ملتان موٹروے جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،20 افراد جاں بحق6 افراد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کے مقام پر موٹروے ایم 5 کئی گھنٹے بند رہی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
باغی ٹی وی رپورٹ.موٹروے حکام کے مطابق ملتان سکھر موٹروے پر ڈائیوو سلیپر بس تیز رفتاری کے دوران ایک آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں آئل ٹینکر اور بس کو آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے۔ مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود تھی۔ آگ اس قدر شدید اور خوفناک تھی کہ دور سے دکھائی دے رہی تھی۔

ترجمان موٹروے کے مطابق جلتی ہوئی گاڑیوں سے بیشتر مسافروں کو زندہ نکالا گیا اور انہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔موٹروے پولیس نے جلتی بس 9 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا تھا،پولیس نے ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال پہنچایا۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس 2009 ماڈل کی تھی جو ڈائیوو کمپنی کے تحت چلتی تھی۔ سلیپر بس لاہور سے کراچی کیلئے رات 9 بجے روانہ ہوئی۔ بس میں کل 24 مسافر سوار تھے۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہاہے کہ اس المناک حادثے پر ہر آنکھ اشکبار ہےاور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کمشنر ملتان سے المناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ،ہر پہلو سے انکوائری کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے.وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں
Category: جرائم و حادثات
-

جلال پور پیر والا انٹر چینج کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں تصادم۔ 20 افراد جاں بحق 6 افراد زخمی
-

جتوئی میں دوخواتین اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ پر آر پی اوکا نوٹس,ملزم گرفتار
ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کا ضلع مظفر گڑھ جتوئی میں دوخواتین اور بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس۔ڈی پی او سے رپورٹ طلب ۔ ڈی پی او مظفر گڑھ کا فوری ایکشن ۔ مقدمہ درج کرکے ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فوری گرفتار کرلیا گیا ۔
باغی ٹی وی رپورٹ.تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نے ضلع مظفر گڑھ تحصیل جتوئی تھانہ جتوئی کی حددود میں دوخواتین اورایک ڈیڑھ سال کے بچے پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ جس میں خواتین اور بچے کاچہرہ ،بازو اور ہاتھ بری طرح سے جھلس گئے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او مظفرگڑھ کو ملزم کی فوری گرفتاری اور متاثرین کی فوری دادرسی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائیں ۔

ملزم کی گرفتاری کےلیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کرکے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔متاثرین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔ڈی پی او مظفر گڑھ نے آر پی او کے نوٹس پرفوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کےلیے ٹیم تشکیل دے دی ۔ تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزم محمد اصغر پہلوان کو فوری طور پر گرفتار کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ملزم کو خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ -

بلقیس بانو عصمت دری کیس،11 ملزمان کو رہا کر دیا گیا
2002 میں مسلمان خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے 11 مجرموں کو آج جیل سے رہا کر دیا گیا ہے
بھارت کے معروف بلقیس بانو زیادتی کیس کے ملزمان جنہیں عدالت نے عمر قید کی سزا سنا رکھی تھی ، مودی سرکار نے آج رہا کر دیا ہے، کہا جا رہا ہے مودی سرکار، بی جے پی مسلمان خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو ہمیشہ ہی رہا کروا دیتی ہے بلکہ انکی مدد بھی کرتی ہے،یہی وجہ ہے کہ مسلمان خاتون کے ساتھ زیادتی کے کیس کے تمام ملزمان کو رہا کر دیا گیا ہے
ملزمان گودھرا کی جیل میں قید تھے، ملزمان کو ممبئی کی عدالت نے 21 جنوری 2008 میں عمر قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے 11 ملزمان کو سزا سنائی تھی، تا ہم اب مودی سرکار نے تمام ملزمان کو رہا کر دیا ہے اور وہ جیل سے گھروں کو جا چکے ہیں، ملزمان کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا کہہ کر رہا کیا گیا ہے، حالانکہ عصمت دری، زیادتی کیسز کے ملزمان کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوتی اور انہیں رہا نہیں کیا جاتا، اسکے باجود بی جے پی سرکار نے بلقیس بانو عصمت دری کیس کے ملزمان کو رہا کر دیا ہے
گجرات فسادات میں ملوث ڈیڑھ سو انتہاپسند پکڑنے والے سابق بھارتی پولیس افسر کو عمر قید کی سزا
دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا
بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا
قبل ازیں سپریم کورٹ نے اپریل 2019 میں اپنے ایک فیصلہ میں گجرات حکومت کو گجرات میں ہونے والے فسادات کی متاثرہ خاتون 50لاکھ روپے کے علاوہ گھر اور نوکری بھی فراہم کرنے کا کہا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکومت کے باوجود ریاست نے ابھی تک بلقیس بانو کو رقم فراہم نہیں کی تھی۔ بلقیس بانو نے دوبارہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر عدالت نے اب ریاستی حکومت کو دوہفتوں کے اندر معاوضہ اور گھر فراہم کرنے کا کہا ہے
یاد رہے کہ گجرات فسادات بھارتی تاریخ پر ایک بھدا ہیں۔ 2002ءمیں ہونے والے مسلم کش فسادات میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کو شہید کیا گیا۔ اس وقت بلقیس بانو کی عمرصرف 21 سال تھی۔ اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی تین سالہ بچی کو بھی شہید کر دیا گیاتھا۔ ان فسادات میں مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا گیا۔
-

ہاکی گراؤنڈ جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی،ویڈیو وائرل
تحریک انصاف کے جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے
تحریک انصاف نے یوم آزادی کے موقع پر 13 اگست کی شب ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کیا، جلسے سے عمران خان نے بھی خطاب کیا تھا، جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے تھے، جلسے میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو نجی ٹی وی نے نشر کی ہے،
پی ٹی آئی کے کارکنان خواتین کو ہراساں کرتے رہے، پولیس تماشہ دیکھتی رہی pic.twitter.com/YKE0WFClMF
— 𝐀𝐛𝐝𝐮𝐥 𝐌𝐮𝐭𝐚𝐥𝐢𝐛 𝐁𝐡𝐚𝐭𝐭𝐢 (@A_mutalib_bhati) August 14, 2022
جلسے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر بھی چڑھی ہوئی ہیں جب کہ چینل کے مطابق گیٹ پر چڑھی خاتون پیشے سے وکیل ہیں جنہوں نے خود کو بچانے کے لیے گیٹ پر چڑھنا مناسب سمجھا اس حوالے سے چینل نے دعویٰ کیا کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان خواتین پر چڑھ دوڑے اور مختص انکلیوژر سے نکلنے کے بجائے خواتین کے انکلیوژر میں گھس گئے اس دوران انہیں شدید ہراساں کیا گیا ، ویڈیو میں خواتین کو پریشا ن سی صورتحال میں دھکم پیل سے بچنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا لیکن انہیں جگہ دینے کے بجائے پی ٹی آئی کارکنان دھکے دیتے رہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور انہیں ہراساں کیا گیا، ماہ جولائی میں پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوا تھا جس میں خواتین کو ہراساں کیا گیا تھا , جلسے میں شریک پی ٹی آئی کے متوالوں نے خواتین کو آتا دیکھ کر انہیں غلط راستہ بتایا بعد ازاں انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی, خاتون صحافی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جب انہوں نے پارٹی کی خواتین ونگ میں جاکر شکایت کی تو وہاں موجود خواتین نے ماننے سے انکار کردیا بلکہ انہیں ہی غلط کہا, خاتون صحافی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو تو سیدھا راستہ دیکھانے کی ازخود ذمے داری لئے ہوئے ہیں, عمران خان اپنے چاہنے والوں کے لئے کیوں نہیں تربیتی نشتوں کا اہتمام کرتے ہیں? ان کی کیوں نہیں اخلاقی تربیت کرتے ہیں, اگر تحریک انصاف خواتین کے تقدس کا احترام نہیں کرسکتی ہے تو ان کی تذلیل کرنے کے لئے انہیں بلایا بھی نہ کریں۔
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار
لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
جلسے میں شریک ایک اور خاتون نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے جیسے جلسے میں آنے والے لوگ خواتین کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ایسے لوگوں کے خلاف کیوں ایکشن نہیں ہوتا ۔ ایسے لگتا ہے کہ جلسے میں کچھ لوگ خواتین کو ہراساں کرنے کا مقصد لے کر ہی شریک ہوتے ہیں۔ تحریک انصاف کو اس حوالہ سے غور کرنا چاہئے
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں ۔ تحریک انصاف کے قائدین سے خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ پنڈال کے ساتھ الگ راستہ بھی ہونا چاہئے تا کہ جلسے میں خواتین کو ہراساں کرنے والوں سے خواتین بچ سکیں ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو خواتین جلسے میں آنا چھوڑ دیں گی ۔
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد
-

مدرسے میں غلط کام کیا جاتا تھا، سابق طالب علم کی ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مدارس میں بھی بچے محفوظ نہیں رہے
اب ایک نیا سیکنڈل سامنے آیا ہے، علی عمران عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ راولپنڈی کلرسیداں جامعتہ الرضا غوثیہ کے مفتی فیضان پرمدرسہ کے سابق طالبعلم کاا لزام مفتی صاحب بچوں کے ساتھ غلط حرکات کرتے ہیں بچے کا الزام قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی مکمل چھان بین کریں انتہائی حساس معاملہ ہے۔
راولپنڈی کلرسیداں جامعتہ الرضاغوثیہ کےمفتی فیضان پرمدرسہ کےسابق طالبعلم کاالزام مفتی صاحب بچوں کےساتھ غلط حرکات کرتےہیں بچےکاالزام قانون نافذکرنےوالےادارےمعاملےکی مکمل چھان بین کریں انتہائی حساس معاملہ ہے۔۔۔ pic.twitter.com/H17m5qDOFn
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) August 15, 2022
ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ کہتا ہے کہ تحصیل کلر سیدان کے مدرسہ میں طالب علم تھا، اب میں گھر آ گیا ہوں ،مدرسہ میں غلط حرکتیں کرتے تھے ، میں نے گھر والوں کو بتا دیا ہے اور کہا کہ مجھے اب مدرسے نہیں بھیجنا، مدرسے میں دیگر بچوں کے ساتھ بھی غلط کام ہو رہا ہے، پڑھائی بالکل بھی نہیں بچوں سے چندہ کروایا جاتا ہے، تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، گٹر صاف کروایا جاتا ہے اور پھر شام کو تشدد کا نشانہ اسلئے کہ کام نہیں کرتے، سابق طالب علم کا کہنا تھا کہ مدرسے میں دیگر بچوں کے ساتھ بھی غلط کام ہو رہا ہے، وہ ڈر کے مارے بول نہیں سکتے
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
قبل ازیں چند روز قبل پنجاب کے شہر راولپنڈی میں امام مسجد نے دوست کے ساتھ مل کر ننھے نعت خوان عبداللہ کے ساتھ گھناؤنا کام کیا ہے، شہریوں نے امام مسجد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے جبکہ اسکا دوست عاطف موقع سے فرار ہو گیا ہے، اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی مسجد کے امام نے دوست کے ساتھ ملکر کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کی، اسی دوران ایک شہری موقع پر پہنچ گیا اور اس نے دیگر اہل علاقہ کو بھی بلا لیا، امام مسجد کو پکڑکر شہریوں نے درگت بنائی
شہریوں نے امام مسجد کو تھانہ صدر بیرونی کے حوالہ کر دیا ور مطالبہ کیا کہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،زیادتی کا شکار بچے کے ورثا اور اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس سفاک ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ اس کے بعد کوئی ایسا جرم نہ کرے ب بچے کے چاچو نے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
قبل ازیں چند روز قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، رحیم یار خان کے ایک مدرسے کے استاد نے چھ کمسن طلبا کے ساتھ زیادتی کی ہے، جن طلبا کے ساتھ زیادتی کی گئی انکی عمر دس سے بارہ برس کے درمیان ہیں، واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر صادق آباد نے درج کر لیا ہے، واقعہ بھٹہ واہن میں پیش آیا، پولیس کے مطابق مدرسے کے طلبا نے بتایا کہ قاری صاحب نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کی اور کہا کہ اگر کسی کو اس گھناؤنے کام کے بارے میں بتایا تو قتل کر دوں گا، قاری کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،
بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں نے جب گھر بتایا تو پتہ چلا کہ قاری کے روپ میں کوئی سفاک درندہ یہاں تھا، جو اب فرار ہو چکا ہے، قاری نے بچوں کے ساتھ زیادتی کو معمول بنا لیا تھا جس کی وجہ سے بچے پڑھنے نہیں جاتے تھے،بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے،
واضح رہے کہ لاہور میں بھی بدفعلی کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا، لاہور کے ایک مدرسے کے مفتی عزیزالرحمان نے طالب علم کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی،اسکے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مفتی عبدالعزیز کو گرفتار کر لیا گیا
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟
میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار
گزشتہ ماہ 25 جولائی کو پنجاب پولیس نے 14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والے مدرسہ معلم کو گرفتار کیا تھا،پنجاب پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جوہر ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم قاری امین مدرسہ میں بچوں کو پڑھاتا تھا، جس نے طالب علم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچے کی والدہ کی درخواست پر جوہر ٹاؤن پولیس ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
رواں برس ماہ جنوری میں ہی 11 سالہ بچی سے تدریسی کمرہ میں فحش حرکات کرنے والا استاد گرفتار کر لیا گیا تھا پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ملت پارک پولیس نے کارروائی کی، ملت پارک پولیس کو درخواست موصول ہوئی جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم قاری نور احمد کو گرفتار کر لیا ،مدرسہ کے تدریسی کمرہ میں اکیلی بچی کا ناجائز فائدہ اٹھایا ،ابتدائی تحقیقات میں ملزم قاری نور احمد نےاعتراف جرم کر لیا ۔متاثرہ بچی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے ،ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں اور خواتین کو حراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
لاہور سے چار بہنیں اغوا،ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
-

بلوچستان: پنجگور میں ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر حملہ
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کے ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر حملے میں کم از کم ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق سلولی کی سرکاری رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم پھینکا دستی بم ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے عقبی حصے میں پھٹا، دھماکے کے نتیجے میں لیویز آپریٹر صغیر احمد زخمی اور ایک بلٹ پروف گاڑی سمیت چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، ایک دہشتگرد جہنم واصل
خوش قسمتی سے ڈپٹی کمشنر سلسولی اور گھر میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے، دھماکے کے فوراً بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمی آپریٹر کو ہسپتال منتقل کیا۔
دھوکا دہی کا الزام: ایمازون نے پاکستان کے 13000 اکاؤنٹس معطل کردیئے
ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دستی بم حملے میں ملوث موٹر سائیکل سواروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
مینار پاکستان: خواتین کے ساتھ چھیڑ کھانی،واقعات میں ملوث 65 اوباش لڑکے گرفتار
قبل ازیں لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا تھانہ وحدت کالونی کے کانسٹیبل محمد یٰسین جو کہ رات اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں عرفان اور تقی نامی دو اوباش نوجوان سڑک پر غنڈہ گردی کر رہے تھے نے کانسٹیبل محمد یٰسین کے ساتھ بدتمیزی کی اور آپس میں تلخ کلامی ہوئی –
کانسٹیبل محمد یٰسین واپس جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہوا ہی تھا کہ پیچھے سے اوباش نوجوانوں نے محمد یٰسین پر فائر کر دیا جو کہ کانسٹیبل کی کمر میں لگاتھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی پولیس نےفوری طورپرموقع پر پہنچ کر کانسٹیبل محمّد یٰسین کومیو اسپتال روانہ کیا ، دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے جبکہ پولیس دونوں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے-
جدہ: خودکش حملے میں بمبار ہلاک، پاکستانی سمیت 4 زخمی
-

مصر: حکومت کا چرچ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ دینے کا اعلان
مصر کے دارالحکومت کے قریب شہر جیزہ میں ایک چرچ کے اندر آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔
باغی ٹی وی :"الجزیرہ” کے مطابق جیزہ کے امبابہ محلے میں واقع قبطیوں کے ابوصفین چرچ میں آتشزدگی کے وقت پانچ ہزار افراد جمع تھے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ گرجا گھر میں اجتماعی دعائیہ تقریب کے دوران میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی-
افغانستان سے امریکی انخلا کو ایک سال مکمل،ری پبلکن پارٹی کی جوبائیڈن انتظامیہ کیخلاف رپورٹ جاری
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے چرچ کا داخلی راستہ بند ہو گیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
Horrible news from Egypt. May the victims rest in peace. https://t.co/6GJTRNlhPo
— Ali Al-Baroodi علي البارودي (@AliBaroodi) August 14, 2022
چرچ میں موجود ایک عبادت گزار یاسرمنیر نے بتایا کہ لوگ تیسری اور چوتھی منزل پر جمع ہو رہے تھے اور ہم نے دوسری منزل سے دھواں آتے دیکھا۔اس کے بعد لوگ سیڑھیوں سے نیچے جانے کے لیے دوڑ پڑے اور ایک دوسرے کے اوپر گرتے پڑتے جا رہے تھے۔یاسرمنیر نے کہا کہ پھر ہم نے کھڑکی سے ایک دھماکے دار آواز سنی اور چنگاریاں اور آگ باہر نکل رہی تھی وہ اور ان کی بیٹی گرجا گھر کی نچلی منزل پر تھے جہاں سے وہ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ایک پریشان گواہ ابو بشوئے بتایا کہ دم گھٹنے سے یہ سب مر گئے،بچے ہیں، ہمیں نہیں معلوم تھا کہ ان تک کیسے پہنچیں۔
عینی شاہد عماد حنا نے بتایا کہ چرچ میں دو جگہیں شامل ہیں جنہیں ڈے کیئر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور یہ کہ چرچ کا ایک کارکن کچھ بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوا ہم اوپر گئے اور لوگوں کو مردہ پایا۔ اور ہم نے باہر سے دیکھنا شروع کیا کہ دھواں بڑھ رہا ہے، اور لوگ اوپری منزل سے چھلانگ لگانا چاہتے ہیں ہمیں بچے مل گئے،” کچھ مردہ، کچھ زندہ-
مصرمیں کالج کے پہلے سال ہی میڈیکل کی طلبہ کی ریکارڈ تعداد ناکام
ایک گواہ مہر مراد نے بتایا کہ وہ نماز کے بعد اپنی بہن کو چرچ چھوڑ کر آئے تھے جیسے ہی میں چرچ سے صرف 10 میٹر [3 فٹ] دور پہنچا، میں نے چیخنے کی آواز سنی اور گہرا دھواں دیکھا فائر فائٹرز کے آگ بجھانے کے بعد، میں نے اپنی بہن کی لاش کو پہچان لیا۔ تمام لاشیں جل چکی تھیں اور ان میں سے بہت سے بچے ہیں جو چرچ کے نرسری کے کمرے میں تھے۔
#Egypt : Reports that most of those killed in fire in Abu Sifin district in #Giza are children #كنيسة_المنيرة #مصر pic.twitter.com/cplABgIaWz
— sebastian usher (@sebusher) August 14, 2022
آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں جبکہ ایمبولینسوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا امدادی کارروائیوں میں مصروف چار پولیس اہلکاروں سمیت پینتالیس افراد زخمی ہوئےروتے ہوئے خاندان چرچ کے اندر اور قریبی ہسپتالوں میں جہاں متاثرین کو لے جایا گیا تھا، انتظار کر رہے تھے۔#Egypt : Government has offered immediate aid to families of those killed in fire in Abu Sifin church in #Giza – just over $5000 dollars per person #كنيسة_المنيرة pic.twitter.com/1ICG85sjeb
— sebastian usher (@sebusher) August 14, 2022
ایک بیان میں، وزارت داخلہ نے کہا کہ فرانزک معائنے سے معلوم ہوا کہ آگ بجلی کی خرابی کے نتیجے میں دوسری منزل کے ایئر کنڈیشنگ میں لگی موت کی سب سے بڑی وجہ دھوئیں کے سبب سانس گھٹنا تھا کابینہ کے ایک بیان کے مطابق، مرنے والوں کے لواحقین کو 100,000 مصری پاؤنڈ ($5,220) ملیں گے۔مصر میں آگ لگنے کا واقعہ، پاکستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
#Egypt ; President Sisi offered condolences to victims of fire in Abu Sifin church before there appeared to be full media coverage of the terrible tragedy #مصر #كنيسة_المنيرة https://t.co/R3Hd6Y94rJ
— sebastian usher (@sebusher) August 14, 2022
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں ان بے گناہ متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں جو (اپنی موت کے وقت) ایک عبادت گاہ میں اپنے رب کے ساتھ تھے انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر مزید کہا، "میں نے تمام ریاستی خدمات کو متحرک کر دیا ہے تاکہ تمام اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔صدر کے دفتر نے کہا کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے قبطی عیسائی پوپ توادروس دوم کے ساتھ فون پر بات کی اور تعزیت پیش کی۔
مصر کا دوسرا بڑا شہر جیزہ قاہرہ سے دریائے نیل کے بالکل پار واقع ہے اور یہیں تاریخی اہرام مصر واقع ہیں۔
قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں پانچ سالہ تین بچے، ان کی والدہ، دادی اور ایک خالہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کی آخری رسومات وراق کے قریبی علاقے میں دو گرجا گھروں میں ہوں گی۔
#Egypt : Photo on Al Jazeera shows exhaustion etched on firefighter’s face at terrible fire in Abu Sifin church in #Giza in Greater #Cairo where at least 40 people killed & many others injured- children reportedly account for many of the dead #كنيسة_المنيرة #مصر pic.twitter.com/O98GK5IK6Z
— sebastian usher (@sebusher) August 14, 2022
ملک کے چیف پراسیکیوٹر حمدا السوی نے تحقیقات کا حکم دیا اور پراسیکیوٹرز کی ایک ٹیم کو چرچ روانہ کر دیا گیاقبطی مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی عیسائی برادری ہیں، جو مصر کی 103 ملین آبادی میں سے کم از کم 10 ملین ہیں۔جدہ: خودکش حملے میں بمبار ہلاک، پاکستانی سمیت 4 زخمی
مصر حالیہ برسوں میں کئی مہلک آگ کا شکار ہو چکا ہے مارچ 2021 میں، قاہرہ کے مشرقی مضافات میں ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے 2020 میں، دو ہسپتالوں میں آگ لگنے سے کوویڈ کے 14 مریض ہلاک ہوئے۔
-

تاجر رہنما کی ٹارگٹ کلنگ،مدعی مقدمہ کی اپیل پر سماعت ملتوی
تاجر رہنما کی ٹارگٹ کلنگ،مدعی مقدمہ کی اپیل پر سماعت ملتوی
سندھ ہائی کورٹ میں جوڑیا بازار کے معروف تاجر رہنما سلیم احمد کی ٹارگٹ کلنگ کا کیس کی سماعت ہوئی
ملزمان اقبال محمد عرف جرمن، خرم احمد ممتاز کی بریت کے خلاف مدعی نے اپیل دائر کر رکھی ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 17 اکتوبر کے لیے ملتوی کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں اس کیس کو ایک ساتھ ہی سنیں اگلی سماعت پر وکلا تیاری کے ساتھ پیش ہوں،
مدعی نے کہا کہ معروف تاجر رہنما سلیم احمد کو 9 اپریل 2019 کو جوڑیا بازار میں قتل کیا گیا,سیشن عدالت نے ملزم نوید اقبال عرف نونی کو عمر قید کی سزا سنائی ملزمان اقبال محمد عرف جرمن، خرم احمد ممتاز کو بری کردیا گیا،سیشن عدالت نے حقائق نظر انداز کیے، مملزم اقبال محمد عرف جرمن کی بری کرنے کے بجائے واقعی قرار سزا سنائی جائے،ملزم خرم احمد کی بریت پر نظر ثانی کی جائے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ کھارادر میں عبدالرزاق کی مدعیت میں درج ہوا،ملزم نوید اقبال عرف نونی کی عمر قید کو سزا موت میں تبدیل کیا جائے،
قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں ترقیاتی فنڈز میں 31 کروڑ روپے کرپشن کا الزام کیس کی سماعت ہوئی،ریفری جج نے مشیر جیل خانہ جان اعجاز جکھرانی کی عبوری ضمانت مسترد کردی دو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث معاملہ ریفری جج جسٹس ندیم اختر کو بھیجا گیا تھا جسٹس نظراکبر نے عبوری ضمانت کی توثیق ، جسٹس فیصل کمال عالم نے اختلاف کیا تھا ،نیب کا کہنا ہے کہ اعجاز جاکھرانی نے خیر پور اور جیکب آباد میں ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی، کرپشن کے ذریعے سرکاری خزانے کو 31 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا،
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
-

ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو،دعا زہرہ کے والد کی استدعا
سندھ ہائی کورٹ ،کراچی سے کم سن لڑکی دعا زہرہ کی لاہور کے ملزم ظہیرسے شادی کے کیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ کیس میں دعا زہرہ کے والد کی جانب سے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،ظہیر، شبیر اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر کہاں ہیں، چالان جمع کروا دیا آپ نے؟ ڈی ایس پی سعید رند نے کہا کہ چالان پراسیکیوٹر کے پاس جمع کرایا، اسکروٹنی پروسس چل رہا ہے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کہ آپ چالان کب تک جمع کرا سکتے ہیں؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ آپ کہیں تو دو گھنٹے میں چالان جمع کروا دوں گا,جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے چالان ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،وکیل مدعی مقدمہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چالان سے پہلے میڈیکل ہو، وکیل ملزمان نے کہا کہ سینئر وکیل 18 اگست سے پہلے دستیاب نہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 19 اگست کے لیے ملتوی کردی
دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچی کم عمر ہے اسکا طبی معائنہ کروایا جائے، اغوا کا مقدمہ تھانہ الفلاح میں درج ہے
دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان
دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل
دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم
دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم
واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی
-

ٹیکس کی عدم ادائیگی،جعلی سیگریٹس سے بھرے دو ٹرک ضبط
میرپور میں قائم والٹن تمباکو کمپنی کے پچاس لاکھ کی ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادایئگی جعلی سیگریٹس سے بھرے دو ٹرک محکمہ ایکسائز نے علی بیگ چوکی پر ضبط کرلئے ۔
والٹن تمباکو کمپنی کے ضبط کئے گئے ایک ٹرک میں 4500 کلو گرام تمباکو جبکہ دوسرے میں 150 کاٹن سیگریٹس تھے والٹن تمباکو کمپنی نے نے ماضی میں محکمہ کی جانب سے اپریل میں سیل کی گئی نیشنل تمباکو کمپنی کے برانڈز کلاسک اور ہیرو برانڈز کے جعلی سیگریٹس تیار کرکے تقریبا پچاس لاکھ روپے کی ایکسائز ڈیوٹی بھی ادا نہیں کی اور رات کے اندھیرے میں سیگریٹس سے بھرے دونوں ٹرک پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کے لئے بھجوانے تھے جنہیں محکمہ ایکسائز میں تحویل میں لیکر ضبط کرلیا ہے ۔
چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے
تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح
تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں
تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے
کرومیٹک ٹرسٹ نے تمباکو نوشی کی جدید اقسام کے خلاف پوسٹ کارڈ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو پر ٹیکس عائد کرنے سے پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو تجاویز دینے کے باوجود انہوں نے کچھ نہ کیا، اب نئی حکومت تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نہ صرف غریبوں کی صحت کا خیال کر سکتی ہے بلکہ بجٹ خسارہ بھی اس ٹیکس سے پورا کر سکتی ہے، اپنی آمدن میں حکومت اضافہ کر سکتی ہے،
کرومیٹک ٹرسٹ کے سی ای او شارق محمود خان کا کہنا ہے کہ کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ کر کے سگریٹ نوشی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے نئی حکومت سے اپیل کی کہ وہ شعور بیدار کریں اور تمباکو کنٹرول قوانین پر عمل درآمد کرنے اور تمباکو کے ٹیکس میں اضافہ کرنے میں مدد کریں تاکہ کھپت کو کم کیا جا سکے اور اضافی آمدنی حاصل کی جا سکے۔
خلیل احمد کا کہنا تھا کہ تمباکو کے استعمال سے سالانہ 615 ارب کا معاشی بوجھ پڑتا ہے جو پاکستان کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے۔ اس کی وجہ سے اہم منفی خارجی عوامل شامل ہیں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کے استعمال کے صحت اور معاشی اخراجات ٹیکس کی وصولیوں سے پانچ گنا زیادہ ہیں، چونکہ تمباکو پر ٹیکس پچھلی حکومت کو دلچسپی نہیں تھی، یہ موجودہ حکومت کے لیے ایک موقع ہے۔ تمباکو پر ٹیکس بڑھا کر ریونیو حاصل کرکے خسارے کو کم کیا جا سکتا ہے،
ڈاکٹر ضیاء الدین اسلام، کا کہنا تھا کہ تمباکو کی صنعت غیر قانونی تجارے کے حوالہ سے حکومت کو گمراہ کرتی ہے۔ جنوری 2021 میں تمباکو انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کی معیشت کو 40 ارب کی لاگت آئی، اور فروری 2021 میں انہوں نے بغیر کسی جواز کے 77 ارب کا حوالہ دیا،تمباکو کا استعمال بچوں کی صحت پر براہ راست اور بالواسطہ اثرات مرتب کرتا ہے۔ روزانہ 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں۔ تمباکو پر ٹیکس بڑھانے سے یہ تعداد کم ہو جائے گی۔