Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا

    ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا

    کراچی :ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ، لیلیٰ پروین نے سندھ پولیس کوننگا کردیا،اطلاعات کے مطابق سندھ ڈیفینس میں مبینہ ولیس مقابلے کا معاملہ شدت اختیارکرگیا

    ذرائع کے مطابق کراچی ڈیفنس بنگلے کی مالکن لیلیٰ پروین کاویڈیو بیان سامنے آگیا وہ کہتی ہیں کہ ہمارے ساتھ بہت زیادہ زیادتی کی گئی ہے،کراچی میں ڈیفینس فیز فورمیں رات ساڑھے4بجےیرے گھر پرپولیس اور سادہ لباس میں اہلکار آئے،لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ میری ساس،میری نند، اور میرا ڈرائیورگھرپر موجود تھا،

    لیلیٰ پروین نے کہا کہ میری ساس کی ایک ہفتے سے طبیعت صیح نہیں تھی،ان کا کہنا تھا کہ رات ہی میرا ڈرائیورمیری ساس کو گھرڈسچارج کراکے لایا ہے،لیلیٰ پروین نے مزید کہاکہ رات کو یہ ہمارے گھر داخل ہوئے ہیں انہوں نے میرے ڈرائیور کو اٹھایا

    لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ پولیس والے وہ گاڑی ساتھ لے گئے ہیں اوراُس کا قتل کردیا،لیلیٰ پروین نے مزید کہاکہ میں پوچھنا چاہتی ہوں اگر وہ غریب تھا تو آپ بلاوجہ اُس کی جان لے سکتے ہیں،

    لیلیٰ پروین کہتی ہیں کہ وہ گھر پر سورہا تھا آپ نے پکڑلیا تھا اُسے کیوں مارا،میں اُس کی بیوی اور تین بچوں کو کیا جواب دوں،میرا ڈرائیور بے گناہ تھا مجھے اُس کے لیے انصاف چاہئے

  • نمل یونیورسٹی کا طالبہ کائنات کا قتل، رحمان ملک ان ایکشن ،بڑا حکم دے دیا

    نمل یونیورسٹی کا طالبہ کائنات کا قتل، رحمان ملک ان ایکشن ،بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نمل یونیورسٹی کی طالبہ کائنات طارق کے مبینہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے مبینہ قتل پر رپورٹ طلب کر لی۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹررحمان ملک نے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس اسلام آباد سے کائنات طارق کے مبینہ قتل پر رپورٹ اور بریفنگ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ہر پہلوسےمنصفانہ تحقیقات کی جائے تاکہ ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے۔

    کائنات طارق کیلئے انصاف کے متلاشی طلبا کے ایک گروپ نے سینیٹر رحمان ملک سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسلام آباد کے ہلال احمر کے دفتر میں کائنات طارق کو بے دردی سے قتل کیا گیا، وہ نمل سے ایم ایس سی اکنامکس کررہی تھی اور ریڈ کریسنٹ پاکستان کی ملازمہ بھی تھی،

    واضح رہے کہ ہلال احمر اسلام آباد میں ملازمت کرنے والی نمل یونیورسٹی کی ایم ایس سی کی طالبہ کائنات طارق کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیٹی ہلال احمر میں ملازمت کرتی تھی جہاں اسی ادارے کے جنرل سیکرٹری اور چار بچوں کے باپ خالد بن مجید نے اس کی بیٹی کے ساتھ چھپ کر شادی کی تھی،کائنات طارق نکاح کو اوپن اور اپنے جمع شدہ پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہی تھی جس پر خالد بن مجید نے ہلال احمر کے دفتر میں ہی کائنات طارق کو زہر آلود چیز کھلا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا ۔

    ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید کوقانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے تاہم حتمی معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے آنےکےبعد ہی معلوم ہوسکیں گی۔

  • نشے میں دھت ہو کر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا

    نشے میں دھت ہو کر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا

    ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوھاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آئس کے نشہ میں دھت ہوکر دوست کو قتل کرنے والا قاتل گرفتار کر لیا گیا ہے،ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاون عبدالوھاب کے مطابق
    ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسلام پورہ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا،

    ذیشان عرف شانی نامی ملزم نے آئس کے نشہ کی زیادتی میں دوست کو قتل کیا، ملزم کو مقتول سے آئس کے پیسوں کا بھی تنازعہ چل رہا تھا، ایس پی انوسٹی گیشن نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ موقعہ پر موجود لڑکی بھی قتل کی وجہ عناد بنی ہے
    ساندہ انوسٹی گیشن پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،

  • اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ہنگو پولیس کی بڑی کاروائی

    اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، ہنگو پولیس کی بڑی کاروائی

    ہنگو پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے

    ٹل پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کے نتیجے میں بین الصوبائی اسلحہ سمگلر کو اسلحہ سے بھری گاڑی سمیت حراست میں لے لیا ہے

    حراست میں لیے گئے اسلحہ سمگلر کا تعلق ضلع کرم سے ہے جسکے خلاف تھانہ ٹل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

    پکڑا گیا اسلحہ قبائلی ضلع کرم سے ہنگو کے راستے پشاور سمگل کیا جارہا تھا

    ایس ایچ او تھانہ ٹل محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹل اسد زبیر خان کی قیادت میں ایک خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ تورغر چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر رکھی تھی

    اس اثناء میں قبائلی ضلع کرم سے پشاور جانے والی فلائنگ کوچ نمبرCN 4230 کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا تھا

    پولیس نے تلاشی کے دوران فلائنگ کوچ کے خفیہ خانے میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر کے گاڑی میں سوار بین الصوبائی اسلحہ ڈیلرز زمان ولد عید اکبر سکنہ متہ سنگر پاڑا چنار ضلع کرم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے

    پکڑے گئے اسلحہ میں چھ عدد ریپیٹر شامل ہیں

    ایس ایچ او محمود خان نے بتایا ہے کہ اسلحہ سے لدی گاڑی سمیت حراست میں لیے گئے اسلحہ کے بین الصوبائی سمگلر کے خلاف تھانہ ٹل میں اسلحہ ارڈیننس کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
    جن سے تفتیش جاری ہے

    ایس ایچ او نے بتایا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ پاڑا چنار سے پشاور سمگل کیاجارہا تھا جس کا گرفتار سمگلر نے اعتراف بھی کر لیا ہے

    ایس ایچ او نے مزید بتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران سپین ٹل میں با مسلح شخص کوحراست میں لے کر ان کےقبضےسےایک عدد راِئفل بارہ بورمعہ، بیس عددکارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں

    ایس ایچ او نے کہا ہے کہ قیام امن اور انسداد جرائم کے حوالے سے ٹل پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کےخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور سماج دشمن عناصر کو سختی سے کچلنے، تحفظ عامہ اور امن وامان برقرار رکھنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائےگی

  • شادی کی تقریب میں ایسا کیا کام کیا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا؟

    شادی کی تقریب میں ایسا کیا کام کیا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا؟

    شادی کی تقریب میں ایسا کیا کام کیا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    ایس پی انوسٹی گیشن عبدالوہاب کے مطابق ملزمان نے خوف و حراس اور دہشت پھیلانے کیلئے ہوائی فائرنگ کی،ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں، نواں کوٹ پولیس نے اسد ناگرہ، ضرار ناگرہ اور شیراز ناگرہ نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے جدید اسلحہ 03 آٹومیٹک رائفلز ۔12 میگزینز اور سینکڑوں گولیاں گولیاں برآمد کرلی گئیں

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا، سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی اقبال ٹاؤن کو شاباش دی،محمد عمر شیخ نے فوری کارروائی کرنے پر ایس ڈی پی او عمر فاروق بلوچ اور ایس ایچ اونواں کوٹ محمد علی کو بھی شاباش دی،

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے، نقص امن اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹا جائے،

    پسند کی شادی کا ایک سال میں ڈراپ سین

  • پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ اور بھاری رقم برآمد کر لی

    پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ اور بھاری رقم برآمد کر لی

    ورغلاء پھسلا کرلاہور سےشادی کی عرض سے اغواء ہونے والی دوشیزہ برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے پنجاب سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جن کے قبضہ سے ایک کروڑ ، 47 لاکھ روپے برآمد کئے گئے،ملزم کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

    ایس پی رورل صاحب سجاد خان کو خفیہ اطلاع تھی کہ شادی کی عرض سے ورغلاء پسلا کر اغواءہونے والی دوشیزہ کو نامعلوم ملزم نے تھانہ چمکنی کے حدود ترناب فارم میں چھپا کر رکھا ہے۔جن کے خلاف مقدمہ علت نمبر 792، مورخہ: 2020/07/24، جرم: 365-B تھانہ گلشن اقبال ضلع لاہور صوبہ پنجاب درج رجسٹرڈ ہو چکا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان ایس پی رورل صاحب سجاد خان نے اے ایس پی صاحب چمکنی احمد زنیر چیمہ کے زیر نگرانی ساجد خان SHO چمکنی و انچارج ترناب طاہر خان SI ایک ٹیم تشکیل دے کر مغویہ کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ اے ایس پی صاحب احمد زنیر چیمہ کی زیر نگرانی ساجد خان SHO چمکنی و دیگر نفری پولیس ہمراہ پنجاب پولیس نے علاقہ ترناب میں چھاپہ زنی کرکے مغویہ مسماۃ (ح) کو بازیاب جبکہ ملزم وسیم ولد محمود بیگ سکنہ کوئٹہ سلائیڈ ٹاؤن بلاک نمبر 1 ہاوس نمبر 89 کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے ایک کروڑ، 47 لاکھ روپے و دیگر سامان برآمد ہو کر بعد قانونی کاروائی بازیافتہ مسماۃ (ح)، ملزم وسیم و دیگر سامان اور نقدی حوالہ پنجاب پولیس کئے گئیں۔

  • پولیس نے مسافر وین لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا

    پولیس نے مسافر وین لوٹنے والا گینگ گرفتار کر لیا

    قصور/مسافر وین کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    تھانہ مصطفی آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ، چند روز قبل فیروز پور روڈ پر مسافر وین کو لوٹنے والا ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا ، ذوالفقار عرف جپھی ڈکیت گینگ کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا گیا ملزمان مسافروں کے روپ میں گاڑی میں سوار ہو کر گن پوائنٹ پر مسافروں کو یرغمال بناتے اور ویران جگہ پر لیجا کر لوٹنے کی واردات کرتے تھے

    ملزمان نے دوران تفتیش ضلع قصور، شیخوپورہ، لاہور اور گوجرانوالا میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے , ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی.

  • زیرو ٹالرنس پالیسی، اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    زیرو ٹالرنس پالیسی، اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

    لاہور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کی ہدایت پر نصیرآباد پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جدید اسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم راشد نور کو گرفتار کر لیا

    ایس ایچ او نصیرآباد انسپکٹر شعیب خان نے ملزمان کے قبضہ سے جدید رائفلز برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او نصیرآباد اور انکی ٹیم کو شاباش دی،،
    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے بیان کا بیان ۔

  • سعودی عرب کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی:آئل ٹینکر میں پُراسرار دھماکا

    سعودی عرب کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی:آئل ٹینکر میں پُراسرار دھماکا

    ریاض:سعودی عرب کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی:آئل ٹینکر میں پُراسرار دھماکا ،اطلاعات کے مطابق یمن کی سرحد کے قریب بحیرہ احمر میں تیل کے ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بحری جہاز کو نقصان پہنچا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ساحلی علاقے شقیق پر تیل ٹینکر میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔ یونان کے زیر انتظام ایم ٹی ایگری نامی جہاز پر مالٹا کا پرچم لہرا رہا ہے۔

    جہاز برداری کی کمپنی نے میڈیا بتایا کہ یہ جہاز اب بھی سمندر پر تیر رہا تھا اور اس پر سعودی حکام سوار بھی موجود تھے تاہم سعودی حاکم نے فوری طور پر واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جہاز کو بہت قریب سے نشانہ بنایا گیا جس سے ٹینکر میں خرابی پیدا ہوگئی۔ خوش قسمتی سے عملہ محفوظ ہے۔ دھماکے سے جہاز میں پڑنے والے سوراخوں کو بھر دیا گیا ہے اور وہ منزل کی جانب رواں ہے۔

    ادھر برطانیہ کی ایک سیکیورٹی کمپنی ’ایمبری‘ نے دھماکے کی اطلاع دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جہاز کو بارودی سرنگ دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ نیدرلینڈ سے سفر کا آغاز کرنے والے جہاز کی منزل شقیق کی اسٹیم پاور پلانٹ تھی۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر راکٹ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک ٹینکر ٹوٹ گیا تھا اور اس میں شدید نوعیت کی آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

  • ڈیری غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارواٸی،13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ڈیری غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس کی بروقت کارواٸی،13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

    ڈیرہ غازی خان:تھانہ دراہمہ پولیس نے بروقت کارواٸی کر کے 13 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی :ترجمان پولیس کے مطابق پولیس تھانہ دراہمہ کو محمد ارشد نامی شخص نے بتا یا کہ میرے کزن (ع) کے ساتھ اللہ بچایا نے زبر دستی زیادتی کی جبکہ ملزم ابو بکر اور دیگر نامعلوم ملزمان نے اسلحہ سے دھمکایا اور زیادتی کی ویڈیو بناتے رہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے مقدمہ درج کرتے ہوۓ 13 سالہ بچے (ع) سے زیادتی کرنے والے ملزم اللہ بچایا کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف مزید قانونی کارواٸی جاری ہے۔

    ایس ایچ او تھانہ دراہمہ کا کہنا تھا کہ پولیس دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحریک کر رہی ہے اور وہ بھی جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    فوٹو:ملزم اللہ بچایا