر گئی
    پیپسی ڈپو شیڈ کی چھت مٹی ڈالنے کے دوران گری،چھت گرنے سے ملبے تلے آ کر 2 ملازم زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے تلے نکال کر طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 2 افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ 1 معمولی زخمی کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی
    زخمیوں میں شعیب ولد غلام یسین عمر 24 سال، محمد رضا ولد مقصود عمر 17 سال اور محمد فیصل ولد مقصود عمر 25 سال شامل ہیں۔

  • بجلی کے بل یا قیامت کی نشانی

    بجلی کے بل یا قیامت کی نشانی

    واپڈا کے کرپٹ ملازمین کیلئے بجلی مفت ہے ،جبکہ غریب عوام کیلئے یونٹ ریٹ کا گورکھ دھندہ ،مزدور،دیہاڑی دارطبقہ زندہ درگور کردیاگیا
    باغی ٹی وی .(ننکانہ صاحب سے احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)اصول تو یہ ہے جتنے یونٹ اتنا بل ہونا چاہیے مگر پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کا قانون اندھا ہے اندھا قانون کرپشن کی غلاظت میں لپٹا ہوا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی چیز میں تمیز نہیں کر پاتا
    الیکٹریکل سٹی کا قانون تو یہ ہے کہ ایک ہزار واٹ کا لوڈ ایک گھنٹے تک متواتر چلایا جائے تو ایک یونٹ گرنا چاہیے مگر پاکستانی الیکٹریکل میٹرو سے اللہ بچا کے رکھے، پاکستان کو چھوڑ کر دوسرے ممالک اس میں بجلی کا یونٹ ایک ہی ہے مثال کے طور پر 10 روپے فی یونٹ ہے تو 500 یونٹ بھی خرچ کریں تو دس روپے کے ساتھ ہی چارجز ہوتے ہیں لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں 100 یونٹ کے چارجز الگ ہے200 یونٹ کے چارجز اس سے ڈبل ہے میری حکمرانوں سے گزارش یہ ہے کہاللہ سے ڈر کر انسانیت کا کچھ سوچیں کے کل کو حقوق العباد کا کیا جواب دیں گے یہ پر امن سوشل میڈیا احتجاج ہے۔ اور سوشل میڈیا کی طاقت آپ جانتے ہیں
    *تمام وکیل قانونی ماھر ڈاکٹرز ، انجینئرز ، سول سرونٹس ، بینک اسٹاف، پولیس سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی اکابرین اس بہت اھم مسئلے پر آواز بلند کریں اور قانونی طور پر اس ظلم کو ختم کرنے کے لیے متعلقہ انتظامی حکام اور ہائی کورٹ سپریم کورٹ میں کیس داخل کریں اپنے اپنے اختیارات اور طاقت کو اس بہت اھم عوامی مسئلے پر سرف کریں
    اس قوم کو بیوقوف بنانے کا ایسا فارمولا جس پر آج تک کسی کا خیال نہیں گیا عوام ازل سے لٹ رہی ہے اور نوٹس کوئی نہیں لیتا سوئی نادرن گیس اور بجلی کمپنیوں نے عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ سلیب ریٹ متعارف کروا دیا(1) 272 روپےسلیب (2) 1257 روپےسلیب (3)4570روپےسلیب (4)9125 روپےسلیب (5)18227 روپےسلیب (6) 18290روپے پہلے سلیب ریٹ اوردوسرے میں فرق 1000 روپے کا ہے دوسرے سے تیسرے میں فرق 3300 روپے کا ہے،تیسرے سلیب اور چوتھے کا فرق 9000 روپے کا ہے،(سلیب کیا ہوتا ہے سلیب دھوکہ اور ظلم ہےآپ گاڑی میں پٹرول ڈلواتے ہیں تو کبھی ایسے ہوا.ایک لیٹر100روپے فی لیٹر ،اگر دو لیٹر 1100 روپے فی لیٹرتین لیٹر 3300 روپے فی لیٹرصرف ایک دن ریڈنگ لیٹ لینے سے بل 272 سے 1257 ہو سکتا ہے.خدا کے لئے پاکستان کی عوام سے جینے کا حق تو مت چھینو ریٹ بڑھاؤ مگر ڈاکہ تو نہ ڈالوبجلی کا بلکے ای اور واپڈا والے 300 یونٹ کا بل 3300 بمعہ ٹیکس اور 301 یونٹ کا 4400 بمعہ ٹیکس کیا ایک یونٹ زیادہ صرف کرنے سے1100 روپے کا فرقکیا آپ نے کبھی 5 لیٹر کوکنگ آئل لیا تو 1000 کا اور 6 لیٹر 20000 کا،پاکستان کی غریب عوام نے اعلی افسران،چیف جسٹس صاحب،آرمی چیف صاحب وزیراعظم اورپانی و بجلی کے وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا اپنی غریب عوام کے بارے میں بھی سوچے مہنگائی کم نہ کریں لیکن زیادتی بھی تو نہ کریں.

  • لاہور:ذہنی طور پر معذور کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی

    لاہور:ذہنی طور پر معذور کمسن لڑکی سے مبینہ زیادتی

    لاہور: لاہور کی بستی چراغ شاہ میں ایک ذہنی معذور نابالغ لڑکی کو نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا،  ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 10 سالہ ذہنی معذور بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جس کی شناخت کرن کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کو دی گئی شکایت میں، والدین نے دعویٰ کیا کہ ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور متاثرہ کو – جو کہ گونگا بھی ہے – کو نامعلوم مقام پر لے گیا۔ والدین نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کے وقت گھر میں موجود نہیں تھے۔

    والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب لڑکی گھر واپس آئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس متاثرہ کے گھر پہنچی اور لڑکی کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ متاثرہ کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

    اس سے پہلے دن میں، پنجاب پولیس نے ایک مقامی سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل اور پھر یہ کہ لڑکی تالاب میں ڈوب گئی۔

     

    کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش پول میں پھینک دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پول کے مالک نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی تیراکی کے دوران پول میں ڈوب گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

     

     

  • کوٹ ادو،سیلاب متاثرین کی 8 سالہ بچی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

    کوٹ ادو،سیلاب متاثرین کی 8 سالہ بچی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

    کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں تیز رفتار ٹرین مہر ایکسپریس نے آٹھ سالہ بچی کو کچل ڈالا
    باغی ٹی وی رپورٹ.کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ میں تیز رفتار ٹرین مہر ایکسپریس نے آٹھ سالہ بچی کو کچل ڈالا جس سے بچی جاں بحق ہوگئی،سیلاب متاثرین جوکہ ریلوے لائن کے ساتھ رہائش پذیر تھے ان کی آٹھ سالا بچی کھیلتے ہو ٹرین کی زد میں آگئی ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی نعش کو آر ایچ سی دائرہ دین پناہ منتقل کردیا ،ٹرین ملتان سے راولپنڈی جارہی تھی،ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی بچی کے والدین غم سے نڈھال ہوگئے.

  • روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ  بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور

    روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور

    روجھان: سینکڑوں حاملہ خواتین ،نوزائیدہ بچے اور مائیں برلب سڑک خستہ حال کیمپوں میں رہنے پرمجبور
    باغی ٹی وی ۔(روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ) چوک ٹاور روجھان سے لے کر موسانی پھاٹک تک رودکوہی سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین انڈس ہائی وے تک سینکڑوں خاندان جن میں مرد خواتین حاملہ مستورات اور نوزائیدہ بچوں کی مائیں اور بہنیں بہو بیٹیاں برلب سڑک وقت کی ستم ظریفی کی وجہ سے اب بھی گھروں کے لوٹنے کی امیدیں وابستہ رکھی ہوئی ہیں جب میں نے سڑک پر مقیم سیلاب متاثرین کو دیکھا تو مجھے میں رقت طاری ہو گئی کہ ابھی تک ان متاثرین کو نہ تو خیام ملے اور نہ ہی ان کے اس وقت کوئی فلاحی تنظیمیں دیکھنے کو ملی بہر کیف کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر رودکوہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں گیانمل ،جھوک منجھانی، دلبر، صفدر آباد ،عربی روڈ ایئرپورٹ کی ملحقہ بستیاں، بستی غریب آباد، چک مٹ نمبر1/2/3 ،واہ ماچکہ، بھنڈو والہ، اوزمان، باڑا، میراں پور، کن، گڈاناڑ، شاہ والی، شاخ روجھان کی ملحقہ آبادیاں، بستی سہیجہ، بستی سید سومار شاہ بستی سنجرانی، بستی چونگلی، بستی ڈہوانی، بستی گولاٹھہ، سیالاف، بستی لعلانی، کچی آبادی روجھان بستی گہلانی، بستی قیصر خان سرگانی، بستی عیدگاہ، بستی نصراللہ خان بالاچانی، بستی سیفلانی، بستی، بستی سید بشارت شاہ، بستی بشیر رہواڑی ، سڑی بستی ،بستی ساون، بستی نزر خان بالاچانی، بستی آذادانہ، البدر کالونی، ماڈل ویلیج اور بستی غلام رسول سرگانی، ڈومکی، سیلاچی، میرزاداہ کو بھی رودکوہی پانی کے باعث بہت سا نقصان ہوا جس میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑے کپاس کی فصلات، مال مویشی، جانی نقصان ہوا ہے جس کا اندازہ لگانا سروے کیئے بغیر ناممکن ہے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات پر روجھان کے متاثرہ مواضعات کے سروے کا عمل نکاسی آب کے بعد جلد کرنے کا فیصلہ کیا گیا متاثرہ مواضعات کے حلقہ پٹواری کے ساتھ پاک فوج کے جوان بھی سروے کو شفاف بنانے کے عمل میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور مستحقین متاثرین کی مالی مدد کے ساتھ ان کی بحالی اور گھروں کو واپسی کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

  • ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟

    ملتان: نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی خودکشی ۔۔۔۔؟

    ملتان : گلگشت کالونی میں نجی ہوسٹل میں 17 سالہ لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی
    باغی ٹی وی رپورٹ : گلگشت کالونی ملتان کے نجی ہوسٹل میںخانیوال کی رہائشی 17 سالہ لڑکی تہمینہ کی مبینہ طور پر خودکشی، 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ،خودکشی کرنے والی لڑکی تہمینہ خانیوال سے ملتان انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرنے آئی ہوئی تھی،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہمینہ شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر کاروائی شروع کردی،نجی ہوسٹل میں کئی بار لڑکیوں کوہراساں کرنے کے واقعات رونماہوچکے ہیں ،کوئی بھی ذی شعور اس وقت تک خود کشی نہیں کرتا جب وہ حالات سے مجبور نہ ہوجائے ،قانون نافذکرنے والے اداروں کو اس پہلو کومدنظررکھنا چاہئے کہ خودکشی کرنے والی 17 سالہ لڑکی تہمینہ نے کہیں کسی ہوس پرست درندے کی وجہ سے خود کشی تو نہیں کی ؟

  • قتل کر کے نعش کھیتوں میں چھپانے والے ملزمان گرفتار

    قتل کر کے نعش کھیتوں میں چھپانے والے ملزمان گرفتار

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمدعثمان ٹیپو نے لاہور میں جرائم کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے بارے میں آگاہ کیاہے

    ایس پی انویسٹی گیشن سٹی محمدعثمان ٹیپو کا کہنا تھا کہ قتل،اندھے قتل، ڈکیتی اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 24 ملزمان گرفتارکر لیے انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے شہری ذوہیب کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے، مقتول ذوہیب اور ملزم شاہ زیب اکھٹے نشہ کرتے تھے جس کا آپس میں جھگڑا ہوا،جھگڑے کی وجہ سے ملزم شاہ زیب کے دوست عدیل نے فائرنگ کر کے ذوہیب کو قتل کر دیااور فرار ہو گئے،قتل کرنے والے ملزمان کا کرایہ داری کا اندراج نہ ہونے پر مالک مکان بشیر نے اپنے داماد نوید کے ہمراہ نعش کھیتوں میں پھینک دی،قتل کی واردات میں ملوث ملزمان اور جرم کو چھپانے والے ملزمان گرفتارکر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

    انویسٹی گیشن شاہدرہ نے ہی اپنی سگی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنیوالے بھائی قمر الزمان کو گرفتار کیا،ملزم کی28سالہ بہن مریم شادی شدہ تھی اور قریبی رشتہ دار کے ساتھ بھاگ گئی تھی،ملزم نے بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا،ملزم قمر الزماں کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمدکر لیا گیا،ایک اور واقعہ میں انویسٹی گیشن شاہدرہ نے شہری عبدالواحد کو قتل کرنیوالے اس کے 2سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول عبدالواحد آئس کانشہ کرتا تھا اور 4بچوں کا باپ تھا،مقتول کا اپنے بھتیجوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اس کے بھائیوں اعظم اور اسلم نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے قتل کر دیا، علاوہ ازیں انویسٹی گیشن بھاٹی گیٹ پولیس نے آمنہ عرف کالو ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان گرفتار کیے، گرفتار ملزمان آمنہ عرف کالو، طلحہ، عالمگیر اور رضوان نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری عباس کو شدید زخمی کر دیا تھا،ملزمان سے ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی، ملزمان نے درجن سے زائد وارداتوں کا اعتراف کر لیا،

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    انویسٹی گیشن پولیس لاری اڈا نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان محمد علی اور امان اللہ کو گرفتار کیا، ملزمان سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے نقدی،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے، شفیق آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے2ملزمان اسحاق خان اور علی رضا کو گرفتار کیا،ملزمان سے 7لاکھ سے زائد نقدی، موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، بادامی باغ انویسٹی گیشن پولیس نے 3ڈکیت و نقب زن گینگز کے 7ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے 07لاکھ روپے نقدی، 14موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان فریاد اور اشفاق کو گرفتار کیا ملزمان سے لوڈر رکشہ 1129کلو گرام سریا، 6موبائل فونز، 70ہزار نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔