Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وارسے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وارسے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وارسے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    مردان کے تھانہ جبر پولیس نے کامیاب کارروائی کی ہے اور اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وارسے قتل کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا

    18 جون کو مدعی مقدمہ نزیرالرحمان سکنہ گڑیالہ نے اپنی بیٹی مسماة (ز) کے قتل کی رپورٹ برخلاف مقتولہ کے شوہر مسمی باز محمدولد پہلوان سکنہ نورآباد ساولڈھیردرج کرائی تھی۔ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ نے ڈی ایس پی رورل سرکل عدنان اعظم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جبر بشیرخان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم باز محمد تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔

    گرفتارملزم نے دوران تحقیقات اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مقتولہ کے ساتھ وجہ عناد گھریلو تنازعہ بیان کی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا سماجی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی جاری کردہ احکامات پر سرکل ڈی ایس پی کی نگرانی اور ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں تھانہ شہباز گڑھ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران مدعی مقدمہ محمد اسماعیل سکنہ سنگ مر مر زنڈوڈھیری کے گھر کیساتھ میدان سے گائے چوری کرنے والے تین رکنی چور گروہ صاحبزادہ ولد خائستہ سکنہ تیمرگرہ لوئر دیر، محمد صدیق ولد محمد دیار سکنہ سکنہ تنگی چارسدہ اور وارث خان ولد محمد زادہ سکنہ درگئی تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ان کے قبضے سے گائے فروخت کرنے سے حاصل شدہ رقم مبلغ 01لاکھ 35 ہزار روپے برآمد ہوکر ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • تین لاکھ لو،چند گھنٹے گزارو، مریم کو جسم فروشی کی پیشکش

    تین لاکھ لو،چند گھنٹے گزارو، مریم کو جسم فروشی کی پیشکش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی، مریم نواز نے اس حوالہ سے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، مریم نفیس نے بتایا کہ انہیں جسم فروشی کی پیشکش کی گئی تھی۔ مریم نفیس کو جسم فروشی کا میسج فہد خان نامی شخص نے کیا اور کہا کہ اگر آپ میرے دوست کے ساتھ چند گھنٹوں کیلئے ملتی ہیں تو میں آپ کو تین لاکھ روپے دوں گا وہ اچھا آدمی ہے اور بیرون ملک سے آیا ہے۔

    مریم نفیس نے فہد خان کی جانب سے کئے گئے میسج کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر، یہ سب سامنے لانے کا مقصد یہ ہے کہ میں اس چیز کو روکنا چاہتی ہیں میں نہیں جانتی کہ لوگوں کی ان بچگانہ حرکتوں کا ذمہ دار کون ہے لیکن نہیں ہر گز نہیں، میں اور میری ساتھی اداکارائیں روزانہ 12 گھنٹے تک کام کرتی ہیں بعض اوقات اس سے بھی زیادہ وقت کام کرتی ہیں اور ہم ایسی ذہنیت کو برداشت نہیں کرسکتے۔

    مریم نفیس کا مزید کہنا تھا کہ اکثر اداکارائیں پڑھے لکھے گھروں کی ہوتی ہیں اور وہ اپنا خود کا نام بنانا چاہتی ہیں، کسی بھی شخص کو ہماری بے عزتی کا حق نہیں ہے، اداکارائیں جسم فروش نہیں ہیں

    واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں، فطرت اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

  • مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی  عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کیس کی عدالت میں سماعت ہوئی

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل کے ملزم مفتی عزیزالرحمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ‌پر جیل بھجوا دیا جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنایا ملزم کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر موجود تھی

    پولیس نے عدالت میں استدعا کی کہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کروا لیا گیا ہے مزید تفتیش کرنا ابھی باقی ہے،ملزم کا مزید ریمانڈ منظور کیا جائے جس کے بعد عدالت نے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

    مفتی عزیز الرحمان کوپولیس نے میانوالی سے گرفتار کیا تھا، ،وہ پولیس کے پاس ریمانڈ پر تھے اب ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی گئی ہے دوران تفتیش گرفتار مفتی عزیز الرحمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا دورانِ تفتیش مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میری ہی ہے جو صابر شاہ نے چھپ کربنائی طالبعلم صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دیکر اپنی ہوس کانشانہ بنایا ویڈیووائرل ہونے کے بعد خوف کا شکار ہوگیا تھا بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکی دی تھی اور اسے اس بات کو آگے کسی کو بتانے سے روکا تھا لیکن ویڈیو وائرل ہو گئی

    پاکستان کے مدارس میں زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے. ان واقعات سے مدارس کی ساکھ بری طرح سے متاثر ہوگئی ہے. ہر آنے والے دن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافے کی وجہ سے معاشرے کا ہر فرد پریشان ہے ،

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

    مفتی ویڈیو سیکنڈل،لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے ایسی سزا تجویز کی کہ مولانا فضل الرحمان دیکھتے رہ گئے

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کیس،عدالت نے میڈیکل کا حکم دے دیا

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

  • بچہ بچے کا قاتل نکلا

    بچہ بچے کا قاتل نکلا

    ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل شیعب میمن کی سربراہی میں ایس ایچ او نشتر کالونی عبد الواحد اور انکی ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، 8 سالہ مبین کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، مقتول مبین کے اغواء اور قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان میں 8سالہ علی شیر اور 10سالہ زید شامل ہیں، ملزمان کا دوران تفتیش قتل کی ہولناک واردات کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے مقتول مبین کو معمولی تلخ کلامی پر اینٹیں مار کر قتل کیا تھا، قتل کے بعد مقتول کی نعش کو کھیتوں میں دبا دیا تھا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ایس ڈی پی او کاہنہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

  • چھیکو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    چھیکو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کی ہدایت پر ایس ایس پی سی آئی اے لاہور شعیب خرم جانباز نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چھیکو گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتارملزمان میں گینگ کا سرغنہ شفیق عرف چھیکو ساتھی مبین اور سلمان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپےنقدی، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ملزمان واردات کی نیت سے موٹرسائیکلوں پر گشت کرتے تھے، ملزمان موقع پا کر شریف شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ٹریس تھے، ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز دانش آصف رانجھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی طرف سے ایس ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے.

  • گھریلو جھگڑے کی بنا بیٹیوں نے گھر چھوڑا

    گھریلو جھگڑے کی بنا بیٹیوں نے گھر چھوڑا

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پرکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا گیا ہے.
    ایس ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صدر ڈویژن نے 03 گمشدہ بچیوں کو بازیاب کرلیا ہے، 17سالہ کی ہیرابی بی، 16سال کی نبیلہ اور 12سال کی عائشہ کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا ہے،
    گمشدہ ہیرا بی بی والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر بغیر بتائے گھر سے چلی گئی تھی، گمشدہ نبیلہ والدین کی ناراضگی کی وجہ سے تنگ آکر قصور اپنی سہیلی کے گھر چلی گئی تھی، گمشدہ عائشہ والدین کی علیحدگی کے بعد اپنے والد کے ساتھ اپنی مرضی سے چلی گئی تھی، گمشدہ بچیوں کے والدین نے تھانہ کوٹ لکھپت میں اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے، انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گمشدہ بچیوں کو تلاش کر لیا ہے، شہریوں کی شکایات پرفوری مقدمات کا اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں کو چاہیے کہ وہ مکمل چھان بین کے بعد قانونی کارروائی کروائیں، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی طرف سے پولیس ٹیمز کو شاباش دی گئی ہے.

  • پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے قریب دھماکہ

    پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے قریب دھماکہ

    پشاور کی حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کے گیٹ کے قریب دھماکہ-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو مزدور اور گیٹ کیپر زخمی ہوگیا پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد لوہے کے پائپ میں چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے دھماکے کے اہم ملزم عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا گیا ملزم عید گل نے بارود سے بھری گاڑی جوہر ٹاؤن میں پارک کی تھی راولپنڈی سے گرفتار کئے گئے ملزم عید گل کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے-

    جموں کشمیر، بھارتی فضائیہ کے اڈے پر دھماکے ڈرون سے نہیں بلکہ "غباروں” سے کئے گئے، دعویٰ
    جوہرٹاون میں دھماکہ کرنے والامجرم راولپنڈی سےگرفتار :یہ کون ہے اورپولیس نےکیسے پکڑا؟سنسنی خیزانکشافات
  • عاشقوں کےلیے پیغام:جونہ سمجھے بُرا اس کا انجام:ملاقات کیلئے آنے والا عاشق ،محبوبہ سمیت قتل

    عاشقوں کےلیے پیغام:جونہ سمجھے بُرا اس کا انجام:ملاقات کیلئے آنے والا عاشق ،محبوبہ سمیت قتل

    فیصل آباد: عاشقوں کےلیے پیغام:جونہ سمجھے بُرا اس کا انجام:ملاقات کیلئے آنے والا عاشق ،محبوبہ سمیت قتل ،اطلاعات کے مطابق فیصل آبادمیں پریمی جوڑا قتل کر دیا گیا، 28سالہ مہوش کی لاش کمرے کی چھت سے لٹکی ہوئی ملی جبکہ 28سالہ اشفاق کی لاش لاش گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آبادکے علاقےتھانہ فیکٹری ایریا میں مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے کے لئے آنے والا لڑکا لڑکی سمیت قتل کردیا گیا، دوہرے قتل کی واردات کچی آبادی ریلوے پھاٹک میں ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ مہوش اور 28 سالہ اشفاق کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے،مقتول اشفاق چیچا وطنی کا رہائشی تھا جو کہ مبیںہ طور پر لڑکی سے ملنے آیا تھا، مہوش کی لاش کمرے کی چھت سے جبکہ مقتول لڑکے کی لاش گھر کے صحن سے ملی، دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے الائیڈ ہسپتال کی مارچری منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی شروع کر دی

    دوسری طرف سوشل میڈیا پراس تصویرکوشیئرکرکے عاشق مزاج لوگوں کوخبردارکیا جارہاہے کہ کسی پربُری نظرمت رکھنا اورنہ ہی کسی کے گھرجانا ورنہ پھریہی نتیجہ نکلتا ہے جوآپ سامنے دیکھ رہےہیں‌

  • کراچی،رینجرز اورپولیس کی کاروائی بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی،رینجرز اورپولیس کی کاروائی بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار

    کراچی:رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کاروائی سے بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ،رینجرز اورپولیس نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاوَن میں مشترکہ کارروائی کی ترجمان رینجر نے بتایا کہ کارروائی کےدوران بھتہ خورگروہ کےانتہائی مطلوب ملزم گرفتار کئے گئے ہیں-

    ترجمان رینجر نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے14 جون کوتیسر ٹاوَن کےتاجرسے بھتہ طلب کیا تھا ملزم نے بھتہ نہ دینے پرجان سے مارنے اور بیٹے کو اغوا کرنے کی دھمکی دی تھی-

    جس کے بعد تاجر نے فوری رینجرز ہیلپ لائن کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم ناصر کوقانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے-

  • امریکہ میں  گرنے والی عمارت  سے 156 افراد تا حال لاپتہ

    امریکہ میں گرنے والی عمارت سے 156 افراد تا حال لاپتہ

    امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی میں  12منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوگئے تھے-

    باغی ٹی وی : 25 جون کو میامی میں رہائشی عمارت گرنے سے 159 لاپتہ ہوگئے تھے جن کی تلاش تا حال جار ی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق میامی میں گرنے والی عمارت کےملبےسےلاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ایک اور لاش نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے-

    رپورٹ کے مطابق گرنے والی عمارت میں رہائش پزیر 156افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے-

    واضح رہے کہ جمعرات عمارت گرنے کا واقعہ میامی کے علاقے سرف سائیڈ ٹاؤن میں پیش آیا۔ جب عمارت گری تو اس وقت اکثر مکین سو رہے تھے۔ عمارت جزوی طور پر گرنے سے چار افراد ہلاک اور 159 لاپتہ ہوئے تھے۔ لاپتہ افراد میں سے اکثر کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

    بی بی سی کے مطابق میامی کے مئیر کا کہنا تھا کہ انھیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کی ’امید ابھی بھی ہے۔‘

    لوگوں کو تلاش کرنے والی ٹیموں کے مطابق انھوں نے ملبے کے نیچے سے لوگوں کی آوازیں سنی تھیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ 40 برس قدیم اس عمارت کے گرنے کی وجہ کیا تھی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ’عمارت بری طرح سے پچک گئی ہے۔ دو منزلوں کے بیچ کا فاصلہ کو دس فٹ ہوتا تھا اب محض ایک فٹ رہ گیا ہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ اس میں کسی کے زندہ نکلنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

    یہ عمارت 1980 میں تعمیر کی گئی تھی اور 130 ہاؤسنگ یونٹوں میں سے نصف حصے اس کے منہدم ہونے سے متاثر ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ لاطینی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن اس واقعے میں لاپتہ ہیں جمعرات کی سہ پہر فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا ’ٹی وی میں کچھ بھی نہیں دکھائی دے رہا، حقیقت میں یہ بہت بہت تکلیف دہ ہے، اتنی بڑی عمارت کا انہدام دیکھ کر واقعی تکلیف پہنچتی ہے۔