Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • *کراچی بحریہ ٹو کی لانچنگ مقامی لوگوں کے لئے عذاب کا باعث گوٹ کی زمین پر قبضے کا انکشاف *

    *کراچی بحریہ ٹو کی لانچنگ مقامی لوگوں کے لئے عذاب کا باعث گوٹ کی زمین پر قبضے کا انکشاف *

    ذرائع کے مطابق کراچی بحریہ ٹاؤن نے بڑی خاموشی سے مین سپر ہائی وئے پر کمانڈر سٹی کے ساتھ بحریہ ٹاؤں ٹو پر کام شروع کردیا اور دوہفتوں سے مسلسل بڑی بڑی مشینوں سے تیزی کا جاری ہے مگر اچانک تمام گوٹھ کے لوگوں نے بحریہ انتظامیہ پر ہلا بول دیا جسکی وجہ سے انتظامیہ کو کام روکنا پڑا اور متعلقہ تھانے کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی

  • بدنصیب بیٹا اپنے والد کے ساتھ کیاانسانیت سوزسلوکرتا ہے کہ دیکھنے والی ہرآنکھ شرما گئی

    بدنصیب بیٹا اپنے والد کے ساتھ کیاانسانیت سوزسلوکرتا ہے کہ دیکھنے والی ہرآنکھ شرما گئی

    ٹیلیوپی:بدنصیب بیٹا اپنے والد کے ساتھ کیاانسانیت سوزسلوکرتا ہے کہ دیکھنے والی ہرآنکھ شرما گئی ،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ایک سڑک پر پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے سے دل لرز اٹھے، سوتیلے بیٹے نے باپ کے ساتھ سفاکی کی تمام حدیں پار کردیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ آسٹریلیا کے شہر ٹیلیوپی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ مارک مورگن نامی سوتیلے بیٹے نے سڑک پر باپ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق ملزم پولیس کی زیرحراست ہے اور اسے اقدام قتل کے مقدمے کا سامنا ہے۔ مارک مورگن 70 سالہ ضعیف والد کو گھر سے گھسیٹتا ہوا سڑک پر لایا آیا اور منہ پر لاتیں ماریں بعد ازاں بوڑھے باپ کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، متاثرہ شخص کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سڑک پر گھسیٹنے سے پہلے باپ کو گھر میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، فرار ہونے کے بعد مارک دوبارہ گھر لوٹا اور سڑک پر پڑے والد کو اپنی گاڑی سے ٹکرانے کی کوشش بھی کی۔اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے گھر کے فرنیچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

  • چند گھنٹوں میں معروف ٹک ٹاکر مسکان سمیت 6 افراد قتل کردیئے گئے،ہرطرف خوف وہراس

    چند گھنٹوں میں معروف ٹک ٹاکر مسکان سمیت 6 افراد قتل کردیئے گئے،ہرطرف خوف وہراس

    کراچی:چند گھنٹوں میں معروف ٹک ٹاکر مسکان سمیت 6 افراد قتل کردیئے گئے،ہرطرف خوف وہراس،اطلاعات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے دو واقعات میں 6افراد کو قتل کردیا گیا، قتل ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے ایک معروف ٹک ٹاکر مسکان بھی ہے۔

    رات گئے ایک واقعہ کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پیش آیا جبکہ دوسرا گارڈن کے علاقے میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ شب اور آج علی الصبح پیش آنے والے فائرنگ کے دونوں واقعات میں قتل کے محرکات غیرت کے نام پر قتل اور دشمنی ہوسکتی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بوٹ بیسن میں تعاقب کے بعد فائرنگ کر کے پہلے عینی کو قتل کیاگیا، عینی شادی شدہ تھی تاہم شوہر کے ساتھ نہیں بلکہ اپنے والدین کے گھر پر رہتی تھی، عینی کو اس کے پڑوسی اور دوست عدنان کے ساتھ تعاقب کے بعد قتل کیا گیا۔

    عینی کو جسم کے اوپری حصے میں 3 گولیاں ماری گئیں، پھر عدنان کو قتل کیا گیا، قتل میں تیس بور پستول استعمال کیا گیا اور موقع سے پانچ خول ملے۔

    تحقیقاتی حکام کے مطابق گارڈن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں بھی گھات لگاکر ٹک ٹاکر مسکان کو 3 دوستوں سمیت قتل کیا گیا، گارڈن میں بھی ملزمان نے مسکان سمیت چاروں افراد کا تعاقب کیا اور پھر قتل کیا۔

  • گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی اور لاہور موٹروے سٹی کی انتظامیہ  کے فراڈ بے نقاب

    گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی اور لاہور موٹروے سٹی کی انتظامیہ کے فراڈ بے نقاب

    نیب لاہور کا اہم ملزم گرفتار

    نیب لاہور نے اعلان کیا کہ گرین ویو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر ملزم میاں رفاقت علی کو گرفتارکرلیا گیاہے- ملزم میاں رفاقت علی پر ذاتی مفاد کیلئے گرین ویو ہائوسنگ سوسائٹی کے رقبہ میں مبینہ خرد برد سے خطیر سرمایہ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے اور اہل خانہ کے نام مجموعی طور پر 40 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنائے۔

    ملزم رفاقت علی اور اہل خانہ کے نام 100 سے زائد بینک اکائونٹس موجود ہونیکا انکشاف ہوا ہے جسکی تحقیقات کی جا رہی ہیں- ملزم رفاقت علی اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ہائوسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے نام مبینہ طور پر 5 کروڑ کی رقم خرد برد کرنے کا مرتکب ٹھہرا۔ نیب لاہور کو گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی اور لاہور موٹروے سٹی کی انتظامیہ کیخلاف دھوکہ دہی کی تاحال 70 سے زائد شکایات موصول ہوچکی ہیں۔ ملزم کیخلاف موصول ہونیوالی شکایات کیمطابق ملزم مبینہ طور پر سوسائٹی کے فنڈز اور زمین کی خردبرد میں ملوث ہے۔

    دوران تحقیقات ملزم رفاقت علی اپنے اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کے زرائع ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔ تحقیقات کے دوران ملزم اور اہل خانہ کے نام کم و بیش 40 کروڑ مالیت کے اثاثہ جات موجود ہونے کے شواہد حاصل ہوچکے ہیں۔ ملزم اور اہل خانہ کے نام مجموعی طور پر 1235 کنال زرعی اراضی، 48 رہائشی پلاٹ جبکہ 40 کمرشل پلاٹ موجود ہونے کے شواہد حاصل کئے گئے ہیں۔ ملزم میاں رفاقت علی کی کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی جائیدادوں میں لاہور گلبرگ میں 1 کنال کا پلاٹ اور لاہور موٹر وے سٹی میں 26 کنال اراضی پائی گئی ہے- ملزم پر بطور صدر گرین ویو کوآپریٹو سوسائٹی ترقیاتی منصوبہ جات اپنے قریبی عزیرو اقارب کو نوازنے کا بھی الزام ہے جس سے ملزم نے مبینہ خطیر رقوم کی ہیر پھیر کی گئ۔

    ملزم رفاقت علی کو ضمانت قبل از گرفتاری کی منسوخی کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے- نیب حکام کی جانب سے ملزم رفاقت علی کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے کل احتساب عدالت لاہور کے روبرو پیش کیا جائیگا-

  • بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں سخت ترین سزا : بل منظور

    بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں سخت ترین سزا : بل منظور

    سینٹ قائمہ کیمٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت اجلاس بچوں کے ساتھ زیادتی کے بل پر بحث اور اکثریت کیساتھ منظور-

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بچوں کیساتھ زیادتیوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جو قابل تشویش ہے- اس کمیٹی نے کمسن زینب سے زیادتی و قتل کا سوموٹو لیا تھا- کمیٹی نے ظالم قاتل کی سزا تک کیس کی پیروی کی اور انجام تک پہنچ گیا- وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے ظالم مجرموں کو سخت سزا دی جائے- میں نے بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں کے لئے سرعام پھانسی کی تجویز پیش کی تھی-

    مجھے کبھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب میں نے بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں کے لئے سرعام پھانسی کی سزا تجویز کی- سینیٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ بچے اور بچیوں کے ساتھ حادثہ ہوتا ہے تو ایک ہفتہ بات ہوتی اور پھر اگلے حادثے کا انتظار کرتے ہیں- 377میں عمر کا مطلب ٹل ڈیتھ سمجھا جائے- بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں سزا سخت ترین ہونی چایئے- بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں فیملی کو بھی راضی نامے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے-اثرورسوخ والے لوگ فیملیز کو پیسے دے کر کیس ختم کروا دیتے ہیں- بچے اور بچیوں کے زیادتی کے کیسسز کا فیصلہ دو ماہ میں کرنے کا قانون بنایا جائے- بچے یہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کا قانون بنایا جائے-

    سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ زیادتی کے کیسسز میں پہلے ہی دو آرڈیننس آ چکے ہیں- ان آرڈیننس میں سخت سزاوں،سپیڈی ٹرائل کے ساتھ کمپنسیشن کا اپشن بھی موجود ہے- سینیٹر شہزاد وسیم کی بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیسسز میں سرعام پھانسی کے بل کی مخالفت کردی- داخلہ کیمٹی نے زیادتی کے کیسسز میں سرعام پھانسی کے بل کی منظوری دے دی- سرعام پھانسی کے بل کے ساتھ پہلے سے بنے آرڈیننس بھی فاروڈ کئے جائیں گے- حکومت کو حق ہے کہ وہ کسی بھی بل کی مخالفت کرے-

  • کسی اور کی طرف سے امتحان دینا ٹرینڈ بن گیا: اے-این-ایف کا ادارہ بھی نشانہ بنا-

    کسی اور کی طرف سے امتحان دینا ٹرینڈ بن گیا: اے-این-ایف کا ادارہ بھی نشانہ بنا-

    اے این ایف کے امتحانی مرکز سے 3 نوسرباز گرفتار

    اے این ایف کے مطابق تینوں ملزمان اے این ایف کے کانسٹیبل کے لئے ہونے والے امتحان میں کسی اور کی جانب سے پیپر دینے کیلئے امتحانی مرکز میں داخل ہو رہے تھے- ملزمان کی شناخت رفیع اللہ، عبدالوارث اور جنید احمد کے نام سے ہوئی ہے- ملزمان کو اے این ایف کی ٹیم نے امتحانی مرکز کے داخلی راستے پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران شناخت کے بعد حراست میں لیا-

    گزشتہ روز بھی اے این ایف انٹیلیجنس ٹیم نے کراچی میں ہونے والے امتحانی مرکز سے 2 افراد کو حراست میں لیا تھا- اے این ایف بھرتی میں میرٹ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے- امتحان میں نقل کرنے والوں اور دھوکہ دہی سے امتحانی مراکز میں داخل ہونیوالے امیدواروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے، ترجمان اے این ایف

  • معروف ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ: حقائق سامنے آگئے-

    معروف ٹک ٹاکرز کے قتل کا معاملہ: حقائق سامنے آگئے-

    کراچی کے علاقے انکل سریا اسپتال کے سامنے نامعلوم افراد نے ہنڈا سٹی کار (نمبر AEN-548) پرفائرنگ کرکے لڑکی سمیت 4 معروف ٹک ٹاکرزکو قتل کردیا۔

    مقتولہ خاتون کی شناخت معروف ٹک ٹاکر32 سالہ مسکان شیخ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ لانڈھی کی رہائشی تھی۔ زخمیوں کی شناخت ان کے پاس سے ملنے والے شناختی کارڈ سے 29 سالہ صدام حسین ولد عبد اللہ جان غمگین ، 24 سالہ سید ریحان شاہ ولد سید نصیر حسین شاہ اور 25 سالہ عامر خان ولد آصف خان کے نام سے کی گئی۔ زخمی ہونے والے دیگر3 افراد صدام حسین، عامرخان اورسید ریحان شاہ بھی وقفے وقفے سے سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ مقتول صدام حسین مکان نمبر KE-9516 بلاک ڈی محلہ گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی اور مشہور ٹک ٹاکرز تھا۔

    مقتول عامرخان مکان نمبر 45-1 محلہ بوری بنگلہ پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا جبکہ مقتول سید ریحان شاہ محلہ توحید نگر گلشن غازی کالونی بلدیہ ٹاؤن کا رہائشی تھا ۔ مقتول صدام اور ریحان پولیس قومی رضا کار تھے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مزکورہ چاروں افراد کار میں جا رہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے رکشے میں سوار افراد نے انکل سریا اسپتال کے قریب ہنڈا سٹی کارپرعقب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون کو گولی لگی اور کار کے اسپتال کے گیٹ کے سامنے رکتے ہی مسلحہ ملزمان نے رکشا سے اترکرکارکو گھیرے میں لے کر اس میں سوار افراد کو نیچے اتار کر گولیاں مار دیں اوررکشا سمیت فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول حاصل کر کے فارنزک لیبارٹری بھیج دیے، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • لاہوریوں‌ کو‌کس طرح مردہ مرغیوں کا گوشت کھلایا جاتا ہے ذرا غورسے دیکھ لیں

    لاہوریوں‌ کو‌کس طرح مردہ مرغیوں کا گوشت کھلایا جاتا ہے ذرا غورسے دیکھ لیں

    لاہور:جگہ جگہ کس طرح لاہوریوں‌ کومردہ مرغیوں کا گوشت کھلایا جاتا ہے ذرا غورسے دیکھ لیں ،اطلاعات کے مطابق لاہورمیں بڑی مزیداراورپسندیدہ ڈشوں کے حوالے سے بڑے بڑے ہوٹلوں میں جس طرح لاہوریوں کو مردہ جانوروں‌ کا گوشت کھلایا جاتا ہے یہ ایک روایت اوررواج بن کر رہ گیا ہے

    لگتا ہے درندہ صفت ہوٹل مالکان نے جہاں‌ لاہوریوں‌کو گدھوں اورکتوں کا گوشت کھلا دیا وہاں شاید اب مردہ جانوروں کا گوشت کھانا شاید ایشو نہیں رہا ، ورنہ غیرت کسی چیز کا نام ہے

    لاہورمیں آئے روز مردہ جانوروں کا گوشت ایک رواج سا بن گیا ہے

     

     

    اس کا تازہ ثبوت اورواضح مثال لاہور کے لکشمی ہوٹل کی ہے جہاں لوگوں کومردہ مرغیوں‌ کا گوشت کھلانا اب نہ توکوئی جرم ہے اورنہ ہی کوئی مذائقہ رہا ہے

    یہ تازہ ویڈیو اس کا واضح ثبوت ہے جہاں لکشمی چوک میں مشہور ہوٹل کے دوملازم دومردہ مرغیوں‌کوکوڑے دان سے اٹھا کرچپکے سے ہوٹل میں‌لے جارہے تھے کہ کیمرے کی آنکھ نے یہ منظرمحفوظ کرلیا

    اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ دونوں ملازم کس طرح مردہ مرغیوں کو اٹھاتے ہیں اوران کودیکھ کرایک شہری کس طرح ان سے پوچھتا ہے اوروہ کس ڈھٹائی سے مردہ مرغیاں لے کرہوٹل میں‌داخل ہورہے ہیں یہ لاہوریوں کے منہ پرطمانچہ ہے

    اس منظر کے سامنے آنے کے بعد اگربزدار انتظامیہ ایکشن نہیں لیتی اورلاہوریوں کو مردہ جانوروں‌ کے گوشت کھانے سے نہیں بچا سکتی توپھراس پرمرثیہ ہی کیا جاسکتا ہے

  • منشیات سمگل کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا!

    منشیات سمگل کرنے کا سلسلہ نہ تھم سکا!

    اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں

    علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے منشیات برآمد کرلی گئیں- ملزم بنام Chike Chinwuba جو نائجیریا سے بذریعہ قطرایئرویز لاہور ایئرپورٹ پر آ رہا تھا کوکین سے بھرے ہوئے کیپسول پیٹ میں چھپا رکھے تھے۔ برآمد ہونے والی کو کین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

    دوسری کاروائی فیصل آباد کے علاقے سائیاں والا موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ہوئی۔ جہاں پر دوران نے تلاشی کار میں سےبھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی- برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 42 کلوگرام چرس اور 9 کلو گرام افیون شامل ہے۔ دو ملزمان بنام غضنفر گلستان اور شکیل احمدجو بالترتیب راولپنڈی اورننکانہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان کو کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں!

    ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی اب خیر نہیں!

    سی آئی اے پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع۔

    اس کریک ڈاون میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے- گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4 پسٹل اور 104 روند برآمدکرلیے گئے- ملزمان میں پشم خان اور محمد طفیل شامل ہیں- ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی-