Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقہ میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن،،

    گجرات پولیس کا سرائے عالمگیر کے علاقہ میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑا آپریشن،،

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)دہشت گردی،قتل، اغواء، اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتار
    مجرمان اشتہاری سرائے عالمگیر کے علاقہ بیلہ اور رکھ پبی سرکار میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے تھے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی سرکار اور بیلہ میں اشتہاریوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ جس میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل،ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردی،قتل، اغواء اور اقدام قتل،ڈکیتی اور پولیس مقابلے جیسے 29مقدمات میں مطلوب 4ہائی پروفائل مجرم اشتہاری گرفتارکرلئے۔مجرمان اشتہاریوں کا تعلق بدنام زمانہ فیقا گروپ سے ہے، جن میں یاسر عرف پہاڑ ولد گلزار احمد سکنہ کھوہار،نبیل عرف نوشی ولد نعیم سکنہ کھوکھرہ، ثقلین عرف موٹو ولد ملازم حسین سکنہ ڈھوری، قمر عباس ولد اصغر سکنہ جنڈ شریف شامل ہیں۔ جن کے خلاف تھانہ صدر سرائے عالمگیر،ڈنگہ اور گلیانہ میں سنگین نوعیت کے 29مختلف مقدمات درج ہیں۔بدنام زمانہ فیقا گروپ کے مجرمان اشتہاریوں نے علاقہ کا امن و امان تباہ کررکھا تھا اور ان کی گرفتار ی پولیس کے لئے چیلنج بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او توصیف حیدرنے رکھ پبی سرکار اور بیلہ کے علاقہ میں خطرناک اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کا ٹاسک ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال اور ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس اور سب انسپکٹر شبیر احمد کو دیا۔جنہوں نے محکمانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے علاقہ میں دہشت اور خوف و ہراس کی علامت بنے ہوئے چاروں اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ جن کی گرفتاری سے علاقہ میں امن و امان کی حقیقی فضا ء قائم ہوگی اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

  • فرعونیت ماند پڑ گئی ، بچوں کوندی نالوں،ویرانوں اورکوڑے  کرکٹ کے ڈھیرپرپھینکا جانے لگا

    فرعونیت ماند پڑ گئی ، بچوں کوندی نالوں،ویرانوں اورکوڑے کرکٹ کے ڈھیرپرپھینکا جانے لگا

    فیصل آباد:فرعونیت ماند پڑ گئی ، بچوں کوندی نالوں،ویرانوں اورکوڑے کرکٹ کے ڈھیرپرپھینکا جانے لگا،اطلاعات کےمطابق سمندری روڈ ڈی ٹائپ ایریا علامہ اقبال کالونی کے سامنے نہر سے نومولود بچے کی لاش برامد کرکے اسے لاوارث کرکے دفنا دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق یہ واقعہ سمندری کے قریب پیش آیا جہاں ڈی ٹائپ ایریا علامہ اقبال کالونی کے سامنے نہرمیں کسی مچھلی پکڑنے والے نے نہر میں مچھلیوں کا جال لگایا ہوا تھا جس کی وجہ سے لاش جال میں پھنس گئی.. ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش نہر سے نکال کر متعلقہ پولیس کے حوالے کر دی.

    یاد رہےکہ روزانہ درجنوں واقعات سامنے آرہے ہیں جن میں‌ یہ بتایا جاتا ہےکہ کسی ندی نالے میں نومولود بچے یا بچی کی لاش ملی ہے ، یہ بھی خبریں آرہی ہیں‌کہ پولیس نے کوڑے کرکٹ کے ڈھیرسے کسی نومولود کی لاش پکڑی ہے ، یہ پھر یہ خبر سنی جاتی ہے کہ ویرانے میں کوئی شاپر،بیگ یا بوری میں کسی نومولود بچے کی لاش پھینک کرچلا گیا ہے

    یہ بھی یاد رہے کہ فرعون پرتو الزام تھا کہ وہ زندہ بچوں کومارتا تھا لیکن ہمارے معاشرے میں بچوں کو نہیں بلکہ بچیوں کوبھی مارا جاتا ہے ، گناہ چھپانے کےلیے ایک طرف فرعون سے بڑھ کرمظالم کیئے جاتے ہیں تو دوسری طرف عرب کے جاہلی دور میں زندہ درگورکرنے کے جرم کو بھی ہمارا معاشرہ پیچھے چھوڑگیا ہے اورروزانہ ایک دو چارنہیں بلکہ درجنوں کی تعداد میں نومولود بچوں کوزندہ درگورکیا جاتا ہے

  • اسلام آباد کے بعد راولپنڈی پولیس حرکت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں

    اسلام آباد کے بعد راولپنڈی پولیس حرکت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں

    راولپنڈی: اسلام آباد کے بعد راولپنڈی کی پولیس حرکت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ،اطلاعات کےمطابق گوجر خان پولیس کا ایس ڈی پی او گوجر خانASPمحمد وقاص خان کی نگرانی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں بڑے پیمانے پرکامیابی ملی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق راولپندی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات سپلائر منصور احمد اور محمد جمیل کوگرفتارکرکے ان پرمقدمہ درج کردیا ہے،اطلاعات کےمطابق ایس ایچ او گوجرخان عمران عباس نے ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف کاروائی کی،دوران چیکنگ کار سے کروڑوں روپے مالیت کی 14 کلو افیون اور 7 کلو چرس برآمدکرلی ہے

    ذرائع کےمطابق ایس ایچ اوگوجرخان عمران عباس کہتے ہیں کہ ملزمان نے منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنا تھی، ادھر مجرموں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسی پی او محمد احسن یونس کی ایس ایچ او گوجر خان اور ٹیم کو شاباش دی ہے اورکریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے

  • امام مسجد کی بیوی کے ساتھ ملکر امام کو قتل کرنیوالا ملزم 13 سال بعد گرفتار

    امام مسجد کی بیوی کے ساتھ ملکر امام کو قتل کرنیوالا ملزم 13 سال بعد گرفتار

    امام مسجد کی بیوی کے ساتھ ملکر امام کو قتل کرنیوالا ملزم 13 سال بعد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 13 سال قبل امام مسجد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا، انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے کاروائی کی اور 13سال قبل امام مسجد کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم غفور احمد کو گرفتار کر لیا.

    پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم غفور احمد نے امام مسجد محمد یار کو اس کی بیوی کے ساتھ مل کرکلہاڑی سے قتل کر دیا تھا۔ اشتہاری ملزم غفور احمد کے مقتول امام مسجد محمد یار کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ گرفتاراشتہاری ملزم غفور احمدسال 2007 سے بہاولنگر پولیس کو مطلوب تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہار ی ملزم غفور احمد کو گرفتارکیا۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے کاروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے3ملزما ن گرفتار کر لئے،گرفتار ملزما ن میں گروہ کا سرغنہ واحد علی اور اس کے 2ساتھی شاہد اور نعمان شامل ہیں،ملزمان نے گجر پورہ میں دوران واردات مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی، 9موبائل فونزاورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتارکیا۔ایس پی سول لائنز انویسٹی گیشن اسد الرحمن کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے.

  • ساہیوال ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، لوگ پریشان

    ساہیوال ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، لوگ پریشان

    ساہیوال :ساہیوال ، ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، لوگ پریشان ،اطلاعات کےمطبق ساہیوال تھانہ فتح شیر کی حدودبلال کالونی میں معروف تاجر ارشد عظیم کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو طلائی زیورات اور پنتالیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے

    ساہیوال سٹی سرکل میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا اجیرن کردیا تھانہ فتح شیر کی حدود میں دن دیہاڑے معروف تاجر ارشد عظیم کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا جس میں 7 مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 15 تولے طلائی زیورات اور 45 لاکھ روپے نقدی لوٹ لیے۔ شہر بھر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔

    علاوہ ازیں تھانہ فتح شیر کی حدود میں ہی فتح شیر مارکیٹ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔واضح رہے کہ اسی تھانے کی حدود میں یہ ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والی ڈکیتی کی دسویں واردات ہے،جبکہ تھانے کی حدود بمشکل چند کلومیٹر پر ہی محیط ہوگی

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او کیپٹن ر محمد علی ضیا نے وارداتوں کا سراغ لگانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جو تمام تر جدید وسائل استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے اور عنقریب ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے

  • گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی

    گیس سلنڈرکادھماکہ،دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی

    پشاور۔ پشاورکے علاقہ یکہ توت میں گھر کے کمرے میں گیس سلینڈر دھماکے میں دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوگئی دھماکے کے بعد گھرمیں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد ریسکیو1122نے پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔اس دھماکے کے آوازدوردورتک سنائی دی ، ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں کوہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے،

    تفصیلات کے مطابق یکہ توت چن آغا بادشاہ کے قریب حسیب جان نامی شخص کے گھرکے ایک کمرے میں گیس سلنڈرکادھماکہ ہوا جسکے بعد مکان میں آگ لگ گئی واقعے کی فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ایمبولںینس اور فائر ویکل موقع پر پہنچ گئی

    ریسکیوحکام کےمطابق اس حادثے میں دوبچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوئی ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ خاتون کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ مختصرجدوجہد کے بعدفائر فائٹرز نے گھر میں لگی آگ پر بھی قابو پالیازخمیوں میں مسماة(م)عمر28سال ،سات سالہ بچی مسماة ز اورپانچ سالہ مسماة ح شامل ہیں۔

  • گجرات تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، دم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے وال جعلی پیر گرفتار کر لیا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) تھانہ لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، دم کر نے کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے وال جعلی پیر گرفتار کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ لارہ اڈہ کے علاقہ شادیوال روڈ پر راشد جاوید ولد محمد طفیل نامی جعلی پیر سادہ لوح لوگوں کو دم کرنے کے بہانے رقم بٹور رہا ہے۔جس پر ایس ایچ او لاری اڈہ فراز احمد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور ریڈ کر کے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔ دوران انویسٹی گیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچاہ کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہا تھا۔
    اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ جعلی پیر ایمان اور مال دونوں کے لئے خطرہ ہیں۔اگر کسی بھی علاقہ میں ایسے جعلی پیر موجود ہیں اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سادہ لوح لوگوں کو ان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • شیخوپورہ مریدکے روڈ پر حادثہ، ایک شخص زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) دھیر دا موڑ گوجرانوالہ روڑ پر تیز رفتار رکشہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا –

    حادثے میں 1 خاتون ہلاک سمیت 1 شخص زخمی ہو گیا- بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے زخمی مریض اور جاں بحق خاتون کج نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • دو شادیاں کر کے ملزم نے دوسری بیوی کے ساتھ کونسا کیا "گھناؤنا” کام

    دو شادیاں کر کے ملزم نے دوسری بیوی کے ساتھ کونسا کیا "گھناؤنا” کام

    دو شادیاں کر کے ملزم نے دوسری بیوی کے ساتھ کونسا کیا "گھناؤنا” کام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دو شادیاں کرنے کے بعد گھریلو جھگڑے، شوہر نے ایک بیوی کو گولی مار دی، واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر ٹیپو سلطان نے فائرنگ کر کے دوسری بیوی کو زخمی کر دیا، زخمی بیوی کی شناخت ثمینہ کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیپو سلطان نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں، پہلی بیوی پشاور جب کہ دوسری لاہور میں رہایش پذیر ہے، ملزم نے رات گئے کسی تنازعہ پر دوسری بیوی ثمینہ کو فائرنگ کر کے زخمی کیا، اور اس کے بعد خود ہی 15 پر کال کر کے اطلاع دی اور فرار ہو گیا۔

    فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان رات کو جھگڑا ہو گیا، بات بڑھ گئی تو شوہر ٹیپو سلطان نے پستول نکال کر اس پر فائر کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • گجرات پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری

    گجرات پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدرکی زیر قیادت پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری
    تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے انٹر پول کے ذریعہ مجرم اشتہاری طارق محمود ولد غلام رسول قوم گجر سکنہ روہیلہ کو مقدمہ نمبر 46 مورخہ 19-03-2018جرم 302/34ت پ میں گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری نے سال 2018 میں یاسر اقبال کو بذریعہ پسٹل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔