شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے
خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے
لاہور کے تھانہ باٹا پور پولیس نے کاروائی کی اور خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے تین ملزمان گرفتارکر لئے .ایس پی کینٹ صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر بشیر نے اپنے بھائی شبیر اور بھانجے عثمان کے ساتھ ملکر خاتون پر تشدد کیا اور طلاق دی،ملزمان نے تشدد کے ساتھ خاتون کے سر کے بال اور بھنوؤں کے بال بھی کاٹے دیے،15 پر کال موصول ہونے پر تینوں ملزمان کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، مقدمہ درج،معاشرے سے تشدد پسند عناصر کے خاتمے تک پولیس جدوجہد جاری رکھے گی،خواتین کے جسمانی استحصال میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی،
لاہور میں جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے
لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جنسی زیادتی کے واقعات میں آئے روز مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
لاہورکے نواحی علاقے گوجر پورہ میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو لاہور کے علاقے شاہدرہ سے اغوا کر کے لایا گیا اور ملزمان نے لڑکیوں سے کرول کھاٹی میں واقع فیکٹری میں زیادتی کی پولیس کے مطابق ملزمان لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے ہیں جبکہ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہیں
آئی جی پنجاب نے گجرپورہ لاہور میں 2 لڑکیوں کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو ملزمان جلد از جلد گرفتار کر کے کارروائی کا حکم دے دیا آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ گجر پورہ میں 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا،خواتین کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا،
لاہور جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے
متاثرہ خاتون نے پولیس کوبتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے نوکری کا جھانسہ دے کربلوایا تھا ملزمان نے دوسال کی بچی پر پستول تان کر میرے ساتھ زیادتی کی ملزم متاثرہ خاتون کو رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراﺅنڈ لے گیا جہاں اس کے ساتھی موجود تھے اور وہاں ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا اور اس کے بعد خاتون کو ملزمان نے اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سمبڑیال اور گجرات میں 2 خواتین کے ساتھ جبکہ سیالکوٹ میں 7 سالہ بچے ،قصور میں جواں سال لڑکے‘ کامونکے میں بیوہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ میں ملزم عدیل نے رات کو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر خاتون کو زبردستی رات بھر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ گجرات کے مطابق محلہ سلطان پورہ عقب عیدگاہ کی رہائشی خاتون کے گھر پھالیہ کے رہائشی حماد نثار‘ یاسر علی اور وقار حیدر زبردستی گھس آئے۔ حماد نثار نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے دوست ڈراتے دھمکاتے رہے۔ تھانہ سول لائن گجرات نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سیالکوٹ شاہی ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کا 7 سالہ بیٹا محلہ کی دکان پر سودا لینے گیا تو اوباش اسامہ اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
مینار پاکستان،لڑکی سے دست درازی،جیل کے باہر گرفتاریاں شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس ،جیل کے باپر اہلخانہ نے احتجاج کیا ہے
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے آج جیل میں ملزمان کی شناخت کرنی ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری جیل کے باہر موجود ہے، مقدمے میں نامزد اور گرفتار ملزمان کے اہلخانہ بھی جیل کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج کیا احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی ، اس موقع پر مظاہرین کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ، مظاہرین کا کہنا ہے کہ بےگناہ افراد کو کیس میں گرفتار کیا گیا،
ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اوراسکا ساتھی ریمبو بھی شناخت پریڈ کے لئے جیل پہنچ چکے ہیں، سول جج کامران ظفر کی موجودگی میں 160 سے زائد ملزموں کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتے ہیں مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دیناسیشن کورٹ کا کام ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ہجوم کو اکسانے پر خاتون کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے
واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی
واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے
سندھ ہائیکوٹ میں کم عمر ڈرائیورز کے والدین کو حادثات کا ذمہ دار قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 18سال سے کم عمر ڈرائیورز کے ساتھ والدین کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے،کم عمر ڈرائیورز کراچی میں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ بن کر سامنے آئے ہیں موٹر سائیکل حادثات میں ہلاکتوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے، یہ حالات حکومتی اداروں کی مداخلت کے متقاضی ہیں،متعدد حادثات میں اتنے کم عمر ڈرائیورز ملوث تھے جو اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تھے،پہلے مرحلے پر مہم چلائی جائے اور والدین کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے،کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی بھی ضبط کرلی جائے، توقع ہے کہ والدین کم عمر نوجوانوں کو گاڑیاں سڑک پر لانے سے روکیں گے کم عمر نوجوانوں میں میں موٹر سائیکل ریس جیسے مشاغل روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں
عدالت نے یہ ہدایات 2 کم عمر ڈرائیورز کی درخواست ضمانت کے فیصلے پر جاری کیں،عدالت نے موٹر سائیکل سوار کی ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے مزید تحقیقات کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا کہ کم عمر نوجوانوں میں موٹر سائیکل ریس جیسے مشاغل روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں ریس کے دوران مبینہ طور پر دوسری موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عائشہ اکرم کو جیل منتقل کرنیکا فیصلہ
گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ دست درازی کا معاملہ جیل سپرڈینڈ کی جانب سے شناخت پریڈ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے
آج عائشہ اکرم گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کریگی سپیشل جوڈشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار 155 ملزمان کی شناخت پریڈ کی جائے گی عائشہ اکرم سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر کی موجودگی میں شناخت کرینگی عدالت کی جانب سے 155 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو پولیس سیکورٹی میں کیمپ جیل لایا جائے گا جوڈشل مجسٹریٹ کی جیل موجودگی اور اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کی جیل میں شناخت پریڈ کے موقع پر دفعہ 144 کا بھی نفاد کیا جائے گا، شناخت پریڈ کے دوران جیل کے ارد گرد کا علاقہ نو گو ایریا بنا دیا گیا،
جیل کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، اس موقع پر فیروز پور روڈ پر شدید ٹریفک جام ہے
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتے ہیں مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دیناسیشن کورٹ کا کام ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئ تھی کہ ہجوم کو اکسانے پر خاتون کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے
واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی
واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے
وفاقی دارالحکومت میں جرائم،اسلام آباد پولیس کے ترجمان کارکردگی سامنے لے آئے
ترجمان اسلام آباد پولیس ایس ایس پی ڈاکٹر مصطفی تنویر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کے دنوں میں لاء اینڈ آرڈر ترجیح تھی جس پر پولیس نے دن رات محنت کی
ڈاکٹر مصطفی تنویر کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تمام کاوشوں کے بعد ہی محرم پرامن طریقے سے گزر سکا ہر جرم کی رجسٹریشن کی پالیسی کے تحت مقدمہ درج کیے جارہے ہیں خاتون کو گولی لگنے کے کیس میں اگلے ہی دن صدر زون نے ملزم کو گرفتار کیا سنیچرز کے حوالے سے بھی کریک ڈاؤن میں کامیابی ملی کار چوری کی کوشش کرنے والے ملزمان کو موٹروے پر جاکر گرفتار کیا گیا تھانہ رمنا پولیس نے 5 رکنی ڈکیٹ گینگ سمیت 3 کار چوروں کو گرفتار کیا کار چوری کی روک تھام کے لیے پنڈی اور اسلام آباد پولیس مشترکہ کریک ڈاؤن کرتی ہے سی آئی اے کی جانب سے موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرکے 25 موٹر سائیکل برآمد کیے پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 13 گینگز گرفتار کئے دو ماہ میں تقریبا 2 کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا
آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے سنگین نوعیت کی وارداتوں پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور شہریوں کا لوٹا ہو ا سامان برآمد کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جس پرضلع بھر میں ایسے جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور ایکشن کیا گیا اور گزشتہ دوہفتوں کے دوران لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ گھریلو نقب زنی،سنیچنگ،بھتہ خوری اور گاڑی و موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 12گینگز کے28ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جن کے قبضے سے شہریوں کا چھینا ہوا اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کا مال بھی برآمد کرلیاگیا ہے۔ 227ملزمان کو گرفتار کر کے 11کلاشنکوفیں، 07بندوقیں،196پسٹلز،08خنجراور1799روند بھی برآمد کئے
گینگ نمبر 1۔ تھانہ ترنول
تھانہ ترنول کے علاقہ میں 25اگست کی شام کو نامعلوم ملزمان نے ایک خاتون کو فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ یہ ایک اندھا قتل تھا، پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر کیس کو ٹریس کیا اور وقوعہ میں ملوث ملزم کی گرفتار ی کے لئے ریڈ کیا تو ملزم نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہوا، پولیس ٹیم نے ملزم کا تعاقب کیا اور سیکٹر سی 17میں اسے گرفتار کرلیا۔
ملزم کا نام عثمان خان ولد حبیب غلام خان سکنہ بنوں ہے،ملزم ایک ساتھی روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ملزم نے دوران تفتیش 05ڈکیتی کے مقدمات کا انکشاف کیا ہے۔
گینگ نمبر2۔
موٹر سائیکل و موبائل سنیچرز گینگ۔
تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ایک چار رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے۔
جن میں۔1۔ حبیب اللہ عرف کچکول ولد غنی خان سکنہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد
2۔ ننگیالہ عرف گڑو ولد قدیم خان سکنہ افغان مہاجر کیمپ اسلام آباد
3۔ عبداللہ خان ولد بلبل سکنہ افغان مہاجر کیمپ اسلام آباد
4۔نورآغا ولد فاروق سکنہ بنک کالونی چکری روڈ اسلام آباد
طریقہ واردات۔
ملزمان گروپ میں مسلح ہو کر پیدل آئی جے پی روڈ، کشمیر ہائی وے اور سبزی منڈی کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش 10سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیاہے جن سے راولپنڈی سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔
برآمدگی۔
ملزمان کے قبضہ سے 10موٹر سائیکل، 03موبائل فون، 04پسٹل برآمد۔
گینگ نمبر 3۔
کار چور گینگ۔
تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک ملزم وقاص حسین ولد پرویز احمد سکنہ ہشنگری لاہور گیٹ درخشاں پلازہ پشاور گرفتار ہوا ہے جس کے ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیکٹر آئی ایٹ سے ایک گرینڈی کرولا گاڑی چوری کی۔پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کی اور ملزمان کا پیچھا کیا، موٹر وے پولیس کو بھی اطلاع دی جس پر ملزم کو موٹر وے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی برآمد کر لی گئی۔ملزمان صبح کے وقت ایک گاڑی پر پشاور سے اسلام آباد آتے تھے اور گلیوں،سیکٹروں اور مارکیٹوں میں گھوم پھرکر اپ ماڈل کی گاڑیاں چوری کر کے واپس پشاور چلے جاتے تھے۔ ملزم نے ابھی تک 07وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔
گینگ نمبر 4۔
تھانہ رمنا پولیس نے پانچ ملزمان پر مشتمل ایک ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا جو ڈکیتی کرنے کی غرض سے اکٹھے تھے، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔
ملزمان میں۔1۔ارباز افتخار عرف بچی ولد افتخار قوم چوہان سکنہ گولڑہ اسٹیشن اسلام آباد۔
2۔کامران نذیر صابر ولد محمد نذیر قوم مغل ساکن غوثیہ مہریہ مارکیٹ میرا جعفر اسلام آباد۔
3۔محمد شکیل ولد میاں خان قوم مسلم شیخ سکنہ میرا آبادیہ اسلام آباد۔
4۔ حسن علی ولد جاوید اختر ساکن ڈھوک کشمیریاں میرا آبادی اسلام آباد۔
5۔ دانش ولد خلیل احمد ساکن گلی نمبر 05ایف 12اسلام آباد
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنہوں نے ابھی تک تھانہ شالیمار، کراچی کمپنی، گولڑہ کے تین، تھانہ رمنا کے علاقہ میں ڈکیتی کی تین وارداتیں اور پنڈی بھٹیاں میں 03وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان کے قبضہ سے 03پسٹل اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی رسیاں اور ماسک وغیرہ برآمد ہوئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
گاڑی چورگینگ۔
تھانہ رمنا پولیس نے تین کار چوروں کو گرفتار کیا ہے جن سے چار چوری شدہ گاڑیاں برآمد ہو چکی ہیں۔
ملزمان میں بخت زادہ ولد نواب خان ساکن پبی نوشہر ہ سے گاڑی ٹویوٹا کرولا برآمد ہوئی ہے۔
ملزم حبیب الرحمان ولد توقیر اختر ساکن فیصل آباد سے دو گاڑیاں مہران اور کلٹس برآمد ہوئی ہیں۔
عامر ولد سراج الدین سکنہ بنوں سے ٹویوٹا پریئس گاڑی برآمد ہوئی ہے۔
گینگ نمبر 05۔
موٹر سائیکل چور گینگ۔
سی آئی اے پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم محسن کو فیض آباد کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے، ملزم کے قبضے سے ابھی تک 25موٹر سائیکل برآمد ہو چکے ہیں، ملزم اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں سے ماسٹر چابی کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا۔
گینگ نمبر06۔
سنیچر ز گینگ۔
تھانہ کورال پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور ایکسپریس وے پر گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 02گینگز کے 04ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان میں ارسلان، حسن عباس، عباس ولد میر عالم اور فیصل علی خان شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 03موٹر سائیکل، 03موبائل فون اور دو پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔
گینگ نمبر 07۔
گاڑی چورگینگ۔
تھانہ لوہی بھیر پولیس نے گاڑی چوری کرنے میں ملوث ایک کار چور طاہر ولد عباس کو گاڑی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جس کے قبضے سے دو سوزوکی مہران کاریں برآمد ہو چکی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔ان کے علاوہ تھانہ کراچی کمپنی، شہزاد ٹاؤن، لوہی بھیر اور ترنول پولیس نے سرقہ بالجبر، گھریلو نقب زنی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 04گینگز کے 08ملزمان کو بھی گرفتار کیا جن سے لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد ہوا ہے۔
نورمقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر نے امریکہ سے مدد مانگ ہی لی
نور مقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفر کو امریکی سفارت خانے کے قونصلر تک رسائی دی گئی ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید ملزم کا امریکی قونصلر سے رابطہ بذریعہ ٹیلی فون ہوا،ملزم ظاہرجعفرنے اپنے کیس کے بارے میں قونصلر سے گفتگو کی،ملزم ظاہرجعفر کا امریکی قونصلر سے گفتگو کا دورانیہ تقریباً 25 منٹ تک رہا، خبررساں ادارے اردو نیوز کے مطابق گفتگو کے دوران ملزم ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی بھی درخواست کی ظاہر جعفر کی امریکی حکام سے ٹیلی فون کال کے دوران جیل کے اہلکار موقع پر موجود رہے
دوسری جانب نورمقدم قتل کیس کاچالان مکمل کر لیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے ظاہرجعفرکومجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کی استدعا کردی ،پولیس چالان میں ظاہرجعفر کے والدین ،تھراپی ورکس کے مالک،ملازم کو بھی مجرم قراردیا گیا ہے پولیس آئندہ ہفتے چالان عدالت میں پیش کرے گی تمام ملزموں کوسخت سزادینے کی استدعا کی جائے گی ظاہر جعفر اور اسکے والدین جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں،عدالت نے ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا
لڑکی سے زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس کا ایکشن
سوشل میڈیا پر لڑکی سے نازیبہ حرکات کی ویڈیو وائرل کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری کی ہدایت پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے کارروائی کی اور ملزم گرفتارکر لیا
ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نےایس ایچ او نواں کوٹ محمد رضا کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی۔نواں کوٹ پولیس نے لڑکی سے نازیہ حرکات کرنے والا ملزم مہب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا. لڑکی سے زنا بالجبر اور تشدد کرنے والے ملزم مہب کو چند ہی گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ملزم مہب لڑکی کے ساتھ زناء بالجبر۔تشدد کر رہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ پولیس ویڈیو لیک کرنے والے ملزم حارث کو بھی جلد گرفتار کر لے گی. سوشل میڈیا پر وائرل خلاف قانون ویڈیوز۔تصاویر پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-ملزم مہب کو مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس پی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی
لاہور جنسی جرائم کے حوالہ سے گراف مسلسل بڑھتا جا رہا ہے آئے روز جنسی جرائم میں اضافے کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے، پچھلے ایک ہفتے میں کم از کم دس سے زائد جنسی زیادتی کے واقعات لاہور میں رپورٹ ہو چکے ہیں،ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا ہے، لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بندوق کی نوک پر خاتون کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے
متاثرہ خاتون نے پولیس کوبتایا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے نوکری کا جھانسہ دے کربلوایا تھا ملزمان نے دوسال کی بچی پر پستول تان کر میرے ساتھ زیادتی کی ملزم متاثرہ خاتون کو رکشے میں بٹھا کر ناچ گھر گراﺅنڈ لے گیا جہاں اس کے ساتھی موجود تھے اور وہاں ایک ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا اور اس کے بعد خاتون کو ملزمان نے اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
سابقہ اہلیہ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے کا کیس،سپریم کورٹ نے دیئے اہم ریمارکس
سپریم کورٹ میں سابقہ اہلیہ کی تصاویر اپ لوڈ کرنے سے متعلق ملزم کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی
قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اصل جرم تو تصاویر اپ لوڈ کرنے کا ہے،وکیل نے کہا کہ تصاویر اپ لوڈ ہونے کے شواہد نہیں،سابقہ اہلیہ کی تصاویر موبائل میں رکھنا جرم نہیں ،عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کیس کے صرف مذہبی پہلو پر ضمانت مسترد کی،ہائیکورٹ نے قابل اعتراض تصاویر کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں دیا، دلوں کے بھید صرف اللہ جانتا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک کیس میں عدالت ملزم کو سزا سنا چکی ہے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اپلوڈ کرکے ہراساں اور بلیک میل کرنے کا مقدمہ عدالت نے ملزم ارشد ہادی کو مجموعی طور پر 12 سال قید کی سزا سنائی تھی عدالت نے ملزم پر 30 لاکھ 75 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا ،ایف آئی اے کے مطابق ملزم ارشد ہادی نے سابقہ اہلیہ کی نازیبا تصاویر اہلیہ کی فیملی کو بھیجیں اور بلیک میل کیا، متاثرہ خاتون دبئی میں مقیم ہیں اور پاکستانی قونصل خانے کے توسط سے شکایت درج کروائی تھی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
مقدمہ میں ملوث ایک اور ملزم نےعبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا سیشن کورٹ لاہور نے ملزم کی عبوری ضمانت 4 ستمبر تک منظور کر لی سیشن کورٹ لاہور نے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، ملزم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ 14اگست کومینار پاکستان کے قریب خاتون سے بدسلو کی کا واقعہ پیش آیا ، میں موقع پر تھا لیکن میں نے کوئی دست درازی نہیں کی، پولیس نے نام مقدمے میں شامل کر لیا ہے، شامل تفتییش ہونا چاہتا ہوں ، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کر لی، قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کرنے والے ملزمان کی تعداد 5 ہو گئی
دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھ موجود لڑکے نے اپنے پہلے انٹرویو میں بتایا کہ میرا تعلق گجرات سے ہےعائشہ کوبہن دوست سمجھتا ہوں میں غریب ہوں انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہم 2 سال سے ایک ساتھ ہیں میں شادی شدہ ہوں تاہم عائشہ کی شادی نہیں ہوئی عائشہ اور میرے درمیان کوئی اوربات نہیں بس ہم مل کرٹک ٹاک بناتے ہیں
واضح رہے کہ پولیس نے 71سالہ بزرگ کو شاہدرہ سے گرفتار کیا تھا شاہدرہ پولیس نے بزرگ کو سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا، بزرگ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد بیمار ہیں اور وقوعہ کے روز وہ گھر پر موجود تھے ،بزرگ کی شناخت منیر کے نام سے ہوئی