Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • چیف جسٹس کا 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس

    چیف جسٹس کا 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس

    کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس ،اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل نےقلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں7 سالہ بچے انعام اللہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعےکا نوٹس لے لیا۔

    چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے 7سالہ بچے انعام اللہ کے والد کی درخواست کو آئینی درخواست میں تبدیل کرتے ہوئے سماعت کی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیارکاکڑ، ڈی آئی جی پولیس اظہراکرام اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے ۔

    ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ نے عدالت کو بتایاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول بچے کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

    چیف جسٹس نےکمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ وہ تحقیقات کے لیے لیویزکے ساتھ پولیس کو بھی شامل کریں اور خود تمام تحقیقاتی عمل کی نگرانی کریں۔عدالت نے تینوں افسران کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات دے دی ہیں۔

    خیال رہے کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں 2 روز قبل7سالہ بچے انعام اللہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیاگیا تھا اور اس کی لاش درخت سے لٹکا دی گئی تھی۔

  • غیرت کے نام پرماں اور بیٹی کو درناک اندازسےقتل کردیا گیا

    غیرت کے نام پرماں اور بیٹی کو درناک اندازسےقتل کردیا گیا

    لاہور: غیرت کے نام پرماں اور بیٹی کو درناک اندازسےقتل کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے ظاہر پیر میں سفاکیت کی انتہا ہوگئی، غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے علاقے ظاہر پیر میں غیرت کے نام پر ماں اور بیٹی کو قتل کردیا گیا، ملزمان نے ماں اور بیٹی کی گردنیں کاٹ دیں۔پولیس نے دونوں لاشوں کو ضابطے کے کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔

  • پانچ پاکستانی نوجوان اپنے مستقبل کے فکر میں یورپ جاتے ہوئے فائرنگ اور دم گھٹنے سے جاں بحق

    پانچ پاکستانی نوجوان اپنے مستقبل کے فکر میں یورپ جاتے ہوئے فائرنگ اور دم گھٹنے سے جاں بحق

    لاہور:پانچ پاکستانی نوجوان اپنے مستقبل کے فکر میں یورپ جاتے ہوئے فائرنگ اور دم گھٹنے سے جاں بحق،اطلاعات کے مطابق سنہرے مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے یورپ جانے کی خواہش نے پانچ پاکستانی نوجوانوں کی جان لے لی۔ یہ نوجوان اٹلی اور یونان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    ذرائع کے مطابق یہ پاکستانی نوجوان غیر قانونی طور پر یونان اور اٹلی جا رہے تھے۔ ان کی ہلاکتیں فائرنگ اور دم گھٹنے سے ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاء الدین کے دیہاتوں سے ہے۔

    انسانی سمگلر ان نوجوانوں کو بغیر پاسپورٹ کے یونان اور اٹلی لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نوجوان کی میت کو اس کے گاؤں پہنچا دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام یاسر، عادل، مہر علی، سناور اور عبداللہ بتائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے غمزدہ خاندان نے انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ۔ ملزم کو کس حالت میں پکڑا گیا

    موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ۔ ملزم کو کس حالت میں پکڑا گیا

    موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو فیص آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے جہاں وہ اپنا روپ بدل کر چھپا ہوا تھا۔ پولیس کے ایک اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں دن رات کام کر رہی تھیں۔

    ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے 4 سے 5 جگہوں پر پہلے چھاپے مارے لیکن ملزم کسی نہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یاد رہے کہ ملزم کو ڈی این اے کی مدد سے ٹریس کیا گیا تھا جس کے بود اس کے ایک ساتھی شفقت کو پولیس نے پہلے سے گرفتار کر رکھا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • لاہور میں پولیس کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر پولیس والوں کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں پولیس کے زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر پولیس والوں کے خلاف مقدمہ درج

    شاہدرہ پولیس کی حراست میں شہری کی ہلاکت کا معاملہ۔ تھانہ شاہدرہ میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ ،چوکی انچارج سگیاں اور فیکٹری مالک کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول غلام حسین کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی۔ جبکہ واقعے کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ مقدمے میں نامزد تمام افراد سے تفتیش کی جائے گی۔ دوسری جانب ورثا کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کے لئے بنائی انکوائری کمیٹی نے رابطہ تک نہیں کیا۔ پولیس نے پیٹی بھائیوں کو رات گھر جانے۔ مقدمہ میں کسی پولیس اہلکار کو حوالات میں بند نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ اتوار کو تھانہ شاہدرہ میں زری حراست ملزم کی حوالات میں ہلاکت ہو گئی۔ جس پر سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لے رکھا ہے۔

  • گجرپورہ میں 6 ماہ قبل قتل ہونے والی جویریہ کے قاتل پولیس کی گرفت میں۔ جویریہ کا قاتل کون نکلا

    گجرپورہ میں 6 ماہ قبل قتل ہونے والی جویریہ کے قاتل پولیس کی گرفت میں۔ جویریہ کا قاتل کون نکلا

    ناجائز تعلقات کے شبہ پر سگی بیٹی کو قتل کرنے والا باپ 2 بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان نے مقتولہ جویریہ کے سر میں ڈنڈے مار کر اور گلا دبا کربے دردی سے قتل کیا اور نعش بوری میں بند کر کے پھینک دی۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے ناجائز مراسم کے شبہ پر بیٹی کو قتل کرنیوالے سگے باپ کو 2بیٹوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی واضح ہدایات کی روشنی میں انویسٹی گیشن ونگ کی سپیشل ٹیمیں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔
    ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی سربراہی میں ایس ڈی پی او مغلپورہ سرکل ڈی ایس پی عادل رشید اور انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ آصف علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقریباً 6ماہ قبل 25سالہ مقتولہ جویریہ کے اندھے قتل کی سنگین واردات کی تفتیش کا آغاز کیا۔ سائینٹفک شواہد اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقتولہ کے باپ اور بھائیوں کو شامل تفتیش کیا جو حقائق کے مطابق سوالات کے تسلی بخش جوابات نہ دے سکے اور بلاآخر مقتولہ جویریہ کے والد عبدالغفور نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ مجھے شک تھا کہ میری بیٹی کے ناجائز مراسم ہیں لہذا میں نے اپنی بیٹی کو بہانے سے مظفر گڑھ سے بھائیوں کے پاس لاہور منتقل کر دیا اور اسی دوران میں نے اپنے بیٹوں عبدالشکور اور اقبال کے ساتھ مل کراپنی بیٹی جویریہ کوقتل کرنے کا بھیانک منصوبہ بنایا اور وقوعے کے روز ہم نے گھر میں جویریہ کے سر پر ڈنڈے مار کر اور گلا دبا کربے دردی سے موت کے گھاٹ اُتار دیا اور اس کی لاش کو بوری میں بند کر کے گجر پورہ کے علاقے میں سڑک کنارے پھینک کر خاموشی سے فرار ہو گئے۔ کسی کو ہم پر شک نہ ہو اس لیے ہم نے جویریہ کی عمر کوٹ سندھ میں شادی کرنے کا ڈرامہ رچا دیا تھا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شہزادہ سلطان نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کی گرفتار ی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

  • جیل خانہ جات کے اعلی افسر کا کوٹ لکھپت جیل کا اچانک دورہ۔ جیل میں کیا ہوتا دیکھا

    جیل خانہ جات کے اعلی افسر کا کوٹ لکھپت جیل کا اچانک دورہ۔ جیل میں کیا ہوتا دیکھا

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات جناب نوید رؤف نے کوٹ لکھپت جیل کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے وزٹنگ شیڈ میں قیدیوں حوالاتیوں سے ملاقات کرنے والوں سے بات چیت بھی کی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے جیل ہسپتال” لنگر خانہ” جیل میں صاف پانی کی سہولیات کی چیکنگ کی۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے قیدیوں کے ترجمہ کے ساتھ قرآن پیپر قیدوں سے خود سنا اور قرآن پیپرز کی چیکنگ بھی خود کی۔

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے ساتھ لاہور ریجن کے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ رانا انیس بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کرنے کے بعد اعجاز اصغر سپریڈنٹ کو بہترین انتظامات پر شاباش دی۔

    ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید روف کا کہنا تھا کہ جو سپریٹنڈنٹ قیدیوں اور حوالاتیوں کے فلاح و بہبود کے لئے بہترین انتظامات چلائے گا بہترین نظام چلائے گا اور ان کی سہولیات کو مدنظر رکھے گا اسے ہمیشہ شاباش ملتی رہے گی۔ میں اسی طرح جیلوں کے خفیہ دورہ کرتا رہوں گا۔

  • لاہور پولیس نے ماہ ستمبر میں سینکڑوں  ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے کیا برآمد ہوا

    لاہور پولیس نے ماہ ستمبر میں سینکڑوں ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزمان سے کیا برآمد ہوا

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران 4448ملزمان گرفتارکئے گئے۔

    باغی ٹی وی کو لاہور پولیس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 124گینگز کے298ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے 02کروڑ85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 644 ملزمان کو گرفتار کئے گئے۔ 560ریوالورز،32رائفلز،03کلاشنکوف،23بندوقیں،04 خنجراور3332 گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران750ملزمان گرفتار ہوئے۔ 198کلوگرام چرس،17کلو گرام سے زائد ہیروئن،340گرام آئس اور6399لِٹر شراب برآمد کی گئی۔ لاہور پولیس کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب504اشتہاری مجرمان اور483عدالتی مفروران گرفتار جبکہ 404قمار باز گرفتار،06لاکھ10 ہزارروپے سے زائد داؤ پر لگی رقم برآمد کی گئی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کے دوران167 ملزمان گرفتار کیے گئے اور ون ویلنگ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکرایکٹ میں ملوث1198ملزمان گرفتار کیے گئے۔

  • پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

    پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

    ننکانہ صاحب:(نمائندہ باغی ٹی وی عبدالرحمان یوسف سے)
    واربرٹن۔ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں۔ شراب فروش شہزاد رنگے ہاتھوں گرفتار ، ملزم کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد، مقدمہ درج۔ مزید کاروائی کے دوران منشیات فروش زبیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج۔
    تھانہ واربرٹن پولیس نے مزید کاروائی کے دوران ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے 2 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ ملزم علی شیر کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں اور ملزم ارشد کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

  • راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں

    راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں

    راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس سے سائلین کو انصاف ملنا خواب بن چکا، قبضہ مافیا بے لگام، پولیس قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے

    تھانہ سول لائن کی حدود میں قبضے کی کوشش کی گئی تو انصاف کے حصول کے لئے بیوہ خاتون تھانہ سول لائن پہنچ گئی،قبضے کی کوشش اور لڑائی جھگڑے کی تحریری درخواست پولیس کو دی،پولیس نے قبضے کے واقعے کو لڑائی کا رنگ دے کر معاملہ گول کردیا

    بیوہ خاتون نے انصاف کے حصول کے لئے دھائی دی، متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ سی پی او راولپنڈی پولیس اصلاحات کی بات کرتے ہیں مگر تھانے میں سائلین کی دادرسی خواب بن گیا ہے، میری تحریری درخواست ریکارڈ پر موجود ہے،پولیس نے میری درخواست کے مطابق مقدمے میں دفعات شامل نہیں کیں،پولیس مقدمے میں قبضے کی دفعات شامل نہ کرکے قبضہ مافیا کی پشت پناہی کر رہی ہے،

    متاثرہ بیوہ کا کہنا تھا کہ میرے احتجاج کے باوجود میرٹ پر مقدمے کا اندراج نہیں کیا گیا جس سے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی عیاں ہے، واقعے کے متعدد چشم دید گواہ بھی موجود ہیں اسکے باوجود پولیس ملزمان کی سہولت کار بن بیٹھی، اعلی پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لیکر غلط مقدمہ درج کرنے والے پولیس آفیسر کیخلاف کارروائی کریں،