Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا

    شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالے مجرم کو جرمامہ اورعمر قید سزا

    حیدرآباد میں نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا شکار بنانے والے مجرم کو عدات نے عمر قید سزا سنا دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹ کےمطابق سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج حیدرآباد نے نوجوان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے الزام میں گرفتارملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قیداورجرمانے کی سزاسنادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانے میں درج 2020ءکے نوجوان لڑکی کو شادی کاجھانسہ دےکر ورغلا کر جنسی زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتارملزم ناظم علی کوہفتہ کے روز جرم ثابت ہونے پر عمرقید اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی ہے۔

    دوسری جانب ٹنڈوآدم رشید کالونی کے رہائشی پندرہ سالہ لڑکی رخسا ولد لیاقت راجپوت سے جنسی زیادتی کا مقدمہ سٹی تھانے پر بہن صفیہ، بہنوئی شاہد، ذیشان راہی سمیت چار افرادکے خلاف درج کرلیا گیا ہے-

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ میں اپنے بھائی شوکت کے ساتھ رہتی ہوں چار روز قبل اپنی بہن صفیہ کے گھر نیو سٹی میں رہنے کے لئے آئی تو بہنوئی شاہد مغل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور بہن و بہنوئی نے بلیک میل کرکے ذیشان راہی و دیگر کے حوالے کردیا ذیشان راہی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کے سامنے بھی پیش کیا جاتا تھا جن کے نام نہیں آتے ہیں –

  • ٹنڈو آدم :15 سالہ لڑکی جنسی زیادتی و تشدد کا شکار، بہن بہنوئی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ٹنڈو آدم :15 سالہ لڑکی جنسی زیادتی و تشدد کا شکار، بہن بہنوئی سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    ٹنڈوآدم :ٹنڈوآدم میں لڑکی سے جنسی زیادتی و تشدد کا مقدمہ بہن، بہنوئی سمیت چار افراد پر کے خلاف درج،مرکزی ملزم گرفتار۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم رشید کالونی کے رہائشی پندرہ سالہ لڑکی رخسا ولد لیاقت راجپوت سے جنسی زیادتی کا مقدمہ سٹی تھانے پر بہن صفیہ، بہنوئی شاہد، ذیشان راہی سمیت چار افرادکے خلاف درج کرلیا گیا ہے-

    ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ میں اپنے بھائی شوکت کے ساتھ رہتی ہوں چار روز قبل اپنی بہن صفیہ کے گھر نیو سٹی میں رہنے کے لئے آئی تو بہنوئی شاہد مغل نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایااور بہن و بہنوئی نے بلیک میل کرکے ذیشان راہی و دیگر کے حوالے کردیا ذیشان راہی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ذیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کے سامنے بھی پیش کیا جاتا تھا جن کے نام نہیں آتے ہیں –

    ایف آئی آر کے بعد پولیس نے الزام لگائے جانے والے عطائی صحافی ذیشان راہی کو گرفتار کر کے لاک اپ کردیا ہے اور میڈیکل لے لئے جزاء لے لئے گئے ہیں ایس ایچ او کے مطابق دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  • مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص قتل:کس نے اورکیوں کیا؟پولیس نے تفتیش شروع کردی

    مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص قتل:کس نے اورکیوں کیا؟پولیس نے تفتیش شروع کردی

    کراچی: مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص قتل:کس نے اورکیوں کیا؟پولیس نے تفتیش شروع کردی،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی مسجد کے وضو خانے میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے بلوچ گوٹھ میں پیش آیا، مقتول کو وضو خانے میں سر پر گولی ماری گئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی بلوچ گوٹھ میں مسجد کے اندر کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت مسجد میں نماز کی ادائیگی جاری تھی، مقتول کی شناخت مرسلین خان کے نام سے ہوئی اور تعلق مردان سے تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • بلوچستان میں امن دشمنوں کا وار،خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ

    بلوچستان میں امن دشمنوں کا وار،خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ

    بلوچستان میں امن دشمنوں کا وار،خواتین اساتذہ کی گاڑی پر حملہ
    بلوچستان کے علاقے مستونگ میں خواتین اساتذہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ سامنے آ یاہے ۔

    خواتین اساتذہ کی وین پر نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں چار خواتین زخمی ہو گئی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیاہے اور ملزمان کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کی جارہی ہے

    پولیس کے مطابق سکول وین پر فائرنگ اسوقت کی گئی جب اساتذہ دشت بابا سکول میں ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہی تھی۔ زخمی خواتین اساتذہ کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، اساتذہ تنظیموں نے سکول وین پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے اساتذہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • بھارتی ٹی وی شوز کرائم پیٹرول اور ساودھن انڈیا کی دو اداکارئیں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

    بھارتی ٹی وی شوز کرائم پیٹرول اور ساودھن انڈیا کی دو اداکارئیں ڈکیتی کے الزام میں گرفتار

    ممبئی پولیس نے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں ٹیلی ویژن کی دو اداکاراؤں کو گرفتارکیا ہے-

    باغی ٹی وی : انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکارائیں ٹی وی کے مشہور شو کرائم پیٹرول اور کئی دیگر کرائم شو میں چھوٹے موٹے کردار ادا کرتی ہیں۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کےباعث ٹی وی شوز کی شوٹنگ بند ہونے کے بعد دونوں اداکارائیں مالی پریشانی مشکلات کا شکار تھیں۔

    ان پر الزام ہے کہ یہ کیس اس وقت کا ہے جب آرے کالونی کے رائل پام علاقے میں واقع ایک پاش عمارت میں رہنے والے شخص کے گھر میں 18 مئی کو یہ دونوں اداکارائیں پیئنگ گیسٹ بن کر گئی اسی دوران اس گھر میں پہلے سے موجود پیئنگ گیسٹ کے لاکر میں رکھے 3 لاکھ س زائد روپے لےکر وہاں سے فرار ہو گئی تھیں۔

    کرینہ کپور کوہندو دیوی "سیتا” کے کردار کی پیشکش پر ہندو مشتعل

    چوری کی اطلاع پولیس کو دی گئ خاتون نے آرے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور شبہ کیا کہ اداکارہ سورابی سریندر لال سریواستو اور موسینہ مختار شیخ نے ان کی رقم چوری کی ہے تفتیش کے دوران ، پولیس نے دونوں اداکاراؤں کو پیسوں کے بنڈل کے ساتھ روانہ ہوتے دیکھا۔ جب پولیس نے انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی تو انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

    آرے پولیس اسٹیشن کی سینئر افسر نوتن پاور نے بتایا کہ دونوں ٹی وی کی مشہور کرائم شو اور ساودھن انڈیا کی ایکٹرز ہیں۔ اس کے علاوہ کئی ویب سیریز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

    پولیس نے چوری کی گئی رقم سے 50 ہزارروپے برآمد کرلئے ہیں۔ سورابی اور موسینہ دونوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں کو 23 جون تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

    سابقہ اہلیہ کے شلپا شیٹھی پر الزامات، راج کندرا نے خاموشی توڑ دی
  • سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ٹریفک وارڈن عزت رسول گرفتار

    سائبر کرائم کی بڑی کارروائی ٹریفک وارڈن عزت رسول گرفتار

    سائبر کرائم کی بڑی کارروائی
    رپورٹ (کاشف تنویر) ضلع منڈی بہاوالدین میں سوشل میڈیا پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے والے ایک سیاسی شخصیت کے لئے جعلی فیس بک آئی ڈیز بنا کر معروف پولیس وارڈن عزت رسول ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے گرفتار کر لیا یاد رہے کہ مذکورہ نوسرباز نے ضلع منڈی بہاوالدین میں کافی لوگوں کو بلیک میل کررکھا تھا ایف آئی اے سائبر کرائم نے معروف سیاسی سماجی شخصیت ناصر صدیق علوی کی درخواست پر آج گوجرانوالہ سے گرفتار کیا
    اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص نے 43 فیک آئی ڈیز بنا رکھی تھیں جن میں شاویز احمد، سورج بھٹی، رانجھا ایف عباس، لنڈا بازار وغیرہ بھی شامل ہیں

  • سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالے کو عدالت نے سنائی سزا

    سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالے کو عدالت نے سنائی سزا

    سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرنیوالے کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ میں سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرکے ہراساں اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ عدالت نے ملزم ارشد ہادی کو مجموعی طور پر 12 سال قید کی سزا سنادی

    عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشد ہادی نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اہلیہ کی فیملی کو بھیجیں اور بلیک میل کیا، متاثرہ خاتون دبئی میں مقیم ہیں اور پاکستانی قونصل خانے کےتوسط سے شکایت درج کروائی تھی

    عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر آج عدالت نے فیصلہ سنایا اور ملزم کو 12 برس قید کی سزا سنا دی

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک اور ٹرین حادثہ،سات بوگیاں الٹ گئیں

    ایک اور ٹرین حادثہ،سات بوگیاں الٹ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے مسلسل حادثات کا شکار ہونے لگی

    آج پھر ریلوے حادثہ ہوا ہے،کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی سات بوگیاں ڈی ریل ہو گئی ہیں

    ریلوے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے، کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے آیا اور تین بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں ٹرین ڈرائیور اور فائر مین معمولی زخمی ہو گئے ہیں ۔

    ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین کی7 بوگیاں ڈی ریل ہوگئیں بریک فیل ہونے کےباعث 3 بوگیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں،مین ریلوے لائن بحال ہے اور تمام ٹرینوں کی آمد رفت جاری ہے مال بردار ٹرین اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا

    پاکستان ریلوے کی غفلت کی وجہ سے ریلوے کا انتہائی برا حال ہے اب آئے روز مالی جانی نقصان ہو رہا ہے . اس حوالے سے محکمہ کی غفلت اور بد انتظامی پر کئی حکومتیں آچکی ہیں لیکن مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے .جبکہ ٹرین حادثے تو عام ہیں‌.

    بس حکومت کے اس سلسلے میں دعوے اور نعرے عوام کو سننےکوملتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں‌ ہوتا. محکمے کے کرپٹ اور نا اہل لوگ جہاں اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں وہاں پر ٹرینوں مرمت اور ٹریک کی مینٹی نینس پر بھی خواطر خواہ توجہ نہیں دیتے ، جس نہ صرف حادثے ہوتے ہیں بلکہ بوگیاں الگ ہوجاتی ہیں .

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

     حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

    ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

    ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

    ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

    ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

    ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

    حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

    میں سمجھا تھا حادثے کے بعد وزیرریلوے استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے، چیف جسٹس

  • پارکوں اور سڑکوں پر خواتین کیساتھ پرینک ویڈیو کے نام پر بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار

    پارکوں اور سڑکوں پر خواتین کیساتھ پرینک ویڈیو کے نام پر بدتمیزی کرنے والا شخص گرفتار

    طالبعلموں اور پارکس میں موجود نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بدتمیزی کی پرینک ویڈیو بنانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : آج کل سوشل میڈیا پر سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات کو بھی بھول جاتے ہیں یہاں تک کہ خواتین کے تقدس کا بھی خیال نہیں کرتے ہیں لیکن اب ان میں سے ایک شخص کے خلاف صحافی نے آواز اٹھائی تو پولیس کے ساتھ حکومت بھی حرکت میں آ گئی ہے اور اسے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا ۔

    تفصیلات کے مطابق علی خان نامی شخص فیس بک پیج ” ویلے لوگ “ پر اس طرح کی پرینک ویڈیو بنا کر شیئر کرتا تھا جس میں وہ طالبعلموں اور پارکس میں موجود نوجوان لڑکیوں کے ساتھ طوفان بدتمیزی برپا کرتا تھا۔

    اس نوجوان کی حرکتیں اتنی زیادہ بڑھ گئیں تھیں کہ اسے روکنا ناگزیر ہو چکا تھا، صحافی ثاقب راجہ نے اس کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ میں اس وقت تک نہیں رکوں گا جب تک اس شخص کو سلاخوں کے پیچھے نہ پہنچا دوں ۔


    صحافی ثاقب راجہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکشن لینے کی درخواست کی اور کہا کہ ” یہ شخص کھلے عام شہر میں کس طرح گھوم رہاہے ، کبھی یہ سکول کی بچیوں کے بازو پکڑ لیتا ہے ، کبھی بچیوں کے سر سے دوپٹہ کھینچ لیتا ہے ، اس ویڈیو میں کسی کی بیوی کو کندھے سے پکڑ کر حراساں کر رہاہے ، کوئی قانون ہے پاکستان میں ؟ یہ مذاق ہے ؟ ۔

    پولیس نے سوشل میڈیا پر علی خان کی حرکتوں کی ویڈیوز وائرل ہونے اور تنقید کا سلسلہ شرو ع ہونے کے بعد ایکشن لیا اور اسے گوجرانوالہ سے گرفتار کر تے ہوئے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیاہے ۔


    اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسے گرفتار کر لیا گیاہے-


    مذکورہ شخص کی گرفتاری پر ایک صارف نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے سر سے دوپٹے کھینچتا نہیں بلکہ دوپٹہ اوڑنے کا کہتا تھا کچھ لوگوں کے نزدیک اسکی حرکات غلط ہو سکتی ہیں لیکن وہ اکثر معاشرے کی ایسی بُرائیوں کو ہائی لائٹ کرتا تھا جن کو آجکل غلط نہیں سمجھا جا رہا۔

  • تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتی عزیزالرحمان سیکنڈل میں نیا موڑ آ گیا

    مفتی عزیز الرحمان ویڈیو سیکنڈل کے متاثرہ طالب علم صابر نے مقدمہ درج کروا دیا ہے، درج ایف آئی آر میں انکشاف ہوا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان نے طالب علم پر وفاق کے امتحان پر داخلے میں پابندی تین سال کے لئے لگا دی تھی اور پابندی ختم کروانے کے لئے جنسی خواہش کی تکمیل کا کہا گیا ، طالب علم نے درج ایف آئی آر کے مطابق کہا کہ میں نے مجبوری کے طور پر یہ قدم اٹھایا،مفتی عزیر الرحمان نے یہ بھی کہا تھا کہ امتحان سے پاس بھی کروا دوں گا ، طالب علم کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب سے 3 سال مسلسل ہر جمعہ کو زیادتی کا نشانہ بنتا رہا ، میں نے جب مدرسہ انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کچھ نہ کیا اور کہا کہ مفتی صاحب ایسا نہیں کر سکتے

    درج ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا ہے کہ مدرسہ انتظامیہ کے رویہ سے مایوس ہو کر میں نے خود ویڈیو بنائی اور وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ قاری حنیف جالندھری کو بطور ثبوت بھجوائی لیکن انہوں نے بھی کچھ نہ کیا،مجھے اس کے بعد دھمکیاں دی گئیں اور میری ویڈیو وائرل کر دی گئی، مفتی عزیز الرحمان ہر جمعہ کو میرے ساتھ جنسی زیادتی کرتے اور مختلف اوقات کی چار سے پانچ ویڈیو ز اور مفتی کے ساتھ بات چیت کی ریکارڈنگ بھی دی گئی ہے

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مفتی کو جب مدرسہ سے فارغ کیا گیا تو انکے بیٹوں نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی اور میں بھاگ گیا اور جان بچائی ،پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

    گزشتہ روزسے لا ہور کے معروف مدرسے کے معروف مہتم نے مدرسے کے اندراپنے جوان طالب علم سے زبردست جنسی زیادتی کی زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے اورجس میں ان الزامات کی حقیقت دکھائی گئی ہے-

    دوسری جانب اس مدرسے کے اس مہتمم کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں نے بھی حقیقت کی شکل اختیارکرلی ہے وائرل ویڈیو کے مطابق لاہورکے معروف مدرسہ جامعہ منظور الاسلام لاہور کے مہتتم اور ( جے یو آئی ف) کےمرکزی رہنما مفتی عزیز الرحمن نے بدفعلی کی تو بچے صابر کی شکایت پر اُلٹا اسی کو جُھوٹا کہا گیا- جس پر طالب علم نے ویڈیو پیغٍام میں کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ، میں خود کشی کر لوں گا

    دوسری طرف اس حوالے سے دیوبندی مکتبہ فکرکے دینی بورڈ وفاق المدارس عربیہ کی طرف سے ایک مذمتی لیٹرجاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مذکورہ مفتی عزیزالرحمن نے انتہائی قبیح فعل کیا ہے اوراس کی وجہ سے ان سے دینی حلقوں کی بڑی بدنامی ہوئی ہے-

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی