Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف: مضر صحت گوشت فروش گرفتار، 30 کلو غیر معیاری گوشت برآمد

    اوچ شریف: مضر صحت گوشت فروش گرفتار، 30 کلو غیر معیاری گوشت برآمد

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میں محکمہ لائیو اسٹاک اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور بغیر ویٹرنری مہر والا گوشت فروخت کرنے والے ایک قصاب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تقریباً 30 کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد ہوا، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، سبزی منڈی اوچ شریف کے قریب گوشت کی دکان چلانے والے محمد راشد ولد غلام قاسم کے پاس سے ایسا گوشت برآمد ہوا جس پر کسی قسم کی تصدیقی ویٹرنری مہر موجود نہیں تھی۔ ابتدائی معائنے میں گوشت کا معیار انتہائی ناقص قرار دیا گیا ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ لائیو اسٹاک کے انچارج ڈاکٹر محمد اعجاز اپنی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور گوشت کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسی دوران تھانہ اوچ شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد راشد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ برآمد شدہ گوشت کو مزید تصدیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

    عوامی حلقوں نے اس فوری کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے ایسے عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

  • ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق

    حیدر آباد: حیدر آباد میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 2 طالبات جاں بحق ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے آٹوبھان روڈ پر واقع بابن شاہ ریلوے ٹریک پر افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو طا لبا ت، جو ایک نجی انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم تھیں، ریلوے ٹریک پر چڑھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھیں کہ ٹر ین کی زد میں آ گئیں-

    جاں بحق ہونے والی طالبات کی شناخت 22 سالہ سونی دختر کشن لعل اور 25 سالہ رشنا دختر محمد قاسم کے نام سے ہوئی ہے دونوں طالبات کا تعلق گاؤں وانکی وسی سے بتایا گیا ہے۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس: آئینی بینچ میں دو نئے ججز کا اضافہ

    حادثے کے فوراً بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ شہری حلقوں نے سوشل میڈیا کے محفوظ اور ذمے دارانہ استعمال پر زور دیا ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

    ملک اب ترقی اور خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے،وزیراعظم

  • ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

    ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

    اوچ شریف(نامہ نگارحبیب خان )ایران میں شہید 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچ گئیں، نماز جنازہ آج ادا ہوگی،ایران میں شہید ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں بہاولپور پہنچا دی گئی ہیں، جنہیں مقامی انتظامیہ نے لواحقین کے حوالے کر دیا ہے۔

    ان میں سے 5 شہیدوں کی نماز جنازہ آج صبح 9 بجے خانقاہ شریف بوائز ہائی سکول میں ادا کی جائے گی، جبکہ بقیہ 3 شہیدوں کے جنازے احمد پور شرقیہ اور رنگپور میں ان کے آبائی دیہات میں ادا کیے جائیں گے۔

    ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہریوں کی میتیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔ ان افراد کو 12 اپریل کو ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں مسلح افراد نے ایک ورک شاپ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں سے 7 کا تعلق بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف سے تھا جبکہ ایک کا تعلق ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد سے تھا۔ ان میتوں کو رات گئے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے ایران سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور پھر وہاں سے بہاولپور پہنچایا گیا۔ بعد ازاں ایمبولینسوں کے ذریعے میتیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئیں۔

    یہ بدقسمت افراد موٹر مکینک تھے اور ایرانی صوبے سیستان میں ایک ورک شاپ پر کام کرتے تھے۔ پاکستانی سفیر نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد کے ناموں سے کی تھی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

    دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ فعل اور اسلامی تعلیمات، قانون اور انسانی اقدار کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس جرم کے مرتکب افراد کی شناخت اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

  • اوچ شریف: ٹریکٹر کی چنگاری سے چھ ایکڑ گندم راکھ، ریسکیو نے بڑے نقصان سے بچایا

    اوچ شریف: ٹریکٹر کی چنگاری سے چھ ایکڑ گندم راکھ، ریسکیو نے بڑے نقصان سے بچایا

    اوچ شریف (نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے چکی مراد میں گندم کی کٹائی کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اکرم خان ولد شریف خان کی چھ ایکڑ پر کھڑی گندم کی فصل آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر جل گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ ٹریکٹر کے فرنٹ پر نصب ریپر سے نکلنے والی ایک چنگاری کے باعث بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور اپنی بروقت کارروائی سے تقریبا ً40 ایکڑ پر محیط مزید فصل کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ اس مشکل گھڑی میں مقامی کسانوں اور دیگر افراد نے بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں بھرپور تعاون کیا۔

    ماہرین زراعت کے مطابق، گندم کی کٹائی کے دوران استعمال ہونے والی مشینری کی مناسب دیکھ بھال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔ اس افسوسناک واقعے نے ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کیا ہے کہ معمولی سی غفلت بھی بعض اوقات ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ متاثرہ کسان مالی امداد کے لیے حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

  • سیالکوٹ: ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیک، بڑا سانحہ بروقت کارروائی سے ٹل گیا

    سیالکوٹ: ایل پی جی ٹینکر سے گیس لیک، بڑا سانحہ بروقت کارروائی سے ٹل گیا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ کے نواحی گاؤں جام کے چیمہ میں ایک ایل پی جی ٹینکر سے اچانک گیس لیک ہونے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ضلعی انتظامیہ کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ ٹینکر میں 35 ٹن ایل پی جی موجود تھی اور سیفٹی والو کو نقصان پہنچنے کے باعث مسلسل چھ گھنٹے تک گیس کا اخراج ہوتا رہا۔

    ٹینکر کراچی سے ورسالکے (تحصیل سمبڑیال) کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے باعث یہ موٹر وے سے اتر کر چھوٹی سڑکوں پر آیا، جہاں ایک پل سے ٹکرا کر اس کا سیفٹی والو خراب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے فوری طور پر محکمہ شہری دفاع کے ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد پرویز کی سربراہی میں ٹیم روانہ کی اور خود بھی موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کی۔

    ضلعی انتظامیہ نے فوری ایس او پیز کے تحت ٹینکر کو آبادی سے دور منتقل کیا جبکہ ریسکیو 1122 کا فائر فائٹنگ یونٹ حفاظتی اقدامات کے تحت جائے وقوعہ پر تعینات رہا۔ بعد ازاں ٹینکر کے سیفٹی والو کی مرمت کروائی گئی اور ڈرائیور کے خلاف ایل پی جی کی غیر قانونی نقل و حمل اور غفلت برتنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ آفیسر شہری دفاع شاہد پرویز کے مطابق، ابتدائی معائنے میں پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ٹینکر نہ صرف مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سفر کر رہا تھا بلکہ اس میں موجود گیس بھی بادی النظر میں سمگل شدہ اور ناقص تھی۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت اور مربوط کارروائی پر شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے بچنے پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

  • جامپور:بااثر زمیندار نے کسان کی فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

    جامپور:بااثر زمیندار نے کسان کی فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

    کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی(تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)راجن پور کی تحصیل جامپور میں بااثر زمیندار کی غریب کسان پر زمین تنگ، فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

    تفصیلات کے مطابق راجن پور کی تحصیل جام پور کے نواحی علاقے موضع کوٹ جانو بستی قریشی میں بااثر زمیندار علی ظفر وٹو نے مبینہ طور پر غریب کسان جاوید احمد قریشی کی گندم کی تیار فصل زبردستی کمبائن مشین سے کاٹ کر اٹھا لی۔ متاثرہ کسان کا الزام ہے کہ زمیندار نے سیاسی پشت پناہی اور پولیس کو بھاری رشوت دے کر اشتہاری افراد کے ہمراہ مسلح ہو کر گزشتہ رات اس کے دو قلے رقبے پر قبضہ کیا اور فصل لوٹ لی۔

    جاوید قریشی کا کہنا ہے کہ اس نے علی ظفر وٹو کے رشتہ دار سے قانونی طریقے سے زمین خریدی، جس پر زمیندار رنجش رکھتا ہے۔ 15 پر متعدد کالز کے باوجود پولیس حرکت میں نہ آئی بلکہ الٹا اس کے کزن کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا گیا اور دونوں پر تشدد کیا گیا تاکہ وہ زمین فروخت کرنے پر مجبور ہوں۔

    متاثرہ کسان نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر، آر پی او اور ڈی پی او راجن پور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر شنوائی نہ ہوئی تو وہ اپنے اہل خانہ سمیت وزیر ہاؤس کے سامنے خودسوزی پر مجبور ہوگا۔

  • موٹروے پر اجتماعی زیادتی ،مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھوں ہلاک

    موٹروے پر اجتماعی زیادتی ،مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھوں ہلاک

    فیصل آباد میں موٹر وے پر پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے لرزہ خیز واقعے میں اہم پیش رفت میں مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک ہفتے کے اندر مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کا سراغ لگا لیا تھا، تاہم آج مرکزی ملزم کی ہلاکت کے بعد کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے اُسے چھڑوانے کی غرض سے پولیس وین پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں مرکزی ملزم مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو ہفتے قبل پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں تھانہ ساندل بار کی حدود میں واقع موٹر وے پل 62 ج ب چنن کے قریب دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں دورانِ ڈکیتی تین مسلح ملزموں نے ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عدنان نامی شہری اپنی اہلیہ کو زرعی یونیورسٹی ہاسٹل جھنگ روڈ سے چک 62 ج ب چنن لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک لیا، لوٹ مار کے بعد شوہر کو درخت سے باندھ دیا اور خاتون کو کماد (گنے) کے کھیت میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

    اختر مینگل کی بی این پی نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

  • ہسپتال میں زیر علاج،وینٹی لیٹر پر موجود ایئر ہوسٹس کی عزت لوٹ لی گئی

    ہسپتال میں زیر علاج،وینٹی لیٹر پر موجود ایئر ہوسٹس کی عزت لوٹ لی گئی

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی.

    گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ایک ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے وینٹی لیٹر پر ہونے کے دوران اسپتال کے عملے کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ واقعہ 6 اپریل کو پیش آیا، جب وہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کے مطابق، یہ معاملہ 13 اپریل کو اس وقت منظر عام پر آیا جب متاثرہ خاتون نے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو اس افسوسناک واقعے سے آگاہ کیا۔ شوہر نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 112 پر اطلاع دی، جس کے بعد قانونی مشاورت کے ساتھ متعلقہ تھانے میں شکایت درج کروائی گئی۔پولیس میں درج شکایت کے مطابق، 46 سالہ متاثرہ خاتون اپنی کمپنی کی جانب سے تربیت کے سلسلے میں گڑگاؤں آئی ہوئی تھیں اور ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھیں۔ دوران قیام، ایک ڈوبنے کے واقعے کے باعث ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں فوری طور پر ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔بعد ازاں، 5 اپریل کو ان کے شوہر نے انہیں گڑگاؤں کے ایک دوسرے اسپتال میں منتقل کیا، جہاں وہ 13 اپریل تک زیر علاج رہیں۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ 6 اپریل کو جب وہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور بولنے کی حالت میں نہیں تھیں، تب اسپتال کے کچھ عملے نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھیں، اور آس پاس دو نرسیں بھی موجود تھیں۔

    پولیس کے ترجمان سندیپ کمار کے مطابق، متاثرہ کی شکایت پر صدر پولیس اسٹیشن گڑگاؤں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ٹیم نے فوری طور پر اسپتال پہنچ کر ڈیوٹی چارٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ ملزم کی شناخت ممکن ہو سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ، "پولیس ٹیم نے معاملے کی مزید کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے بیانات مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کر لیے ہیں۔ جلد ہی ملزم کی شناخت کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔”

    اسپتال کی انتظامیہ نے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ اسپتال کے سیکیورٹی عملے کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

    یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف انسانی ہمدردی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ طبی اداروں میں مریضوں کے تحفظ پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ متاثرہ خاتون اور ان کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے فوری اور شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔

  • اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    اندھے قتل میں ملوث حقیقی بیٹا، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست گرفتار

    کراچی پولیس نے والد کے اندھے قتل میں اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا.گرفتار بیٹے نے کرائے کے قاتلوں کو والد کے قتل کی 3 لاکھ روپے کی سپاری دی تھی اور 50 ہزار روپے کی رقم پیشگی دی تھی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کے زمان ٹاون پولیس اسٹیشن نے ہیومن انٹیلیجنس اور تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے محمد متین خان نامی شہری کے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے دانش، بہو طوبی زوجہ دانش، اور بیٹے کی خاتون دوست ایمن دختر جمیل احمد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ایس ایچ او زمان ٹان انسپکٹر غلام نبی آفریدی کے مطابق 18 فروری کو زمان ٹان تھانے کے علاقے کورنگی نمبر 6، سیکٹر 51-سی میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 61 سالہ سید محمد متین خان ولد سید محمد رحیم الہی کو قتل اور اس کے داماد کامران کو زخمی کردیا تھا۔

    مقتول کے قتل کا مقدمہ داماد محمد کامران کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔زمان ٹان پولیس نے واقعے کے تقریبا دو ماہ بعد مقتول سید محمد متین خان کے اندھے قتل میں ملوث اس کے حقیقی بیٹے، بہو اور بیٹے کی خاتون دوست کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول سید محمد متین خان علاقے میں کیبل کا کاروبار کرتا تھا، اور مقتول نے کاروبار میں ہیر پھیر کرنے پر اپنے بیٹے دانش کو کاروبار سے الگ کردیا تھا اور اسے گھر سے بھی نکال دیا تھا، تاہم رشتہ داروں کے کہنے پر اسے دوبارہ گھر میں رکھا گیا لیکن کاروبار میں شامل نہیں کیا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کا بیٹا اپنی خاتون دوست کے لیے پیسے چوری کیا کرتا تھا، اور قتل سے تقریبا دو ماہ قبل بھی والد متین نے بیٹے دانش کو ڈانٹا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزم دانش نے والد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور کرائے کے قاتلوں سے رابطہ کیا۔ تین لاکھ روپے میں قتل کی سپاری طے ہوئی، جس میں پچاس ہزار روپے کی پیشگی رقم خاتون دوست ایمن سے لے کر ادا کی گئی، جبکہ باقی رقم والد کے قتل کے بعد ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعے کے دن ملزم نے بیوی سے معلومات حاصل کیں کہ والد گھر سے نکلے یا نہیں، بیوی نے مقتول کے گھر سے نکلنے کی اطلاع دی۔ ملزم کی بیوی اور خاتون دوست کو علم تھا کہ دانش اپنے والد کو قتل کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، مگر دونوں نے یہ بات پولیس یا مقتول کے دیگر اہلخانہ سے چھپائی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ کرائے کے قاتل شریف خان اور سیال خان واقعے کے بعد بنوں فرار ہوگئے تھے، اور اب معلوم ہوا ہے کہ ایک ملزم شریف کسی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی موت مر چکا ہے، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    سندھ حکومت کا تکراری تونسہ کینال کھولنے پر ارسا سے شدید احتجاج

    ٹیم میں شامل نہ کرنے پر’عمر اکمل پی سی بی پر پھٹ پڑے

    مصطفی عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف مزید اہم انکشافات

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

  • راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    راولپنڈی ، ہمسائےکی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

    پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ہمسائےنے 13 سالہ یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان میں درج کروائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق بچی کی والدہ نے بتایا کہ گھروں میں کام کاج کرکے گزر اوقات چلاتی ہوں۔13 اپریل کو 13 سالہ بیٹی گھر پر تھی۔ محلے دار ہارون کی چھوٹی بہن ہمارے گھر آئی اور میری بیٹی کو کھیلنے کے لیے اپنے گھر لے گئی۔ ہارون کی بہن رات 8 بجے میری بیٹی کو گھر چھوڑنے آئی اور بتایا کہ اس کو بخار ہوگیا ہے۔

    مدعیہ کے مطابق بیٹی کو کمرے میں لٹا دیا اور خود بھی سوگئی اور اگلی صبع کام پر چلی گی۔ واپس آئی تو بیٹی سے طبیعت کا پوچھا تو اس نے رونا شروع کردیا۔ بیٹی نے بتایاکہ گزشتہ روز ہارون نے اپنے گھر میں کوئی نشہ اورچیزدے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بیٹی کے بتانے پراس کو اسپتال لے گی اور میڈیکل کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

    سندھ ،ناقص کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منسوخ کرنے کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے