Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مسلح افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی واردات

    مسلح افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی واردات

    اسلحے کے زور پر درجنوں افراد کی کھلے عام رات کے اندھیرے میں ڈکیتی کی بڑی واردات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا-

    باغی ٹی وی : ناگوری سوسائٹی کیٹل کالونی سپر ہائی وے ناگوری ملک سلیم نامی ڈیری فارمر کی 100 بھینس اسلحہ کے زور پر مسلح افراد نے کھول لیں ڈیری فارمر ملک سلیم نے سندھ ہائی کورٹ اور ملیر سیشن کورٹ سے مورخہ 15 جون کو رجوع کیا-

    نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش، لڑکی نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا

    دوسری جانب لمپی اسکن بیماری سے 1100 مویشیوں موت کے نقصان سے متاثرہ فارمر نے عدالت سے قرض خواہوں سے کچھ عرصہ ریلیف کی درخواست بھی کی جس پر عمل نہیں کیا گیا سیشن کورٹ میں ہراسمنٹ کی استدعا و پٹیشن کے باوجود عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی گئی –

    قبل ازیں شہر قائد کے کاروباری علاقے صدر میں مسلح ڈاکو جیولرز کی دکان سے چند منٹوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے دکاندار نے بتایا تھا کہ جمرات کی دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر شلوار قمیض میں ملبوس 3 ڈاکو داخل ہوئے جو چند منٹوں میں دکان سے اسلحے کے زور پر بھاری مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تھے-

    پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

    انہوں نے بتایا تھا کہ واردات کے دوران ڈاکو 2 سو سےڈھائی سو تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، جس کی مالیت 3 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے تاہم ابھی وہ اپنی دکان کا ریکارڈ چیک کر رہے ہیں، دکان کے اندر کیمرے خراب ہونے کی وجہ سے اندر کی فوٹیج نہیں بن سکی تاہم دکان کے باہر لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز منظر عام پر آئی-

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

  • عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    عمران خان کے قتل کی سپاری دے دی گئی، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے قتل کے لئے سپاری دے دی گئی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں موجود کوچی نامی دہشت گرد کو تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو قتل کرنے کی سپاری دی ہے

    فیاض الحسن چوہان جو عمران خان کے گزشتہ روز ترجمان مقرر کئے گئے ہیں کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکورٹی سخت کی جائے، دوسری جانب عمران خان نے آنے والے دنوں میں کئی شہروں میں جلسوں کا فیصلہ بھی کیا ہے

    واضح رہے کہ عمران خان خود بھی کہہ چکے ہیں کہ انہین قتل کروایا جا سکتا ہے، سیالکوٹ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ ‏میرے قتل کی سازش ہورہی ہے:میں نے ویڈیو ریکارڈ کروا کے رکھ دی ہے ہ اگر مجھے کچھ ہوا تو یہ ویڈیو پوری قوم کے سامنے آئے گی

    عمران خان کے اس بیان کے بعد ن لیگی رہنما مریم نواز نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’رانا صاحب! عمران خان سے قتل کی سازش کے ویڈیو ثبوت لیے بغیراس کو چھوڑنا مت تاکہ اس کے نئے شوشے اور جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے عمران خان کو سکیورٹی دیں مگر قوم کے مجرم اور سب سے بڑے فتنے کو اس کی اوقات سے باہر مت کریں، 4 سال میں عوام کے پیسے پر پروٹوکول کی جو لت اس کو لگ گئی ہے یہ وہی مانگ رہا ہے

  • کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد

    کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد
    شہر قائد کراچی میں بچوں سے بدفعلی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں بچوں کے ساتھ بدفعلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم وقاص کو علاقہ مکینوں نے بدفعلی کرتے دیکھ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کیا پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے پولیس نے ملزم وقاص کے موبائل سے ڈیٹا چیک کیا تو ملزم کے موبائل سے فحش ویڈیوز ملیں،پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل سے بچوں کے ساتھ فخش حرکات پر مبنی پچاس سے زائد ویڈیوزملی ہیں،موبائل میں بچوں کے ساتھ بد فعلی کرتے ہوئے ویڈیوز موجود ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے لیے ویڈیوز تیار کی جارہی ہیں یا بلیک میلنک کے لیے تفتیش کا عمل جاری ہے

    قبل ازیں سرجانی ٹاون نجی اسکول کے اندر 12سالہ بچے سے بدفعلی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اہلخانہ کے مطابق واقعہ 9 مئی کو ساتویں جماعت کے طالبعلم کے ساتھ اسکول کے اندر پیش آیا، 12 سالہ محمد علی کو سرجانی سیکٹرفور ڈی میں والدہ اسکول چھوڑ کر آئی تھیں، بریک میں بچے کو کینٹین پر موجود شخص نے اسنیک دیئے اسنیکس کھا کر بچہ بیہوش ہو گیا، بیہوشی کی حالت میں بدفعلی کی گئی، مقدمہ والد کی مدعیت میں کینٹین والے عزیز کیخلاف درج کیا گیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہو گیا، ابتدائی طور پرمیڈیکل میں جرم کے ارتکاب کے شواہد ہیں،

    بدفعلی خواہ کسی کے ساتھ بھی ہو قبیح ترین عمل ہے، اس کی حرمت اور مذمت قرآن پاک کی کئی آیات اور احادیثِ مبارکہ میں وارد ہوئی ہیں جن کا حاصل یہ ہے کہ شرک کے بعد بڑے گناہوں میں سےسنگین ترین گناہ لواطت (یعنی بدفعلی ہے خواہ وہ بیوی کے ساتھ ہو یا کسی اور سے ہو) ہے جو انسان کو ہلاک اور برباد کرنے والا ہے اس کی سخت ترین سزائیں دنیا اور آخرت میں بیان کی گئی ہیں، خصوصًا جب غیر عورت کے ساتھ یہ فعلِ بد کیا جائے تو اس میں دوہرا گناہ ہے لہذا ایسے عمل سے قطعی اجتناب واجب ہے جو دنیا اور آخرت کی بربادی کا سبب بنے اور اگر اس طرح کے گناہ سرزد ہونے کے بعد اس گناہ پر پشیمان ہوتے ہوئے اس سے سچے دل سے توبہ کر لےاور آئندہ نہ کرنے کا عزم بھی ہو تو اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ اس کو معاف کر دیں گے

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

  • نجی ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ تین روز تک کیا گیا گھناؤنا کام

    نجی ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ تین روز تک کیا گیا گھناؤنا کام

    نجی ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ تین روز تک کیا گیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    سرگودھا کے نجی اسپتال میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کی گئی ہے، سرگودھا کے نجی ہسپتال میں ملزم لڑکی کے ساتھ تین روز تک زیادتی کرتا رہا،لڑکی نے گھر والوں کو آگاہ کیا تو انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم ہسپتال میں لیب ٹیکنیشن تھا،

    قبل ازیں رحیم یار خان کے علاقہ نیو اڈہ خان پور ٹرسٹ کالونی میں انسانیت سوز واقعہ رونما ہوا سوتیلے چچا نے اپنی دس سالہ معصوم بھتیجی کو حوس کا نشانہ بنا ڈالا ،سمیرا بی بی نامی خاتون نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد جس میں سے اسکی ایک ننھی سی بچی اریب بھی ہے گزشتہ دنوں سمیرا بی بی کو انکشاف ہوا کہ اسکے دوسرے شوہر بابر علی کا بھائی اور بچی اریب کا سوتیلا چچا حمزہ محمود ولد محمود احمد اسکی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے

    سمیرا بی بی کے مطابق وہ پولیس کے پاس گئی پولیس اسکی فریاد سننے کو بلکل بھی تیار نہیں کسی قسم کی کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ، باخبر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ملزم حمزه محمود نے متعلقہ ایس ایچ او تھانہ سٹی پولیس کو میڈیکل نہ ہونے کی مد میں بھاری رقم بھی دی ہے متاثرہ بچی اریب اور اسکی ماں سمیرا بی بی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

    مرحوم سیٹھ عابد کی بیٹی کو گھر میں قتل کر دیا گیا

    لاہور: معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کو گھرمیں قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 62 سالہ فرح مظہرکے نام سے ہوئی ہےمقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے تمام پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس نےمسلم ٹاؤن میں جائے وقوعہ سے 3 پستول برآمد کیے ہیں موقع سے برآمد ہوئے اسلحے کو فرانزک لیب بھجوادیا ہے-

    کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    پولیس حکام کے مطابق قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد کو حراست میں لے لیا ہے اور 40 سالہ گھریلو ملازمہ رضیہ کو بھی شامل تفتیش کرلیا ہے مقتولہ فرح کا خاوند مظہر امریکا میں مقیم ہے جبکہ قتل کی گئی خاتون کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی تینوں لے پالک ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ جاری

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےمسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابدمرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری اور مقتولہ کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

  • کابل میں گوردوارے پردہشت گرد وں کا حملہ

    کابل میں گوردوارے پردہشت گرد وں کا حملہ

    افغانستان کےدارالحکومت کابل میں سکھوں کے گوردوارے پردہشت گرد وں نے حملہ کیا ہے
    افغان میڈیا کے مطابق گوردوارے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،دہشت گرد کمپلیکس میں موجود تھے، گردوارے میں زائرین کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہوا، ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب ہونے والے اس حملے میں کتنا جانی نقصان ہوا اسکی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں،

    جائے وقوعہ کے قریب برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک مقامی اہلکار گرنام سنگھ نے کہا کہ دھماکے کے وقت گرودوارے کے اندر تقریبا 30 افراد موجود تھے ہم نہیں جانتے کہ ان میں سے کتنے زندہ ہیں یا کتنے مر گئے ہیں

    دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کہ کابل میں عبادت گاہ پر حملے کے بعد حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے، حملے میں ایک امریکی فوجی اور ایک افغان شہری ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہوئے ہیں

    ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

    افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک کو محفوظ بنایا ہے تا ہم پھر بھی دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں، افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد کچھ حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے،

    پاکستان نے کابل میں گوردوارہ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گوردوارے پر حملے میں ہلاکتوں پراظہارافسوس ہے پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر حملوں کے حالیہ سلسلے پرتشویش ہے، اکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا ہے، ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات،بھارتی میزائل بارے عمران خان نے کی بات

  • قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

    پی آئی اے کی سعودی عرب کے شہر دمام سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آنے والی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ بوئنگ 777 لینڈنگ کرنے لگا تو طیارے کا اگلا پہیہ متاثر ہوا تا ہم طیارے کے کپتان نے حاضر دماغی سے طیارہ کنٹرول کر لیا، دمام سے اسلام آباد پہنچنے والی پرواز میں دو سو سے زائد مسافر سوار تھے

    ترجمان پی آئی اے کا واقعہ کے حوالہ سے کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ٹمپریچر کی وجہ سے نوز وہیل کی لیئر اتری تھی طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد مکمل جانچ کی گئی

    واضح رہے کہ دو روز بھی پی آئی اے کے طیارے کا ٹائر پھٹنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، وہ پرواز بھی سعودی عرب سے ہی آئی تھی

    سات جون کو بھی ایسا ہی ایک حادثہ ہوا تھا، پی آئی اے کی گوادر سے کراچی جانے والی پرواز کا ٹائر پھٹ گیا تھا طیارے نے پھٹے ہوئے ٹائرکے ساتھ جناح ٹرمینل پر لینڈنگ کی، طیارے میں 60 افراد سور تھے- اے ٹی آر طیارے کے ٹائرکے ٹکڑے مبینہ طور پرگوادر ائرپورٹ رن وے سے ملے تھے-

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

    پروازوں کی بندش، یورپی ممالک میں تعینات پی آئی اے عملہ بارے بڑا فیصلہ

    پی آئی اے کی تباہی کا سفر جاری، مبشر لقمان سول ایوی ایشن پر برس پڑے

    سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کی پروازیں، سعودی عرب نے دیا بڑا جھٹکا

  • بہن بھائی پر تشدد، لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    بہن بھائی پر تشدد، لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    بہن بھائی پر تشدد، لڑکی سے زیادتی کی کوشش، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    تھانہ ہنجروال کے علاقے میں چند اوباش ملزمان نے بھائی کے ساتھ کام پر جانے والی بہن کو اغوا کر لیا ملزمان بہن بھائی کو کھیتوں میں لے گئے اور لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی، بہن بھائی کی والدہ نے تھانے میں درخؤاست دی اور واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    ہنجروال میں بہن بھائی پر تشدد کا معاملہ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت پر،انویسٹی گیشن و آپریشنز ونگ تھانہ ہنجروال نے مشترکہ کارروائی کی، ویڈیو میں بہن بھائی پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم افضال بروقت گرفتار کر لیا گیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ جاری،ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے،شہریوں پر تشدد ہرگز برداشت نہیں ہو گا،

    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین نے ملزمان کی گرفتاری اور کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، بہن بھائی کی والدہ نے نے تھانے میں دی گئی درخواست میں انکشاف کیا کہ ملزمان بہن بھائی کو کھیتوں میں لے گئے اور وہاں تشدد کرتے رہے ، واقعہ کی ویڈیو موجود ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

  • خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی  مشاہداتی رپورٹ جاری

    خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ جاری

    پشاور: محکمہ جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات نے خیبرپختونخوا میں جنگلات کو آگ لگنے کی رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی :خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کی مشاہداتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 283 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں سے60 فیصد سے زیادہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ 26 فیصد سے زائد آگ لگنے کے واقعات میں لوگ ملوث تھے باقاعدہ یا محفوظ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کم ہوئے۔

    کراچی: نظارت خانےمیں آتشزدگی،500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل…

    مشاہداتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات میں 56 ایف آئی آر درج ہیں جن میں 32 نامزد ملزمان ہیں جب کہ 25 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں 3 افراد جاں بحق ہوئے-

    رپورٹ کے مطابق درجۂ حرارت میں غیر معمولی اضافہ بھی آگ لگنےکی وجہ بنا، جبکہ بارشوں کا کم ہونا بھی آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے ہائی رسک، میڈیم رسک اور کم خطرے والے علاقوں کی شناخت ہونی چاہیے ریسکیو 1122 کے خصوصی یونٹس کی ہائی رسک ایریاز تک رسائی ضروری ہے۔

    خیبر پختونخوا میں جنگلات کو جان بوجھ کر آگ لگائے جانے کا انکشاف،12 ملزمان گرفتار

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگائے جانے کی ایک وجہ یہ افواہ بھی تھی کہ سرکار جلنے والے جنگلات کی رقم دیتی ہے مشاہداتی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ مستقبل کے لیے قدرتی حادثات سے نمٹنے والے جہاز کی خریداری کی جائے۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ موسم سرما کی برف تقریباً ایک ماہ پہلےپگھلنا شروع ہوگئی جس سے جنگلات طویل عرصے تک خشک رہے، مارچ 2022 کے لیے قومی بارشیں معمول سے 62 فیصد کم تھیں-

    نوشہرہ میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے آگ لگ گئی،13 سالہ لڑکے سمیت 3 راہ گیرشدید زخمی

  • کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    کوئٹہ کے علاقے ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    باغی ٹی وی : لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کیمپ میں 16 کے قریب مزدور موجود تھے اس کے علاوہ حملہ آوروں نے مزدوروں کے کیمپ اور مشینری کو بھی آگ لگادی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فائرنگ کی جگہ پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں کیمپ کے 7 مزدور لاپتا بھی ہوئے ہیں مزدور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیرانی کمپنی کےلیے کام کرتے تھے۔ حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدور موجود تھے۔ چھ مزدور محفوظ ہیں جب کہ لاپتا ہونے والے 7 مزدوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے لیویز حکام کے مطابق حملے کے بعد سے مزدور لاپتہ ہیں جن کے اغوا کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق کیمپ چوکیدارکا کہنا ہے فائرنگ سے بچنے کیلئے باقی مزدور ادھر ادھر چھپ گئے ، لاپتہ مزدوروں کے بارے میں ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے

    نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش، لڑکی نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے ہرنائی میں مزدورں پر حملے کی مذمت کی ہے اورمشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگونے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےمزدوروں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا،حملہ آور بچ نہیں سکیں گے، جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، امن دشمن عناصر کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے دہشت گردوں کو مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے،فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،مزدورں کو نشانہ بناکر امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں

    سینئر وزیر منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے ہرنائی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے وطن فروشی کا ثبوت دیا ہے تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے