اسلام آباد: تھانہ لوہی بھیر پولیس کی پیشہ ور بھکاریوں اور ان کے سہولت کار کے خلاف کارروائی۔ مندرہ سے اسلام آباد کے لئے لائے جانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے گروپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھکاریوں کا سہولت کار بھی گاڑی سمیت گرفتار ہو چکا ہے ۔ملزم روزانہ پیشہ ور بھکاریوں کا گروہ مندرہ سے اسلام آباد لاکر مختلف سگنلز پر دراپ کرتا تھا۔بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون جاری رہے گا، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر
Category: جرائم و حادثات
-

کراچی روئی کے گودام میں آتشزدگی ، ایمرجنسی نافذ
کراچی: رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب روئی کے گودام میں آتشزدگی کی خبر موصول ہوئی ہے .بقول ایم ڈی واٹربورڈ ، شیرپاؤ اور لانڈھی ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے. پانی سے بھرے متعدد ٹینکر حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں، دیگر ہائیڈرنٹس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے. سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس سیل کو بھی عملےسمیت جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے. ایم ڈی واٹربورڈکے مطابق آگ پر قابو پائے جانے تک فائربریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی.
-

رائیونڈ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات!
لاہور: رائےونڈ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
رائےونڈ مانگاروڈ چھجو چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا۔ ایک ڈاکو موٹرسائیکل پر 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پسٹل سمیت پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو ڈالفن پولیس کے حوالے کردیا۔
تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
-

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے لگی
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ،ایس پی صدر کا علاقہ ڈکیتوں کا گڑھ بن گیا
پنجاب پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف ہے ،علاقہ ایس ایچ ملک اللہ یار چند مندپسند صحافیوں سے سب اچھا کی خبریں لگواتے نظر آتے ہیں ، اڈیالہ روڈ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے،3 نامعلوم مسلح ڈکیت ڈیڑھ لاکھ کیش رقم سرعام لوٹ کر چلتے بنے،مسلح ڈکیتوں نے دوکان کے کشئیر سے 25 ہزار روپے بھی لوٹے 1 لاکھ25 ہزار روپے گن پوائنٹ پر گاہک سے چھینے گیے
2 مسلح افراد کے پاس پستول اور 1 شخص مسلح خنجر تھا گاہک کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی جو کہ موٹروے پولیس کے اہلکار ہے شام ساڑھے سات بجے کے قریب مسلح ڈکیت اڈیالہ روڈ پر قائم ٹائلز کی دوکان مین داخل ہوئے
چند ماہ قبل اڈیالہ مین روڈپرعورت سے موبائل چھیننے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا ،ایس پی صدر کا علاقہ میں جرائم کی شرح میں اضافے پر سی پی او، آر پی او نے آنکھیں بند کر لی
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے بھتہ اور رشوت لینے والے پنجاب پولیس کے افسران کو بے نقاب کیا جائے،علاقہ ایس ایچ او، ایس پی صدر کی نااہلی کے پاس جرائم پیشہ افراد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں، عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں حاصل کرنے والی پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے،
-

بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی کرپشن اسکینڈل
بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے فنانس ڈپارٹمنٹ میں کرپشن کا انکشاف
غیر قانونی طور پر بھرتی کیے ہوئے اکائونٹ آفیسر عبد الرشید ملاح نے ملازمین کےGPF کے تقریباً 7.5ملین نکلوا کے اپنے خاص دوست کے ذریعے الفلاح بنک میں 7٪ کے عوض یعنی 15 لاکھ اپنے جیب میں ڈال دئیے اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر بلوچ کی آنکھوں میں دھول جھونک کر راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔
پکڑے جانے پر وائس چانسلر کی خاموشی اور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کے ایکٹنگ چارج نوازنے پر مینجمنٹ کی لاپرواہی صاف دکھائی دے رہی ہے۔ عبدالرشید ملاح جن کی غیر قانونی بھرتی کا معاملہ اینٹی کرپشن میں چل رہا ہے، ان کی غیر قانونی تعیناتی میں ان کی اہلیہ محسنہ سکندر بطور اسسٹنٹ رجسٹرار اپنے شوہر کی مدد رہی تھیں ۔
لیاری یونیورسٹی کے ملازمین کی 7.5 ملین GP فنڈ کے پیسے لے اڑنے کی کوشش میں اپنے خاص دوست کے ذریعے الفلاح بینک میں پیسےجمع کرواکر اور 15 لاکھ کی رشوت لے کر معاملے کو رفع دفع کرنے کی ناکام کوشش نے میاں بیوی کے ناجائز عزائم کی پول پٹی کھول دی۔ اس خرد برد کے کیس میں جہاں عبدالرشید ملاح کے خلاف مینجمنٹ کاروائی کرنے سے قاصر ہے وہیں لیاری یونیورسٹی کے ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ -

موٹروے زیادتی کیس،سیشن کورٹ میں سماعت، عدالت نے کیا طلب کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی،
اے ٹی سی ججزاجلاس کے باعث ملزمان کوسیشن کورٹ پیش کیا گیا،سیشن عدالت کے جج حامد حسین نے سماعت کی،پراسیکیوشن نے کہا کہ چالان 14 روزمیں مکمل کرکے عدالت پیش کیا جاتا ہے،
عدالت نے ملزمان کیخلاف کیس کا چالان طلب کرتے ہوئے سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔
اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا،
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 12 اکتوبر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون اور نمبر فراہم کیا، یہ نمبر بیوی نے عابد سے رابطے کیلئے استعمال کیا۔ پولیس نے اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچا کر سادہ لباس اہلکاروں کا جال بچھایا تھا
عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔ میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے لیے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب
موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار
ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔
موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے
-

ڈیفینس پولیس کا ایکشن، پیشہ ور اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی: ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر کے احکامات پر ڈیفینس پولیس نے پیشہور اسٹریٹ کرمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو عادی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایچ او ڈیفینس نے انٹیلیجنس بیس پر کارروائی کرتے ہوئے فیز 7 ایکسٹینشن نزد صفاء یونیورسٹی کے پاس سے دو پیشہ ور اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمانسے پولیس نے دو عدد پسٹل ،چار عدد چھینے گئے موبائل فونز، ڈیفینس سے چوری کی گئ موٹر سائیکل نمبر KMZ 2090 میکر یونین اسٹار 70 ماڈل 2019 جس کا مقدمہ ڈیفینس تھانے میں درج ہے برآمد کر لی۔
دوران تفتیش ملزمان نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان کے نام اللہ دتہ، ولد خدا بخش اور ماجد ولد رحیم بخش ہیں۔ مقدمہ الزام نمبر 81/2021 بجرم دفعہ (23) (1) A اسلحہ ایکٹ اور مقدمہ نمبر 82/2012 کے تحت ڈیفینس میں درج کیا گیا۔ ملزمان کے سابقہ کیسس کی تفصیلاتدرج ذیل ہیں:
ملزم ( ماجد ولد رحیم بخش منگی) مقدمہ الزام نمبر385/2009 بجرم دفعہ457/380 ت پ (عوامیKIA)،
574/2010 بجرم دفعہ 392/34ت پ (تھانہ عوامی کالونی )، 112/2019 بجرم دفعہ 23 (1) A اسلحہ ایکٹ (تھانہ لانڈہی)،
357/2019 بجرم دفعہ392/34 ت پ (عوامی KIA)۔سابقہ کیس تفصیلات ملزم ( اللہ دتہ ولد خدا یار) مقدمہ الزام نمبر54/2020 بجرم دفعہ392/34 ت پ (عوامی کالونی)،
148/2020 بجرم دفعہ 23 (1) A اسلحہ ایکٹ (تھانہKIA)۔
ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ -

کراچی میں رینجرز کا ایک اور معرکہ، انتہائی مطلوب ڈکییت گرفتار
کراچی۔ رینجرز کی کامیاب کاروائی،انتہائی مطلوب دو ڈکیت گرفتار،ترجمان۔ ملزمان میں مصطفی خان اور عمران عرف مراد شامل،ترجمان
دونوں ملزمان نے 29 دسمبر 2020 کو قصبہ کالونی میں واقع نائی کی دکان لوٹی،ترجمان ملزمان نائی کی دکان سے 4 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے،ترجمان واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی،ترجمان فوٹیج میں ملزمان کو با آسانی شناخت کیا جا سکتا ہے،ترجمانگرفتار ملزمان نے گزشتہ دو ماہ کے دوران شہریوں سے 80 ہزار سے زائد نقدی اور متعدد موبائل فونز چھینے،ترجمان ملزم مصطفی خان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے،ترجمان
-

ڈاکٹر محب سلیم کی پراسرار موت ،اہلیہ کی مدعیت میں رپورٹ درج
ڈاکٹر محب سلیم کی پراسرار موت ،اہلیہ کی مدعیت میں رپورٹ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی سخی سلطان کالونی گھر میں ڈاکٹر محب سلیم کی پراسرار موت کا واقعہ ،ڈاکٹر سلیم محب کی اہلیہ کی مدعیت میں رپورٹ درج کر لی،
رپورٹ کے متن کے مطابق شوہر 3 بجکر 45 منٹ پر سخی سلطان کالونی گھر گئے تھے،شوہر کا نمبر مسلسل بند ملا تو ہمسائے کو کال کر کے پتہ کرنے کا کہا،ہمسائے نے فون پر کہا گھر سے جلنے کی بو آ رہی ہے، گھر پہنچ کر کچن میں دیکھا تو شوہر سلیم محب کی جلی ہوئی لاش ملی میرے شوہر کو کورونا تھا جو 3 روز پہلے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے،
ڈاکٹر سلیم محب چند روز قبل اپنی بیٹی کو مار کر خودکشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی ہیں،ان کے بھائی اشرف ضیا کے مطابق ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے، ہمسائیوں نے گھر میں دھماکے کی آواز سنی اور ریسیکو کو اطلاع دی، پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی شروع کردی،
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خودکشی لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح کی جائے گی۔
-

اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار ہو گئے
اسلام آباد میں جرائم اتنے بڑھ گئے کہ اب ڈاکوؤں نے ایمبولینس بھی چھیننا شروع کردی،ڈاکو اسلام آباد کے علاقے کورال سے ایمولینس چھین کر فرار ہوگئے،اسلام آباد میں ایمبولینس چھیننے کے واقعے کامقدمہ درج کر لیا گیا،اسلام آباد پولیس کے مطابق معاملہ لین دین کا تھا،تفتیش شروع کردی گئی،دوسری پارٹی غلط طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ایمبولینس لے گئی
مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم
وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟
صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی، قتل اور اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جرائم کے 33 واقعات رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک شخص قتل اور 7 افراد زخمی ہوئے جبکہ 12 موٹر سائیکل اور ایک گاڑی چوری کا واقعہ رپورٹ ہوا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری اور ڈکیتی کے 9 واقعات ہوئے جبکہ 4 افراد کو موبائل فون سے بھی محروم کر دیا گیا ہے،
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا
غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار
