علی پور۔ زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک 4 کی حالت تشویشناک، ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔تھانہ صدرکی حدود موضع ٹبی ارائیں کا شراب فروش گرفتار،اس سے قبل شراب فروش پر 100سے زائد ایف آئی آر درج ہیں ۔ذرائع
باغی ٹی وی رپورٹ۔ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل علی پورمیں زہریلی شراب پینے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 4 افرادکی حالت خطرے میں بتائی جارہی ہے ،تشویشناک حالت کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال علی پور نے ان فراد کونشترہسپتال ملتان اور بہاولپورہسپتال ریفرکردیاہے ۔شراب سے جاں بحق ہونے والا علی پورسٹی کے رہائشی شیخ سانول نے اپنے آخری بیان میں شراب بیچنے والے شخص کی نشاندہی کی تھی۔اس نے عالم نزع میں بتایا کہ ٹبی ارائیں کے رہائشی سلطان عرف سلطانہ ارائیں سے شراب خریدی تھی ،موضع ٹبی ارائیں سیت پوررودڈ پر علی پور شہر سے 4/5کلومیٹر کے فاصلے پر تھانہ صدرکے حدود میں واقع ہے ،جبکہ شراب سے ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق علی پور سٹی تھانہ سٹی کی حدود میں ہے ،شراب سے ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور جہاں زیب لغاری اورایس ایچ او تھانہ صدر علی پور سجاد حیدر کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کردیا۔ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔شراب فروش سلطان عرف سلطانہ ارائیں کوتھانہ سٹی پولیس علی پور نے گرفتارکرلیاہے۔
دوسری طرف ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم نےمظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ذہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔ چاروں اضلاع میں شراب فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم بھی جاری کردیا ہے۔
Category: جرائم و حادثات
-

علی پور۔ زہریلی شراب پینے سے 11افراد ہلاک 4 کی حالت تشویشناک،شراب فروش گرفتار
-

لیہ،لڑکی سے زیادتی،پورنو گرافی سیکنڈل،دو ملزمان گرفتار
لیہ میں لڑکی سے زیادتی اور پورنوگرافی کے مبینہ سکینڈل کا معاملہ لیہ پولیس نے واقعہ میں نامزد 7 میں سے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم انوار اور شوکت کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرنے کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے ڈی این اے سیمپلز فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو گرفتارکر کے تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقاتی ٹیمیں واقعاتی اور فورنزک شہادتوں کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھا رہی ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے لیہ میں زیادتی اور پورنوگرافی کے سکینڈل کا سخت نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی ٹیم کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے متاثرین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایسا واقعہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور ملزمان کو کڑی سزا دلائی جائے گی۔
پنجاب میں پورن گرافی کے لئے تربیت یافتہ جانوروں کا استعمال، بڑا سیکنڈل سامنے آگیا؛ اینیمل پورن گرافی کا گروہ بے نقاب مقدمہ درج کر لیا گیا
لیہ میں زیادتی او اینیمل پورن گرافی کا سکینڈل سامنے آگیا ؛ 22 سالہ کرن نامی خاتون کے والد کی مدعیت میں درخواست تھانہ صدر کو دی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جھوٹی پیشی پر بلایا او اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا ۔چوک اعظم میں نامعلوم جگہ پر لے جا کر پہلے خود زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ملزمان نے ہاتھ اور منہ باندھ کر کتے کے ساتھ پورن ویڈیو بھی بنائی ۔ متاثرہ لڑ کی نے کہا کہ ملزمان نے 5 دن حبس بے جا میں رکھا گروہ پورن ویڈیو بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔ویڈیو وائرل کی دھمکی دے کر 50 ہزار روپے بھتہ بھی وصول کیا۔
ملزمان نے تھانہ چوبارہ میں درج زیادتی کے مقدمہ کی رنجش پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے تھانہ کی بجائے علاقہ مجسٹریٹ کو میڈیکل کے لئے درخواست دی ۔علاقہ مجسٹریٹ نے لڑکی کے مکمل معائنہ کے احکامات جاری کر دیئے ۔
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
-

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ،شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی
ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے اور کہا کہ کیس میں ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنا چاہتے ہیں حساس ادارے سے متعلق سنجیدہ معاملہ ہے ،جج نے ہدایت کی کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں،ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کرنے دیں ،وہ کیس دیکھیں گے،عدالت نے کہا کہ بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آپ وفاقی حکومت کے پراسیکیوشن ٹیم کے ہیڈ ہیں آپ کو آج ہی عدالت کی معاونت کرنے کا حکم دے سکتا ہوں،ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد مزید وقت چاہتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو روکنے کی کوشش کی عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کوپراسیکیوٹر کو دلائل دینے سے روکنے سے روک دیا
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پوزیشن نیوٹرل کی ہے ،پراسیکیوٹر نے نظرثانی اپیل قابل سماعت ہونے پر مختلف عدالتوں کے حوالے دئیے ،عدالت نے کہا کہ آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس سے مطمئن ہوا تو سماعت کل دوبارہ ہو گی اگر آپ کی جانب سے دی گئی ججمنٹس مطمئن نہ کر سکی تو عدالت فیصلہ کردے گی ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ عدالت ریمانڈ کی درخواست پر نظرثانی کرسکتی ہے،
شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کے حصول سے متعلق دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دے دی گئی شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف نظرثانی اپیل بھی خارج کر دی گئی
قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان خان نے کیس کی سماعت کی عدالت نے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس کو دو بجے تک تیاری کرکے پیش ہونے کا حکم دے دیا،جج نے ہدایت کی کہ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، آپ دلائل دیں، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں اس نظرثانی اپیل پر سماعت ہی نہیں کر سکتا،تحریک انصاف کی وکلاء ٹیم بھی کمرہ عدالت میں پہنچ گئی عدالت نے نظرثانی کی اپیل پر سماعت دو بجے تک ملتوی کردی
قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کر دی نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے دائر کی ڈائری برانچ نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا
قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہباز گل کے خلاف بغاوت کے مقدے پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا، حکمنامہ میں کہا گیا کہ ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی ٹھوس وجوہات موجود نہیں ،پرسیکیوشن کی استدعا مسترد کر کے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیجا جاتا ہے پولیس شہباز گل کو 26 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرے تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ ڈیٹا ان کے موبائل میں ہے، تفتیشی افسر کے مطابق شہبازگل جان بوجھ کر تفتیش میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے، تفتیشی افسر کے مطابق پیمرا سے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ لے کرایف ائی اے کو بھیجا گیا، تفتیشی افسر کے مطابق انٹرویو کے ذریعے وائس میچنگ کی رپورٹ مثبت آئی ہے،پولیس کے مطابق ملزم مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے ملزم کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی شہبازگل نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالف کی،شہباز گل کے وکیل کے مطابق جسمانی ریمانڈ صرف تشدد کرنے کے لیے مانگا جا رہا ہے، شہباز گل کے مطابق اپنی پسند کا بیان حاصل کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ مانگا جا رہا ہے،ملزم نے بیان دیا کہ انٹرویو کے دوران کوئی موبائل فون استعمال نہیں ہوا، شہباز گل کے مطابق انٹرویو 9 محرم کو ہو ا جب موبائل کے سگنل نہیں تھے ملزم کے مطابق انٹرویو لینڈ لائن کے ذریعے دیاتھا جو بنی گالا آفس میں لگا ہوا ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا ملزم نے گزشتہ دو روزہ جسمانی ریمانڈ میں اہم انکشافات کیے،ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس ملزم کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز حاصل نہ کر پائی، ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق شہبازگل نے انٹرویو سے قبل اہم اجلاس میں شرکت کی، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا مکمل ٹرانسکرپٹ موبائل پر موجود ہے جو حاصل کرنا ضروری ہے، ملزم کے وکلا نے بار بار جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی، انٹرویو کے حوالے سے تفتیش مکمل ، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں،
واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،
واضح رہے کہ شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا تھا کہ اس نے اپنا موبائل اپنے ڈرائیور کو گرفتاری کے وقت دے دیا تھا،رات کو پولیس نے شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا ڈرائیور کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزم شہباز گل نے دوران تحقیقات بتایا کہ میرا ملکیتی موبائل جس میں اس مقدمہ کے حوالہ سے کافی سارا مواد موجود ہے گرفتاری کے وقت وہ موبائل اسسٹنٹ ،ڈرائیور اظہار کو دے دیا تھا جو کہ ابھی بھی اس کے پاس ہے جو آجکل اپنے سسرال میں مقیم ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
-

پنجاب میں پورن گرافی کے لئے تربیت یافتہ جانوروں کا استعمال، بڑا سیکنڈل سامنے آگیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پورن گرافی کے لئے تربیت یافتہ جانوروں کا استعمال، بڑا سیکنڈل سامنے آگیا؛ اینیمل پورن گرافی کا گروہ بے نقاب مقدمہ درج کر لیا گیا
لیہ میں زیادتی او اینیمل پورن گرافی کا سکینڈل سامنے آگیا ؛ 22 سالہ کرن نامی خاتون کے والد کی مدعیت میں درخواست تھانہ صدر کو دی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جھوٹی پیشی پر بلایا او اسلحہ کے زور پر اغواء کر لیا ۔چوک اعظم میں نامعلوم جگہ پر لے جا کر پہلے خود زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر ملزمان نے ہاتھ اور منہ باندھ کر کتے کے ساتھ پورن ویڈیو بھی بنائی ۔ متاثرہ لڑ کی نے کہا کہ ملزمان نے 5 دن حبس بے جا میں رکھا گروہ پورن ویڈیو بیچنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔ویڈیو وائرل کی دھمکی دے کر 50 ہزار روپے بھتہ بھی وصول کیا۔
ملزمان نے تھانہ چوبارہ میں درج زیادتی کے مقدمہ کی رنجش پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون نے تھانہ کی بجائے علاقہ مجسٹریٹ کو میڈیکل کے لئے درخواست دی ۔علاقہ مجسٹریٹ نے لڑکی کے مکمل معائنہ کے احکامات جاری کر دیئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر کاروائی کی جا رہی ہے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کا واقعہ پر سخت نوٹس رپورٹ طلب کر لی .انہوں نے کہا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
-

خاتون کو برہنہ کر کے کیا گیا ڈنڈوں سے تشدد، ویڈیو وائرل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کو برہنہ کر کے ڈنڈوں سے مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعت نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے
واقعہ بھارت کا ہے،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے رائے پوریا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو ڈنڈوں کے ساتھ مارا جا رہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اسی دوران خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے جاتے ہیں، خاتون برہنہ ہو جاتی ہے، اس سارے ہجوم میں موجود ایک شخص خاتون کو بچانے کی کوشش کرتا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو بچانے کی کوشش کرنے والا اسکا شوہر ہے، خاتون پر تشدد کس لئے کیا گیا اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں البتہ ویڈیو کسی نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ہے،
خاتون کو برہنہ کر کے ڈنڈوں کے ساتھ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر کانگریس نے رد عمل دیا اور کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں جو ہو رہا ہے وہ مودی سرکار کے لئے شرم کا مقام ہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، خاتون کو ڈنڈوں سے پیٹا گیا کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی،ہر طرف لاقانونیت کا راج ہے
مدھیہ پردیش میں پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جہاں سر عام خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے، اور اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کر دی جاتی ہے، مارچ میں بھی لڑکیوں کے ساتھ لڑکوں نے چھیڑ خانی کی، تشدد کیا اور ویڈیو وائرل کر دی تھی ،مدھیہ پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 سے فروری 2022 تک ریاست مدھیہ پردیش میں 10 ہزار 66 لڑکیوں کو اغوا کیا گیا
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
-

کوٹ چھٹہ ۔گن پوائنٹ پردوبچوں کی ماں اغواء ،شوہرزخمی،ملزمان آزاد،متاثرین کااحتجاج
کوٹ چھٹہ ۔گن پوائنٹ پردوبچوں کی ماں اغواء ،شوہرزخمی،ملزمان آزاد،متاثرین کااحتجاج،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
باغی ٹی وی رپورٹ،ڈیرہ غازیخان کی تحصیل کوٹ چھٹہ ، تھانہ درخواست جمال خان کی حدود میںدس روز قبل10 سے 12 مسلح افراد کا رات کی تاریکی میں نواں جنوبی کے رہائشی عبدالکریم نامی شخص کے گھر پر دھاوا ، عبدالکریم کو زدوکوب و زخمی کرنے کے بعد دو بچوں کی ماں کو اغوا کر لیا ،شور شرابہ و ویلہ کرنے پر حق ہمسائے اور رشتہ دار موقع پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ عبدالکریم خون میں لت پت زمین پر پڑا ہے، اسے اٹھایا اور تھانہ درخواست جمال خان پولیس کو اطلاع دی اورپولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہوں نے مضروب کو ڈاکٹ جاری کرنے کے بعد RHC قادرآباد بھیج دیا ،

RHC قادرآباد نے فرسٹ ایڈ دینے کے بعدٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ریفرکردیا ،میڈیکل میں تشدد ثابت ہونے کے بعد بھی پولیس تھانہ درخواست جمال خان روائتی سستی لاپرواہی کے باعث ملزمان گرفتارنہ ہوئے ،جس پر انہی اغوا کاروںنے 8 دن بعد دوبارا کچھیلا برادری پر دھاوا بول کر عبدالمالک کچھیلا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، عبدالمالک فائرنگ سے شدید زخمی قادر آباد ہسپتال میں داخلک رادیا مگرRHCکے ڈاکٹروں نے بے حسی کی انتہاہ کردی، مریض کو پورے 24گھنٹوں میں صرف ایک ڈرپ اور ایک پین کلرانجکشن لگایاگیا،مریض انتہائی سیریس حالت میں پڑا تھا جس پرلواحقین نے قادرآباد RHCکے ڈاکٹروں کے رویہ پرشدیداحتجاج کیا ہے اور حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

-

لاہور: موٹرسائیکل چور گینگ کی سرغنہ خاتون بھائی اور ساتھی سمیت گرفتار،بھتہ نہ دینے پر نوجوان تاجر قتل
لاہور میں موٹرسائیکل چور گینگ کی سرغنہ خاتون کو اس کے بھائی اور ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ،گروہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں پُرزے پُرزے کر کے فروخت کرتا تھا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اہور میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ ایک خاتون آپریٹ کرتی رہی، اینٹی وہیکل لفٹنگ اسٹاف نے ملزمہ نجمہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے دو کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کی 15 گاڑیاں 5 رکشے اور 25 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری
ملزمہ نجمہ کا کہنا ہے کہ 2013 میں اس نےایف ایس سی پری انجینیئرنگ کی، پھر کاروبار کے شوق میں کباڑ خانہ بنا لیا لیکن زیادہ منافع کے لالچ میں موٹر سائیکلیں چوری کرنا شروع کردیں خاتون ہونے کےناطے کسی کو شک گزرا اور نہ کبھی پولیس نے روکا جبکہ میں اپنے بھائی بلال اور نشے کے عادی لطیف کو موٹرسائیکل چوری کرنے کا ٹاسک دیتی تھی۔
ملزم لطیف کا کہنا ہے کہ اسے نشے کے لیے پیسے درکار ہوتے تھے، وہ موٹر سائیکلوں کی ریکی کر کے نجمہ اور اس کے بھائی بلال کو بتاتا تھا ، ایک موٹر سائیکل کے عوض اسے 5 ہزار روپے ملتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کے حوالے سے قانون میں ہونے والی ترمیم کے بعد خواتین کی ضمانت فوری ہوجاتی ہے پولیس حراست میں کیے گئے سارے انکشافات بطور ثبوت استعمال نہیں کیے جاسکتے جس کی وجہ سے خواتین کو مزید حوصلہ ملتا ہے۔
پولیس افسران نے شہریوں سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کی اپیل کی ہے تاکہ چوری سے بچا جا سکے۔
حیدر آباد : گھر میں گیس لیکیج کے سبب خوفناک آتشزدگی،5 افردا جاں بحق،4 بچے زخمی
دوسری جانب لاہور میں اسلام پورہ کے علاقے ملت روڈ پر بھتہ نہ دینے پر نوجوان تاجر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا 22سالہ تاجر عدیل کو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔
مقتول عدیل کے بھائی عادل کے مطابق 6 مئی کو بھتہ خوروں کے خلاف تھانہ ساندہ میں مقدمہ درج کروایا ،اُس وقت انہوں نے گھر پر فائرنگ کی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا بھائی بار بار بیانات تبدیل کر رہا ہے،شواہداکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے بھتے سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جائیں گی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ادھر کراچی میں گلشن معمار پولیس نے افغان بستی میں چھاپا مار کر 8 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کارروائی کے دوران تمام گاڑیاں ایک ہی گھر سے برآمد ہوئی ہیں۔ پ
ساہیوال: خانہ بدوش لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے ایک کارندے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ کارروائی کے دوران موٹرسائیکلوں میں 5 کے انجن کھلے ہوئےملے برآمد کی جانے والی 3 موٹرسائیکلیں سائٹ سپر ہائی وے ، نیوکراچی اورمبینہ ٹاؤن تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں جب کہ 5 موٹرسائیکلوں کا سی پی ایل سی میں ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ساتھیوں سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ متعدد پولیس افسران نے ماتحت افسران کو حکم دیا ہوا ہے کہ کوشش کی جائے کہ چوری کی جانے والی گاڑیوں کا پولیس کنٹرول پر اندراج کم سے کم کرایا جائے تاکہ افسران بالا کو کرائم ریکارڈ کم سے کم دکھایا جاسکے –
اس وقت شہر میں جرائم کی شرح بلند ہے جب کہ پولیس اسے کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔صورت حال کے برعکس علاقہ ایس ایچ اوز ، ڈی ایس پی ، ایس پی اور ایس ایس پی سب اعلیٰ حکام کو ’’سب اچھا‘‘ کی رپورٹ بتاتے ہیں۔
پولیس موبائل پرفائرنگ،اے ایس آئی شہید
-

لیہ – خاتون سے اجتماعی زیادتی،برہنہ ویڈیو بھی بنالی گئی،ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس،JIT تشکیل،ملزمان کی گرفتاری کاحکم
لیہ – خاتون سے اجتماعی زیادتی،برہنہ ویڈیو بھی بنالی گئی،ایڈیشنل آئی جی کا نوٹس،JIT تشکیل،12 گھنٹے کے اندر ملزمان کی گرفتاری کاحکم
باغی ٹی وی رپورٹ. ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نےلیہ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی اور ویڈیو بناکربلیک میلنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے JIT تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور 12 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ڈاکٹر احسان صادق نے کہا ملزمان کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں اور متاثرہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ شہری تجمل حسین نے پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان نےاسلحہ کے زور پر کرن بی بی کواغواکر کے نامعلوم جگہ پر لے جا کر کرن بی بی کے ساتھ زیادتی کی ,تشدد کیا اور برہنہ ویڈیو بنائی، لیہ پولیس نے مقدمہ نمبر 667در ج کرکے ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں قبل ازیں بھی تجمل حسین تھانہ چوبارہ میں انہیں ملزمان کے خلاف بیٹی کے ساتھ اغوا,زیادتی ,تشدد اور برہنہ ویڈیو بنانے سے متعلق درخواست دے چکا ہے اور مقدمہ نمبر 446/22 بجرم 376؛292 ت پ درج ہے ملزمان بر ضمانت عبوری ہیں متاثرہ کرن بی بی کا شوہر ندیم شہزاد منشیات کے 8مقدمات میں چالان عدالت ہو چکا ہے۔ -

ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری
ڈیرہ غازی خان۔عثمان بزدارکی طرف ڈولفن پولیس کو دئے گئے موٹرسائیکلزواپس مانگ لئے گئے۔مراسلہ جاری
باغی ٹی وی رپورٹ ۔ڈیرہ غازی خان ڈولفن فورس کو عارضی طور پر دی جانے والی موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئی ہیں موٹر سائیکل واپسی کے حوالہ سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ،مراسلہ ایڈیشنل انسپکٹرجنرل سائوتھ پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازیخان کے نام جاری کیا ہے ،مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھااورابتدائی طور پر ڈولفن اسکواڈ کیساتھ موٹر سائیکلیں بھی لاہور سے لی گئی تھیں ڈی جی خان اور تونسہ میں ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں واپسی مانگ لی گئیں یاد رہے کہ 30 موٹر سائیکلیں ڈولفن فورس ڈی جی خان کے زیر استعمال ہیں۔

اس وقت ڈیرہ غازیخان میں سٹریٹ کرائم ،موٹرسائیکل چوری ودیگرجرائم عام ہیں ،ڈولفن فورس کی وجہ سے عوام نے قدرے سکھ کاسانس لیاتھالیکن جب ڈولفن پولیس کے موٹرسائیکلیں نہیں ہوں گی توعوام کوکس طرح تحفظ فراہم کرسکے گی۔ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب کے اس اقدام نے ڈیرہ غازیخان کی عوام میں بے چینی کی لہڑدوڑ گئی ہے اورعوام عدم تحفظ کاشکارہوگئی ہے۔ -

رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست لاہور کے تھانے میں دے دی گئی ہے
تھانہ انار کلی لاہور میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد بیان دیا ہے کہ وہ شہباز گل پر پندرہ بیس کلو ہیروئن ڈال سکتے تھے، اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے پاس ہیروئن موجود ہے، رانا ثناء اللہ پر مقدمہ درج کیا جائے، درخواست عبداللہ ملک ایڈوکیٹ نے دی ہے،پولیس نے ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا،

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان کہہ رہے ہیں کہ گرفتاری سے پہلے صفائی کا موقع دینا چاہیے، مجھ پر15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، کیا مجھے گرفتار کرتے وقت صفائی کا موقع دیا تھا شہبازگل کا بیان سب طے شدہ پروگرام تھا یہ سارے لوگ اس میں شامل ہیں، عمران خان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی، اگر ثبوت ملے تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا ہ شہبازگل کو مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کیا اور 24 گھنٹوں میں عدالت میں پیش کیا، اس معاملے میں پوری قانونی کارروائی ہوگی جب کہ شہباز گل یا ڈرائیور پر تشدد کی بات غلط ہے
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا