Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • 32 سالہ خاتون ٹیچر نے کئے 14 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم

    32 سالہ خاتون ٹیچر نے کئے 14 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم

    32 سالہ خاتون ٹیچر نے کئے 14 سالہ طالبعلم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم عمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر خاتون ٹیچر کو عدالت نے سزا سنا دی

    ٹیکساس میں سابق خاتون ٹیچر کو عدالت نے طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات ثابت ہونے پرصرف ساٹھ روز قید کی سزا سنائی ہے جس پر شہریوں کا کہنا ہے کہ جج بہت نرم ہے، سزا زیادہ ہونی چاہئے تھی،شہریوں نے زیادہ سزا کے خلاف دوبارہ عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے

    مارکا بوڈائن جس کی عمر 32 برس ہے نے ایک 14 برس کے طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا، مارکا بوڈائن سکول ٹیچر ہیں اور انہوں نے طالب علم کو جنسی تعلق قائم کرنے سے قبل اسے جنسی عمل کے لئے موبائل پر فحش ویڈیوز اور تصاویر بھیجیں ،بعد ازاں طالب علم کی رضا مندی کے بغیر اسکے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے، طالب علم نے جب شکایت کی تو سکول ٹیچر کے خلاف کاروائی کا آغاز ہوا، اپریل 2021 میں سکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا، عدالت میں خاتون ٹیچر نے جرم کا اعتراف کر لیا جس پر عدالت نے ساٹھ روز قید کی سزا سنائی ہے

    مارکا بوڈائن کو عدالت کی جانب سے کم سزا سنائے جانے پر شہریوں نے ردعمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ سزا کم ہے،ایک ٹیچر کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے طلبا کے ساتھ غیر اخلاقی کام کرے، شہریوں کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ کے لئے ضروری ہے کہ سزا زیادہ دی جائے تا کہ یہ ایک مثال بنے اور باقی بچے محفوظ رہیں، اسی طرح کم سزا ملتی رہی تو ہمارے بچے محفوظ نہیں رہ سکتے

    دوران سماعت اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے خاتون ٹیچر کو 20 سے چالیس برس سزا دینے کی استدعا کی تا ہم عدالت نے استدعا رد کر دی اور ساٹھ یوم کی سزا سنائی، کیس کے فیصلے کے بعد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بچے ہمارے معاشرے کے سب سے کمزور ارکان ہیں۔ ان کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے، انہیں نقصان پہنچانا نہیں،

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • زیادتی کیس کے ملزم نے رہائی کے بعد پھر چاقو کی نوک پر کی زیادتی

    زیادتی کیس کے ملزم نے رہائی کے بعد پھر چاقو کی نوک پر کی زیادتی

    زیادتی کیس کے ملزم نے رہائی کے بعد پھر چاقو کی نوک پر کی زیادتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا ملزم نے دوبارہ اسی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس کے ساتھ پہلے زیادتی کی اور گرفتار ہو گیا ھا

    واقعہ بھارت کا ہے، 2020 میں ایک خاتون نے شکایت کی تھی کہ ملزم نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا، عدالت پیش کیا گیا ،عدالت نے دو سال تک ملزم کے جیل میں رہنے کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا، تا ہم ملزم نے رہائی کے فوری بعد اپنے دوستوں کے ہمراہ ملکر اسی خاتون کے ساتھ ایک بار پھر زیادتی کی ہے

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور میں واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ جب دوبارہ زیادتی ہوئی تو خاتون تھانے پہنچی اور اسی ملزم پر الزام لگایا جو ضمانت پر رہا ہوا، خاتون کے مطابق ملزم نے نہ صرف دوستوں کے ہمراہ زیادتی کی بلکہ دھمکی بھی دی کہ ہم نے ویڈیو بنا لی ہے ، پہلے والا کیس واپس لے لو نہیں تو ہم ویڈیو وائرل کر دیں گے، پولیس حکام کے مطابق خاتون کی عمر اب 19 برس ہے، دو برس قبل جب اسکے ساتھ زیادتی کی گئی تھی اسوقت اسکی عمر 17 برس اور وہ نابالغ تھی

    پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ملزم نے دوستوں کے ہمراہ ملکر چاقو دکھا کر زیادتی کی اور قتل کرنے کی بھی دھمکی دی، پولیس نے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ضمانت منسوخی کی بھی درخواست دائر کریں گے،

    خاتون نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو دوبارہ گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • دوستی کر کے لڑکیوں سے زیادتی کرنیوالا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار

    دوستی کر کے لڑکیوں سے زیادتی کرنیوالا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار

    دوستی کر کے لڑکیوں سے زیادتی کرنیوالا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبہ کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے کے جرم میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے جہ کیرالہ کے دارالحکومت تھامپنور میں کالج کی ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا ملزم کی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے ذریعے کالج کی طالبہ کے ساتھ دوستی ہوئی دونوں گھومنےکے لئے نکلے تو ملزم نے ہوٹل میں ایک کمرہ بک کروایا اور اس کمرے میں طالبہ کی ساتھ زیادتی کی،

    طالبہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے قریبی دوستوں سے زیادتی کا ذکر کیا تو انہوں نے بتایا کہ ملزم کے دیگر کئی لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں اور کئی لڑکیاں اسکا شکار بن چکی ہیں، میں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا اور ایک ماہ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے برآمد فون سے کئی خواتین کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، وہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ویڈیوز بھی بنا لیتا تھا اور بعد میں لڑکیوں کوبلیک میل بھی کرتا تھا، ملزم کے سوشل میڈیا پر لاکھوں فالورز ہین اور اسکا نشانہ اب شادی شدہ خواتین تھیں کیونکہ ہم نے اسکا موبائل دیکھا تو پتہ چلا کہ کئی شادی شدہ خواتین بھی ملزم کے ساتھ رابطے میں آ چکی تھیں

    پولیس حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کی مزید ریکوری کے لئے سائبر کرائم کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ اس کے موبائل سے ڈیلیٹ کیا ہوا ڈیٹا سامنے آئے اور تحقیقات میں مزید پیشرفت ہو کہ ملزم کتنی لڑکیوں کی زندگیاں برباد کر چکا ہے،

    اس کے بعد، وہ مبینہ طور پر ان کے نجی یا مباشرت لمحات کو اپنے فون پر ریکارڈ کرے گا، افسر نے کہا، اس نے مزید کہا کہ اس کا موبائل فون سائبر سیل کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی مواد کو بازیافت کرے جسے اس نے حذف کر دیا ہو۔ ملزم نے کئی لڑکیوں کے اکاؤنٹس کے ای میل اور پاسورڈ بھی ان سے لے رکھے تھے، دوستی کر کے بعد میں انکی ای میل کے ذریعے ہی ان کو بلیک میل کیا جاتا تھا

    حکومت کیخلاف بولنے والے صحافیوں کی تھانے میں برہنہ پریڈ،تصویر وائرل

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد اسما بتول کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد اسما بتول فیملی کے ہمراہ ناشتہ کرنے آئی تھیں کہ واپسی پر ملزمان نے اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور پیسے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔

    شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

    پولیس کے مطابق واقعے کے وقت اسسٹنٹ کمشنر اسما بتول کے ساتھ سکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھے، واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قبل ازیں لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوئے تھے-

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی تھی جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔

    وئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

  • ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

    ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

    ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ ،پولیس کا فلیگ مارچ، پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب
    مجالس اور جلوس کی ڈرون اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی ،سوشل میڈیاکی بھی مانیٹرنگ شروع،عاشورہ تک ضلع میں 463 جلوس اور 940 مجالس منعقد ہوں گی127 مجالس اور 35 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 25 علما اور ذاکرین کی ضلع بندی اور 13 کی ضلع بندی کی گئی ہے
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان۔ محرم الحرام یوم عاشورہ جلوس روٹ پر ڈی پی او محمد علی وسیم کی ہدایت پر فلیگ مارچ۔ فیلگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ،ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے بھی شامل تھے۔فلیگ مارچ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی قیادت میں پولیس لائن سے شروع ہو کر بمبے چوک اور روٹ جلوس کے راستہ سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن اختتام پذیر ہوا۔


    فلیگ مارچ کا مقصد عوام الناس کو یہ باور کرانا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان ہر طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔دوسری طر ف وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو محرم الحرام اور سیلاب کے انتظامات کی نگرانی کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں انہوں نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا سرکٹ ہائوس اور ضلعی کنٹرول روم میں بریفنگ دی گئی۔رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی ،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ڈی پی او محمد علی وسیم اور دیگر موجود تھے ،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے میڈیا کے ساتھ بھی گفتگو کی ،صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے سوشل میڈیا کو بھی مانیٹر کیا جائیگا ۔ مجالس اور جلوس کی ڈرون اور خفیہ کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔امن و امان میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر نفرت اور اشتعال انگیز پوسٹ لگانے والے کا سراغ لگا کر سخت کارروائی کریں گے۔ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر ادارے متحرک کردئیے گئے ہیں رکن صوبائی اسمبلی محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کیلئے انتظامیہ اور امن کمیٹی کا اہم کردار ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کہا کہ امن و امان میں معاونت کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلی گئیں۔ ضلع میں حساس مقامات پر 54 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ڈی پی او محمد علی وسیم نے کہا کہ پنجاب پولیس،ایلیٹ اور دیگر فورسز سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے،عاشورہ تک ضلع میں 463 جلوس اور 940 مجالس منعقد ہوں گی127 مجالس اور 35 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کیلئے 25 علما اور ذاکرین کی ضلع بندی اور 13 کی ضلع بندی کی گئی ہے

  • شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

    شبقدر پولیس کی فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی

    چارسدہ:شبقدر پولیس کا فحاشی پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان نسل کو موبائل میں فحش مواد ڈلوانے والے6 ملزمان سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے آئس اور ہیروئن برآمد کرلی ہے

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کو شکایت موصول ہوئی کہ شبقدرمیں چند دُکانداران نوجوان لڑکوں کو فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز بذریعہ کمپیوٹرموبائل میں ڈلواتے ہیں۔جس سے نوجوان نسل بے راہ روی کی طرف مائل ہو رہی ہے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے اے ایس پی شبقدر بلال احمد کو فوری طور پر انکے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

    حسب اطلاع ایس ایچ او تھانہ شبقدر گلشید خان نے ملوث دوکانداروں پرچھاپہ لگایا۔دوران چیکنگ ان کے کمپیوٹرز میں فحش اور غیر اخلاقی ویڈیوز پائی گئی۔کاروائی کے دوران 6دوکانداروں کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے16 کمپیوٹرزLCD کو بطور ثبوت قبضہ پولیس لیا گیا۔منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 770گرام آئس اور 110گرام ہیروئن برآمد کرلیاہے۔

    اے ایس پی شبقدر بلال احمد نے شہریوں کے نام پیغام میں کہا کہ موبائل میں فحاش ویڈیوز کی وجہ سے ہمارے نوجوان بے راہ روی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ان سے بچنے اور روک تھام کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ملوث عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

  • صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    صدرکراچی بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پولیس نے صدر بم دھماکے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ، بارود اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک دہشت گرد کراچی کے علاقے حب ریور روڈ پر پہنچا ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارکرکالعدم تنظیم کے دہشت گرد شیراز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صدر بم دھماکے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

     

    افغانستان:کابل میں دھماکا،18افراد ہلاک، متعدد زخمی

     

    دہشت گرد واقعے کے بعد فرار ہو کر بلوچستان میں روپوش ہوگیا تھا۔سی ٹی ڈی کو شبہ ہے کہ ملزم کراچی میں تخریب کاری کے لیے آیا تھا۔اس کے کراچی پہنچنے کی بروقت اطلاع مل گئی اور اسے گرفتار کرلیا گیا

    ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی انکشاف کیا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سائیکل میں بارود شیراز احمد نے نصب کیا تھا،سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق 12 مئی 2022ء کو صدر کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے تھے۔

     

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    پولیس بم دھماکے کے الزام میں پہلے ہی تین ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے اور اب اس ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

  • بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا

    بچے کی نازیبا ویڈیو بنانا کر بلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید کی سزا

    راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے بچے کی نازیبا ویڈیو بنا کربلیک میل کرنے والے مجرم کو 22 سال قید اور 22 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبرنے مجرم عثمان علی کو مجموعی طور پر 22سال قید اور22لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

    واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں سال2021تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پر مقامی عدالت کے جج نے سماعت مکمل کی تھی

    راولپنڈی پولیس نے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزاسنائی،اس زبردست انصاف کی فراہمی پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے لیگل وانوسٹی گیشن ٹیموں کو شاباش دی

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن غضنفر علی شاہ نے کہاکہ راولپنڈی پولیس خواتین اور بچوں سے زیادتی اور تشدد جیسے واقعات پر زیروٹالیرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے،

  • لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

     

    ادھر بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی

    حافظ آباد:بس حادثہ،7افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی،اطلاعات کے ماطبق ضلع حافظ آباد میں سولگیں کھرل کے نزدیک تیز رفتار بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 7 جاں بحق جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ حافظ آباد میں سولگیں کھرل کے نزدیک پیش آیا ہے جہاں اب ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔

    ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ موقع پر موجود افراد کے مطابق سولنگی کھرل کے مقام پر تیز رفتار بس ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بس مسافروں سے کھچا کھچ بھری تھی، متعدد مسافر بس کے نیچے آکر کچلے گئے، بس کے نیچے آنے والے 7 مسافر جاں بحق جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مسافروں کی ہلاکتیں مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے جبکہ فوت شدگان کی میتوں اور زخمی مسافروں کو بس کے نیچے اور اندر سے نکال کر ٹراما سینٹر حافظ آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے تاکہ زخمیوں کے علاج معالجے میں سستی نہ کی جائے اور انہوں نے تمام طبی سہولیات بروقت پہنچانے کا حکم بھی دیا ہے۔