ساہیوال میں کبڈی میچ کے دوران جھگڑا، لاٹھیاں اور گولیاں چلنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،پولیس کے مطابق ساہیوال کے چک 46 جی ڈی میں کبڈی میچ کےدوران دوگروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں لاٹھیاں اور گولیاں لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں فیض اور اسلم شامل ہیں جن کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں رشتے کے تنازعہ پر پرانی رنجش تھی۔ قتل کا مقدمہ درج کر کے پانچ نامزد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Category: جرائم و حادثات
-

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم
عدالت کا بشریٰ بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نےایس ایس پی ایسٹ کو مغویہ بشری بی بی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا۔پٹیشن بشری بی بی کے بھائی بلاول نے لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ کے توسط سے سندھ ہائیکورٹ میں داخل کی ہے۔پٹیشن میں گورنمنٹ آ ف سندھ، انسپکٹر جنرل سندھ پولیس، ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ،ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاون، ایس آئی او مبینہ ٹاون، انویسٹیگیشن آ فیسر سدروخان تھانہ مبینہ ٹاون ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ میرے کلائنٹ کی بہن بشری بی ںی جو کہ شادی شدہ ہے مورخہ 29/6/2021 کو گھر سے باہر گی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ شام کو میرے کلائنٹ کے موبائل نمبر پر خالد نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ بشری بی بی میرے پاس ہے۔مورخہ 24.7.2022 کو میرے کلائنٹ نے تھانہ مبینہ ٹاون میں ایف آئی آر نمبر 672/2021 زیر دفعہ 496 تھانہ مبینہ ٹاون میں بر خلاف خالد درج کرائی۔ملزم خالد نے عدالت سے ضمانت حاصل کروالی پولیس نے مقدمہ اے کلاس کردیا۔
لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے کہا کہ تفشیشی افسر نے ابھی تک نہ تو مغویہ کو برآمد کیا ہے اور نہ ہی ملزم خالد نے مغویہ کو عدالت میں پیش کیا ہے۔پٹیشنر جب انویسٹیگیشن آ فسر سدروخان کو مغویہ برآمد کرنے کا کہتا ہے تو وہ ماں اور بہن کی گالیاں اور دھمکیاں دیتا ہے۔تفشیشی aفسر مغویہ کو برآمد کرنے کے ساڑھے تین لاکھ روپے مانگتا ہے کہتا ہے دو لاکھ ملزم خالد کو دونگا اور ڈیڈھ لاکھ روپے خود رکھوں گا۔ مغویہ کو اغوا ہوے ایک سال گزر گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس مغویہ کو برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے۔
عدالت نے جب تفشیشی افسر سے سوالات کیے تو وہ مطمین نہ کرسکا۔ عدالت نے ایس ایس پی ایسٹ کو انویسٹیگیشن ٹرانسفر کرکے مغویہ کو برآمد کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے حکم دیا پٹیشن کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین احمد پہنور نے کی۔
عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں
اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟
-

نائن زیرو،الطاف حسین کی رہائشگاہ آگ سے جل کر تباہ، ویڈیو
نائن زیرو،الطاف حسین کی رہائشگاہ آگ سے جل کر تباہ، ویڈیو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے
شہر قائد کراچی کے علاقے عزیز آباد میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما الطاف حسین کے زیر استعمال رہائشگاہ میں گزشتہ شب آگ لگی جس پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا،آگ لگنے سے عمارت مخدوش ہوگئی ہے ،نائن زیرو کے گھر میں موجود سامان آگ لگنے کے بعد جل کر راکھ ہو گیا ہے،
پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے، رینجرز کی بھی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مکان کو گھیرے میں لے کر آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی مدد کی گئی، واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم آگ بجھانے کی کوشش میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوا ہے، ترجمان رینجرز نے نائن زیرو پر لگنے والی آگ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ عزیز آباد میں مکان میں لگی آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے،
لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی
حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا
-

اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے.
متاثرہ قیدی سلیمان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تشدد کے خلاف معزز جج کو خط لکھ دیا ہے، جس میں اُس نے دعوی کیا ہے کہ مجھ سے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی تھی جبکہ میرے پاس صرف چار ہزارروپے تھے جو کہ انھیں دے دیئے تھے.

قیدی سلیمان نے خط میں لکھا کہ: کچھ دنوں کے بعد مجھ سے دوبارہ 21 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا جو کہ میرے پاس نہیں تھے لہٰذا میں نے انکار کردیا تاہم مزید رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے مجھے ٹارچر سیل میں رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے. اور میں اس وجہ سے شدید اذیت سے گزرا ہوں جو میرے لیئے انتہائی تکلیف دہ تھی.فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد
دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
اس خط کے بعد معزز عدالت نے قیدی سلیمان اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، اکرم کو طلب کرلیا ہے، معزز جج نے جب قیدی سلیمان کو اپنے نیب کورٹ کو چیک کروایا تو اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جس پر معزز جج انتہائی برہمی کا اظہار کیا.

علاوہ ازیں تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد بعد عدالت نے فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جبکہ جیل انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ مکمل طور پر سیکیورٹی میں قیدی سلیمان کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائیں اور ان کا علاج سمیت رپورٹ تیار کرکے عدالت پیش کی جائے.خیال رہے کہ: کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے کی جبکہ قیدی سلیمان سال 2020 میں تھانہ آر اے بازار قتل کے مقدمے کی وجہ سے جیل میں ہے۔
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار
-

جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی
جدہ سے کراچی آنیوالی سعودی ایئرلائن کی پرواز حادثے سے بچ گئی لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
ترجمان سعودی ایئرلائن کے مطابق طیارے کو گراونڈ کردیا گیا ،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کو نقصان پہنچا ہے، ترجمان کے مطابق طیارہ گراونڈ ہونے کی وجہ سے کراچی سے جدہ جانیوالی پرواز ایس وی 701 منسوخ کر دی گئی ہے، پرواز کے تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے، تمام مسافروں کو بتا دیا گیا ہے کہ انہیں کل صبح جدہ روانہ کردیا جائے گا
ایئر پورٹ پر پرندوں کے طیاروں کے ساتھ ٹکرانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں تا ہم ایوی ایشن حکام کی جانب سے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے صرف دعوے کئے جاتے ہیں
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے ساتھ بھی نہ صرف کراچی بلکہ لاہور ایئر پورٹ پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پیش آ چکے ہیں ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتے ہیں، ایوی ایشن حکام کی جانب سے صرف اعلانات اور دعووں نے کئی طیاروں کو نقصان پہنچایا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایوی ایشن حکام واقعی میں اقدامات کریں، اعلانات نہیں
طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ گردانا جانا جاتا ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ایئر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت
قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت
-

جرائم بڑھنے کی کوریج کیوں کر رہے؟ پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی
جرائم بڑھنے کی کوریج کیوں کر رہے؟ پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکاروں کی صحافیوں سے بدتمیزی
باغی ٹی وی ی کی رپورت کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے فیروز والا میں جرائم کی شرح مسلسل بڑھ چکی ہے،
پولیس سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے تا ہم شاہدرہ سے فیروز والا کالا شاہ کاکو روڈ مکمل طور پر غیر محفوظ بن چکا ہے، دن دہاڑے ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں لیکن پولیس ہمیشہ لیٹ پہنچتی ہے اور قانونی کاروائی کرنے سے بھی گریز کرتی ہے شہری لٹتے رہتے مگر پولیس کی وردی بدلنے سے پولیس کے رویئے نہ بدل سکے، یوں محسوس ہوتا ہے کہ شاید پولیس ان ڈاکوؤں کی سرپرستی کر رہی ہے اس وجہ سے کاروائی نہیں ہوتی یا پولیس کا رسپانس تاخیر سے اس وجہ سے ہوتا ہے
فیروزوالہ کالا شاہ کاکو پنجاب ہاٸی وے پٹرولنگ پوسٹ کے جوان بے لگام پولیس غنڈہ گردی پر اتر آٸی ،پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو کے افیسر سمیت تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی فراٸض سے غافل روڈ پر ڈکیتی چوری کی وارداتوں کو کنٹرول تو نا کر سکے البتہ صحافیوں کو خبریں چلانے سے روکنے لگے پٹرولنگ پوسٹ کے باہر ویڈیو کیوں بنائی تمام ملازمین آپے سے باہر ہو گئے، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے جب شہریوں کی جانب سے ڈکیتی کی مسلسل شکایات پر کوریج کرنے گئے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا، ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا کہا، دھمکیاں دیں،عتیق اے ایس اٸی عثمان اے ایس اٸی عاصم محرر نے صحافیوں کے ساتھ انتہاٸی بد سلوکی کی جس کی ویڈیو اور فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی نے پولیس کی جانب سے بدتمیزی اور کوریج سے روکنے کی خفیہ ویڈیو بنا لی، جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی تا کالاشاہ کاکو جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ کی خبر بنانے پر میڈیا کے نمائندوں سے کیمرہ چھین لیا اور تعلیم و تہزیب کے داٸرہ سے باہر کی گفتگو کا استعمال کرتے ہوئے کہا گیا کہ کریمنلز صحافیوں کے پیچھے لگا دیں گے اپنی خیر مناٶ جیسی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالاشاہ کاکو اگر عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو آئی جی پنجاب۔۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کو مسجد بنا دیں عوام اللہ سے تحفظ کے لیے دعائیں مانگیں @PunjabPhp @PHPGRWRegion @PhpFsd @OfficialDPRPP @CMPunjabPK @CS_Punjab @PunjabPoliceoff pic.twitter.com/nko6qePUgR
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 9, 2022
باغی ٹی وی کے رپورٹر فائز چغتائی کو جب پولیس نے منع کیا کہ ویڈیو نہ بنائیں تو انہوں نے کہاکہ جرائم ہو رہے ہیں، ویڈیو بنانا اور کوریج کرنا ہمارا کام ہے،پولیس اہلکارون نے انکی ایک نہ سنی،تھانے لے جانے کی دھمکی دی، اس موقع پر پولیس کے کئی اہلکار موجود تھے،فائز چغتائی کا کہنا تھا کہ رپورٹنگ کرنا ہمارا حق ہے، علاقے میں جرائم بڑھ رہے ہیں، ہمارے پاس تمام کرائم کا ڈیٹا ہے، ہم ویڈیو بنا کر بھیج دیں گے اگر غلط ہوئی تو ہمارے خلاف قانونی کاروائی کر لینا، ہم گیٹ کے باہر مین روڈ پر کھڑے ہو کر ویڈیو بنا رہے ہیں ،ہمیں یہاں ویڈیو بنانے سے اور رپورٹنگ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا
واضح رہے کہ فیروزوالہ تین دنوں میں دو بار آٹے کی سپلاٸی والی مزدا وین لٹ گئی.ڈاکو گن پوائنٹ پر شفاقت منشی سے3,50,000 روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو کی حدود سے ڈاکو آٹا سپلاٸی کرنے والی گاڑی کو تین دن میں دو بار لوٹنے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈراٸیور ارسلان اور منشی شفاقت نے بتایا کہ 2 عدد مسلح ڈاکوؤں نے جو کہ موٹرساٸیکل نمبر481 AWN پر آئے اور آتے ہی گن پواٸنٹ پر شفاقت منشی سے3,50,000 روپے نقدی چیھن کر فرار ہو گئے مورخہ 05-09-2022 کو بھی آٹا سپلاٸی کرنے والی وین جب کیش لے کر واپس آ رہی تھی تو ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئی ڈاکو 1,50,000 لوٹ کر فرار ہوئے تھے دن ہو یا رات چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہیں رکتا پھچلے ماہ میں گن پوائنٹ پر 100 سے زائد موبائل فون چھین لیے گئے تاہم کوئی ملزم گرفتار نا ہوسکا ۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ڈاکوؤں سے شہری کب تک لٹتے رہیں گے۔ متاثرین نے اعلیٰ افسران سے پرزور اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کالا شاہ کاکو میں فرض شناس عملہ تعینات کیا جائے۔
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
-

مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد
مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں مسجد کی چھت پر رکھے فرج سے جدید ترین اسلحہ برآمد کر لیا گیا، اسلحہ مسجد کے واش روم کی چھت پر رکھے فریج سے برآمد کیا گیا کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ،فرج سے ملنے والا اسلحہ جدید ترین ہے، جدید ترین لانگ مشین گن 500 گولیاں اور لوڈڈ میگزین بھی برآمد کیا گیا ہے جدید اسلحہ میں ایک لانگ مشین گن ،ایل ایم جی،تین کلاشن کوف، 2 شارٹ گن، 3 پسٹل 30 بور، ایک 12 بور رائفل، 500 سے زائد مختلف اقسام کی گولیاں، 4 لوڈڈ چرخیاں اور 20 سے زائد لوڈڈ میگزین برآمد ہوئے
قبل ازیں تھانہ برگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل ملزم کو گرفتار کرلیا,ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق پولیس نے دوران گشت کارواٸی کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے,گرفتار ملزم پہلے بھی غیرقانونی اسلحہ میں بند ہوکر جیل جا چکا ہے گرفتار ملزم کی شناخت محمد نبیل کے نام سے ہوٸی ہے ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی اسلحہ پسٹل بمع راٶنڈ ,موباٸل فون,چھینی ہوٸی نقدی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کاروٸی عمل میں لاٸی گٸی
علاوہ ازیں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کراچی کی بڑی کاروائی خاندانی منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزم پرویز ولد امیر بخش سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزم کے خلاف منشیات فروشی کے مختلف تھانہ جات میں 5 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم پرویز کے والد امیر بخش کے خلاف منشیات فروشی کے 4 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم کی بہنوں فائزہ اور آمنہ کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں گرفتار ملزم پرویز کا خاندان 38 سے زائد منشیات فروشی کے مقدمات میں نامزد ہے مقدمات میں نامزد ملزمان میں ملزم کی بہنیں،والد،والدہ،بھائی،اور خالہ شامل ہیں ایس آئی یو نے ملزم کو کھوکرا پار کے علاقے سے گرفتار کے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
-

قاری کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار نے کیا خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام
قاری کے ساتھ ملکر پولیس اہلکار نے کیا خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،
لاہور کے علاقے چوہنگ میں پولیس اہلکار نے خاتون سے زیادتی کی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن صدر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا جا چکا ہے، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے نامزد 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں قاری محمد حسن،اہلکار ارسلان اور احمد علی شامل ہیں، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی،
درج مقدمے میں کہا گیا کہ میں خالہ کے گھر رہتی تھی، قاری حسن کو ملنے اسکے فارم پر گئی، اسکے ساتھ میری جان پہچان تھی، اس نے مجھے ورغلا کر زنا کیا، ڈرایا دھمکایا، میں مشکل سے خالہ کے گھر پہنچی، اسکے بعد قاری حسن نے دھمکیاں دیں اور پھر بلایا میری مرضی کے خلاف مجھے ویران جگہ لے گیا جہاں ایک پولیس اہلکار بھی موجود تھا، پولیس اہلکار اور ایک اور شخص میرے ساتھ گھناؤنا کام کر کے چلے گئے، میں نے 15 پر کال کی، پولیس موقع پر پہنچی، قاری حسن موقع سے فرار ہو گیا تھا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
-

سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
سات سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیتل ماڑی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، سات سالہ بچی آمنہ زیادتی و قتل کیس کا ملزم ندیم بلوچ ہلاک ہو گیا
پولیس حکام کے مطابق ملزم ندیم بلوچ کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا نامعلوم افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی کانسٹیبل کی چھاتی پر دو گولیاں بھی لگیں کانسٹیبل بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا ہلاک ملزم ندیم بلوچ نے 7 سالہ آمنہ کو اغوا کیا تھا ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا پولیس نے دوران تفتیش ملزم کو گرفتار کیا ملزم جسمانی ریمانڈ میں پولیس کی تحویل میں تھا
واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان میں کمسن بچی کو قتل کیا گیا تھا، واقعہ فیض پور بھٹیاں چاہ جگو والا ملتان میں پیش آیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی ننھی بچی کی لاش مل گئی تھی 7 سالہ آمنہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا,پولیس حکام کے مطابق آمنہ کی ڈیڈ باڈی چاہ جگو والا کے مقام سے ملی ہے
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ملتان کی نواحی بستی میں اغواء کے بعد بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ،وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ معصوم بچی کے قتل کے واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ملزم قانون کے مطابق سخت سزا کا مستحق ہے۔ بچی کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اورانصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی
اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام
سرگودھا سے 151 لڑکیاں بازیاب،21 قحبہ خانوں سے ملیں،ڈی پی او کا سپریم کورٹ میں بیان
معذور لڑکی کی نعش قبر سے نکال کر بیحرمتی،ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
-

راولپنڈی؛ دہرے قتل کا معاملہ، ملزم نے دوخواتین کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی
راولپنڈی میں دہرے قتل کا معاملہ، ملزم نے دوخواتین کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی ہے.
کلرسیداں میں گھریلو ناچاکی پر ملزم نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دہرے قتل کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں پیش آیا جہاں رشید نامی شخص نے اپنی تایا زاد زینت بیگم اور سابقہ سالی شہناز کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ملزم رشید نور سرکاری ادارے سے فارغ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کچھ عرصہ بیرون ملک میں بھی رہا تھا. رشید نے گھریلو ناچاکی پر اپنی اہلیہ کو ایک سال قبل طلاق دے دی تھی جس کے بعد سے خاندان میں کشیدگی چل رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسی تنازے پر ملزم نے سالی کے گھر جاکر رائفل سے فائرنگ کرکے سابقہ سالی شہناز اور تایا زاد بہن زینت بیگم کو قتل کیا، بعدازاں ملزم گھر گیا اور کمرہ بند کرکے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک شہادتیں اکھٹی کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ اور پولیس شواہد کی بنا پر تفتیش کر رہی کہ آیا اس نے اسلحہ کہاں سے لیا تھا.
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی میں رکشہ پر سوار بہن بھائی کو کسی نے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تھی اور کہا تھا کہ ملوث ملزمان کے خلاف سخت کی جائے گی.
