Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات،ماں نے ملزم کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

    بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات،ماں نے ملزم کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

    بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات،ماں نے ملزم کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی،ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس لاہور نے قتل کی 8 وارداتوں،اغواء،بھتہ خوری میں ملوث ایک خاتون سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر لی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے یو سی پی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر سلیمان شوکت کو قتل کرنے والے 3ملزمان ذیشان، فراز مرتضیٰ اور حسن غفور کو گرفتار کر لیاملزمان نے مقتول کے کریڈٹ کارڈز اور نقدی ہتھیانے کے لیے اسے پراپرٹی لین دین کے بہانے نواب ٹاؤن بلایا اور مقتول ڈاکٹر سلیمان شوکت کو اس کی گاڑی میں ہی سر میں ہتھوڑے مارکر قتل کر کے قصور گئے اور واپسی پر مقتول کی نعش اور گاڑی کو روہی نالے میں مختلف جگہوں پر پھینک دیا تھا۔ گرفتار ملزمان نے حاصل ہونیوالی رقم سے کرپٹو کرنسی خرید کر برابر تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ملزمان اس واردات سے قبل بھی 2شہریوں کو قتل کر کے کریڈٹ کارڈ حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہوئے۔

    انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے ہی شہری طارق کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیامقتول طارق اور ملزم شاہ جہاں دونوں مل کر نشہ کرتے تھے،مقتول نے نشہ چھپا لیا جس پرملزم شاہ جہاں نے غصے میں طارق کے سر میں اینٹیں مارکر اسے قتل کر دیا تھااور سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے تاجر آصف سے50لاکھ روپے بھتہ مانگے والے2 ملزمان شاہ زیب اور عمران کو گرفتار کر لیا ملزمان نے کاہنہ سبزی منڈی کے تاجر آصف سے بھتہ کی ڈیمانڈ کی تھی اوربھتہ نہ دینے کی صورت میں تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے ملزمان کو ڈیٹا اینالسزاور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔

    انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ سٹی نے 16سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے اس کے منگیتر کو گرفتار کیا ملزم اپنی منگیتر سے فوری شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی کا والد جلد شادی پر رضا مند نہ تھا، گرفتار ملزم محمد اویس اپنی منگیتر راحت حمید کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا ،مقتولہ کی 3 ماہ قبل ملزم سے پسند کی منگنی ہوئی تھی۔انویسٹی گیشن پولیس موچی گیٹ نے ٹرپل مرڈر کی واردات میں ملوث اے کیٹگری کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم طیب چغتائی نے راستہ بند کرنے پر ساتھیوں کی مدد سے مخالف گروپ پر فائرنگ کر دی تھی۔ جس کے نتیجے میں 2 افرادعاطف قریشی اور محمد بوٹا ہلاک جبکہ3افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ مخالف گروپ کی فائرنگ سے طیب چغتائی کا بھی ایک ساتھی زبیرہلاک اور طاہرشدید زخمی ہوا تھاملزم طیب چغتائی کے3 ساتھی انتظار لودھی، عثمان عرف شانی اور طاہر سلیم جبکہ مخالف گروپ کا عطاالرحمن پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ انویسٹی گیشن پولیس ہیر نے شہری طارق حسین کے قتل کی واردات میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان قاسم اور مہک کو گرفتارکیا۔مقتول طارق نے پہلے ملزمہ نصرت بی بی اور بعد میں اس کی بیٹی مہک سے ناجائز تعلقات استوار کیے اورنصرت بی بی نے بیٹی مہک، بیٹے قاسم اور بھتیجے شفیق کے ساتھ ملکر مقتول طارق کو نشہ آور گولیا ں کھلا کر بے ہوش کر کے رسی سے پھندا لگا کر اسے قتل کیا اور نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی تھی قتل کی واردات میں ملوث 2 ملزمان نصرت بی بی اور اس کا بھتیجا شفیق پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

    انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے جائیداد کے تنازع پرکزن کو قتل، چچا اور اس کے بیٹے کوشدید زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتارکیا گرفتار ملزم بلال نے جائیداد کے تنازع پر اپنے والد کے ہمراہ چھریوں کے وار کر کے19سالہ اویس کو قتل جبکہ چچا فیصل رشیداور اس کا بیٹے مبین کو شدید زخمی کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بلال کے والد ہمایوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے جسے ضمانت خارج کروا کر جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ، والد کا ردعمل آ گیا، ظہیر کی گرفتاری کا بھی امکان

    دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ، والد کا ردعمل آ گیا، ظہیر کی گرفتاری کا بھی امکان

    دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ، والد کا ردعمل آ گیا، ظہیر کی گرفتاری کا بھی امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کے میڈیکل رپورٹ کے عدالت میں جمع ہونے کے بعد دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کا ردعمل آیا ہے

    دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کا کہنا ہے کہ آج ثابت ہو گیا کہ میری بیٹی کی عمر 15 برس ہے، آپ سب سے دعا ہے کہ میرے لیے مزید دعا کریں کیونکہ کیس ابھی مزید آگے بھی جاری رہے گا لیکن انشاءاللہ اب کیس ہمارے لیے آسان ہو گیا ہے جو لوگ لڑکے ساتھ سیلفی لے رہے تھے وہ اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا کر سیلفیاں لیں گے

    دوسری جانب دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے اس کا مطلب ہے کہ وہ ابھی 15 سال کی بھی نہیں ہوئیں انہیں امید ہے کہ نئی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اب سندھ پولیس کل دوپہر تک ظہیر احمد کو گرفتار کرلے گی کیونکہ ان پراغوا کا کیس درج ہے صرف 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلیٰ حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ اس کیس میں کچھ نہیں بچا اس لیے اسے بند کردیا جائے۔ لیکن آج آنے والی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ کیس کی تفتیش ٹھیک سے نہیں کی گئی۔

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے ،نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے ،دعا زہرہ کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے ،ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے ،میڈیکل بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے

     

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • بیٹا سعودی عرب،بہو کے گھر میں نامحرم موجود تھا، دونوں کو قتل کر دیا، سسر کا اعتراف جرم

    بیٹا سعودی عرب،بہو کے گھر میں نامحرم موجود تھا، دونوں کو قتل کر دیا، سسر کا اعتراف جرم

    بیٹا سعودی عرب،بہو کے گھر میں نامحرم موجود تھا، دونوں کو قتل کر دیا، سسر کا اعتراف جرم

    چارسدہ میں تھانہ شبقدر پولیس کی بروقت کارروائی، غیرت کے نام پر بہو اور اس کے دوست کو قتل کرنے والے سسر اور دیورکو ایک گھنٹہ کے اندر گرفتارکر لیا

    مسماۃ (س) اور توصیف علی کو قتل کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے تھانہ شبقدر منتقل کردیا گیا ۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شبقدر میں دہرے قتل کا نوٹس لیا اور اے ایس پی شبقدر بلال احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او گل شید خان نے پولیس ٹیم کی ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان باپ بیٹے کو فوری گرفتار لیا۔ ملزم جمشید ولد زرلعل اور زرلعل ولد لعل زمان کو تھانہ شبقدر منتقل کردیا گیا۔

    ملزمان باپ بیٹے نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ مسماۃ(س) ان کی بہو ہے اور علحیدہ مکان میں اپنی بیٹیوں کیساتھ رہائش پذیر تھی جبکہ مقتولہ کا شوھر سعودی عرب میں محنت مزدوری کے سلسلے میں ملک سے باھر ہے۔ مقتولہ کے سسر زرلعل کا کہنا ہے کہ مجھے اطلاع ملی کہ بہو کے گھر میں نامحرم موجود ہے لہذا موقع پر جاکر بہو سمیت ایک نامحرم شخص پر فائرنگ کرکے قتل کا اقرار کرتے ہیں۔ مقتول کی شناخت توصیف علی ولد علی زادہ بخشی پل پشاور کے نام سے ہوئی۔تھانہ شبقدر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کیخلاف مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالدنے صحافی افتخار احمد کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سجاد کی سربراہی میں سپشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ چارسدہ کے تحصیل شبقدر میں صحافی افتخار احمد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ اور قتل ایک آفسوسناک واقعہ ہے۔واقعے میں ملوث ملزمان کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

    ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے صحافی افتخار احمد پر فائرنگ کے فوراً بعد رات کو ہی جائے وقوعہ کادورہ کیا۔ائی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور آر پی او مردان یاسین فاروق کی ہدایات پر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ایس پی انویسٹی گیشن سجاد خان کی سربراہی میں میں پولیس ٹیم تشکیل دی ہے جس میں اے ایس پی شبقدر بلال احمد، ایس ایچ او شبقدر گل شید خان ،سی آئی او شبقدر قیصر خان اوردیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس سپیشل ٹیم قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مختلف زاویوں سے تفتیش کررہی ہے۔

    پولیس ٹیم نے تحصیل شبقدر اور ملحقہ علاقوں میں رات سے ہی آپریشن کا آغاز کردیا ہے اور کئی مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او چارسدہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک اور ان کو یقین دلاتے ہیں کہ انشاءاللہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائنگے۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں اور معاشرے کی تشکیل میں صحافی کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان حوا کتنے ہی بااثر نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔پولیس فورس اپنی پوری قوت کیساتھ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارراوائیاں جاری رکھی گی۔صحافیوں کو تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری ہے اور پولیس فورس اپنی فرائض احسن طریقے سے انجام دی رہی ہے۔

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی، سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

  • گلبرگ سے برقع پوش گینگ گرفتار، کرتا تھا گھناؤنا کام

    گلبرگ سے برقع پوش گینگ گرفتار، کرتا تھا گھناؤنا کام

    گلبرگ سے برقع پوش گینگ گرفتار، کرتا تھا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں پولیس کی کاروائیان جاری ہیں

    برقعہ پوش خواتین گرفتار کر لی گئیں، گلبرگ پولیس نے کارروائی کی اور 2 رکنی برقعہ پوش گینگ گرفتار کر لیا،خواتین لبرٹی مارکیٹ میں خاتون سے پرس چوری کر کے فرار ہو رہی تھیں،پٹرولنگ ٹیم نے متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر دونوں خواتین ملزمان کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمہ شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی، موبائلز چراتی تھیں۔ ایس ایچ او گلبرگ کا کہنا ہے کہ ملزمہ کرن اور بسمہ ریکارڈ یافتہ ہیں، قبضہ سے 60 ہزار نقدی، 6 پرس برآمد کر لی گئی ہے، دوران تفتیش خواتین نے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے

    دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کے خلاف گلشن اقبال پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں،رابری۔ڈکیتی۔راہزنی کے مقدمات میں ملوث لسٹڈ عادی مجرم عزیز گرفتار کر لیا گیا،عادی مجرم عزیز کے خلاف مختلف تھانوں میں رابری ڈکیتی راہزنی کے 28 مقدمات درج تھے ،نشتر بلاک سبزی منڈی سے 07 سٹے باز گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی نقدی و سامان برآمد کر لیا گیا،ملزمان آصف ،رضوان،عمران،ندیم ،کاشف ،اویس، جاوید گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں

    قبل ازیں سی آئی اے سٹی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی،برقعہ پوش ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا ،ملزمان برقعہ پہن کر شہریوں کو روکتے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ اور اس کے 2ساتھی شامل ہیں ملزمان سے 22لاکھ روپے نقدی، 9تولے زیورات،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان لاہور کے متعدد تھانوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے،ڈملزمان برقعہ پہن کر شہریوں کو روکتے، پھر گن دکھا کر واردات کا نشانہ بناتے، ایس پی عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

    ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

    میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

    میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

    شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

    رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

  • لودھراں میں تیزاب سے جلی ہوئی لڑکی کی لاش برآمد،بہاولنگر میں بھی 18 سالہ لڑکی قتل

    لودھراں میں تیزاب سے جلی ہوئی لڑکی کی لاش برآمد،بہاولنگر میں بھی 18 سالہ لڑکی قتل

    پاکستان کے ضلع پنجاب کے علاقے لودھراں میں کھیتوں سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو تیزاب سے جلا کر قتل کیا گیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے-

    تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی، سالے نے بہنوئی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

    دوسری جانب بہاولنگر میں 18سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا گیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکا کر خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے پولیس کو لگتا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے تاہم پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے-

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

    قبل ازیں لاہوروحدت کالونی کے علاقے میں تین سال قبل بہن کو بھگا کر شادی کرنے پر سالے نے بہنوئی کو گلا دبا دیا تھا مقتول کی شناخت 23 سالہ نفرعباس کے نام سے ہوئی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اسد نے نوجوان نفر عباس کو قتل کیا ،مقتول کا بہنوئی اور بہن بھی زخمی تھے-

    نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ03 سال قبل مقتول نفر قاتل کی بہن کو بھگا کر لے گیا تھا بعد ازاں صلح کے بعد قاتل کی بہن اپنے گھر واپس چلی گئی مقتول نفر اور اسد آپس میں رابطہ میں رہے قاتل اسد مقتول کے گھر ہی تھا آج صبح نفر کو قتل کرکے اور مقتول کی بہن اور بہنوئی کو زخمی کرکے فرار ہو گیا-

    اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی

  • دعا زہرہ کی عمر کتنی؟ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع

    دعا زہرہ کی عمر کتنی؟ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع

    دعا زہرہ کی عمر کتنی؟ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ عدالت میں جمع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والے دعا زہرہ کی عمر کے حوالہ سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے

    دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سماعت ہوگی، عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق دعا زہرہ کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے ،نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے جس میں دعا زہرا کو ’مائنر‘ یعنی کہ نابالغ لکھا گیا ہے ،دعا زہرہ کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے،ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے ،میڈیکل بورڈ نے اتفاق کیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے

    8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے

    دوسری جانب دعا زہرہ کیس کا تفتیشی افسر بدلنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ہے، مقامی عدالت نے دعا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور درخواست مسترد کر دی، دعا کے والد نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ تفتیشی افسر کو بدلا جائے،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ پولیس کےجمع کرائے گئے چالان پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اگر کیس کا چالان منظور ہو بھی جائے تو درخواست گزار کے پاس اپیل کا حق ہے دعا زہرا کی عمر کا تنازع تاحال میڈیکل بورڈ کے پاس زیر التواء ہے

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے

    کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

    کل کہیں گے افغانستان سے سگنل آرہے ہیں تو ہم کیا کرینگے؟ دعازہرہ کیس میں عدالت کے ریمارکس

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

  • فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ  مبینہ زیادتی

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

    فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد پولیس کے مطابق منیر آباد کی رہائشی شادی شدہ خاتون سلمٰی بی بی نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ کارڈیا لوجی اسپتال میں چیک اپ کروانے اور دوائی لینے گئی تھی۔

    جام پور۔ بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی

    خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسپتال کے سکیورٹی گارڈ بابر نے ڈاکٹر سے جلد چیک اپ کرانے اور دوا لے کر دینے کا کہا اور پھر ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے کا بتا کر اسپتال کے ایک کمرے میں لے گیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے درخواست پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں،

    ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دوائی لینے آئی خاتون سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کر لیا- ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت سزا دلوائی جائے گی

    فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔حمزہ شہباز واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور حقائق منظر عام پر لانے جائیں۔

    قبل ازیں جام پور میں بس میں خاتون کی ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا متاثرہ عورت بھکر سے کراچی جارہی تھیں عادل شاہ کمپنی کی بس JC 9245 بھکر سے کراچی جارہی تھی ،اس بس میں اکیلی سفر کرنے والی خاتون کو کنڈ کٹر نے سدا بہار ہوٹل جام پور کے نزدیک زیادتی کانشانہ بناڈالا،15 پر اطلاع کرنے پر پولیس تھانہ سٹی جام پور نے موقع پر پہنچ کرکنڈ کٹر ملزم سلیم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    پولیس کے مطابق بھکر سے کراچی جانے والی مسافر بس جام پور ہوٹل اسٹاپ پر رکی تھی،یہ زیادتی کاواقعہ کچھ اس طرح پیش آیا تھا کہ جب مسافر ہوٹل پر کھانا کھانے کیلئے اترے تو کنڈکٹر نے اکیلی خاتون کو بس کی پچھلی سیٹ پر زبردستی لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔30 سال کی خاتون اکیلے بھکر سے کراچی آرہی تھیں۔خاتون کی شکایت پر کنڈکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ گرفتار ملزم نے بھی اعتراف جرم کرلیا ہے-

    امریکا میں ٹرک کے اندر موجود 53 افراد کی ہلاکت کی وجہ سامنے آگئی

  • نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹر اور اس کا بیٹا ہلاک

    فیصل آباد: موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے کار سوار ڈاکٹر اوراس کے بیٹے کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سمندری کے نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر عتیق اپنے بیٹے ابراہیم کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ چک 228 گ ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے دونوں باپ بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےنجی خبررساں ادارے کا رپورٹر جاں بحق

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں باپ بیٹے کے قتل کی وجہ اور واردات میں ملوث ملزمان کے بارے میں فوری طور پر کوئی شواہد نہیں مل سکےہیں۔

    دوسری جانب آر پی او بابر سرفراز نے دوہرے قتل کا نوٹس لے کر متعلقہ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    جام پور۔ بس میں کنڈکٹرکی مسافرخاتون سے زیادتی

    قبل ازیں خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نامعلوم افراد نے نجی خبررساں ادارے کے نمائندے افتخار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کی ہدایت پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد جائے وقوعہ پر پہنچے اور ڈی پی او کی نگرانی میں مقتول کے کا پوسٹ مارٹم کروانے کے احکامات جاری کیے تھے-

    آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد صورتحال واضح ہو جائے گی انہوں نے نجی خبررساں ادارے ایکسپریس کے نمائندے کے قتل میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا-

    وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف کا بس میں خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

  • بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارت: بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بس کھائی میں گرنے سے اسکول بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے اسکول کے بچے بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بس میں 40 سے زائد بچے سوار تھے۔

    کولّو کے ڈپٹی کمشنر آشوتوش گرگ نے بتایا کہ بس صبح 8.30 بجے کے قریب جانگلا گاؤں کے قریب کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکام اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

    راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی،19 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں گرگئی تھی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے تھے-

    لیویز ذرائع کے مطابق شیرانی کے پہاڑی علاقے دانہ سر میں بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانےوالی مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری تھی بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کے علاوہ کئی زخمیوں کو ژوب سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا کہنا تھا کہ سپر سدا بہار کمپنی کی مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ بلوچستان کی سرحد سے متصل علاقے دانہ سر میں حادثے کا شکار ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق بارش کے دوران بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہرئی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے تھے-

    ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

  • اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی

    اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی

    اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی سہ پہر کو اٹلی میں موجود یورپ کے سب سے بڑے پہاڑی سلسلے اٹالین ایلپس میں برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 6 کوہ پیما ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ 5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے،ڈولومائٹس کے سب سے اونچے پہاڑ مارمولڈا پر گرنے کے بعد کم از کم ایک درجن افراد اب بھی لاپتہ ہیں-

    مقامی ایمرجنسی سروس کے مطابق تودہ گرنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، تاہم خیال کیا جارہا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ حادثے کا سبب ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب حادثے کے وقت پہاڑ سر کرنے والے کوہ پیماؤں کی مکمل تعداد ابھی معلم نہیں ہوسکی تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے شاید 15 افراد لاپتہ ہو سکتے ہیں۔

    الپائن ریسکیو سروس نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برف کا ایک اہم حصہ، جسے سیرک بھی کہا جاتا ہے، چوٹی پر چڑھنے کے ساتھ ہی مارمولڈا گلیشیر پر گر گیا تھا علاقے میں تمام الپائن ریسکیو سٹیشنز کو فعال کر دیا گیا ہے، جن میں کینائن یونٹس اور کم از کم پانچ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

    ایک مقامی سرائے Castiglioni Marmolada Refuge کے ایک عملے نے سیرک کے گرنے کا مشاہدہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ایک تیز آواز سنی، جو کہ ایک تودہ گرنے کی طرح ہے، پھر ہم نے برف اور برف پر مشتمل ایک قسم کا برفانی تودہ دیکھا اور وہاں مجھے احساس ہوا کہ کچھ سنگین ہوا تھا۔

    یہ گرنا ریکارڈ مقامی درجہ حرارت کے درمیان بھی ہوا، Skytg24 نے رپورٹ کیا، پہاڑ کی چوٹی پر تقریباً 10 ڈگری سیلسیس (50 ڈگری فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا اٹلی سمیت مغربی یورپ کے کئی حصوں میں گزشتہ ایک ماہ سے ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب کراچی اور اسلام آباد کی خواتین پر مشتمل ٹیم نے گلگت میں روپال پیک سر کرلی ذرائع کے مطابق پارس علی کی قیادت میں ٹیم نے 5 ہزار 642 میٹر اونچی چوٹی کو سر کیا، روپال پیک گلگت بلتستان نانگا پربت کے جنوب میں ہمالیہ سلسلے میں واقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی ٹیم میں سونیا بابر، ثناء جمیل، حفصہ عادل، سونیا نساء شامل تھیں اس کے علاوہ 8 رکنی ٹیم میں عمارا اور ندا عامر بھی شامل تھیں۔