Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ہمیں کیوں نکالا؟ کھانے کے بل پرجھگڑا،کے ایف سی کے ریسٹوران پرحملہ،فائرنگ،توڑپھوڑ

    ہمیں کیوں نکالا؟ کھانے کے بل پرجھگڑا،کے ایف سی کے ریسٹوران پرحملہ،فائرنگ،توڑپھوڑ

    راولپنڈی :ہمیں کیوں نکالا؟ کھانے کے بل پرجھگڑا،کے ایف سی کے ریسٹوران پرحملہ، فائرنگ، توڑپھوڑ، اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیر پہلے بحریہ ٹاون فیز 7 راولپنڈی KFC میں کچھ افراد کا اسٹاف کے ساتھ جھگڑا ہوا یہ جھگڑا اس قدر بے قابو ہوگیا کہ کھانا کھانے والوں نے تباہی مچادی

     

    جھگڑا کھانے اور بل کے تنازعے پر ہوا۔زرائع

     

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمارت کو بڑا نقصان شیشے دروازے ٹیبل توڑ دئیے۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سرعام فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و حراس پھیلا دیا گیا۔

    ادھرذرائع کے مطابق موقع پر دو افراد شدید زخمی جنھیں ہستپال منتقل کر دیا گیا ہے۔بحریہ سکیورٹی اور پولیس کو بر وقت اطلاع کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے معاملے پر جلد قابوپالیا گیا ہے

    دوسری طرف وہاں موجود افراد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ موقع واردات پر سیکیورٹی اس وقت پہنچی جب تمام ملزمان موقع واردات سے فرار ہوچکے تھے

  • جہلم:جنسی حوس بزرگ شخص کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    جہلم:جنسی حوس بزرگ شخص کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

    لاہور: جہلم:جنسی حوس بزرگ شخص کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم میں عوام نے 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے مبینہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کے علاقے مشین محلہ سے شہریوں نے بچی سے زیادتی کے الزام میں مبینہ شخص کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

    شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اُسے مشین محلہ سے شاندار چوک تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو شہریوں کے چنگل سے آزاد کرایا اور اُسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا

    ذرائع کےمطابق جہلم کے علاقے کول پاور میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں 65 سالہ شخص نے سات سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، ذرائع کےمطابق ملزم نے ننھی بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،

    تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ فیملی کی جانب سے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا، جہاں ننھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے

    ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس نے متاثرہ بچی اور ملزم کےنمونے ڈی این اے لیبارٹری بجھوادیئے ہیں

  • لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں. اقبال ٹاؤن ڈویژن کے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز پر چھاپے مارے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 01 اسلحہ ڈیلر گرفتار کر لیا گیا ہے.
    احمد نامی ملزم سے 43 شارٹ گنز، 07 جدید آٹومیٹک رائفلیں برآمد ہوئی ہیں. ملزم سے 09 ریوالورز، 32 پسٹلز اور 25 سو سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں.

    ملزم عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر اسلحہ کی خرید و فروخت کررہا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے.

    انچارج انوسٹی گیشن نواں کوٹ انسپکٹر قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر کارروائی کی ہے، سربراہ لاہور پولیس نے انسپکٹر قمر ساجد اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی ہے.

    غلام محمود ڈوگر نے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے. غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں، لاہور کو اسلحہ سے پاک کیا جارہا ہے.

  • فیصل آباد پولیس کا کارنامہ  ، ایک اور  شخص جاں بحق

    فیصل آباد پولیس کا کارنامہ ، ایک اور شخص جاں بحق

    فیصل آباد: سمال انڈسٹریل روڈ پر خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں پولیس کا چھاپہ، پولیس اہلکاروں کے چھاپہ کے دوران ساٹھ سالہ نواز حسین ہلاک ، مرنے والے نواز حسین کی لاش سڑک پر رکھ کر ورثاء کا احتجاج ، پولیس اہلکاروں کے تشدد سے نواز حسین ہلاک ہوا۔ ورثاء کا الزام ، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

    دوسری جانب حافظ آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔مختلف کاروائیوں میں 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے۔
    گرفتار منشیات اسمگلرز میں امیر حمزہ، علی حمزہ اور علی حسن شامل ہیں۔گرفتار منشیات فروشوں سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔
    ملزمان کا دوران تفتیش پنجاب بھر میں منشیات اسمگل کر نے کا انکشاف۔گرفتار منشیات فروشوں سے مزید تفتیش جاری ہے، حافظ آباد پولیس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کندھ کوٹ میں پوليس مقابلہ ، پولیس نے ڈاکو  پکڑ لیا

    کندھ کوٹ میں پوليس مقابلہ ، پولیس نے ڈاکو پکڑ لیا

    کندھ کوٹ:تھانہ اے سیکشن کے حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ڈاکو واردات کے ارادے سے لنک روڈ پر کھڑا تھا، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مؤ ثر حکمت عملی اپناتے ہوئے جوابی کاروائی کی

    پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو محمد علی سھریانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ، گرفتار ڈاکو مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جس میں قتل ، چوری ، راہزنی اور ڈکیٹی کے مقدمات شامل ہیں ،

    دوسری جانب کندھ کوٹ میں ڈاکووں نے دو مزدوروں کو اغوا کیا، اب تاوان میں دو کروڑ، ۴ راڈو گھڑیاں، ۸ موبائل فونز، ۴ بوسکی کے جوڑے طلب کیے ہیں ورنہ مغویوں کو مار کے پھینک دیں گے- متاثرین کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • پولیس کی پھرتیاں، ڈکیتی کو چوری کہہ دیا،اووسیز پاکستانی کو پولیس رسوا کرنے لگی

    پولیس کی پھرتیاں، ڈکیتی کو چوری کہہ دیا،اووسیز پاکستانی کو پولیس رسوا کرنے لگی

    پولیس کی پھرتیاں، ڈکیتی کو چوری کہہ دیا،اووسیز پاکستانی کو پولیس رسوا کرنے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے میں پولیس اسٹیشن پیرودھائی کے علاقے بدر کالونی کے رہائشی اووسیز پاکستانی شکیل احمد کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے

    مسلح ڈاکوؤں نے جاپان پلٹ شہری کے گھر سہہ پہر 30 4 بجے واردات کی ،مسلح ڈاکوؤں نے شکیل احمد اور اس کی اہلیہ اور کرائے داروں کو رسیوں سے باندھا اور ایک گھنٹہ لوٹ مار کرتے رہے

    پولیس اسٹیشن پیرودھائی میں تعینات سیاسی پشت پناہی اور افسران بالا کو باقاعدہ حصہ پہنچانے والے ایس ایچ او نے ایف آئی آر کے مندرجات ہی تبدیل کر دیے ،پولیس نے روایتی نااہلی اور ملی بھگت سے ایف آئی آر کے مندرجات ہی تبدیل کر دیے ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ڈکیتی کی واردات کے مقام کی جیوفینسسگ بھی نہیں کروائی گئی

    اوورسیز پاکستانی شکیل احمد طویل عرصے سے جاپان میں ملازمت کرتا ہے اور چند روز قبل ہی بیماری کے باعث پاکستان آیا ،پولیس نے مدعی مقدمہ کی طرف سے مسلح ملزمان کو پہچانے کی یقین دہانی،مسلح ہونے اور رسیوں سے باندھنے کی ڈکیتی کی واردات کو چوری کی واردات قرار دے دیا

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پولیس گزشتہ دو روز سے مدعی مقدمہ کو بار بار پولیس اسٹیشن بلا کر زلیل و رسوا کر رہی ہے ،سی پی او راولپنڈی کی کارکردگی سوشل میڈیا پر ہی بہترین ہے گراونڈ پر راولپنڈی یہ علاقے نوگو ایریاز میں تبدیل ہو چکے ہیں

    متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف آئی آر کے مندرجات تبدیل کرنے اور ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے کی پاداش میں ایس ایچ او اور تفتیشی اہلکار کو معطل کرکہ شامل تفتیش کیا جائے۔بدترین کارکردگی کے باوجود طویل عرصے سے پولیس اسٹیشن پیرودھائی میں تعینات ایس ایچ او کو فوری طور پر تبدیل کرکہ بہترین آفیسر کو مقدمے کا تفتیشی مقرر کیا جائے۔

  • سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

    سڑک حادثے میں دو افراد زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) بس ،کار، مزدا اور ٹرالی کے درمیان تصادم
    نمر کیمیکل بھکھی فیصل آباد روڑ پر بس، کار ، مزدا اور ٹرالی کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی ہو گئے
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کر دیا-
    زخمیو میں تنویر ولد بشیر 35 سال اورفیصل ولد خوشی محمد 20 سال نواں کوٹ شامل ہیں

  • جنسی ہراسگی کیس، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی درخواست پر سماعت

    جنسی ہراسگی کیس، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی درخواست پر سماعت

    سیشن عدالت لاہور نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کر لی ہے. ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ڈاکٹر ڈالیا محمود کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ہے.
    درخواست گزار خاتون ڈاکٹر کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ہیں.

    وکیل نے کہا تھا کہ درخواستگزار لیڈی ڈاکٹر نے محتسب میں وائس چانسلر کنگ ایڈوورڈ خالد مسعود گوندل کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی. ایڈووکیٹ میاں داؤد کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسگی کیس دائر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر درخواست گزار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، وائس چانسلر کے کہنے پر خاتون ڈاکٹر کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے.

    وکیل خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو خالد مسعود گوندل سمیت دیگر ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے،
    ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر رہا ہے.

    ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کا کیس واپس لینے اور دبائؤ ڈالنے کیلئے خاتون ڈاکٹر کیخلاف ملزم خالد مسعود گوندل سوشل میڈیا پر مہم چلوا رہا ہے. انہوں نے استدعا دی کہ ایف آئی اے کو خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے.

  • پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کے دوران دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا ڈسڑکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غلام مبشر میکن کے مطابق ڈاکو کوٹ عبدالمالک کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر جب پولیس وین پہنچی تو ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے

    اور دو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوے فرار ہوگئے۔فرار ڈاکووٴں کی گرفتاری کے لیے علاقےکا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ڈاکووٴں اور زخمی کانسٹیبل کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے

  • تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بین الاقوامی ابراہیم ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار

    تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بین الاقوامی ابراہیم ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار

    گرفتار ملزمان سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی، پولیس یونیفارمز، وائرلیس سیٹس انٹرنیشنل پاسپورٹ، رہائشی ویزے و پرمٹ ، جعلی نمبر پلیٹس ، وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی و موٹرسائیکل اور ایمونیشن برآمد ہوئے ہیں.

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ابراہیم جبکہ ساتھی ملزمان میں محمد جاوید اور سکندر ابراہیم شامل ہیں. سی پی او محمد احسن یونس نے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا.
    پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے. گینگ کے ملزمان بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ریکی کرتے، ان کا پیچھا کرتے اور ویران جگہ پر مسافروں کو لوٹ لیتے تھے.
    ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے دوران اپنے آپ کو پولیس آفیسر ظاہر کرنے کیلئے پولیس یونیفارم، ریوالونگ لائٹ اور وائر لیس سیٹ کا استعمال کرتے تھے. گینگ نوسر بازی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے جو بینکوں میں سادہ لوح شہریوں سے رقم گنتے وقت نوسربازی و دھوکے سے رقم نکال لیتے تھے.

    پولیس کے مطابق ملزمان نے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں. ملزمان نے تفتیش کے دوران ملائیشا ، دبئی ، انڈونیشیا، انگلینڈ ، مسقط اور دیگر یورپی ممالک میں اسی طرز کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے. گینگ کے ملزمان مختلف زبانوں پر عبور رکھتے ہیں اور آئس و ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں.

    ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ
    ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا.

    بین الاقوامی و بین الصوبائی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی ہے