Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اسلام آباد حادثہ،کشمالہ طارق کے بیٹے پر مقدمہ درج

    اسلام آباد حادثہ،کشمالہ طارق کے بیٹے پر مقدمہ درج

    اسلام آباد حادثہ،کشمالہ طارق کے بیٹے پر مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں

    گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر اور بیٹا سوار تھے۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں سابق ایم این اے کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے۔سابق ایم این اے کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی بے قابو ہوکر دوسری گاڑی اور موٹر سائیکلوں سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    مرنے والے افراد کی شناخت انیس، حیدر، فیصل اور فاروق کے نام سے کی گئی، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں پمز منتقل کر دیا گیا۔ جائے حادثہ پر موجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی کے سگنل توڑنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق تین افراد کا تعلق مانسہرہ سے ہے، جن کے ورثا سے رابطے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    جی الیون میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ حادثے میں 4 دوست جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے، سفید رنگ کی جیپ نے ٹکر ماری، جیپ کی ٹکر سے گاڑی میں سوار 4 نوجوان جاں بحق اور موٹر سائکل سوار زخمی ہوئے۔

    باغی ٹی وی نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ کشمالہ طارق کے شوہر کو چوٹ لگی اور اطلاعات کے مطابق اسکو شیشے لگے جس سے وہ زخمی ہوا. اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعہ میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ہلاک اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطے کی کو شش جاری ہے۔

  • وفاقی محتسب  کشمالہ طارق کا کنبہ کچھ گھنٹوں قبل سنگین کار حادثے کا شکار

    وفاقی محتسب  کشمالہ طارق کا کنبہ کچھ گھنٹوں قبل سنگین کار حادثے کا شکار

    وفاقی محتسب  کشمالہ طارق کا کنبہ کچھ گھنٹوں قبل سنگین کار حادثے کا شکار ہوا تھا۔  باغی  ٹی وی کو موصولہ تفصیلات کے مطابق ، یہ خاندان دو کاروں میں لاہور سے اسلام آباد جا رہے  تھا اور دونوں کاروں کو ڈرائیور چلارہے تھے۔  ای 11 ٹریفک سگنل کے قریب ہائی وے کشمیر پر ، ایک طرف سے آنے والی کار فیملی کی اگلی گاڑی سے ٹکرا گئی۔  چوٹیں بھی اس کے شوہر کو لگی  تھیں جو عقبی نشست پر سو رہے تھے اور شیشے کو بکھر کر مارا گیا۔  تاہم انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس بدقسمت حادثے کی وجہ سے کچھ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔  اطلاعات کے مطابق کچھ نجی چینل اکلوتے بیٹے کی تصویر چلارہا ہے جیسے وہ کار چلا رہا ہو۔  باغی ٹی وی نے جانچ پڑتال کی اور اسے بے بنیاد سمجھا اور یہ یقینی ہے کہ پولیس حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لئے شاہراہ کشمیر سے موٹر وے کے ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرے گی۔  دریں اثنا ٹویٹر الزامات اور الزام تراشی کے کھیل کھل رہا  ہے
    باغی ٹی وی نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہکشمالہ طارق کے شوہر کو چوٹ لگی اور اطلاعات کے مطابق اسکو شیشے لگے جس سے وہ زخمی ہوا. اسلام آباد پولیس ہے مطابق واقعہ میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ہلاک اور زخمیوں کے لواحقین سے رابطے کی کو شش جاری ہے۔

  • ٹارگٹڈ سرچ آپریشن,570 گرام آئس، 4 کلو کے  ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، کلاشنکوف، پستول اور کارتوس برآمد

    ٹارگٹڈ سرچ آپریشن,570 گرام آئس، 4 کلو کے ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، کلاشنکوف، پستول اور کارتوس برآمد

    امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز,کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 570 گرام آئس، 4 کلو کے قریب ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے.

    تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔

  • گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے, ملزم گرفتار

    گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے, ملزم گرفتار

    الف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران دھوکا دہی جعل سازی کر کے بول لاٹری سکیم اور بینک اکاوئٹس سے رقم خرد برد کرنے والے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
    پہلی کاروئی چک نمبر 93 گ ب تحصیل جڑانوالا ضلع فیصل آباد عمل میں لائی اور ملزم محمد رمضان اوڈہ کو گرفتار کیاگیا ملزم نے مدعی مقدمہ ملک محمود اعظم خان سکنہ گوجرہ کے رہائشی کو بول لاٹری سکیم کا جھاسہ دے کر 8 لاکھ روپے ہتیھا لے ملزم نے 5 مختلف جاز کیش اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرتے ہوئے اپنے زاتی اکا ؤنٹ میں منتقل کی ملزم سے 8 لاکھ روپے برآمد مقدمہ نبمر 25/21 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج کیا گیا.
    دوسری کاروائی کے دوران اڈا ریاض آباد لالیاں سے محمد ارشد نامی بندے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی
    ملزم نے اسلام آباد کے رہائشی خاور نامی شخص کے کریڈٹ کارڈ کی معلومات لی اور ملزم نے پہلے 75000 ہزار روپے آنلائن شاپنگ ویب سائیٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل کیے. بعدازاں دھوکا دہی سے حاصل کردہ رقم کو استعمال کرتے ہوئے لالیاں کے رہائشی افراد کے بجلی کے بلوں کی مد میں ادائیگی کی ملزم کو گرفتار کرکے 60000 روپے دقم برآمد کی مقدمہ نبمر 31/21 تھانہ FIA فیصل آباد میں درج کیا گیا

  • براڈشیٹ کیس کی تحقیقات: پارلیمنٹ کو انکوائری کمیٹی کے لئےشرائط کا مسودہ تیار کرنے کا مشورہ

    براڈشیٹ کیس کی تحقیقات: پارلیمنٹ کو انکوائری کمیٹی کے لئےشرائط کا مسودہ تیار کرنے کا مشورہ

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر عبدالرحمن ملک نے ہفتہ کو تجویز پیش کی کہ پارلیمنٹ کو شرائط کا مسودہ تیار کروا لینا چاہیے-

    چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر عبدالرحمن ملک نے ہفتہ کو تجویز پیش کی کہ پارلیمنٹ کو براڈشیٹ کیس کی تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی کے حوالہ کی شرائط کا مسودہ تیار کرنا چاہئے۔

    انہوں نے ہفتہ کے روز دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، "براڈشیٹ کیس کی آزاد اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ ذمہ داری طے کی جاسکے۔” چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے ایک دہائی تک ملک پر حکمرانی کی اور ان کے دور میں براڈشیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا ، "اس کی ایک مخصوص ٹائم لائن تھی اور جب خود مختار ریاست نے کسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تو غیر ملکی عدالتوں نے اس پر عمل درآمد کیا۔” انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ چارج شیٹ میں ، پھر ہسٹری شیٹ میں تبدیل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی تحقیقات کے لئے تیار کردہ ٹی آرز کو پارلیمنٹ میں بھیجا جانا چاہئے ، جس کے بارے میں انھیں معلوم ہونا چاہئے۔

    سینیٹر عبدالرحمن ملک نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں پانچ سوالات حکومت کو بھی پیش کیے ، جن کا جواب پارلیمنٹ میں طب کیا گیا۔ پہلا سوال جوانھون نے پوچھا وہ یہ تھا کہ غیر ملکی ممالک کے سامنے پاکستان کو متنازعہ معاملات پر کتنی قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔ دوسرا ، انھوں نے پوچھا کہ ہم نے پچھلے 10 سالوں میں کتنے معاملات کھوئے ہیں۔ تیسرا ، انھوں نے پوچھا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر کے معاملے میں کتنی رقم کھو چکے ہیں۔ چوتھا ، انہوں نے پوچھا کہ پاکستان اور بیرون ملک دفاع کرنے والے وکلا کو کتنی فیس دی گئی ہے۔ آخر میں سینیٹر رحمان ملک نے اپنے ناموں سے وکلاء کو کی جانے والی کل ادائیگی کے بارے میں پوچھا۔

  • کمرے میں گیس بھرنے سے پورا خاندان ابدی نیند سو گیا-

    کمرے میں گیس بھرنے سے پورا خاندان ابدی نیند سو گیا-

    اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے-

    ذرائع کے مطابق ڈالیالہ کا مکین رفاقت نیول ہیڈکوارٹر میں ملازمت کرتا تھا- جمعے کی رات رفاقت اور اسکے اہل خانہ کیساتھ گھر سویا اور پھر اہلخانہ سمیت ابدی نیند سو گیا- رفاقت کے کولیگز نے اسکی معمول سے ہٹ کر غیر حاضری پر تشویش کا اظہار کیا- رفاقت کے آفس کے ساتھیوں نے پولیس کو اطلاع دی-

    پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ پولیس نے گھر کا دروازہ جو اندر سے بند تھا کھولا تو پانچوں افراد مردے پائے گئے- ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمرے میں گیس بھرنے سے اہلخانہ کی موت واقع ہوئی- پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے نعشیں پولی کلینک منتقل کردیں.مزید تفتیش جاری ہے-

  • منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟

    منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ: کیا لاہور ان سے پاک ہو پائے گا؟

    قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں کے بعد منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    سی سی پی او لاہور کی تمام ڈویژنل افسران کو انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کی ہدایت پر سربراہ لاہور پولیس کی ڈویژنل افسران کو منشيات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے اپنی اپنی ڈویژن کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی-

    بقول سی سی پی او لاہور منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو پکڑا جائےگا- بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے سے جرائم پیشہ افراد قلع قمع ہوگا-

    غلام محمود ڈوگرنی آرڈر دیا کہ منشیات فروش پکڑا جانے پر اس کے پورے نیٹ ورک پر ہاتھ ڈالا جائے، منشیات کی سپلائی توڑنے کےلئے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کیں جائیں، شہر میں کالجز و یونیورسٹیز کے باہر خصوصی چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے- سی سی پی او لاہور کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کو بھی بے نقاب کرنے کی ہدایت- غلام محمود ڈوگرنے ہدایت دی کہ جوئے کے اڈے جرائم کی نرسری، ان کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے، قمار بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی-

    سی سی پی او لاہور کا کینال روڈ پر نشئیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم، نشئیوں کو نشہ آور ادویات اور ٹیکے فراہم کرنے والوں کو پکڑا جائے، شہرِ لاہور کو نشے جیسی لعنت سے پاک کیا جائے، غلام محمود ڈوگر – ماہ جنوری میں 721 منشیات فروشی کے مقدمات درج کرتے ہوئے 725 ملزمان کو گرفتار کیا گیا- ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب پکڑی گئی،

  • پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار

    پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار

    پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار

    راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار کر لیا گیا

    بنی پولیس نے ثمینہ رند کی درخواست پر نومبر 2020 میں مقدمہ درج کیا، مدعی مقدمہ اک کہنا تھا کہ زاہد بسرا نے میرے بیٹے کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کرانے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے لیے اور جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر میڈیکل کرانے کے 8000 روپے بھی لیے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے عبوری ضمانت کروائی، بنی پولیس کی موثر تفتیش کے باعث ملزم کی ضمانت سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ سے خارج ہوئی جس پر بنی پولیس نے ملزم زاہد بسرا کو گرفتار کر لیا، ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،

    ایس پی راول کی جانب سے ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی، ایس پی راول رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

  • شاہراہ عام پر گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار

    شاہراہ عام پر گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار

    شاہراہ عام پر گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننے والا ملزم گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی انوسٹیگیشن شارک جمال کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا

    ایس پی AVLS اعجاز رشید کے مطابق شاہراہ عام پر گن پوائنٹ پر کار/موٹرسائیکل چھیننے والا ملزم گرفتارکر لیا گیا،ملزم نے چند روز قبل تھانہ وحدت کالونی کے علاقہ میں ایک شہری سے گن پوائنٹ پر گاڑی چھینی تھی،،ملزم نے 2 ہفتے قبل سبزہ زار کے علاقہ میں سے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینا تھا،

    ملزم کے قبضہ سے 5 کلو چرس بھی برآمد کر لی گئی،ملزم نے دوران تفتیش مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج،مزید تحقیقات جاری ہیں نواز چیمہ AVLS/DSP اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا

    ایس پی AVLS اعجاز رشید کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رہینگی،،جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںڈی آئی جی شارق جمال کی جانب سے AVLS/DSP نواز چیمہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی گئی

  • سیاسی رہنما کے گھر پر کیا کام ہو رہا تھا؟ پولیس کا چھاپہ، مردو خواتین گرفتار،رہنما فرار

    سیاسی رہنما کے گھر پر کیا کام ہو رہا تھا؟ پولیس کا چھاپہ، مردو خواتین گرفتار،رہنما فرار

    سیاسی رہنما کے گھر پر کیا کام ہو رہا تھا؟ پولیس کا چھاپہ، مردو خواتین گرفتار،رہنما فرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی کالونی میں پولیس نے پی ایم ایل ف کے عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدارمیں تیار گٹکا اور خام مٹیریل برآمد کر لی

    فنگشنل لیگی عہدیدار چوہدری صدیق عرف کوبرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے فیکٹری سے ایک درجن سے زائد خواتین اور مردوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا اطلاع کے مطابق فیکٹری پی ایم ایل ف ڈسٹرک ساؤتھ کے نائب صدر چوہدری صدیق عرف کوبرا چلارہے تھے جو پولیس کے لیے بیٹ بھی جمع کرتیں ہیں

    مورخہ 31/1/2021 کو بوقت 2000 بجے بمقام دہلی کالونی زیرو لائن گلی نمبر 1 علاقہ تھانہ فرئیر نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ فرئیر تھانہ کا بیٹر صدیق عرف کوبرا کے گٹکے کے کارخانے میں کاروائی کی جس کے نتیجے میں 1-امجد عرف بنگالی ولد سیعد اللہ 2_مختیار علی ولد ھو خان ملغانی ہمراہ 16 خواتین و بچیوں جو کارخانہ میں 500 دہاڑی پر کام کرتی تھی ان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 5 ٹرم 11بوریاں چھالیہ 17بوریاں جونا وکھتہ 17 ڈپ پیکنگ مشین 8بوریاں نجمہ وزعفرانی پتی تمباکو 10بوریاں گٹکا پیک کرنے والی تھلیاں برآمد ہوئی

    گر فتار ملزمان مرد خواتین اور فیکٹری کے مالک صدیق عرف کوبرا کے خلاف تھانہ فریر میں مقدمہ الزام نمبر 42/2021 جرم دفعہ 8/1/2 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 قائم کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ صدیق کوبرا مزکورہ مقام پر موجود نہیں تھا