ننکانہ صاحب:( نمائندہ باغی ٹی عبدالرحمان یوسف)
تھانہ سیدوالہ پولیس کی ہوائی فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کے خلاف کاروائی۔ ملزمان مظہر اور منظور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل اور گولیاں برآمد،مقدمات درج۔ ترجمان ننکانہ پولیس.
Category: جرائم و حادثات
-

تھانہ سیدوالہ پولیس کی کاروائی
-

کراچی، فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی، شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے
واقعے میں ایک نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا جیسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی گئی۔ شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں
کراچی سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب رنگ بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، آگ تیسرے درجے کی قرار ،شہر بھر سے فائربریگیڈ طلب @NKMalazai @khalid_pk @Samarjournalist #fire #siteArea pic.twitter.com/PtNPFqJ79y
— Nazir Shah (@SsyedHhussain) October 17, 2020
ترجمان کے مطابق رینجرز کے جوان بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں۔
سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں آتشزدگی جھلس کر ایک شخص شدید زخمی ہوا، چھپیا کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کو چھیپاا یمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمی ہونے والے شخص کی شناخت غلام مرتضٰی ولدغلام مصطفٰی ہوئی، زخمی ہونے والے شخص کی عمر20سال ہے
-

پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار، دو فرار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقہ میں چار رکنی کارچور گینگ نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی
فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے جبکہ دو فرارہو گئے مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں
بنی پولیس اور ڈالفن پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ کار چور وں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا کار چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، زخمی حالت میں گرفتار کار لفٹرز کی شناخت نیاز اور راشد کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،کار چوروں سے دو GLI کاریں اور اسلحہ برآمد ہوچکا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول ڈویژن، ایس ڈی پی او وارث خان اور ایس ایچ او بنی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے ساتھیوں و سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
کار چوروں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دو کار چوروں کو گرفتار کرنے پر سی پی او احسن یونس نے ایس پی راول ڈویژن اور بنی پولیس کو شاباش دی ہے، اور کہا ہے کہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، کار لفٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
-

پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار
مظفرگڑھ ۔ پولیس کی وردیوں میں ڈاکو شہری کے گھر سے لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ شہر کی فرید کالونی کے رہائشی محمد اسلم کے گھر گزشتہ شب پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکو دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے اور تلاشی لینے کے نام پر سب اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا اور گھر سے 10 لاکھ کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ محمد اسلم نے شہر کے تمام تھانوں سے رابطہ کرکے پوچھا کہ اس کے گھر کون سے تھانے کی پولیس نے چھاپہ مارا ہے تو تمام تھانوں کی پولیس نے چھاپہ مارنے کی تردید کی ۔ محمد اسلم کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے اہلخانہ پر تشدد بھی کیا ۔ پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے
-

پاکستان میں سزا مکمل کرنے والے بھارتیوں کی رہائی کے حوالے سے درخواست
انڈین ہائی کمیشن نے قیدیوں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ پاکستان میں سزا مکمل کرنے والے بھارتیوں کی رہائی کے حوالے سے سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔
سزا مکمل کرنے والے قیدیوں میں بجو ڈنگ ڈنگ، وگیان کمار، ستیش بھوگ، اور سونو سنگھ شامل ہیں۔ ان کے وکیل کے مطابق یہ قیدی پاکستان کے مختلف شہروں کی جیلوں میں قید ہیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ بھارتی قیدی سزا مکمل کرنے کے باوجود بھی پابند سلاسل ہیں۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ عدالت سزا مکمل کرنے والے بھارتیوں کی فوری رہائی کا حکم دے۔ انہوں نے کہا کہ سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو زیر حراست رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت متعلقہ اداروں کو بھارتی شہریوں کی رہائی کا حکم دے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی درخواست میں وفاق، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خارجہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے دیگرکیسز چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے پاس زیر سماعت ہیں۔ لہذا انہوں نے درخواست چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے پاس ریفر کر دی۔ -

تھانہ بنی گالہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے
ڈکیتی کے دوران دو مسلح ملزمان ماربل شاپ میں گھسے اور دکان سے لاکھوں روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی
دکان پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان م کو ماربل شاپ میں گھس کر اسلحہ کے زور پر دوکاندار سے پیسے چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔ واردات کے دوران ملزمان شاپ کیپر وحید الرحمان کو حراساں بھی کرتے رہے جبکہ وہ ڈاکوؤں کی منت سماجت کرتا رہا۔
https://twitter.com/RajabAliFaisal/status/1316763963682631687
ڈاکو تسلی سے دو لاکھ نوے ہزار روپے اور قیمتی موبائل فونز لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔ واضح تصاویر اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے باجود اسلام آباد پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ تھانہ بنی گالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ هو چکا ہے،چوری،ڈکیتی،راہ زنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،دن دہاڑے گولیاں چل جاتی ہین اور پولیس سب اچھا کی رپورٹ دیتی ہے، عدالت نے بھی اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم پر نوٹس لیتے ہوئے مشیر احتساب شہزاد اکبر کو طلب کر رکھا ہے
دوسری جانب اسلام آباد میں بڑھتے جرائم پر ڈی آئی جی اپریشنز نے نوٹس لیا ہے اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او سبزی منڈی ، رمنا اور شہزاد ٹاؤن کو معطل کر دیا ہے جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کر دی ، کارکردگی نہ دکھانے والوں کو آپریشن ڈویژن سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
قبل ازیں چند روز قبل اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں۔ امریکی شہری اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔ امریکی شہری قیمتی اشیا لے کر باہر نہ نکلیں۔ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں۔ بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط کی جائے۔
اسٹریٹ کرائمز کے زیادہ واقعات سیکٹر جی سکس، سیون، ایف سکس، سیون اور ایف ٹین میں ہو رہے ہیں۔ سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتیاں، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی
پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول
خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم
آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع
اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے امریکن سفارتخانے کے بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق امریکی بیان میں جن علاقوں کا ذکرکیا گیا ہے ان میں ایسا کوئی وقوعہ پیش نہیں آیا۔ اسلام آباد میں گزشتہ سالوں کی نسبت سٹریٹ ودیگر سنگین نوعیت کے جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے۔امریکن سفارتخانے کا بیان مفروضوں پر مبنی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح بہت کم ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ وقتاََ فوقتاََ ایسی ہدایات جاری کرتا رہتا ہے۔ امریکی سفارتخانے کا جرائم کو جانچنے کا طریقہ مختلف ہے اور ہم اس کے ساتھ اتفاق نہیں کرتے۔
-

ٹاک ٹاک کے حامیوں کے لیے بری خبر: ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے دوشیزہ ہلاک
میکسیکوسٹی :ٹاک ٹاک کے حامیوں کے لیے پیغام : ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے دوشیزہ ہلاک ،اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک پر اغوا کی جھوٹی ویڈیو بنانے کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے دوشیزہ جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناکر اپلوڈ کرنے کے دوران بیشتر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی نوجوانوں میں ٹک ٹاک کا جنون بڑھا ہی جارہا ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیو کے دوران جان جانے کا ایسا ہی خوفناک واقعہ شمالی امریکی ملک میکسیکو میں پیش آیا جہاں ٹک ٹاک اسٹار اپنے اغوا کی جھوٹی ویڈیو بنارہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی۔
گولی لڑکی کے سر میں لگی جو دوشیزہ کی موت کا باعث ہوئی، انتطامیہ کی جانب سے ویڈیو کو سوشل میڈیا سے ہٹا دی گئی ہے تاہم ڈیلیٹ ہونے سے قبل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ لڑکوں کو ایک گروپ ایرلین مارٹینز نامی لڑکی کو اسلحے کے زور پر اغوا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثے جمعہ 2 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ ویڈیو کے دوران اصلی بندوق کہاں سے آئی اور اس سے گولی کیسے چلی۔
واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے جس میں کسی نوجوان کی جان گئی ہو، کچھ روز قبل کراچی کے لیاری ایکسپریس وے پر ایک نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا تھا جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔
-

لڑکی بھی لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے لگی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی تاریخ میں سائبر کرائم سرکل کو انوکھا کیس موصول ہوا ہے
لڑکی بھی لڑکوں کو ہراساں اور بلیک میل کرنے لگیں،متاثرہ شخص طاہرنے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کو شکایت کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچر سمیرا کو گرفتار کر لیا
ملزمہ کے موبائل فون سے سے بلیک میلنگ اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے،ملزمہ نے لڑکے سے دوستی کی اور اپنے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں،لڑکی نے لڑکے کو شادی کا کہا، لڑکے نے انکار کیا تو تو ملزمہ خاتون نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1316696664422350848
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ خاتون نے کئی جعلی فیس بک آئی ڈی بنا رکھی ہیں،خاتون کو گرفتار کیا تو کئی اہم انکشافات سامنے آ گئے، متاثرہ شخص طاہر پہلا نہیں بلکہ گرفتار ملزمہ اس سے پہلے کئی لڑکیوں کو بلیک میل کر چکی ہے،لڑکی کے موبائل فون سے بلیک میلنگ والی کئی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی مل گئی ہیں
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمہ نے طاہر کے ایک اور قریبی رشتہ دار کو بھی اسی طرح بلیک میل اور ہراساں کیا،ملزمہ کے پاس سے کئی موبائل فون کی سم بھی ملی ہیں جو اس طرح کے معاملات میں استعمال کرتی تھی
-

دلہا نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی
اوچ شریف:دلہا نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی ،اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں شوہر نے دلہن کو قتل کرکے اپنی گردن کاٹ لی۔
پولیس کے مطابق اوچ شریف میں حق مہر کا قیمتی پلاٹ واپس نہ کرنے پر جھگڑا ہوا خاوند نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے تیز دھار آلے سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔
رپورٹ کے مطابق حسینی چوک کے نوجوان محمد اجمل کی 4 ماہ قبل مقتولہ نصرت سے شادی ہوئی جسے حق مہر میں قیمتی پلاٹ لکھ کر دیا گیا، شادی کے ایک ماہ بعد خاوند نے اپنی بیوی سے حق المہر کا پلاٹ واپس دینے کا مطالبہ کیا۔
پلاٹ کو لے کر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا، بیوی بھی پلاٹ واپس نہ کرنے کی ضد پر تھی، خاوند نے نہ ماننے پر اس کو قتل کردیا اور خود بھی اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی۔
خاوند کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مقتولہ بیوی کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور زخمی شوہر کی حالت سنبھلنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
-

کالج میں گھس کر خواتین ٹیچرز کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس نے کارروائی کی ہے
پولیس نے موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعے پرکالج میں گھس کر خواتین ٹیچرز اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان گرفتارکر لئے،گرفتار ملزمان میں طالب، عثمان، صدیق، نعمان اور راحت علی شامل ہیں
گورنمنٹ ڈگری کالج کاہنہ کی انتظامیہ نے ملزمان کو کالج کے گیٹ پر موٹر سائیکل کھڑی کرنے سے منع کیا تھا۔ موٹرسائیکل کھڑی کرنے سے روکنے پر ملزمان نے خواتین ٹیچرز اور عملے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا۔
ملزمان کالج میں گھس کر خواتین ٹیچرز اور عملے پر تشدد کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ اانویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جارہے ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے ملزمان کی فوری گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے