Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • کراچی ،ٹریفک حادثات  رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    کراچی میں ایک روز میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، تین شہری ہیوی ٹریفک کی زد میں آئے جبکہ دو افراد کو گاڑیوں نے ٹکرماری۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہونے والے پانچوں ہیوی ٹریفک حادثات کے ذمہ دار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوبے میں کامیاب ہوگئے۔ بلدیہ ٹان میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری جاں بحق ہوا۔ ناگن چورنگی پربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کے علاوہ ناردرن بائی پاس پر ٹریلر الٹنے سے ڈرائیور جان سے گیا، سپرہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ لیاقت آباد میں بھی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوا۔

    دوسری جانب رواں سال سال 2025کے ابتدائی تقریبا 4 ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 288جبکہ 3794 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مرنے والوں میں 223مرد، 27خواتین ، 38بچے اور بچیاں شامل ہیں جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔اسی طرح ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

    کراچی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، 172 ڈرائیور گرفتار

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

    کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

  • شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

    شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایت پر بہترین پولیس پکٹنگ اور گشت کے ذریعے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی ایک کوشش کو بروقت ناکام بنا دیا۔

    تھانہ بی سیکشن کے ایس ایچ او محمد قابل بھیو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکہ بندی کے دوران محمد پور کے قریب سے تعلقہ جمرود ضلع خیبر ایجنسی خیبر پختونخوا کے رہائشی سید جمال ولد فقیر شاہ کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔

    تحقیقات کے مطابق سید جمال ایک نسوانی آواز کے ذریعے ایک خاتون سے شادی کرنے کے لیے کچے کے علاقے میں جا رہے تھے جہاں انہیں اغوا کیا جانا تھا۔ سید جمال نے پولیس کو بتایا کہ انہیں کچھ دنوں سے نامعلوم موبائل فون نمبروں سے لڑکی کی کالیں آ رہی تھیں اور وہ ان سے شادی کرنے کا کہہ رہی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی دوستی ہو گئی تھی۔ آج وہ اسی سلسلے میں شادی کے لیے جا رہے تھے۔

    سید جمال شاہ نے ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور ان کی ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اغوا ہونے سے بچا لیا۔

    ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن محمد قابل بھیو اور ان کی ٹیم کو شاباشی کا پیغام بھیجا ہے۔

  • کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی میں فائرنگ سے دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا.

    نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

    اب شناختی کارڈ نمبر ہی ان کا میڈیکل ریکارڈ نمبر ہوگا،مصطفیٰ کمال

    بارشوں اور برف پگھلنے سے پانی کی صورتحال میں بہتری آ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

    انخلاء میں تیزی، مزید 4 ہزار سےزائد افغان شہری چلےگئے

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کا کراچی کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

  • تنگوانی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، 10 سالہ کزن زخمی

    تنگوانی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، 10 سالہ کزن زخمی

    تنگوانی (باغی ٹی وی، نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کے نواحی گاؤں الف خان بجارانی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کی 10 سالہ کزن شدید زخمی ہو گئی۔ واقعہ ڈیرہ سر کی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق، حملہ آوروں نے عبدالواحد چاچڑ کے گھر کو نشانہ بنایا اور جدید اسلحے سے فائرنگ کی، جس میں عبدالواحد کی بیٹی عزت خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی کمسن کزن ثمینہ بنت محبوب چاچڑ شدید زخمی ہوئی۔ زخمی بچی اور مقتولہ کی لاش کو فوری طور پر کندکوٹ سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    واقعے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا طاری ہے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • اوچ شریف میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، ایک ہی رات دو گھروں کو نشانہ

    اوچ شریف میں چوری کی بڑھتی وارداتیں، ایک ہی رات دو گھروں کو نشانہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )اوچ شریف اور مضافاتی علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ شب ایک ہی رات میں دو الگ الگ مقامات پر چوروں نے وارداتیں کر کے نہ صرف قیمتی سامان چوری کیا بلکہ علاقہ مکینوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پہلی واردات چک مانک کے رہائشی عرفان حیدر ولد خلیل احمد کے بند گھر میں ہوئی، جو کچھ عرصہ قبل محلہ جگ پورہ منتقل ہو چکے تھے۔ صبح جب وہ واپس اپنے آبائی گھر پہنچے تو دروازے کھلے اور اندر سامان بکھرا ہوا پایا۔ تلاشی کے دوران معلوم ہوا کہ چور ایک چھت والا پنکھا اور دو عدد چارپائیاں لے اڑے۔ عرفان حیدر کے مطابق تین نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

    دوسری واردات موضع حیدرپورہ میں محمد قربان ولد حضور بخش کے گھر پر ہوئی، جہاں چور ایک مہنگی جانوروں کو پانی پلانے والی مشین (موازنہ) چرا کر لے گئے۔ واردات اُس وقت ہوئی جب محمد قربان اپنے مویشیوں کے باڑے کے قریب سوئے ہوئے تھے۔ صبح کے وقت چوری کا انکشاف ہوا تو گواہان محمد نادر اور محمد جاوید کو طلب کیا گیا، جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ چور دیوار پھلانگ کر باڑے میں داخل ہوئے اور نشانات سڑک تک پائے گئے جہاں سے وہ غائب ہو گئے۔پولیس نے دونوں واقعات میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    دوسری جانب شہریوں نے بڑھتی ہوئی چوریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اوچ شریف اور گردونواح کے علاقے جرائم پیشہ افراد کا مرکز بن سکتے ہیں۔

  • اوچ شریف:خیرپور اڈا پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

    اوچ شریف:خیرپور اڈا پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، پولیس اہلکار زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)بہاولپور کی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے علاقے خیرپور اڈا پر ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ ڈاکو ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار ڈکیتی کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر خیرپور اڈا پہنچے تو وہاں موجود ڈاکوؤں نے ان پر فائر کھول دیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی ڈکیتی میں ملوث شخص کو لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اس فائرنگ کے تبادلے میں ایک گولی ایک پولیس اہلکار کے پاؤں پر بھی لگی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تاہم، پولیس پہلے ہی متوفی کی لاش کو منتقل کر رہی تھی۔ ریسکیو عملے نے فوری طور پر زخمی پولیس اہلکار محمد امین ولد محمد لقمان عمر 44 سال ساکن انیتی خیرپور ٹامیوالی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خیرپور ٹامیوالی منتقل کر دیا۔ زخمی پولیس اہلکار کے دائیں پاؤں پر گولی لگی ہے۔

    ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

  • احمد پور شرقیہ: آتشزدگی سے دو ایکڑ گندم خاکستر

    احمد پور شرقیہ: آتشزدگی سے دو ایکڑ گندم خاکستر

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے مہراب والا میں ہفتے کے روز ایک افسوسناک آتشزدگی کے واقعے میں دو ایکڑ پر محیط گندم کا ذخیرہ مکمل طور پر جل گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ اچانک لگی اور تیزی سے پورے ذخیرے میں پھیل گئی۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ اگرچہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں کسان کی قیمتی فصل کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا، تاہم یہ اطمینان بخش بات ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہیں اور اس سلسلے میں ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ آگ کی شدت کے باوجود ریسکیو ٹیم کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث قریبی کھڑی دیگر فصلوں کو محفوظ بنا لیا گیا۔

    مقامی کسانوں اور زمینداروں نے ریسکیو ٹیموں کے فوری ردعمل اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

  • سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

    سیالکوٹ: پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض )تھانہ کینٹ کے علاقے پلی تو خانہ میں گیس لیکج کے باعث ایک زوردار دھماکہ پیش آیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ باغی ٹی وی نے اس دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔

    صبح کے وقت سیالکوٹ کے علاقے پلی توپ خانہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ متعلقہ دکانداروں کا ابتدائی طور پر کہنا ہے کہ یہ دھماکہ گیس لیکج کے باعث رونما ہوا۔

    دوسری جانب، اسی علاقے میں ایک اور واقعے میں زوردار دھماکہ خیز مواد سے نالے پر لگائی گئی کئی ٹن وزنی سلیب ریزہ ریزہ ہو گئی۔ اس دھماکے کی آواز بھی دور دراز علاقوں تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں تقریباً 50 سے 60 فٹ لمبائی اور تقریباً 10 فٹ چوڑائی والی کئی ٹن وزنی سلیب مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اب یہ سوالات جنم لے رہے ہیں کہ آیا یہ واقعہ بھی گیس لیکج کا نتیجہ تھا یا پھر معاملہ کچھ اور ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت عام ہے اور متعلقہ تھانہ کی پولیس کی جانب سے علاقے میں گشت نہ ہونے کے باعث مشکوک افراد راتوں کو دندناتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، سیالکوٹ تھانہ کینٹ کے علاقے میں ایک گندے نالے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 10 فٹ چوڑے اور تقریباً 50 سے 60 فٹ لمبے نالے پر نصب کئی ٹن وزنی سلیب ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی۔ اگرچہ 5 سے 6 افراد نے اس دھماکے کو گیس لیکج کا نتیجہ قرار دیا ہے، تاہم درجنوں دیگر افراد اس رائے سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گندے نالے کی لمبائی کئی سو میٹر ہے اور اگر گیس لیک ہوتی تو وہ نالے کے ساتھ ساتھ خارج ہو جاتی، کیونکہ نالہ خشک نہیں رہتا بلکہ ہر وقت گندے پانی سے بھرا رہتا ہے۔ اس لیے گیس لیکج سے اتنے بڑے دھماکے کا ہونا ممکن نہیں لگتا۔ ان کا قوی یقین ہے کہ یہ دھماکہ کسی دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے، جس کی وجہ سے کئی ٹن وزنی سلیب دور تک ریزہ ریزہ ہو گئی۔

    علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے اکثر رات کے وقت علاقے میں مشکوک افراد کو گھومتے پھرتے دیکھا ہے لیکن علاقے میں متعلقہ پولیس کا گشت نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو تقریباً 6 سے 7 ماہ قبل تھانہ کوٹلی لوہاراں کے گاؤں پڑوپی آرائیاں میں پیش آنے والے ایک ایسے ہی دھماکے سے جوڑا، جس میں ایک انجن کا کمرہ اینٹوں اور چھت سمیت تقریباً 70 فٹ تک بکھر گیا تھا، لیکن اس دھماکے کی وجہ بھی تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں اور صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • 25 سالہ نوجوان کو اسکی 17 سالہ بیوی نے اپنے عاشق سے قتل کروا دیا

    25 سالہ نوجوان کو اسکی 17 سالہ بیوی نے اپنے عاشق سے قتل کروا دیا

    مدھیہ پردیش کے برہان پور میں 25 سالہ شخص کو مبینہ طور پر اس کی 17 سالہ بیوی اور اس کے عاشق کے دوستوں نے شراب کی بوتل مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے جمعرات کو اس بات کی اطلاع دی۔

    متاثرہ شخص، گولڈن پانڈے عرف راہل، کو ملزمان نے انڈور-اچھاپور ہائی وے پر آئی ٹی آئی کالج کے قریب 36 مرتبہ شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتل سے مارا۔ چاروں ملزمان ،نوعمر لڑکی، اس کا عاشق اور اس کے دو دوست جن میں سے ایک نابالغ بھی ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔برہان پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) دیوندرا پٹیل کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہ جوڑا، جو چار ماہ پہلے شادی کے بندھن میں بندھا تھا، خریداری اور کھانا کھانے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہا تھا۔”واپسی کے دوران لڑکی نے یہ بہانہ بنایا کہ اس کے چپل گر گئے ہیں اور اس نے اپنے شوہر سے موٹر سائیکل روکنے کو کہا۔ جیسے ہی راہل نے موٹر سائیکل روکا، لڑکی کے عاشق یوراج کے دو دوستوں نے اسے گھیر لیا۔ تینوں ملزمان نے راہل کو کھینچ کر ٹوٹے ہوئے بیئر کی بوتل سے 36 مرتبہ مارا۔ راہل موقع پر ہی دم توڑ گیا،” اس کے بعد ملزمان نے لاش کو قریبی کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے،”

    پولیس نے بتایا کہ لاش اتوار (13 اپریل) کو ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ راہل کے خاندان نے اس کی شناخت کی اور کہا کہ وہ آخری بار اپنی بیوی کے ساتھ نظر آئے تھے جب وہ دونوں گھر سے باہر گئے تھے۔پولیس کو اس وقت شک ہوا جب نوعمر لڑکی غائب پائی گئی۔ مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور بالغ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ نابالغ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ایس پی پٹیل نے کہا کہ ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ یوراج کے دو دوست، جن میں سے ایک لالیت پٹیل تھا، جرم کے بعد سب سے پہلے اٹارسی اور پھر اُجین فرار ہو گئے۔چاروں ملزمان پر قتل، قتل کی سازش اور شواہد چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

  • یوٹیوبر کے گھر گرینیڈ پھینکنے کی تربیت دینے والا بھارتی فوج کا اہلکار گرفتار

    یوٹیوبر کے گھر گرینیڈ پھینکنے کی تربیت دینے والا بھارتی فوج کا اہلکار گرفتار

    جموں و کشمیر میں تعینات ایک فوجی اہلکار کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ جالندھر کے ایک یوٹیوبر کے گھر پر گرینیڈ پھینکنے والے شخص کو آن لائن تربیت فراہم کی تھی۔ پولیس نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔

    جالندھر کی عدالت نے فوجی اہلکار سکھچارن سنگھ کو پانچ دن کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 15 اور 16 مارچ کی درمیانی رات کو ہاردک کمبو ج نامی ملزم نے جالندھر کے معروف یوٹیوبر روزر سندھو کے گھر پر ایک دستی بم پھینکا، تاہم خوش قسمتی سے بم پھٹ نہیں سکا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سکھچارن سنگھ نے کمبو ج کو یوٹیوبر کے گھر پر گرینیڈ پھینکنے کے طریقے پر آن لائن تربیت فراہم کی تھی۔پولیس کے مطابق، سکھچارن سنگھ کا کمبو ج سے رابطہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے ہوا تھا۔سکھچارن سنگھ کا تعلق پنجاب کے ضلع سے ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور عدالت سے گرفتاری کے وارنٹ حاصل کیے گئے۔ پولیس نے فوجی حکام کو سنگھ کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ اب تک اس کیس میں کل نو افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں ہاردک کمبو ج بھی شامل ہے۔

    گزشتہ چار سے پانچ ماہ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکے ہوئے ہیں، جن میں امرتسر اور گرداسپور میں پولیس چوکیاں نشانہ بنی ہیں۔ اسی ماہ، امرتسر میں ایک مندر کے باہر دھماکہ ہوا تھا۔ 8 اپریل کو جالندھر میں بی جے پی کے رہنما منورنجن کلیہ کے گھر کے باہر بھی ایک گرینیڈ دھماکہ ہوا، مگر اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پنجاب میں دہشت گردانہ حملے اور گینگ وار کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، جن کی روک تھام کے لیے پولیس اور دیگر حکام کی طرف سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔