Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس

    گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس

    لاہور: گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد،خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کے مطابق کوٹ لکھپت کےعلاقے میں گاڑی سے نوجوان کی لاش برآمد، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس کے مطابق عوامی کالونی میں گاڑی کھڑی ہونے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی جہاں سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، نوجوان کی شناخت شیراز کےنام سے ہوئی۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہےکہ شیراز ایک اچھے اخلاق کا مالک نوجوان تھا،

    اہلخانہ کے مطابق شیرازدوست کی شادی پرگیا تھا اورواپس نہ آیا، پولیس اورفرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

  • بنک فراڈ میں ملوث مینیجر فرار ہونے میں کامیاب

    بنک فراڈ میں ملوث مینیجر فرار ہونے میں کامیاب

     

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر سنہری چوک کے قریب واقع ایک نجی بنک میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا ہے جبکہ بنک کا مینجر مظفر بھٹی شہر میں ہونڈی کا کام کرنے والے ایک گروہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے بیرون ملک ٹرانسفر کر کے خود بھی بیرون ملک فرار ہوگیا ہے نجی بنک کی ہیڈ آفس سے آئی ہوئی انسپکشن اینڈ آڈٹ ٹیموں نے کروڑوں روپے سے محروم ہونے والے بنک کے اکاؤنٹ ہولڈروں کی درخواستیں وصول کرنے کے ساتھ ساتھ بنک کے کھاتوں کی انسپکشن و آڈٹ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے مجموعی طور پر کروڑوں روپے سے محروم ہونے والے بنک کے اکاؤنٹ ہولڈروں میں تاجر ٹھیکیدار ریٹائرڈ اور بیمار ملازم اور کئی بیوہ عورتوں کے علاوہ چھوٹی صنعتوں کے مالک اور شہر کی معروف کاروباری اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں شامل ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ پنشنر اللہ لوک اور پنجابی زبان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف شاعر مقصود ناصر چوہدری کے بیٹے عامر مقصود چوہدری کی حالت زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے کی بنا پر تشویشناک ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل ادویات دی جارہی ہیں فراڈ میں ملوث مینجر مظفر علی بھٹی قبل ازیں شیخوپورہ میں ایم سی بی کی مختلف برانچوں میں کام کرتا رہا ہے جس کے بعد وہ نجی بنک میں بطور مینجر تعینات ہوگیا باخبر ذرائع کے مطابق وہ بنک میں بڑی رقوم جمع کروانے کی خاطر آنے والے بڑے کھاتے داروں کو آؤ بھگت کے بہانے سے کیش کاؤنٹر پر جانے کی بجائے اپنے پاس کمرے میں لے جاتا اور وہیں رقم وصول کر کے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچانے کے بہانے خود ہی رسید کاٹ کر دے دیتا مگر وہ رقم اکاؤنٹ ہولڈر کے کھاتے میں جمع کروانے کی بجائے اپنے نام پر بنائے ہوئے کھاتوں میں جمع کر دیتا جس کا راز اس وقت کھلا جب ایک چھوٹی صنعت کے مالک نے اسے لیسکو کو ٹرانسفر کرنے کے لیے مبینہ طور پر سوا کروڑ روپے کی رقم دی جس کی رسید بنا کر اس نے جاری کر دی مگر یہ رقم لیسکو کے کھاتے میں نہ پہنچی تو لیسکو کا عملہ ریکوری کے لیے ڈیفالٹر کے ہاں پہنچ گیا معروف دانشور مقصود ناصر چوہدری نے بتایا کہ میں نے اپنا ایک ہی موروثی مکان فروخت کر کے 40 لاکھ روپے مظفر علی بھٹی کے ذریعے بنک میں جمع کروائے تھے جس کی میرے پاس موجود رسیدیں بنک کی انتظامیہ کو اپنی درخواست کے ساتھ دے دی ہیں اسی طرح ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ پنشنر اللہ لوک نے بھی اپنی رقم کی خردبرد کی تحریری درخواست بنک کی انسپکشن ٹیم کو دے دی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بنک کا مینجر مظفر علی بھٹی کافی عرصہ سے لوگوں کی رقوم غائب کر کے انہیں رقم جمع ہونے کی رسید جاری کر دیتا تھا جس پر وہ صرف اپنے دستخط کر کے بنک کی مہر لگا دیتا تھا اور وہ یہ رقم شہر میں ہونڈی کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کے ذریعے بیروم ملک ٹرانسفر کرتا رہا چند ماہ قبل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ میں وزٹ ویزہ پر گیا اور چند دن کے بعد واپس آگیا اور اب اس نے فراڈ ہونے سے قبل اپنی فیملی کو بیرون ملک پہنچا دیا اور خود بھی ان کے پاس پہنچ گیا ذرائع نے بتایا ہے کہ بنک کی موجودہ انتظامیہ نے تمام متاثرہ کھاتے داروں کو جاری ہونے والی رسیدیں اور ان کی درخواستیں جمع کرنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے جس پر بنک کی ریویو کمیٹی سماعت کر کے فیصلہ کرے گی

  • بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا

    فیصل آباد:بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں سخت گیر بھابھی نے اپنے ہی گھرمیں دہشتگردی کی واردات کرکے سب کو حیران کردیا ، اس واردات بھابھی نےاپنی دونندوں پرحملہ کردیا ایک کو قتل کردیا جبکہ دوسری شدید زخمی ہے

     

    میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آبادکےعلاقےداتاکالونی میں رضاآباد تھانےکی حدودمیں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے مبینہ طور پرتیزدھارآلےسےاپنی ایک نندکو قتل جبکہ دوسری کوزخمی کر دیا۔

    لندن برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، برطانوی شہری نکلا

    پولیس کےمطابق نجمہ بی بی وقوعہ پرہی دم توڑ گئی تھی جبکہ شبنم بی بی کوطبی امدادکے لئےہسپتا ل منتقل کردیا ہے جہاں نند کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اطلاع ملنےپرپولیس نےموقع پرپہنچ کرملزمہ کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کرلیاہے۔

    2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

  • ماڈل کریمنل کورٹ نے قتل کیس کا سنایا فیصلہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج شوکت جاوید خان نے سرگودھا روڈ کی آبادی جھامکے کے نوجوان تیمور احمد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث نوجوان مجرم آصف کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم نے رشتہ کے تنازعہ کی بناءپر دس اگست 2017ءکو فائرنگ کر کے نوجوان تیمور احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث ملزم کے بھائی کاشف علی اور ساتھی شہباز احمد کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

  • اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ نے کی کاروائی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اے سی شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کے 6بھٹہ خشت پر چھاپے مار کر ان کے عملہ کو حراست میں لے لیا ضلعی حکام کے مطابق اینٹیں تیار کرنے والے ان بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی پابندی کی خلاف ورزی کی جارہی تھی تمام بھٹوں سے ایک ایک مزدور کو حراست میں لیا گیا ہے

  • شیخوپورہ میں غیرقانونی پٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن کی بھرمار

    (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ضلع شیخوپورہ میں بیسیوں کی تعداد میں غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی کی دوکانیں چلنے کا انکشاف ہوا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے این او سی اور پرمٹ حاصل کیئے بغیر پٹرول پمپ سی این جی اسٹیشن چل سکتا ہے اور نہ ہی ایل پی جی گیس کی دوکان اور اس کی ری فلنگ کے پوائنٹس چل سکتے ہیں ضلع شیخوپورہ کی بڑی شاہرات سرگودھا روڈ جڑانوالہ روڈ فیصل آباد روڈ گوجرانوالہ روڈ جنڈیالہ روڈ اور جی ٹی روڈ پر سی این جی اسٹیشن پٹرول پمپس لگانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے صرف 80 کے لگ بھگ پرمٹ اور این او سی جاری کیئے ہیں مگر ان شاہرات پر چلنے والے پٹرول پمپوں سی این جی اسٹیشنوں اور ایل پی جی کے سیل پوائنٹس کی تعداد بہت زیادہ ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنوںاور پٹرول پمپس میں ایسے پٹرول پمپ بھی شامل ہیں جن کے لائسنس منسوخ ہوچکے ہیں اور ان کے پاس محکمہ ایکسپلوزو کا بھی پرمٹ اور این او سی نہ ہے دریں اثنا ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کی طرف سے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور سول ڈیفنس افسروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی پٹرول پمپوں سی این جی اسٹیشنوں ایل پی جی کی دوکانوں اور ری فلنگ و سیل کے پوائنٹس کو فوری طور پر سربمہر کر دیا جائے اور ان کے مالکوں کے خلاف پٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں اور بلا تخصیص تمام پٹرول پمپوں اسٹیشنوں اور سیل پوائنٹس اور ری فلنگ پوائنٹس کے لائسنس چیک کیئے جائیں

  • فراڈ کیس میں ملوث پٹواری کا دو روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) محکمہ اینٹی کرپشن نے فیصل آباد روڈ پر واقع ڈیرے کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کے فراڈ کیس میں گرفتار شدہ محکمہ مال کے سابق پٹواری ملک شبیر حسین کو سینئر سول جج محسن علی خان کی عدالت میں پیش کرکے اس کا 2روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اس مقدمہ میں ملوث ملزم رشید احمد کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سپیشل جج انسداد رشوت ستانی بہادر علی خان نے 9 دسمبر تک کے لیے منظور کر لی ہے محکمہ اینٹی کرپشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فیصل آباد روڈ پر واقع اراضی میں ملزم رشید احمد چار مرلے کا مالک تھا مگر اس نے ملزم پٹواری کے ساتھ مل کر اپنی 37 مرلے کی ملکیت کی جعلی فرد تیار کروا کر یہ رقبہ جعلسازی سے بیچ ڈالا جو بعداذاں ڈیرے کا حصہ بن گیا

  • ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کے پٹواری اور منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو غلام محمد آباد کے رہائشی عمران جاوید نے درخواست گزاری تھی کہ پٹواری مقصوداحمد اور اس کے منشی فیصل حیات رقبہ کے ونڈاجات مرتب کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ سات لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوارالحسن شیرازی نے چھاپہ مارکر پٹواری اور اس کے منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چنیوٹ میں مقدمہ نمبر 10/2019درج کرادیا اورمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • یوسف ٹھیلے والانے ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کی نوکری بھی گنوادی

    کراچی :یوسف ٹھیلے والانے ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کی نوکری بھی گنوادی، اطلاعات کےمطابق کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کے وزیر اعلیٰ سندھ کے حوالے سے دیے گئے بیان کے معاملے پر مزید کارروائی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

    تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان

    تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل عمران گجر کو نوکری سے اس لیے برطرف کیا گیا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کی تحویل میں موجود ٹارگٹ کلر کا بیان ذرائع ابلاغ نے ریکارڈ کیا، برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

    دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی

    کراچی سے ذرائع کے مطابق برطرفی کے آرڈر کے متن میں ہے کہ ہیڈکانسٹیبل عمران گجر نے پولیس کی وردی کا غلط استعمال کیا،محکمہ پولیس میں ایسے جرائم پیشہ و سازشی عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹبیل عمران گجر نے محکمہ پولیس کے قواعد وا ضوابط کی خلاف ورزی کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس سے متعلق ہیڈ کانسٹیبل عمران کو موقف دینےکا پورا موقع فراہم کیا گیا تاہم اس نے معطلی کےدوران بھی ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔

    خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…

  • خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ

    لاہور : جوں‌ جوں‌دوا کی مرض‌بڑھتا گیا ، اقدامات کے باوجود جرائم میں اضافہ ، خواتین کے حقوق کی حفاظت تو نہ ہوسکی ، خواتین کے خلاف جرائم بڑھ گئے ، اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے، پولیس رپورٹ میں ہولناک انکشافات بیان کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

    تیزرفتاری خطرہ جان،جونہ مانے اس کا چالان،جرمانہ ہوگا بہت زیادہ،ڈپٹی کمشنرکااعلان

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران خواتین پر تشدد، زیادتی، قتل، اور تیزاب پھینکنے کے15ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے میں خواتین کے قتل اور زیادتی کے واقعات کم ہونے کی بجائے اس میں ہرسال اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سال2014میں خواتین سے زیادتی کے2ہزار228کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دلہن نے دلہے کے چہرے پرکیا دیکھا کہ شادی منسوخ کردی

    محکمے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق سال2015میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار618کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سال2016میں دو ہزار746،سال 2017میں دو ہزار998کیسز رپورٹ رپورٹ کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق سال2018میں خواتین سے زیادتی کے دو ہزار937کیسز کی رپورٹس درج کرائی گئیں جبکہ سال2019کے10ماہ میں خواتین سے زیادتی کے3ہزار387کیسز رپورٹ کیے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ10ماہ کے دوران غیرت کے نام 149خواتین کو قتل کیا گیا،2018کے دوران غیرت کے نام پر 198خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ رواں سال 2019 کے10ماہ میں تیزاب پھینکنے کے36 واقعات رپورٹ ہوئے، سال 2018 کے دوران تیزاب پھینکنے کے37 کیسز رپورٹ ہوئے

    خیبرپختونخواہ پھربازی لے گیا ،میرا بچہ الرٹ، گم شدہ بچوں کی بازیابی کیلئے موبائل…