سرگودہا۔ 23 جولائی (اے پی پی) ٹرک کی زد میں آ کر مو ٹرسائیکل نوجوا ن جاں بحق تفصیلا ت کے مطا بق پل 111جنو بی کے قر یب تیز رفتار ڈمپر ٹر ک کی زد میں آ ک مو ٹر سائیکل سوار نوجوا ن لقمہ اجل بن گیا متوفی کی شناخت محمد عا مر کے نا م سے ہو ئی جو 103جنو بی کا رہائشی ہے وہ ضرور ی کا م کے سلسلہ میں پل 111جنو بی کی طر ف جا ر ہاتھا کہ تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے اسے کچل د یا محمد عا مر زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے مو قع پر ہی دم توڑ گیا پو لیس نے ضرور ی کا روا ئی کے بعد میت ورثہ کے حوا لے کر د ی نوجوا ن کو 103جنوبی کے آبا ئی قبرستا ن میں سپر دخا ک کر دیا گیا۔
Category: جرائم و حادثات
-

قائداعظم انڈسٹریل ایریا : زہریلی شراب بیچنے والے تین شراب فروش گرفتار
لاہو ر :قائداعظم انڈسٹریل ایریا کے علاقہ سے دیسی ساخت کی زہریلی شراب بیچنے والے تین شراب فروش گرفتار ،پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر ان سے 65لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ جرائم پیشہ افراد شراب بیچ رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان کی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن احسن سیف اللہ کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ایس ڈی پی او ملک اعجاز اور ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل ایریا ذوالفقار علی بھٹہ نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھتے ہوئے تین شراب فروشوں عامر عرف بلا،عمران عرف چھری اور حیدر عرف ڈون کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 65لیٹر دیسی ساخت کی زہریلی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ۔
-

سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد،9ملزمان گرفتار
سرگودھا۔23جولائی(باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موضع ہجن علاقہ تھانہ کوٹ مومن میں کیے گئے سرچ آپریشن میں ملزمان سے ناجائز اسلحہ ومنشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موضع ہجن علاقہ تھانہ کوٹ مومن میں کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران ملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی کوٹ مومن واجد حسین ملک، ڈی ایس پی بھلوا ل سرکل ملک غلام عباس، ایس ایچ او ز کوٹ مومن اور بھلوال سرکل، انچارج سیکیورٹی انسپکٹر فضل قادر، ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ اور حساس اداروں نے شرکت کی تھی۔سر چ آپریشن کے دوران ملزمان محمد اجمیر ولد عمر حیات سے کلاشنکوف اور بندوق12بور،محمد اکرم ولد محمد مرتضیٰ سے رائفل444بور، رضوان ولد محمد اکرم سے بندوق12بور اور پسٹل30بور، غلام شبیر ولد محمد امیر سے بندوق12بوراور پسٹل30بور،شہزاد ولد ایوب سے پسٹل9ایم ایم،محمد عبداللہ ولد جمشید سے پسٹل30بور، عبدالرحمن ولد جمشید علی سے پسٹل30بور، ظہور حیات ولد محمد حیات سے پسٹل30بورجبکہ ملزم عثمان غنی ولد فجر علی سے شراب80لیٹر برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ مومن میں منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
-

اینٹی کرپشن کی سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی،3پٹواری گرفتار
سرگودھا۔23جولائی(اے پی پی)اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاہے۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے قبضہ گروپ کے سر غنہ پٹواری امیر امان اللہ، پٹواری ظفر اقبال پٹواری اور پٹواری عالمشیرخان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن محمد شہباز حسین شاہ نے سرگوددھا ڈویژن میں سرکار ی زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سید اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اور حکومت پنجاب کی واضح پالیسی کے مطابق کاروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو اطلاع ملی کہ ضلع میانوالی میں موضع وتہ خیل، موضع لالو خیل، مختلف چکوک اور دیگر جگہوں پرتقریبا822کنال سرکاری زرعی اراضی اُس پرقبضہ مافیا گروہ حلقہ پٹواریوں کے ساتھ مل کرقبضہ کر رکھا ہے جس سے حکومت پنجاب کو کرڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے انکوائری نمبر1/2019 سرکل آفیسر اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال کے سپرد کی۔ انکوائری کے دوران محکمہ مال کا ریکارڈ قبضہ میں لیا گیا جس سے مزید معلوم ہواکہ موضع روکھڑی کچہ، سوانس، تری خیل، محمد والا، چک دوسہری ضلع میانوالی میں تقریبا12276کنال13مرلے زرعی اراضی جس کی مالیت تقریبا1ارب23کرڑو93لاکھ49ہزار2سو49روپے بنتی ہے جس پر محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے جس پر مختلف لوگوں نے وہاں پر کاشت شروع کی ہوئی ہے جسے اینٹی کرپشن میانوالی نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر سرکار کی تحویل میں دے دی گئی اور وہاں پرملزمان حلقہ پٹوایاں ًامیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری ً اور متعلقہ نمبردارں وغیرہ کو سپردار مقرر کر دیے گئے۔ انکوائری مکمل کرنے کے بعد انکوائری آفیسر نے انکوائری رپورٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کر دی جس پر انہوں نے مقدمہ نمبر16/2019تھانہ اینٹی کرپشن ریجن سرگودھا میں درج کرنے کے احکامات دیے۔ مقدمہ کی تفتیش کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم محمد خرم انوار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اور گل محمد راں، ڈپٹی ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا کے سپرد کی۔مقدمہ کی تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ واگزار کروائی گئی زمین پر کاشت کی گئی فصل سپرداران حلقہ پٹواریاں /ملزمان امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری و دیگران نے ناجائز قابض زمینداراں سے ملی بھگت کر کے فروخت کر دی اور رقم تقریبا20/25کرڑوخردبرد کر لی، جس پر الزامات ثابت ہونے پر تفتیشی ٹیم نے حلقہ پٹواریاں و سپرداران امیر امان اللہ، پٹواری، ظفر اقبال، پٹواری اور عالمشیر، پٹواری کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا اور بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
-

صادق آباد :ظالم زمیندار نے آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کر ڈالا
صادق آباد:چھوٹے بچوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا . ایسا ہی ایک واقعہ صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکرقتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ صادق آباد میں تھانہ منٹھارکی حدود میں پیش آیا،جہاں آٹھ سالہ چرواہے شانو کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی، جس پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق آج صبح کم عمر چرواہے کی بہن نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ریوڑ کے جانور کھیت میں چلے گئے تھے،جس پر زمیندار طیش میں آیا اور اس نے بھائی کو تشدد کا نشانے بنانے کے بعد درخت پر لٹکا کر پھانسی دےدی۔بچی کے بیان کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی زمیندار کو گرفتار کرلیا ہے -

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچیں بنانے والا یونٹ سیل کردیا
لاہور:انسانی جانوں سے کھیلنے والے اب نہیں بچ پائیں گے . جعل سازی کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی حرکت میں آگئی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے شادی پورہ محلہ بند روڈ پر جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف دھڑا دھڑ کارروائیاں جاری ہیں، فیلڈ ٹیموں نے شادی پورہ محلہ میں جعلی مرچیں تیار کرنے والا بے نامی یونٹ سیل کر کے 5 ہزار 620 کلو ملاوٹ شدہ سرخ مرچ پاؤڈر، ایک ہزار 300 کلو ثابت مرچ، 150 کلو ہلد ی قبضےمیں لے لی۔
فوڈ اتھارٹی ذرائع کے مطابق چاولوں کے چھلکوں کو کھلے رنگ دے کر جعلی مرچیں تیار کی جارہی تھیں، لکڑی کا برادہ،چاول کے چھلکے اور کھلے رنگوں کی بھی بھاری مقدار موقع پر موجود پائی گئی، جعلی مرچوں کو مختلف ناموں کی دلکش پیکنگ کے بعد دکانوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق ویجیلنس ٹیموں نے سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا، ملاوٹی مرچوں اور مصالحہ جات کا استعمال پیٹ اور معدے کی متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
-
فیصل آباد، سرکاری مذبحہ خانوں کے باہر پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے پر سخت پابندی عائد
قائمقام ڈپٹی کمشنر فیصل آباد طارق نیازی نے سرکاری سلاٹر ہاؤس سے باہر کسی بھی پرائیویٹ جگہ پر جانور ذبح کرنے کے غیر قانونی عمل پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے اور اس قسم کی حرکت کے مرتکب افراد کی نشاندہی کرنے والے کسی بھی شہری کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ جو بھی شخص سرکاری ذبح خانے کے علاوہ کسی پرائیویٹ جگہ پر گائے،بھینس،بکرے یا بھیڑیں ذبح کرتے ہوئے پایا گیا اسے فوری طور پر گرفتار کرکے فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا اور غیرقانونی طور پر ذبح کیا گیا تمام تر گوشت،جانور کی کھال اور دیگر باقیات بحق سرکارضبط کرکے روزانہ شام کو ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تلف کر دی جائیں گی۔
-

قتل، خودکشی یا حادثہ، 65 سالہ شخص کی لاش کنویں سے برآمد
ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 138 دس آر کی قریبی بستی بلوچاں میں کنویں سے 65 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔لاش برآمد ہونے پہ لوگوں نے ریسکیو 1122کو اطلاع دی۔اطلاع ملنے پہ ریسکیو کی گاڑی جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے جبکہ اطلاع ملی ہے پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔لاش برآمد ہونے کا پراسرار واقعہ ابھی تک سمجھ سے بالا تر ہے کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا قتل یا خودکشی یہ سب انکشافات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی منظر عام پہ آئیں گے
-
شوہر نے تشدد کے بعد بیوی کی موت کو خودکشی کارنگ کیسے دیا؟
مظفرگڑھ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا،واقعے کے بعد ملزم نے پولیس کو گرفتاری دیدی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے ون آر میں اقبال نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا.پولیس کیمطابق میاں بیوی خاتون کے درمیان گھریلو جھگڑا رہتا تھا،آج جھگڑے کے بعد اقبال نے اپنی بیوی جمیلہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اسکے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا.پولیس کیمطابق قتل کی واردات کے بعد شوہر اقبال نے تھانہ سنانواں کو گرفتاری دیدی ہے.خاتون کی لاش پوسٹ کو مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا جبکہ صاقعے کا مقدمہ درج کیاجارہا ہے.
-

گوجرانوالہ:سفاکیت کی انتہا ۔10سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
گوجرانوالہ:سفاکیت کی انتہا ہو گئی۔ دس سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ کینٹ کے علاقہ روپو سالار میں آفتاب نامی سفاک شخص نے دس سالہ معصوم بچی سعدیہ کو مبینہ طور پر اپنی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچی کا قریبی رشتے دار ہونے کی وجہ سے بچی کو ورغلا کر حویلی میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،مبینہ زیادتی کے دوران شور مچانے پر ملزم نے کپڑے کا پھندا میں پھندا ڈال کر معصوم سعدیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر بچی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ انصر موہل کا کہنا ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
