Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، کس نے قتل کیا ؟ ضرور جانیئے

    آفریدی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، کس نے قتل کیا ؟ ضرور جانیئے

    کراچی :اپنے ہی گراتے ہیں‌نشیمن پہ بجلیاں ، شہریوں کی حفاظت کرنے والی پولیس شہریوں کو قتل کرنے لگی ، تازہ واقعہ میں گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیس گردی کا ایک اور واقع سامنے آیا،گلشن حدید میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا،تین روز قبل پولیس اہلکار علی رضا نے فائرنگ کرکے شہری شبیر آفریدی کو زخمی کردیا تھا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کے پی کے روانہ کردی گئی۔

    دوسری طرف شبیر آفریدی کے لواحقین کا کہناتھا کہ پولیس پیٹی بند بھائی کوفوری جیل بھیجوائے،اہلکار کیخلاف تاحال 302 کی دفعات شامل نہیں کی گئی،لواحقین کا کہناتھا کہ ہمارے بیٹے کا قصور کیا تھا، ہم اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔

  • USB میں کیا  خاص چیز تھی ، باپ نے  بیٹیوں کو درخت سے لٹکا کرمار مار لہولہان کردیا

    USB میں کیا خاص چیز تھی ، باپ نے بیٹیوں کو درخت سے لٹکا کرمار مار لہولہان کردیا

    خانیوال:جو والدین اپنی اولاد سے محبت نہیں کرتے تو کل کو پھر ان کو محبت نصیب نہیں‌ہوتی ، اپنی غلطی کی سزا اولاد کو دینے والے پکڑے جاتے ہیں ، خواہ ان کو خانیوال کی پولیس کی کیوں نہ پکڑ لے ، تفصیلات کے مطابق ظالم باپ کا دو معصوم بچیوں پر تشدد ، یو ایس بی فلیش گم ہونے پر بچیوں کو درخت سے لٹکا کر مار مار کر لہولہان کردیا.

    ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ظالم باپ عرفان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ خانیوال کے علاقے کبیروالا میں عرفان نامی شخص نے یو ایس بی فلیش گم ہونے کی صورت میں بچیوں سے دریافت کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جس پر وہ طیش میں آگیا اور 4 سالہ فریحہ نور اور 6 سالہ ابیہہ نور کو درخت سے لٹکا کرمارپیٹ کرتارہا ۔

    خانیوال سے ذرائع کے مطابق پتہ چلنے پر اہل علاقہ نے مداخلت کر کے ان بچیوں کو درخت سے اتارا ۔ تھانہ سٹی کبیروالا میں عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ بچیوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر نفسیاتی مریض ہے اور اکثر لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ بچیوں کی حالت اب بہتر ہے ۔بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ عرفان نے اس یوایس بی میں کوئی ایسی غیر اخلاقی چیزیں رکھی ہوئی تھیں جن کا اسے ظاہر ہونے کا ڈر تھا

  • لاہور سے 14 بکرے اغوا ، کس نے کیے ؟ گرفتاری پر بڑے بڑے نام سامنے آنے کی امید

    لاہور سے 14 بکرے اغوا ، کس نے کیے ؟ گرفتاری پر بڑے بڑے نام سامنے آنے کی امید

    لاہور : لاہور جیسے بڑے شہر میں جہاں ہر طرف کیمرے لگے ہیں اور ہر چوک پر پولیس والے ہر شہری کی شناخت پریڈ کرتے ہیں اس کے باوجود بکروں کا اغواہونا ایک سوالیہ نشان ہے. اطلاعات کے مطاب عید قرباں آتے ہی نوسرباز سرگرم ہوگئے، اقبال ٹاؤن کی حدود میں نوسر باز شہریوں کو نشہ آور چیزکھلا کر14 بکرے لے اڑے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال ٹاؤن کی حدود میں نوسر باز نشہ آور چیزکھلا کرشہریوں کے 14بکرے کسی نامعلوم مقام کی طرف لے کر چلے گئے ہیں. ، نشہ آور چیز کے باعث بے ہوش ہونے والے شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق نشے سے ان متاثرہ شہریوں کی شناخت تیرہ سالہ داؤد اور 39سالہ رانا شاہد کے نام سے ہوئی، متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ نوسربازوں کے خلاف تھانے میں درخواست دےدی ہے لیکن اب یہ نئے پاکستان کی ہونہار پولیس کی قابلیت کے لیے چیلنج ہے کہ وہ ان نوسربازوں کو گرفتار کرتےہیں. یا پھر

  • ایف آئی اے نے گوجرانوالا سے بھارتی شہری کو گرفتارکر لیا

    گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری گرفتار تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم پنجم تیواری دس سال پہلے غیر قانونی طور پر پاکستان آیا اور پاکستانی دوست کی مدد سے ادھر بلال نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوایا اور پاکستانی لڑکی سے شادی بھی کرلی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر نواز کے مطابق گرفتار ملزم پنجم تیواری نے 2009 میں دبئی گیا وہاں پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے شہری کامران سے ملاقات ہوئی اور دونوں کی آپس میں کاروباری دوستی بن گئی۔ کامران اسے جعلی پاسپورٹ پر پاکستان لے آیا اور پاکستان آ کر گرفتار بھارتی ملزم نے کامران کی مدد سے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا لیا۔ بعد میں دوست کامران کی بہن رخسانہ سے شادی بھی کر لی، شادی کر کے جعلی نکاح نامہ بھی بنوا لیا ۔
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں ،مقدمہ میں کامران سمیت اسکی معاونت کرنیوالے پانچ افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ نادرا ملازمین کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ ہو سکی

    صوبائی دارالحکومت لاہورمیں خواتین پرتشدد کےواقعات کم نہ ہوسکے،ایک اورحوا کی بیٹی پرمبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار ببوبرال کی20سالہ بیٹی مریم برال پرشوہرنے مبینہ طور پر تشدد کیا، مریم اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانے پہنچ گئیں، انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن میں شوہرکے خلاف اندراج مقدمہ کیلئےدرخواست جمع کروادی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوہرساقی خان متعدد بارتشدد کانشانہ بناچکاہے،مریم اورساقی خان کی شادی پچھلےسال مارچ میں ہوئی تھی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریم کےچہرے اوربازوپرتشدد کےنشانات بھی ہیں، درخواست موصول ہوگئی ہے،قانون کےمطابق کارروائی عمل میں لائی جائےگی.

    کمیشن برائے حقوق نسواں پنجاب کی ایک رپورٹ کے مطابق چھ ماہ میں انیس اعشاریہ پانچ فیصد عورتیں تشدد کا نشانہ بنیں۔ صرف لاہور میں دو ہفتوں کے دوران دس خواتین، کسی نہ کسی صورت جبر کا شکار ہوئیں، بیشتر واقعات میں قریبی رشتہ دار ہی ظلم ڈھانے میں ملوث نکلے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 فروری کو پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد کے حوالہ سے ایک رپورٹ جمع کروائی تھی جس کے مطابق ضلع لاہور میں گزشتہ ششماہی کے دوران غیرت کے نام پر کل 6 مقدمات درج کروائے گئے لیکن کسی ایک پر بھی کارروائی مکمل نہ ہوئی۔

  • دوبچوں کا باپ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ؟ سن کر لوگوں نے توبہ کرلی

    دوبچوں کا باپ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ؟ سن کر لوگوں نے توبہ کرلی

    لاہور: سوشل میڈیا کی وجہ سے بننے والے مجرم کو پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیاہے . اطلاعات کے مطابق چوہنگ پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب خاتون کو سرعام ہراساں کرنے والے اوباش کو مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ایک متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا پر اوباش کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس پر سی سی پی او لاہور نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا۔

    پولیس نے بتایا ہےکہ اس واقعہ میں‌ملوث ملزم طیب احمد ویسٹ ووڈ کالونی رائیونڈ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر احسن سیف اللہ کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • نشے کا بڑھتا ہوا رجحان ذہنی امراض میں اضافہ کا موجب بن رہا ہے،ڈاکٹر ذوالفقار رضوی

    فیصل آباد(اے پی پی)نوجوان نسل میں دن بدن نشے کی طرف بڑھتا ہو ا رجحان ذہنی امراض کو بڑھانے کا ذمہ دار ہے جن میں چرس، افیون،ہیرؤن، بھنگ، کوکین، نشہ آور گولیاں اور ٹیکوں کااستعمال شامل ہے۔ ذہنی امراض کے ماہر ڈاکٹر سید ذوالفقار علی رضوی نے بتایا کہ منشیات کا استعمال نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بعد دنیا کو سب سے بڑا خطرہ منشیات کے استعمال سے ہے کیونکہ نشے کی وجہ سے نوجوان نسل اپنے فرائض سے غافل ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں ریلوے اسٹیشنوں، پارکوں، قبرستانوں اور دیگر مقامات پر لوگ سر عام نشہ کرتے ہیں۔مگرانہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ 18سال سے کم عمر کے نوجوانوں کے سگریٹ پینے اور خریدنے پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں منشیات کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی قانون موجود ہے لیکن اس پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے۔

  • 34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

    34سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی

    ‏سرگودہا،جوھرآباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق
    کٹھوائی کےرھائشی34سالہ
    محمدحسن ولدصاحب خاننےگھریلوناچاکیوں اور خالات سےدلبرداشتہ ھوکر
    خودکوگولی مارکر خودکشی کرلی
    تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیالیکن راستہ میں دم توڑگیا

  • اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچانا نوجوان کو مہنگا پڑگیا

    مظفرگڑھ میں اغوا برائے تاوان کے مقدمہ کا ڈراپ سین ہوگیا بیٹا اپنے اغواء کا ڈرامہ کر کے باپ سے خود 7 لاکھ روپے تاوان مانگتا رہا۔پولیس نے لڑکے کو لاہور سے گرفتار کرالیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کے رہائشی سعید احمد نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کے بیٹے شہباز کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے جس پر تھانہ کوٹ ادو پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا۔مغوی کو لاہور بادامی باغ سے برآمدکر لیاگیا۔ تاہم ابتدائی تحقیقات میں مغوی شہباز نے بیان دیا کہ اس نے اپنےوالدین کو پریشان کرنےکے لئے اپنے ہی اغوا کا ڈرامہ رچایا اوروالد سے 7 لاکھ مانگے۔

  • دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا

    فیصل آباد(اے پی پی)چیف ٹریفک آفیسر فیصل آبادکی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس فیصل آباد نے دوران ڈرائیونگ کاروں، ویگنوں اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل سی ڈی، ٹی وی سکرین استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتا یا کہ ایل سی ڈی پر دوران ڈرائیونگ فلمیں دیکھنے کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہٰذا دوران ڈرائیونگ ایل سی ڈی استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔