Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی کسٹمز کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

    کراچی کسٹمز کی بڑی کاروائی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

    پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، ماڑی پور میں واقع گودام پر چھاپہ خفیہ اطلاع اور مضبوط شواہد کی بنیاد پر مارا گیا۔ کارروائی کے دوران اسمگلڈ شدہ 820 کلو گرام کیٹامائن برآمد کر لی گئی ۔

    کیٹامائن اعلی کوالٹی کا ایک کیمیکل ہے جسے کوکین نامی ڈرگ کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
    کیٹامائن کے پیکٹوں کو ڈرموں میں انتہائی مہارت سے چھپایہ گیا تھا۔محتاط اندازے کے مطابق برآمد شدہ کیٹامائن کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپےہے۔
    اسمگلڈ شدہ کیٹامائن کو بحفاظت کسٹمز وئیر ہائوس منتقل کر دیا گیا۔

    اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈرگز کے خلاف کسٹمز پریوینٹیو کی یہ بڑی کاروائی ہے۔

  • چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

    ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ ضلع بھر کے پولیس افسران جرائم کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کاروائی عمل میں لائیں اپنے اپنے علاقہ میں ہونیوالے تمام وقوعہ جات سے مکمل طو پر باخبر رہیں،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اشتہاری ملزمان کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ صدر شاہکوٹ کی چوکی محمد پورہ کے انچارج محمد آصف اور محکمہ پولیس کے جوانوں نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں 9 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم اشتہاری محمد علی ضلع فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ کو مطلوب تھا۔ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک نے بتایا کہ ملزم اشتہاری کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا،اشتہاری ملزم کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے،اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاو¿ن بلا امتیاز جاری رہے گا۔ اس موقع پر ڈی پی اواسماعیل الرحمن نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کامیاب کاروائی کرنے پر انچارج چوکی محمد پورہ محمد آصف اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

  • بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت لینے والے ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت لینے والے ایم کیو ایم لندن کے 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے نتیجے میں ایم کیو ایم لندن کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے،مبینہ ٹارگٹ کلرز اجمل پہاڑی اورکاشف ڈیوڈ کے قریب ساتھی ہیں ،ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی سے تربیت بھی حاصل کرچکے ہیں،

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلرز پولیس اہلکاروں کی کلنگ سمیت دیگر کئی سنگین جرائم میں ملوث ہیں ،گرفتار ملزمان نے 1997 کو اورنگی ٹاون میں پولیس اہلکار محمد علی کو قتل کیا تھا ،ملزمان نے 2005 میں سنی تحریک کے رہنما امجد پرویز کو قتل کیا ،1997 میں فیصل عرف پراٹھا نامی شخص کو اورنگی ٹاون میں قتل کیا

    دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

    سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

    کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

    لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت

    ملزمان کے خلاف فیروز آباد جمشید تھانہ ، پاک کالونی اور مومن اباد تھانے میں 5 مقدمات درج ہیں ،گرفتار ملزمان میں سلمان عرف دھوبی ، اختر ، عمیر اور شھزاد شامل ،

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    امریکی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو سزا سنا دی، بڑی خبر آ گئی

    ایم کیو ایم لندن کے دو کارکنان کو ہوئی سزا

    کراچی کے پیسوں پر راج کرنیوالا اب لندن میں مالی مدد کی اپیل کرنے پر مجبور

  • گندم کے تھیلے سے  منشیات برآمدگی کیس،عدالت نے ملزم کو کتنی سنائی سزا؟

    گندم کے تھیلے سے منشیات برآمدگی کیس،عدالت نے ملزم کو کتنی سنائی سزا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گندم کے تھیلے سے 7 کلو منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم پرویز کو ساڑھے چار سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے منشیات برآمدگی کیس پر سماعت کی

    ملزم کے خلاف تھانہ مسلم ٹاون میں منشیات برآمد مقدمہ درج ہے ،پراسیکویشن کے مطابق ملزم سے دوران چیکنگ گندم کے تھیلے سے منشیات برآمد کی گئی, ملزم کے خلاف پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے, ملزم کے خلاف ثبوت بھی عدالت پیش کر دیے ہیں

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

    پراسکیوشن  نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو سزا کا حکم جاری کرے ،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کو ساڑھے چار سال قید کی سزا سنا دی ہے

    کیا ایفیڈرین منشیات ہے؟ عدالت کے استفسار پر اے این ایف نے کیا کہا؟

  • پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹنے والے ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے ملزم کو 32 سال قید کی سزا سنا دی،عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا،سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کارمیں ساتھیوں کےساتھ ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹتاتھا،

    ملزمان پولیس یونیفارم میں ایئر پورٹ سے آنیوالے مسافروں کو لوٹتے تھے،رکارڈ کےمطابق ملزم عادی مجرم ہے اس کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں،

    ملزم کو شہریون کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کیا تھا اورپولیس نے تفتیش کی تھی جس پر ملزم نے شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا تھا، عدالت نے آج کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم کو سزا سنا دی

  • جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ، ایمرجنسی میں دو گروپس کا جھگڑا،پرنسپل کا اظہار تشویش 

    پرنسپل پی جی ایم آئی کا ہسپتال کی فول پروف سیکورٹی کیلئے آئی جی سے فوری اضافی نفری تعینات کرنے کا مطالبہ 
    عملے اور مریضوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے،نظم و نسق میں کسی کو خلل ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی: پروفیسر الفرید ظفر

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے سوموار اور منگل کی درمیانی شب جنرل ہسپتال کی حدود میں فائرنگ اور ایمرجنسی میں دو گروپس کے درمیان جھگڑے  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور عملے و مریضوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔تفصیلات کے مطابق یہ دونوں گروپس کا تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں جھگڑے کے بعد طبی امداد اور ایم ایل سی کے لئے ہسپتال آئے تھے جہاں ایک دوسرے کو دیکھ کر دوبارہ انہوں نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا اور مارپیٹ کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں غنڈہ گردی کے مرتکب اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کروائیں تاکہ آئندہ ہسپتال کی حدود میں فائرنگ جیسا واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں بڑھتے ہوئے لڑائی جھگڑے کے واقعات نے نہ صرف ڈاکٹرز،پیرا میڈیکس کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ مریض اور ان کے لواحقین بھی خوفزدہ ہوتے ہیں جو انتہائی باعث تشویش امر ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے معاملات و جھگڑے ہسپتال کے باہر نمٹائیں اور ہسپتال کا نظم و نسق خراب نہ کریں۔انہوں نے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں عناصر کے خلاف فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھام کی جائے۔ 

    پولیس تھانہ کوٹ لکھپت نے محمد فیصل شوکت کی درخواست پر مقدمہ نمبر 2800/20درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق شیرا بھٹی گروپ کی فائرنگ سے مدعی کا بھائی ندیم نامی شخص زخمی ہو گیا اور ملک واصف کا فائر 1122کی گاڑی کو لگا۔ مقدمے میں محمد فیصل شوکت نے کہا کہ شہباز نے بھی فائرنگ کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

    کراچی،بن قاسم ٹاؤن تھانے کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ گرفتار ۔

    گرفتار ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی درج ہیں ۔سرگرم بھتہ خور شوکت جٹ کو پولیس گزشتہ دو سال سے تلاش کر رہی تھی ۔
    لینڈ گریبر شوکت جٹ بن قاسم ٹاءو ن میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ۔شوکت جٹ کی گرفتاری سے علاقہ مکینوں میں سکون کی لہر دوڑ گئی ۔
    بن قاسم ٹاءون کے ایس ایچ او کی کامیاب کاروائی پر اہل علاقہ کا اظہار تشکر ۔

    کراچی (24نومبر2020) کراچی کے علاقے ضلع ملیر بن قاسم ٹاءون تھانے کی بڑی کاروائی، ضلع ملیر کا بدنام زمانہ لینڈ گریبر و بھتہ مافیا کا سرغنہ شوکت جٹ گرفتار، ملزم شوکت جٹ پولیس کو کئی کیسز میں مطلوب تھا، ملزم شاہ ٹاءون اور پپری سمیت مختلف علاقوں میں پلاٹوں پر قبضے اور لوگوں کو ڈرایا ڈھمکایا کرتا تھا، شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایف آئی درج ہیں ، تفصیلات کے مطابق بن قاسم ٹاءون تھانے کی ایس ایچ ا و نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لینڈ گریبر ، بھتہ خوری ،منشیات فروشی، اور اغواء برائے تاوان کے سلسلے میں ملیر پولیس کے مختلف تھانوں کو دوسال سے مطلوب ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کیا، تفصیلات کے مطابق شوکت جٹ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ایک درجن سے زائد ایف آئی آر درج ہیں ، ملز م شوکت جٹ پپری ، شاہ ٹاءون ، بن قاسم ٹاءون اور دیگر علاقوں میں منشیات فروشی بھی کرتا تھا اور تاجروں سے بھتہ وصولی بھی کرتا تھا، علاقہ مکینوں نے کافی دفعہ شوکت جٹ اور اس کے بھائیوں کے خلاف پولیس میں شکایات بھی درج کرائیں ، ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزم شوکت جٹ نے مورخہ 21نومبر 2020کو بوقت رات سوا بارہ بجے ایک ہوٹل میں گھس کر شاہد شاہ نامی ہوٹل پر کام کرنے والے ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا، ہوٹل کے برتن توڑے اور ویٹر کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر بھتہ مانگا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیئے ہوائی فائرنگ بھی کی، مدعی کی رپورٹ پر تھانہ بن قاسم ٹاءو ن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم شوکت جٹ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واضح رہے کہ ملزم شوکت جٹ کے خلاف ایف آئی آر46;47;2006;8547;s147;47;148;47;149;47;506-;6647;379;47;427;80806744747;2006;8547;s 147;47;148;47;149;47;506-;6647;504;47;448;808067;, سمیت مختلف ایف آئی درج ہیں ۔

  • گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل،  پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کا قتل، پولیس ملزم کے کتنا نزدیک پہنچ گئی؟

    باغی ٹی وی : ساندہ کے علاقے میں گھر میں آئس نشے کے بعد نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے معاملے پر ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا .واقعے کا مقدمہ درج کر کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا،

    ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے،

  • 19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے والا مجرم گرفتار

    باغی ٹی وی : ایس پی انویسٹی گیشن سٹی ڈویژن کی سربراہی میں بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کر کےاغواء کے مقدمے میں 2 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم شاہد گرفتار کر لیا ہے.

    اشتہاری ملزم شاہد 19سالہ لڑکی کوورغلاء کر اپنے ساتھ گوجرانوالہ لے گیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ نے مغویہ کو پہلے ہی بحفاظت بازیاب کروا کر ورثاء کے حوالے کر دیا تھا۔

    انویسٹی گیشن پولیس بھاٹی گیٹ کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کوگرفتار کیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کااشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • کراچی میں دو سالہ بچی کو ماں کی موجودگی میں کیسے اغوا کر لیا گیا؟

    کراچی میں دو سالہ بچی کو ماں کی موجودگی میں کیسے اغوا کر لیا گیا؟

    شہر قائد کراچی میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ نہ رک سکا،’

    کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دو ماہ کی بچی ہما کا مبینہ طور پہ اغوا کا واقع پیش آیا ہے، والدہ کا کہنا ہے کہ نجی اسپتال سے دوائی لینے گئے تھے، میں بچوں کو لیکر بیٹھی ہوئی تھی کہہ اغوا کار خاتون ساتھ آکر برابر میں بیٹھ گئی، میری بیٹی ہما رو رہی تھی تو میں دودھ پلانے کی کوشش کر رہی تھی، اغوا کار خاتون نے باتوں میں لگا کر مدد کرنے کے غرض سے ہما کو اپنے گود میں اٹھایا،

    بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اغواء کار خاتون نے مدد کا جھانسہ دے کر بچی گود میں اٹھایا ،جب ہم اٹھ کے جانے لگے تو اغوا کار خاتون نے کہا میں بھی آگے تک ساتھ ہی ہوں، تھوڑا سے آگے جانے کے بعد اغوا کار خاتون ہما کو لیکر غائب ہو گئی،

    بھارت باز نہ آیا، پاک افغان بارڈر پر بھارتی نشانات والی مائنز

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    سائبر کرائم، حکومتی رکن نے درخواست دی تو کیا جواب ملا؟ کمیٹی میں انکشاف

    لترپروگرام ہرصورت ختم ہونا چاہیے،رحمان ملک کی آئی جی پنجاب سے درخواست

    واقعے کا مقدمہ نیو ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کے مختلف پہلو سے تفتیش کر رہی ہے،

    سندھ میں بچوں کے اغوا اور زیادتی سے متعلق 8 ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق جنوری سے اگست 2020 تک سندھ میں بچوں سے زیادتی کے 93 واقعات ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق بچوں کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ 18 کیسز خیرپور میں رپورٹ ہوئے، رواں سال صوبے میں بچوں پر جسمانی تشدد کے 36 واقعات ہوئے۔

    رواں سال اگست تک سندھ میں بچوں کی گمشدگی کے 782 واقعات ہوئے، 2019 میں صوبے میں بچوں کی گمشدگی کے صرف 131 واقعات ہوئے تھے۔

    کراچی میں ضلع ملیر میں بچوں کی گمشدگی کے 140 اور زیادتی کے 6 واقعات ہوئے، کراچی میں بچوں کی گمشدگی کے 661 واقعات ہوئے جن میں سے 428 بچے مل گئے، 233 بچے تاحال بازیاب نہیں کرائے جاسکے ہیں۔