بریکنگ نیوز: پی ٹی آئی کے رہنما و قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ قبضہ مافیا کی لسٹ میں شامل۔ حلیم عادل شیخ نے ہماری زمین پر قبضہ کر کے فارم ہاؤس بنایا ہے۔
سال 1985/86سے مذکورہ اراضی ہمارے پاس ہے اور زرعی مقصد کے لیے استعمال میں تھی۔ ناکلاس 40 دیھہ کھرکھرو میمن گوٹھ میں کھاتیدار معزز عدالت ہائی کورٹ آف سندھ پہنچ گئے۔
40ایکڑ سے زائد مذکورہ اراضی 6کھاتیداروں کی ہے اور ہم چھ کھاتیدار ہی ملکیت کا حق رکھتے ہیں:متاثرین ۔ ہماری 40ایکڑ سے زائد اراضی پر حلیم عادل شیخ نے قبضہ کرلیا ہے:متاثرین۔ ہماری زرعی اراضی پر قبضہ کرکے حلیم عادل شیخ غیرقانونی طور پر فارم ہاؤس بنایا لیا ہے:متاثرین۔ حلیم عادل شیخ حزب اختلاف اور سیاسی اثرورسوخ کی بناء پر ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے:متاثرین۔
معزز عدالت ہائی کورٹ نے حلیم عادل شیخ و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔
ملتان : چنددن قبل بیٹی کوقتل کرکے خودکشی کرنے والے ڈاکٹرکے بھائی ڈاکٹر نے بھی خودکشی کرلی ،اطلاعات کے مطابق ملتان کی سخی سلطان کالونی میں ایک شخص اپنے گھر میں جھلس کر جاں بحق ہوگیا،
ریسکیو کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت ڈاکٹر سلیم محب کے نام سے ہوئی، ڈاکٹر سلیم محب چند روز قبل اپنی بیٹی کو مار کر خودکشی کرنے والے ڈاکٹر اظہر حسین کے بھائی ہیں،
ان کے بھائی اشرف ضیا کے مطابق ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے، ہمسائیوں نے گھر میں دھماکے کی آواز سنی اور ریسیکو کو اطلاع دی، پولیس نے گھر سے شواہد اکھٹے کرکے قانونی کاروائی شروع کردی،
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ خودکشی لگتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد واضح کی جائے گی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے چھ ملزمان کو تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں خواجہ سرا کاشف عرف صبا پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کے فوری نوٹس لینے اور خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر سیالکوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے چھ ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔
تھانہ صدر کے علاقے سیدانوالی میں اوباش نوجوانوں نے خواجہ سرا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ فوٹیجز سامنے آنے پر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا۔ ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم۔ آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب۔ہاتھ جوڑکر رحم کی بھیک مانگتا رہا لیکن #PunjabCrimepic.twitter.com/SkWm4biFRO
ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں،
سیالکوٹ کے علاقے سیدانوالی میں بااثر افراد نے آہنی راڈوں کے ساتھ خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان علاقے کے بااثر لوگ ہیں ، اس حوالے سے پولیس نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاشرے کے رویوں سے پسا ہوا خواجہ سرا ملزمان کو واسطے دے رہا ہے۔ خواجہ سرا ملزمان کو منتیں کررہا ہے کہ نبی رسول ﷺ کے نام پر چھوڑ دیں لیکن وہ اس کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
جبکہ خواجہ سرا کمیونٹی نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آنے کے باعث خواجہ سرا کمیونٹی نے پولیس کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔
غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں نوجوان نے اپنی محبوبہ کی غیر اخلاقی ویڈیو بنائی ، پھر اس کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کرتا رہا، بات نہ ماننے پر ویڈیو وائرل کردی تھی
ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا ہے ملزم دوست کو بلیک میل کر کے اس سے ہزاروں روپے وصول کر چکا ہے ۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل کے مطابق ملزم شیراز ایاز لڑکی کو بلیک میل بھی کرتا تھا اور اب تک متاثرہ لڑکی سے ہزاروں روپے وصول کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق شکایت ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے فوری طور پر کارروائی کرکے ملزم کو حراست میں لیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شیراز ایاز کو منڈی موڑ اڈہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم شیراز کی لڑکی کے ساتھ گزشتہ آٹھ سال سے دوستی تھی، ملزم اب تک لڑکی کو بلیک میل کر کے 50ہزارروپے لے چکا ہے
اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کے تھانہ گولڑہ کی حدود سے ایک نوجوان دوشیزہ کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ،پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے ،معلومات کے مطابق ہومیو سائیڈ نے ابتدائی تفتیش میں لاش کی شناخت نہ کر سکی جس کے نتیجہ میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،آئی جی قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر نامعلوم قاتل کی تلاش شروع کر دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق ہفتے کو جنگل کے قریب آس پاس گھوٹی موڑ کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے آگ لگا دی گئی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے لئے کچھ مشتبہ افراد کو پکڑ لیا ہے۔ شاہ اللہ دتہ کے قریبی جنگل کے ایک سرکاری ملازم چوکیدارہمایوں کبیرنےگولڑہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ وہ ڈیوٹی پر تھا جب اس کے ساتھی حامد خان نے اسے اس کے بارے میں اپنے موبائل فون پر مطلع کیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ (پی ایس) گولڑہ شریف کی حدود شاہ اللہ دتہ کے قریب نامعلوم ملزمان 21 سالہ خاتون کو کنسلا کے پہاڑی علاقے میں لے گئے۔ انھوں نے مبینہ طور پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا اوراس پرپٹرول چھڑک کراسے جلا دیا۔
ذرائع کے مطابق بعد میں ملزمان نے بچی کی لاش کو گھسیٹا اور پہاڑی کی چوٹی سے گہری کھائی میں پھینک دیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ مقامی افراد نے لاش کی موجودگی سے پولیس کو آگاہ کیا۔
اطلاع کے بعد ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) صدر زون سجاد بخاری کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم فارنسک کے ماہرین اور ہومائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے تفتیش کاروں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکار شواہد اکٹھے کیں اور پوسٹ مارٹم کے لئے جسم کو پمز منتقل کردیا۔
ڈی ایس پی سجاد بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا "ابھی تک پولیس بچی کی شناخت نہیں کر سکی۔ انہوں نے بتایا کہ ایچ آئی یو کے تفتیش کاروں اور فرانزک ماہرین نے جسم سے نمونے لئے ہیں اور مزید کارروائی کے لئے فرانزک لیب لاہور روانہ کردیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "تفتیش کاروں نے پہلو کی چوٹی پر لڑکی کو لانے والے مردوں کی شناخت کے لئے قریبی علاقوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی ہیں۔” انہوں نے بتایا کہ نامعلوم قاتلوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے شراب فروشی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے شراب اور چرس برآمد۔ ملزمان بابر حسین، عظیم اور جارج کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO تھانہ سٹی ننکانہ جہانگیر بیگ اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، کاروائیاں مزید مئوثر اور تیز کرنے کی ہدایات جاری۔ ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی اور شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے معاشرتی ناسور ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشی اور شراب فروشی کے اڈووں خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علاقہ تھانہ سٹی شاہکوٹ گاوں امام پور نکودر میں ہوس کے پجاری یاسر مسیح کی ساجدہ بی بی زوجہ اعجاز احمد کے ساتھ زیادتی کی کوشش۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
تفصیلات کے مطابق ساجدہ بی بی لکڑیوں کا بالن اکٹھا کرنے کھیتوں میں گئی تھی کہ ملزم یاسر مسیح نے وہاں پر زیادتی کرنے کے لیے دھکا دیکر نیچے گرایا اور ماتھے پر کلہاڑی مار کر زخمی کر دیا جبکہ ساجدہ بی بی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ساجدہ بی بی کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم یاسر مسیح کو گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی جاری۔
ڈی پی او ننکانہ کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضوں کو میرٹ پر یقینی بناتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائیگا۔ زیادتی کی کوشش کرنے والا ناقابل رحم ہے۔
شہر قائد سے دو دہشت گرد گرفتار،دھماکہ خیز مواد کس ملک سے سمگل کرتے تھے؟
۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن سندھ نے بڑی کاروائی کی ہے
کاروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے،گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حضرت بلال اور صدیق اللہ عرف صادق شجاع کے نام سے ہوئی ،گرفتار دہشت گرد ممنوعہ کیمکل کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں
دونوں دہشت گرد ممنوعہ کیمیکل Acetic Anhydride دیگر ممالک سے دبئی و تنزانیہ کے راستے پاکستان اسمگل کرتے تھے منوعہ کیمیکل ہیروئن اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے ،پکڑے گئے دہشت گرد ممنوعہ کیمیکل کی اسمگلنگ جعلی کمپنیوں اور غلط ناموں سے کرتے تھے
کیمیکل کی اسمگلنگ سے یہ دہشت گرد اپنی دہشت گرد تنظیم کی پاکستان وافغانستان کی مالی اعانت کرتے تھے پکڑے گئے دہشت گرد گزشتہ پانچ سال سے اپنے گھناونے دھندے میں مصروف تھے دہشت گردوں کا مکروہ نیٹ ورک اندرون و بیرون ممالک تک فعال ہے گروہ میں شامل دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں
لاہور: مریم کوہسپتال کون لایا،اسقاط حمل کے دوران جاں بحق لڑکی کیس میں دوسرا ملزم بھی گرفتار،اطلاعات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں ٹیچنگ اسپتال میں لڑکی کی لاش چھوڑنے کے معاملے میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔
پولیس نے لڑکی کو ہسپتال لانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دوسرے نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی اور لڑکی کا اسقاط حمل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، شبہ ہے کہ اسی وجہ سے لڑکی جاں بحق ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل جھنگ سے کرایا گیا اور پولیس نے اسقاط حمل کرنے والی خاتون سمیت دو افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے بیانات لئے جارہے ہیں۔
اویس لڑکی کو اسپتال لانے والی گاڑی میں موجود رہا۔ لاش اسپتال میں لے جانے والے ملزم اسامہ منیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جو لڑکی کا کلاس فیلو ہے اور دونوں کے تعلقات تھے۔
گزشتہ روز لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کے ایک نجی میڈیکل کالج میں ایک طالبہ کی لاش ملی تھی، لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی، اور اس کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔
واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کی لاش دو نامعلوم افراد چھوڑ کر گئے تھے، فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کو اٹھا کر کالج کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہورہا ہے، جب کہ اس کا دوسرا ساتھی گاڑی میں بیٹھا انتظار کررہا ہے
کراچی: میری بیٹی کو گولی نہ ماریں :کراچی میں ڈاکووں نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی مار دی گئی ،اطلاعات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیٹی کے سامنے باپ کو گولی ماردی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے موٹر سائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گولی ماری، پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق طاہر نامی شخص کو فوری طبی امداد دی گئی جس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے سینکڑوں واردات رونما ہوتے ہیں جس میں شہریوں کو قیمتی اشیا سے محروم کردیا جاتا ہے، جبکہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جاتا ہے۔