Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • لاہورمیں دوسگے بھائیوں نے12 سالہ ملازمہ کوزیادتی کانشانہ بنا ڈالا

    لاہورمیں دوسگے بھائیوں نے12 سالہ ملازمہ کوزیادتی کانشانہ بنا ڈالا

    لاہور: لاہورمیں دوسگے بھائیوں نے12 سالہ ملازمہ کوزیادتی کانشانہ بنا ڈالا ،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ سے دو سگے بھائیوں نے مبینہ زیادتی کی، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقہ علی رضا آباد میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، زیادتی بی بلاک کے رہائشی 2 بھائیوں راشد اور کاشف نے کی، پولیس نے زیادتی میں ملوث دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق 12 سالہ رابعہ ملزموں کے گھر پر ملازمہ تھی، متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل چوہنگ کے علاقہ میں 7 افراد نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھ

  • نارووال معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

    نارووال معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا

    نارووال پسرور کے نواحی گاؤں رتہ جھٹول میں دل دہلا دینے والا معاملہ پیش آیا جہاں درندوں نے عائشہ نامی معصوم کلی جو چار دن پہلے گھر سے سپارہ پڑھنے کے لیے گئی مگر درندوں نے معصوم کلی کو گھر کی بجائے سیدھا قبرستان پہنچا دیا۔بد قسمت والدین نے بچی کو ڈھونڈنے کے لیے پولیس کی مدد لی مگر پولیس نے بچی تو ڈھونڈ لی مگر مردہ حالت میں۔

    پولیس نے رتہ جھٹول کے ہی گاؤں کے منصور امجد نامی نوجوان کو خفیہ رپورٹ پر شک کی بنیاد پر تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا دوران تفتیش منصور امجد نے اقرار جرم کرتے ہوئے زیر تعمیر عمارت سے دفن کی گئی عائشہ کی لاش کو برآمد کروا دیا۔پولیس کی ملزم منصور امجد سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    محمد راشد باغی ٹی وی نارووال

  • کانوں کو ہاتھ لگائیں اور توبہ کریں، دلہن کا  پہلی رات  ہی گھناؤنا کھیل سامنے آگیا

    کانوں کو ہاتھ لگائیں اور توبہ کریں، دلہن کا پہلی رات ہی گھناؤنا کھیل سامنے آگیا

    ملتان کے علاقے شجاع آباد میں دلہن عظمی نے 26 مئی کو سہاگ رات کی رات اپنے عاشق اور اس کے ساتھیوں کوخود سسرال بلایا تھاواقعہ کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد موچی پورہ کا رہائشی دبئی میں مقیم محمد لطیف شادی کرانے کے لئے وطن واپس آیا تھا۔وہ بارات لے کر لڑکی عظمی سے شادی کر کے واپس گھر پہنچا۔

    سہاگ رات کی رات 4 مسلح افراد نے اس کے گھر میں داخل ہو کرچھت پر سوئے اس کے بھائی عبدالمجید اور بہنوئی اللہ دتہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر منہ پر کپڑا اور ہاتھ باندھ کر بیٹھک میں بند کر دیا۔جس کے بعد دلہا دلہن کے کمرے میں داخل ہوکر لطیف کو پسٹل کے بٹ مار کر تشدد کا نشانہ بنا کر لہولہان کردیا اور ہاتھ پاؤں باندھ کر دوسرے کمرے میں بند کردیا۔

    جوڑا عروسی میں ملبوس دلہن عظمی کے مطابق کمرے میں چاروں ڈاکوؤں نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ڈاکو اسے ایک گھنٹہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعداس کے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون لوٹ کر وہاں سےفرار ہو گئے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کی تو ہوشربا حقائق سامنے آگئے کہ محمد لطیف کے گھر دھاوا بولنے والے چاروں ڈاکوؤں نہیں تھے بلکہ اس کی بیوی عظمی کا عاشق اور اس کے تین ساتھی تھے۔جو عظمی کے ساتھ ملی بھگت کرکے اس کے سسرال آئے۔اس نے اپنے عاشق سے منصوبہ بندی کے مطابق گھناؤنا کھیل کھیلااور پھرگینگ ریپ اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچادیا۔

    زرائع کے مطابق لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں گینگ ریپ نہیں، بلکہ صرف ایک ملزم یعنی لڑکی کے عاشق کا زیادتی کرنا ثابت ہوا ہے۔پولیس نے دلہن کے موبائل ڈیٹا کے ذریعے اس کے عاشق کو ٹریس کیا جبکہ پولیس فرانزک سائنس لیبارٹری سے لڑکی کی فرانزک ٹیسٹ رپورٹ آنے کا انتظار کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے مرکزی ملزم کو لودھراں کے علاقے گیلے وال سےگرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    محمد عاطف اقبال نمائنده باغی ٹی وی شورکوٹ کینٹ

  • کوہستان میں ٹرک حادثہ کا شکار

    کوہستان میں ٹرک حادثہ کا شکار

    اپر کوہستان :لوٹر کے مقام پر ٹرک حادثہ کا شکار ہو گیا۔

    خوش قسمتی سے کوی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • مانسہرہ کلٹس حادثے کا شکار

    مانسہرہ کلٹس حادثے کا شکار

    مانسہرہ ایکس پریس وے پر بجنہ انٹرچینج کے پاس کلٹس ٹائر پلاسٹ کی وجہ سے حادثے کا شکار ہو گئی۔ہو گئی۔حادثے میں ایک مرد دو خواتین شامل ہیں۔زخمیوں کا تعلق پنجاب نارووال سے ہے ۔ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبعی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    مانسہرہ (جواد خان )

  • انتہائی افسوس ناک خبر، کاغان ویلج میں ایک شخص کا مکان جل کر راکھ ہو گیا

    انتہائی افسوس ناک خبر، کاغان ویلج میں ایک شخص کا مکان جل کر راکھ ہو گیا

    کاغان ویلج کونسل پھاگل بمقام کڑلیاں گل ڈھیری نورزمان ولد ولی الرحمان علی اصغر الیاس مختیار پسران خلیل الرحمان کا مکان جل کر راکھ بن گیا جس کی مالیت بمع سامان تقریبا 25 سے تیس لاکھ تھی اور اس سے دو دن قبل اسی بستی میں ادریس محمد حسین ولد خیرزمان جو کہ ان کے چچازاد ہیں ان کے مکان اور ساتھ مال مویشی بھی جل کر راکھ ہوگئے تھے۔

    آئے روز آگ لگنے سے پوری بستی میں خوف و حراس پھیل گیا۔ ۔ اہل علاقہ کا متعلقہ تھانہ کاغان کے SHO سے اور AC ,DC DPO اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ مجرم کو جلد از جلد پکڑ کر منظر عام پر لا کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے اگر ان کو آج لغام نہ ڈالی تو وہ کچھ ہی دنوں میں پوری بستی کو جلا کر راکھ بنا دیں گے۔ ۔ ۔

  • قصور  میں سگے چچا کی   بهتیجی سے زیادتی کی کوشش  مقدمہ درج کرلیا

    قصور میں سگے چچا کی بهتیجی سے زیادتی کی کوشش مقدمہ درج کرلیا

    تھانہ سٹی پتوکی کے نوا حی گاؤں بھائیکوٹ چک 3 کی رہائشی شکیلہ بی بی نے تھانہ میں درخواست گزاری ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں اور میرا خاوند گھر پر موجود نہ تھے ہماری عدم موجودگی میں میری سات سالہ بیٹی مریم بی بی کو بچی کے سگے چچا رفاقت علی نے كمره میں لیجاكر زیادتی کی کوشش کی ہے بچی کی والدہ شکیلہ بی بی نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان با اثر ہیں ملزمان نے مقدمہ درج کروانے کے بہانے مجھ سے خالی اشٹام پر انگوٹھے لگوا لئے ہیں ۔

    اور جعلی اشٹام تحریر کرلیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ھماری صلع ھوگی ھے بچی کی والدہ نے مزید بتایا کہ ہماری کوئی صلح نہیں ہوئی ایس ایچ او سٹی پتوکی محمود بھٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    مہر بشارت صدیقی بیوروچیف قصور

  • ایبٹ آبادکوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ افراد جاں بحق

    ایبٹ آبادکوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ افراد جاں بحق

    ایبٹ آبادکوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ جاں بحق بارہ زخمی گاڑی راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ چکوٹھی کشمیر جارہی تھی کہ رات تین بجے ضامن آباد(پانچ میل)کے قریب ہزراوں فٹ گہری کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جاگری جہاں دریائے جہلم کے اس پار سرکل بکوٹ کا گاوں سنگل ڈھارے کی آبادی ھے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات راولپنڈی سے چناری چکوٹھی جانے والی بدقسمت مسافر ویگن نمبر 1501 کوہالہ پل عبور کر کے آزاد کشمیر ضامن آباد ”نماں نی کسی”کے مقام پر سے دریا کی طرف گری جس میں سوار مرنے اور زخمیوں کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں شہداء میں دو سال سے 35 سال عمر کے بچے خواتین و مرد شامل ہیں ۔

    35 سالہ جمیل ربانی ولد غلام ربانی ساکنہ چکوٹھی حلیمہ خان دختر محمد خان چکوٹھی دو سالہ روحان ولد راشد ساکنہ شاہ کنجہ کھلانا۔ اٹھارہ سالہ مہران اشرف ولد محمد اشرف ساکنہ مگنہ کھلانہ۔ رفینہ بی بی زوجہ سفیر ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ۔ نجف فاطمہ دختر اورنگزیب ساکنہ خالصہ چکوٹھی حمزہ۔زبیر اکبر۔محمد سلیم تینوں کا تعلق چناری جبکہ احسان ولد اکبر دین ساکنہ موہڑہ صادق چکوٹھی سے تھا جبکہ دیگر زخمیوں میں حسینہ زوجہ اورنگزیب ثوبیہ بی بی زوجہ راشد۔نازمین بی بی زوجہ زبیر احمد۔جبکہ حمزہ۔قدیر۔صیام۔ناصر۔ صائم۔عقیل۔اور چار ماہ کی مہرہ سمیت تین بچے دو بچیاں شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس رضا کار اور طبعی عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔

    اور زخمیوں اور لاشیں مظفر آباد عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل کمپلکس اور سی ایم ایچ مظفر آباد شفٹ کی گئیں جہاں سے انکو انکے آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا حادثہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے سرکل بکوٹ اور کوہالہ آزاد کشمیر کے گردونواح میں پہنچ گئی جس سے آج علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ھے مزید تفصیلات کے مطابق یہ مسافر وین جسکو ڈرائیور سائیں کے نام سے مشہور ھے چلاتا تھا کوہالہ سے ماسٹر ذوالفقار کے مطابق یہ گاڑی چکوٹھی وادی جہلم کشمیر سے براستہ مظفر آباد کوہالہ پل سے دن ایک بجے راولپنڈی کے لئے گزرتی تھی اور راولپنڈی سے رات کو واپس آتی تھی جو آج بدقسمتی سے منزل تک نہ پہنچ سکی۔

  • نیو کراچی صنعتی ایریا گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

    نیو کراچی صنعتی ایریا گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی

    کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی۔

    باغی ٹی وی : کہ ایم ڈی واٹراینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان کا کہنا ہےواٹربورڈ کے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے-

    اسداللہ خان کے مطابق پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں اور فو کل پرسن ہائیڈرنٹس سیل کو بھی حادثے کے مقام پر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے-

    ایم ڈی واٹربورڈ نے بتایا کہ آگ پر قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی-

  • دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

    شادی سے انکار پر نوجوان نے ایسا کام کیا کہ لڑکی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہی

    شادی سے انکار پر نوجوان نے لڑکی کو طوائف بنا ڈالا ، واقعہ بھارتی ریاست حیدر آباد کا ہے جہاں ایک نوجوان نے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے لڑکی کے ساتھ دوستی کی، شادی کی پیشکش کی ، لڑکی نے انکار کیا تو سوشل میڈیا پر لڑکی کی اصل تصویر لگا کر اسکے اکاؤنٹ پر سیکس ورکرز لکھ دیا

    پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق سائبر کرائم برانچ رچہ کنڈہ نے کاروائی کی ہے اور 23 سالہ نوجوان جو وکالت کا طالب علم ہے پی نوین سکنہ پاٹھا کوٹ کو گرفتار کیا ہے،ملزم ٹک ٹاک پر ویڈیوز اپلوڈ کرتا تھا اور لڑکیوں سے دوستی کرتا تھا، ٹک ٹاک بند ہوئی تو اس سے پہلے ہی اس نے ایک لڑکی کے ساتھ دوستی کی اور اس سے نمبر لے کر واٹس ایپ پر چیٹنگ شروع کر دی، بعد ازاں کالز بھی ہوتی رہیں، لڑکے سے رہا نہ گیا اور شادی کی پیشکش کر ڈالی،لڑکی نے شادی سے انکار کیا تو لڑکے نے دشمنی مول لی اور سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر لڑکی کی اصل تصویر لگا کر اسکے نام کی آئی ڈی بنائی اور ساتھ سیکس ورکر لکھ کر لڑکی کا نمبر بھی دے دیا جس پر اسے فون کالز آنے لگیں

    لڑکی جس کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور وہ خالہ کے ہاں رہ رہی ہے اس نے خالہ کو بتایا تو خالہ نے سائبر کرائم میں درخواست دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے لڑکی کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،پولیس نے ملزم سے دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لے لیا ہے

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    پسند کی شادی کا خواب ادھورا رہ گیا،غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

    لڑکی کو برہنہ کرنے اور ویڈیو بنانے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن