Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • چھانگا مانگا جنگل کے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار عروج پر ، افسران کی ملی بھگت

    چھانگا مانگا جنگل کے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار عروج پر ، افسران کی ملی بھگت

    قصور :-

    چھانگا مانگا جنگل میں غیر قانونی شکار کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چھانگا مانگا دنیا کا دوسرا بڑا ہاتھ سے لگایا گیا جنگل ہے جس میں مختلف جنگلی جانور بھی پاۓ جاتے ہیں۔
    چھانگا مانگا جنگل کے سفاری پارک میں مبینہ طور پر نایاب ہرنوں اور نایاب تیتروں کا شکار کیا جا رہا ہے۔ ان جانوروں کے شکار پر پابندی کے باوجود بھی قیمتی اور نایاب ہرن کے شکار میں وائلڈ لائف اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ چھانگا مانگا جنگل میں ہرنوں کے ساتھ دوسرے نایاب پرندوں اور جانوروں کا شکار بھی کیا جاتا ہے۔ افسران کی ملی بھگت سے جنگلی جانوروں کی حیات کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور اس اقدام سے جنگلی حیات کے ناپید ہونے کا بھی خدشہ ہے۔
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا جنگل کے سفاری پارک میں 300 سے زائد ہرن موجود تھے جن کی تعداد اب 200 سے بھی کم ہو گئی ہے۔
    ضلع قصور کی عوام نے ان شکاریوں کے خلاف سخت ترین ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

  • شیخوپورہ پولیس نے اسلحہ کی نمائش پر اسلحہ قبضے میں لے لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف آپریشن
    ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخوپورہ سید ظہیر عالم شاہ اور ان کی ٹیم نے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کاشف وغیرہ سے کلاشنکوف بمعہ گولیاں پمپ ایکشن 12 بور پسٹل 30 بور بمعہ گولیاں برامد کرکے مقدمات درج کردیے

  • میلسی : جسم فروشی کا اڈا بند کر دیا گیا

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں کافی عرصے سے جسمانی فروشی کا مکروہ دھندہ عروج پر تھا اہل محلہ اس فحاشی کے اڈے کی وجہ سے سخت پریشان نظر آتے تھے میلسی تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نے اہل محلہ کی شکایت پر چھاپہ مار کر دھندے میں ملوث تین لڑکیوں اور دو لڑکوں کو گرفتار کر لیا میلسی کے اس فحاشی کے اڈے سے لڑکیاں کرائے پر بھی مہیا کی جاتی تھی اہل محلہ نے پولیس کی اس کاروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دھندے میں ملوث افراد کو سخت ترین سزا دی جائے اور اس برائی کو یہاں سے ہمیشہ کے لئے ختم کیا جائے

  • معروف ہوٹل کا مینجر رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    معروف ہوٹل کا مینجر رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی خیام چوک میں واقع الحیات ہوٹل میں بدکاری کرتے ہوئے ہوٹل کا مینجر اور خاتون سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فحاشی کا اڈہ چلانے والے ہوٹل مینجر حامد اور زناء کاری میں مصروف کومل بی بی اور علی عبداللہ کو پولیس نے گزشتہ رات برہنہ حالت میں گرفتار کر کیا تھانہ کینٹ پولیس نے سب انسپکٹر محمد عثمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا

  • پولیس اہلکار جنسی زیادتی میں ملوث نکلے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے گاوں ونڈالہ دیال شاہ کی 15 سالہ مسیحی لڑکی ماریہ کو10 جون 2019 کو پانچ درندوں نے بعد از اغواء جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
    متاثرہ لڑکی کے باپ کے مطابق جنسی زیادتی میں دو پولیس والے بھی ملوث ہیں واقعہ کا مقدمہ ساجد اور 4 کس نامعلوم کے خلاف متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالہ ضلع شیخوپورہ میں درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک پولیس نے کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا

    تفصیل کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ 9 جون 2019 کی دوپہر ساڑھے 4 بجے قسطوں کا کام کرنے والے نوجوان ساجد نے 4 کس نامعلوم کے ہمراہ اس کی بیٹی کو گھر سے زبردستی گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور نامعلوم جگہ پر لے گئے اس بارے اہلِ علاقہ سہیل بابو اور نیامت وغیرہ نے مجھے بتایا کہ ہم نے ساجد کو تمہاری بیٹی کو گاڑی میں ڈال کر امامیہ کالونی کی طرف لےجاتے ہوئے دیکھا ہے
    ہم نے ساجد کے دفتر کا چکر لگایا لیکن وہ بند تھا فون پر رابطہ کرنے پر اس نے کہا کہ ہم تمہاری بیٹی کو اس شرط پر واپس کریں گے کہ تم لوگ پولیس وغیرہ کو نہیں بتاو گے ورنہ تمہاری بیٹی کی لاش ملے گی ہم ڈر کے مارے گھر دبک کر بیٹھ گئے اگلے دن 10 جون رات 11 بجے کے لگ بھگ میری بیٹی کو وہ لوگ گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے

    یہاں غور کرنے کی بات یہ ہے کہ ماریہ کے والدین غریب تھے ان کا یہی وہ جرم تھا کہ یہ کیس سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی زینت نہیں بن سکا۔
    یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ھے کیونکہ مجرم بااثر ہیں جنہیں عرف عام میں معزز شخصیات کا نام بھی حاصل ہےاسی لیئے تو تھانے کچہری کی لونڈیاں منہ چھپائے بیٹھی ہیں غریب باپ انصاف کے لیئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے لیکن بوسیدہ عدالتی نظام اس بے بس باپ کو انصاف نہیں دلا سکتا

    حیرت صرف اس بات پر نہیں ہوتی بلکہ دکھ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ غریب کو تھانے میں لتریشن کے مراحل سے گزارا جاتا ہے لیکن امیروں کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جاتے ہیں

    اور جب چیف جسٹس کہتا ہے کہ پولیس اہلکار رات کو چوریوں میں ملوث پائے گئے ہیں تو بہت سے لوگ پولیس اہلکاروں کے حق میں بولتے نہیں تھکتے کہ یہ پولیس پر الزام ہے لیکن اب جبکہ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہو چکا ہے تو کیا وہی لوگ اس بے بس مسیحی باپ کی آواز بنتے ہوئے مجرم پولیس اہلکاروں کی سزا کا مطالبہ کریں گے؟

    دو ہفتوں بعد ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بہت سے ایکٹیوسٹس نے اس معاملے کو اٹھایا تب جاکر اہل وطن کو معلوم پڑا کہ وطن کی ایک بیٹی کے ساتھ کیا ظلم ہو گزرا ہے

    نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر اپر دیر کے رہائشی میر محسن الدین ایڈووکیٹ نے نمائندہ باغی ٹی وی شیخوپورہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر مذکورہ خاندان واقعی بے قصور اور ساجد و 4 کس نامعلوم مجرم قرار پاتے ہیں تو میں لاہور آکر مذکورہ متاثرہ خاندان کا کیس مفت لڑنے کو تیار ہوں تاکہ نہ صرف متاثرہ خاندان کی دل جوئی ہو سکے بلکہ مجرموں کو پیغام جائے کہ بے بس افراد اکیلے نہیں ہیں ابھی وطن میں ایسے اہل درد موجود ہیں جو ظلم کے شکار مظلوم لوگوں کے پشتی بان بننے کو تیار ہیں

  • فیروزوالہ پولیس کی حراست سے خطرناک ملزمان فرار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) تحصیل کچہری فیروز والا کے بخشی خانہ سے پولیس کے عملہ کی ملی بھگت سے فرار ہونے والے تین خطرناک ملزمان عرفان عرف چھوٹو شمشیرعلی اور علی عمران کا پولیس سراغ نہیں لگا سکی تینوں ملزمان جو ڈکیتی قتل اور منشیات اور اقدام قتل سمیت کئی مقدمات میں ملوث تھے کو لاہور کی جیل سے لاکر تحصیل فیروزوالا میں بننے والی ماڈل کورٹ کے پہلے روز پیش کیا جانا تھا جہاں ان کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کا زیادہ سے زیادہ تین روز میں فیصلہ ہونے کی توقع تھی محکمہ پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تینوں مجرمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا راشد امین بٹ کی سربراہی میں بنائی جانے والی خصوصی پولیس پارٹی نے ملزموں کے آبائی دیہات سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں ان مجرمان کا تعلق تھانہ شرقپور شریف فیکٹری ایریا اور مریدکے سے ہے پولیس نے ان تینوں ملزمان کو فرار ہونے میں مدد فراہم کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد انور 3 کانسٹیبلوں عقیل احمد محمد حبیب اور غلام دستگیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے جب کہ اس کیس میں گرفتار ہونے والے دو بھائیوں امانت اور سلامت جو بخشی خانہ میں پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان کو مشروبات پھل اور کھانا وغیرہ مہیا کرتے تھے کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان جلد گرفتار ہوجائیں گے

  • ٹریفک ہوئی بلاک، شہری ہوئے خوار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے لاہور آنے والی بس کے نامعلوم ڈرائیور نے تلخ گوئی کے بعد نوجوان مسافر محمد اسلم کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا اور اسے زخمی حالت میں کچا کوٹھا فیروزوالا کے علاقہ میں بس سے پھینک کر فرار ہو گیا مقامی لوگوں نے محمد اسلم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیروزوالا پہنچادیا ہے دریں اثناء ٹریفک کے نظام کی بدحالی کی بنا پر شیخوپورہ اور لاہور کے درمیان مسلسل پانچ گھنٹے ٹریفک بلاک رہی اس دوران دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں رکی رہی

  • پتوکی میں فاسٹ فوڈز میں ناقص اجزائے خورد و نوش کا استعمال ، انتظامیہ لاعلم

    پتوکی میں فاسٹ فوڈز میں ناقص اجزائے خورد و نوش کا استعمال ، انتظامیہ لاعلم

    قصور ، پتوکی:-

    cheezious فاسٹ فوڈ پر زنگر برگر اور دیگر کھانے والی چیزوں میں خراب اور بدبو دار گوشت کے استمعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیزیس پتوکی برانچ سے زنگر برگر منگوا کر کھولا تو چکن پیس سے انتہائی بدبو آ رہی تھی۔ لیکن تب تک بچہ ایک بائٹ کھا چکا تھا جس پر اس زنگر برگر یعنی چیسیز پر فون کر کے انھیں مطلع کیا گیا تو چیزیس ڈلیوری بوائے نے بھی گوشت بدبودار اور باسی ہونے کی تائید کی۔
    بعدازاں بچے کے چیک اپ کے لیے احتیاطاً ڈاکٹر سے رجوع کیا تاہم بچے کی حالت نارمل ہے۔
    چیزیس پتوکی کی چیزوں سے بو آنا یا گوشت کا باسی پن کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسی کئی شکایات سامنے آ چکی ہیں ۔ اہلخانہ نے چیزیس پتوکی کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور فوڈ اتھارٹی اور اے سی پتوکی سے چیزیس پتوکی کی اس برانچ کو سیل کر کے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پتوکی اور گردونواح کے بچوں کو چیزیس پتوکی پر پائے جانے والے بدبودار اور باسی گوشت سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

  • چور ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر انتظامیہ بے بس

    قصور ، الہ آباد:-

    وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل آباد گلشن اقبال کالونی چوروں اور ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں خوف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
    شہریوں کا احتجاج اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الہ آباد میں چور ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔دن دیہاڑے تقریبا دوپہر 12 بجے میاں ٹاؤن میں چور آٹھ لاکھ لے اڑے۔ جب سے الہ آباد میں ایس ایچ او نصراللہ بھٹی تعینات ہوئے ہیں تب سے سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور دو دن کے اندر چار وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس حسب روایت شہریوں کو فنگر پرنٹس لالی پوپ دیے ہوئے ہے جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہری حلقوں اور تنظیموں رہنماوں نے ڈی پی او قصور سے مقامی پولیس کی نا اہلی کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پسند کی شادی پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں.

    پسند کی شادی پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں.

    بھکرمیں پسند کی شادی کرنے والے کی آنکھیں نکال دی گئیں.پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں نکام

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق بھکر کے علاقے چاہ اسماعیل والا میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کی آنکھیں نکال دیں. اسحاق نامی نوجوان نے ڈیرہ اسماعیل خان کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی .لڑکی کے تین بھائیوں نے اسماعیل والا کے قریب لڑکے پر حملہ کیا اور اس کی آنکھیں نکال دیں .اسحاق کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا .پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے لڑکے کو قابو کرکے آنکھوں میں نوکدار چیز ماری۔ اس واقعے پرمتاثرہ لڑکے کے بھائی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کا سسرالیوں سے کوئی تنازعہ نہیں تھا ۔ ایس ایچ او سٹی عثمان سلطان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہے ہیں ۔ جنہیں تا حال گرفتار نہیں کیا جاسکے گا.