Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پتوکی میں بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی ،

    پتوکی میں بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی ،

    پتوکی:(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں زرعی ترقیاتی بینک کے قریب دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو کار سوار سے 14 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس کی روایتی بےحسی برقرار ہمیشہ کی طرح آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی ہے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے جبکہ گاڑی سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ تاحال ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی ہے۔ پولیس تفتیش کے لیے مصروف عمل ہے۔

  • نوشہرو فیروز، 60 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    نوشہرو فیروز، 60 کلو منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں پولیس نے کاروائی کے دوران 60 کلو منیشات برآمد کر لی

    16 کلو منشیات، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نوشہرو فیروز میں ایکسائز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 60 کلو منشیات برآمد کر لی،منشیات ٹریلرکےخفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ،ایکسائز پولیس نے کاروائی قومی شاہراہ پررسول آباد کےقریب کی اور ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا. پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی.

    خیبرپختونخواہ پولیس کے کیا کہنے،وہ چاہتی تومیری گاڑی ریکور کرلیتی، سپریم کورٹ

    ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

     

    ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

  • بھارت میں ننھی پری سے اجتماعی زیادتی ، انسان نما درندے تصاویر بھی بناتے رہے

    بھارت میں ننھی پری سے اجتماعی زیادتی ، انسان نما درندے تصاویر بھی بناتے رہے

    بھارتی ریاست راجستھان میں کمسن بچی سے اجتماعی زیادتی ، درندوں نے تصاویر بھی بنائیں

    باغی ٹی وی رپورٹ :بھارت کی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ننھی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی گئی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں.ملزموں میں سے دو افراد نے درندگی کا فعل انجام دیا جبکہ دو دوسرے ساتھی اس گھناؤنے فعل میں ان کی مدد کرتے رہے . اسی دوران انہوں نے درندگی کی تصاویر بھی بنائیں جسے بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور وہ وائرل ہو گئیں.

  • پولیس کی ناکہ بندی پر ٹھنڈے مشروبات، بچوں کے لئے ٹافیوں اور چاکلیٹس کا انتظام

    مظفرگڑھ کے شہریوں میں پولیس کا امیج بہتر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سےضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ بندی پوائنٹس پر شہریوں میں مشروبات ،بچوں میں چاکلیٹس اور ٹافیاں تقسیم کی گئیں.ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کی جانب سے شہریوں میں پولیس کا امیج بہتر بنانے کے لیے آج ضلع بھر کے تھانوں کی پولیس کو مثبت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں.مظفرگڑھ پولیس کےترجمان وسیم خان کیمطابق ڈی پی او مظفرگڑھ کی ہدایات پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر گرم موسم مسافر شہریوں کی ٹھنڈے مشروبات کا اہتمام کیا گیا۔اسی طرح ناکہ بندی پوائنٹس پر چیکنگ کے دوران بچوں میں چاکلیٹس اور ٹافیاں بھی تقسیم کی گئیں.ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیمطابق اس اقدام کا مقصد شہریوں سے تعلق مزید بہتر کرنا اور پولیس امیج کو بہتر بنانا ہے.

  • نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا سراغ بتانے پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام

    نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا سراغ بتانے پر پانچ ہزار ڈالر کا انعام

    نیویارک میں ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا، نیویارک پولیس نے قاتل کا سراغ بتانے پر پانچ ہزار ڈالر انعام رکھ دیا

    تفصیلات کے مطابق 29 سالہ نعمان سلیمی کو جمعے کی رات قتل کیا گیا تھا، نعمان کی لاش گزشتہ روز بروکلن اسٹریٹ پر پولیس کو ملی۔ نعمان سلیمی دو دن بعد ٹیکسی سروس چھوڑ کر فارما کمپنی میں ملازمت اختیار کرنے والا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل سے متعلق معلومات دینے والے کے لیے پانچ ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

    دوسری جانب نعمان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد اُس کی ٹیکسی بھی چوری کرلی گئی ہے۔

  • ٹھٹھہ: بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ: بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ: بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
    ٹھٹھہ کے قریب کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی، حادثے کے بعد امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مرنے والے میں خاتون اور 3 بچے شامل ہیں۔

  • ٹھٹھہ: پیر پٹھو سے حاضری سے واپسی پر شہریوں کی بس الٹ گئی، 3 بچوں سمیت 4 جاں بحق

    ٹھٹھہ: پیر پٹھو سے حاضری سے واپسی پر شہریوں کی بس الٹ گئی، 3 بچوں سمیت 4 جاں بحق

    ٹھٹھہ: سیر کی خوشیاں منانے والے ، گھر والوں کو ہمیشہ کے لیے غم دے گئے،پکنک منانے کی غرض سے جانے والے کراچی کے شہریوں کی بس الٹ گئی، حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹھٹھہ کے علاقے بگھاڑ موری کے قریب اس وقت پیش آیا، جب کراچی سے کلری جھیل جانے والی تیز رفتار بس الٹ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار افراد اورنگی ٹاؤن کے رہائشی تھے،

    افغان طالبان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے آمادہhttps://login.baaghitv.com/afghan-taliban-ready-to-talk-with-afghan-govt/

    ٹھٹھہ پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان درگاہ حضرت جمیل شاہ داتار پیر پٹھو سے حاضری دے کر کلری جھیل جارہے تھا۔واقعے کے بعد سول اسپتال مکلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ ڈاکٹرز کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

    قومی کرکٹربابراعظم انگلش کاؤنٹی میں چھاگئےhttps://login.baaghitv.com/cricketer-babar-aazam-good-perception-in-english-caonty/

    اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ ریشماں، 5 سالہ اسد، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ حادثے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔

  • تھانوں کی حدود میں واقع بینکوں کی سیکیورٹی چیک کرنے کے احکامات جاری

    تھانوں کی حدود میں واقع بینکوں کی سیکیورٹی چیک کرنے کے احکامات جاری

    حکومت پنجاب کی ایس ایچ اوز کو تھانوں کی حدود میں واقع بینکوں کی سکیورٹی کے انتظامات اور سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ چیک کرنے کی ہدایت
    سرگودھا۔27جولائی ( خبر رساں ایجنسی) حکومت پنجاب کی احکامات کی روشنی میں آئی پنجاب نے سرگودھاکے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں واقع بنکوں کے سکیورٹی الارم‘ میٹل ڈیٹیکٹر‘ واک تھرو گیٹس اور سکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کو چیک کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ انتظامات درست نہ ہونے پر بنک انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • سیالکوٹ کے نواحی علاقہ کمانوالہ میں زیر تعمیر تین منزلہ پلازہ کی چھت گر گئی 10 افراد ملبے تلے دب گئے

    سیالکوٹ کے نواحی علاقہ کمانوالہ میں زیر تعمیر تین منزلہ پلازہ کی چھت گر گئی 10 افراد ملبے تلے دب گئے

    سیالکوٹ نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے نواحی علاقہ کمانوالہ میں زیر تعمیر تین منزلہ پلازہ کی چھت گر گئی سات افراد نے بھاگ کر جان بچائی 10 افراد ملبے تلے دب گے ایک کی نعش نکال لی گئی دوسروں کی تلاش جاریکمانوالہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد کی زیر نگرانی آپریشن جاری ہے ریسکیو کی 8 گاڑیاں شریک ہیں تاہم ملبہ کا کاٹ کر ملبے تلے دبے شخص کی تلاش جاری ہے اس پلازے کے مالکان کا تعلق گھگ سے بتایا جا رہا ہے کمانوالہ میں بلڈنگ گرے اڑھائی گھنٹے گزر گئے ریسکئو کی ٹیمیں امدادی کاروائی میں مصروف ہیں شہریوں کی بہت بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے جس سے ریسکیو کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے پولیس کے اعلی افسران کو چاہئیے کہ دونوں ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ ملبے سے شہریوں کو ہٹایا جائے تاکہ کوئی اور ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے

  • ساہیوال:دو خواجہ سرا قتل،گھر سے بدبو آنے پر ہوا انکشاف،پولیس

    ساہیوال:دو خواجہ سرا قتل،گھر سے بدبو آنے پر ہوا انکشاف،پولیس

    صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں 2 خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ  پنجاب کے ضلع ساہیوال میں دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا ہے، خواجہ سراؤں کے قتل کا یہ واقعہ ساہیوال کے نواحی علاقے ہڑپہ کی  کچی آبادی کے اس  مکان میں پیش آیا جہاں یہ دونوں خواجہ سرا کافی عرصہ سے  کرائے پر رہائش پذیر تھے،پولیس کے مطابق اشفاق عرف نادیہ اورسلمان عرف مسکان نامی دونوں خواجہ سراؤں  کو گردن اورسر پرآہنی ہتھیار کے وار کرکے قتل کیا گیا ہفتے کی صبح گھرسے بدبو آنے پراہل محلہ کو شک گزرا  اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس تالا توڑ کرمکان میں داخل ہوئی تو دونوں خواجہ سرا مردہ حالت میں پائے گئے،عینی شاہدین  کے بقول نعشوں کی حالت سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں دو یا تین روز قبل قتل کیا گیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کردی ہیں،تاہم ان کی تدفین کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی ورثاء یا سرپرست کے طور پر کوئی سامنے آیا ہے، ڈی پی او ساہیوال محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اندھا قتل ہے لیکن جمع کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں   جدید وسائل  کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد قاتلوں تک  پہنچ جائیں گے،واضح رہے کہ ساہیوال میں ہی چند ماہ بیشتر ایک خواجہ سرا کو نامعلوم افراد کی طرف سےسرعام آگ لگا کر زندہ جلادیا گیا تھا،شروع میں اس واقعہ کو پولیس نے دبانے کی کوشش کی تھی  تاہم میڈیا پر خبریں آنے کے بعد پس و پیش سے کام لیتے ہوئے مقدمہ تو درج کرلیا گیا تھا لیکن اس کے بعد پراسرار خاموشی چھاگئی،یاد رہے  کہخیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں بھی رواں ماہ ہی ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا تھا سال 2015ء سے 2019ء تک چار سالوں میں بیسیوں خواجہ سراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے،تاہم خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے کوئی واضح قانون کی عدم موجودگی،پیروی اور مدعیت کے لیے کسی کی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے بات صرف اندراج مقدمہ تک ہی محدود رہی