Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک کے قریب سے ایک نومولود بچی کی نعش ملنا انسانیت سوز فعل ہے   رمضان چھیپا

    ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک کے قریب سے ایک نومولود بچی کی نعش ملنا انسانیت سوز فعل ہے رمضان چھیپا

    خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا نے لوگوں سے اپیل کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے،اسے قتل نہ کریں،چھیپا کے جھولے میں ڈالیں،بے اولادوں کی گود بھریں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں ایک نومولود بچی کی نعش ملنے پر خادِم اِنسانیت محمد رمضان چھیپا نے تشویش کا اظہار کیا -محمد رمضان چھیپا نے کہا کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے،اسے قتل نہ کریں،چھیپا کے جھولے میں ڈالیں،بے اولادوں کی گود بھریں-

    رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ ملیر ہالٹ ریلوے ٹریک کے قریب سے ایک نومولود بچی کی نعش ملنا انسانیت سوز فعل ہے-

    انہوں نے کہا کہ خداکے واسطے،معصوم بچوں کوقتل نہ کریں، نالے اور کچرا کنڈیوں میں پھینک کرانہیں خونخوار درندوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں-

    خادم انسانیت محمد رمضان چھیپا نے اس طرح کا جرم کرنے والوں سے اپیل کی کہ نومولودبچوں کوکچرا کنڈی اور نالوں میں پھینکنے کے بجائے، انہیں چھیپا سینٹرز پر نصب چھیپا جْھولے میں ڈال دیں-

  • امامیہ کالونی میں تصادم، دو ڈرائیور زخمی

    امامیہ کالونی میں تصادم، دو ڈرائیور زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی )جی ٹی روڈ پر امامیہ کالونی چوک میں اڈہ فیس میں اوور چارجنگ کرنے پر میونسپل کارپوریشن کے عملہ اور رکشہ ڈرائیوروں کے درمیان تصادم ہوگیا جہاں اینٹوں ڈنڈوں اور سوٹوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 2 رکشہ ڈرائیور ارشد اور منور اور ایک ٹھیکیدار پرچی فیس صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔

  • کراچی پولیس کی بڑی کامیابی، بھتہ مافیا کے اہم کارکنان گرفتار

    کراچی پولیس کی بڑی کامیابی، بھتہ مافیا کے اہم کارکنان گرفتار

      کراچی:رینجرز نے گلبہار کے علاقے میں کامیاب کاروائی کی ہے. بھتہ خور گروپ کے 4 کارندے گرفتار لر لیے گئے ہیں. ملزمان میں فہد،صفیان،اسامہ اور الیاس شامل ہیں.

      ملزمان نے رواں ماہ 19 جنوری کو تاجر عمران سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا. بھتہ کے لئے تاجر عمران کو پرچی کے ساتھ پسٹل کی گولی بھی بھیجی تھی. بھتہ کی عدم پر فون کر کے تاجرکے بیٹے کو مسلسل قتل کی دھمکی بھی دیتے رہے ہیں. رینجرز نے اطلاع ملنے پر تیکنیکی ذرائع کی بیناد پر مشترکہ کاروائی کر کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

      ملزمان کے قبضے سے کال کے لئے استعمال کیا جانے والا موبائل فون ،سم کارڈ اور وائس کلپ بھی برآمد ہوئے ہیں.

  • کلاکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

    کلاکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹرز گرفتار

    پولیس کے ایس ایچ اوز نے اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کر لیا ہے.ملزمان کے قبضہ سے (2) چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت (520) گرام چرس برآمد کی گئی ہے. گرفتار ملزمان کے نام شہباز ولد یار محمد, زاہد عرف مور ولد عبداللہ, شہزاد عرف دبئی ولد محمد عالم ہیں. گرفتار ملزم شہباز کے قبضہ سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEA-1183 برآمد کی گئی جس کی ایف آئی آر نمبر 188/2020بجرم دفعہ 381-A تھانہ شیر شاہ میں درج ہے.

    گرفتار ملزم شہزاد عرف دبئی کے قبضہ سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KLJ-4574 برآمد کی گئی جس کی ایف آئی آر نمبر 302/2020 بجرم دفعہ 381-A تھانہ نبی میں درج ہے. گرفتار ملزم زاہد کے خلاف ایف آئی آر نمبر 43/2021 بجرم دفعہ 6/9-B تھانہ چاکیواڑہ درج,مزید تفتیش جاری ہے . گرفتار ملزم زاہد عرف مور عادی مجرم ہے اس سے قبل ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 34/2020بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ کلاکوٹ میں درج ہے.

  • اسلام آباد: پولیس ہیڈکنسٹیبل شہید عبدالودود کی نماز جنازہ ادا

    اسلام آباد: پولیس ہیڈکنسٹیبل شہید عبدالودود کی نماز جنازہ ادا

    آج ایک افسوسناک واقعہ میں اسلام آباد پولیس ہیڈکنسٹیبل عبدالودود ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے ہیں. آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے شہید کی فیملی کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اس صدمے کی گھڑی میں فیملی کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کا مکمل خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
    شہید کا تعلق ضلع مردان سے تھا اور اسلام آباد کلب کے سامنے ایک گاڑی نے ہٹ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    سڑک حادثہ میں شہید ہیڈ کنسٹیبل عبدالودود کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ہے،
    نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سمیت افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے. شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کردیا گیا ہے.

  • لاہور پولیس کی زبردست کارروائی، قبضہ مافیا پر گھیرا مزید تنگ

    لاہور پولیس کی زبردست کارروائی، قبضہ مافیا پر گھیرا مزید تنگ

    سی سی پی او لاہور کے ویژن پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے.
    نشتر کالونی پولیس کی بروقت کارروائی سے شہری خالد کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے. کارروائی سے
    03 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے.

    گرفتار ملزمان میں داود، آصف اور نعیم شامل ہیں. ملزم داؤد سوشل میڈیا پہ اسلحہ کی نمائش کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا. ایس ایچ او نشتر کالونی اسد عباس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی قبضہ مافیا کیخلاف بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او نشتر کالونی اور انکی ٹیم کو شاباشی دی گئی.

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ غریب لوگوں کی پراپرٹی ہتھیانے والے قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے.

  • ننکانہ سٹی گاؤں نالی والا،گھریلو ناچاقی پر خاوند کی فائرنگ،

    ننکانہ سٹی گاؤں نالی والا،گھریلو ناچاقی پر خاوند کی فائرنگ،

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ننکانہ سٹی نزد نالی والا گاؤں خاوند نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر پر بیوی، بیوی کے بھائی اور ساس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کا عملہ اطلاع پا کر بروقت وہاں پہنچا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا۔زخمیوں میں اسماءوائف آف نصیر احمد،
    وحید سن آف حبیب احمد،ریحانہ کوثر وائف آف حبیب احمد شامل ہیں۔

  • بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

    بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا
    باغی ٹی وی : اسلام آبادتھانہ بنی گالہ کی حدود ملوٹ کے علاقے میں صحافیوں پر سوسائیٹیز کے غنڈوں کے حملےکا معاملہ

    باغی ٹی وی : صحافیوں پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا .مقدمہ اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کے سی ای او ملک طاہر ،مرزا نوید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا.ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا کہ نامعلوم مسلحہ افراد کا صحافیوں کو اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کے مالکان کی ایما پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں . ملوٹ میں واقعہ اسلام آباد پراجیکٹ اور پارک ویو سے متلق حقیقت پر مبنی خبر اخبار میں شائع کی گئی تھی جس وجہ سے یہ واقعات پیش آئے .

    ملک طاہر اور مرزا نوید ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں درج کیئے جانے والے مقدمات میں بھی نامزد ہیں.مقدمے میں اسلحے کی نوک پر جان سے مارنے اور زدوکوب کرنے کی دفعہ درج کر دی گئی .سیاسی اور محکمانہ اثرورسوخ کے باعث دیگر دفعات شامل نہی کی گئی

    مسلحہ افراد نے اسلحے کے زور پر صحافی سے کیمرہ بھی چھینا تھا . راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے اعلی عہدیدار اور کثیر تعداد میں ممبران نے ایس ایچ او بنی گالہ سے ملاقات کی تھی . ملاقات میں صحافیوں کی تنظیم نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا .ڈیوٹی افیسر نصیر احمد نے موقع کا ملاحظہ بھی کیاتھا . وقوعہ کے موقع ملاحظہ کے دوران مسلح افراد کی موجودگی پائی گئی

    وقوعہ کی نشاندہی کرنے والے صحافی ملک احتشام نےجائے وقوعہ پر مسلح افراد کی موجودگی کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا

    پولیس نے تاحال مسلح افراد کو گرفتار کرنے کے لیئے کوئی کاروائی نہی کی . وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب مسلح افراد کی موجودگی نے پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیے . صحافتی تنظیم کی جانب سے درخواست کے مطابق مزید دفعات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے .

    صدرآر آئی یو جے شکیل احمد نے کہا کہ مزید دفعات اور ملزمان کر جلد گرفتار نا کیاگیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے، آزادی صحافت پر بڑھتے ہوئے حملوں پر صحافیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، صحافیوں پر حملوں میں گزشتہ چند ماہ سے غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے،

    صحافیوں کو نشانہ بنانے کا مقصد آزادی صحافت کو صلب کرنا ہے، حکومت صحافیوں پر بڑھتے حملوں کا نوٹس لے،

  • وکیل نے جج کے سامنے سائل کو تشدد کا نشانہ بنادیا

    وکیل نے جج کے سامنے سائل کو تشدد کا نشانہ بنادیا

    وکیل نے جج کے سامنے سائل کو تشدد کا نشانہ بنادیا

    باغی ٹی وی : کراچی میں وکیل نے سائل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا . وکیل نے سائل کو کراچی کے ضلع شرقی کی عدالت نمبر 23 میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ، اس سلسلے میں‌ سائل پائلٹ خرم کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ کلیم احمد نے کہا کہ وکیل نے سول جچ سومرو کے سامنے چیمبر میں‌تشدد کا نشانہ بنیایا.

    سائل کا کہنا ہے کہ بچوں کی کسٹڈی کے کیس میں عدالت گیا گیا. وکیل کے تشدد کے باعث کان میں شدید تکلیف ہے .

    واضح رہے کہ وکلا کی اس قسم کے تشدد کا ہونا اب ایک عام سی بات بن چکی ہے . وکلا کے ہاتھوں کبھی سائل پٹتے ہیں‌اور کبھی وکلا جج کو تششد کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں. اسطرح پی آئی سی سانحہ سب کے سامنے ہے کہ جس میں وکلا نے کیسے ہسپتال پر حملہ کیا تھا اور وہاں ڈکٹروں سمیت کئی مریضوں کو بھی گھائل کی گیا تھا .

  • کراچی ساؤتھ پولیس کا بڑا سرچ آپریشن ، کون کون سے ملزم بنے نشانہ

    کراچی ساؤتھ پولیس کا بڑا سرچ آپریشن ، کون کون سے ملزم بنے نشانہ

    کراچی ساؤتھ پولیس کا بڑا سرچ آپریشن ، کون کون سے ملزم بنے نشانہ

    باغی ٹی وی : کراچی ساؤتھ پولیس کا شریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں پولیس کے سو سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا ۔
    علاقے کےداخلی خارجی راستوں کو سیل کرکے علاقے کے ایک سو پچاس گھروں کی تلاشی لی گئی۔

    ایس ایس پی ساوتھ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک سو پچاس مشتبہ افراد سے تفتیش بھی کی گئی ۔

    ایس ایس پی زبیر نزیر شیخ کے مطابق چار افراد کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ۔ایک گھر سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ۔

    سرچ آپریشن کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا گیا ۔