Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پراسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھاتصور عباس بوسال نے ریڈکر کے ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں ڈھر لیا۔ملزم نے کنٹرول شیڈ کا این او سی جاری کرنے کے لیے رشوت مانگی تھی۔تفصیلات کے مطابق محسن رضا سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن محمدشہباز حسین شاہ کواطلاع دی کہ محمدسہیل نامی شخص محکمہ ماحولیات میں فیلڈ اسسٹنٹ کی ڈیوٹی کرتا ہے جس نے ضلع سرگودھا میں رشوت کا بازا گرم کیا ہوا ہے کو ئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرتا، میں نے کنٹرول شیڈ کا این او سی لینے کے لیے محکمہ ماحولیات میں فائل جمع کروائی جس پر سہیل فیلڈاسسٹنٹ نے مجھ سے 80ہزار روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی اور کہا 10ہزار NOCجاری ہونے سے پہلے اور باقی رقم NOCجاری ہونے کے بعد ادا کرنا ہو گی۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ فیلڈ اسسٹنٹ کو رشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ محسن رضا ملزم محمد سہیل فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمدشہباز حسین شاہ نے تصور عباس بوسال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش)، اینٹی کرپشن سرگودھا کو ریڈ کرنے کا حکم دیا، ریڈنگ آفیسر نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ محمد خالدکی نگرانی میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم سہیل، فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ ماحولیات کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

  • آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے ، شہباز شیریف

    آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے ، شہباز شیریف

    نیب کیس میں پیشیاں بھگتنے والے نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے.

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آشیانہ کیس وقت کا ضیاع ہے، نیب نے جھوٹ کا پلندہ تیار کیا ہوا ہے، فراڈ بھی ہم نے پکڑا ملزم بھی ہم ہی کو بنا دیا، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا پرہیزی کھانا بند کردیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کیا گیا، عدالت نے حمزہ شہباز شریف کا10 روزہ ریمانڈ دے دیا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کتنا کامیاب ہوا یہ تو وقت بتائےگا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔

    میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ایم اے او کالج سے سول سیکرٹریٹ تک راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا تھا۔

  • لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

    لاہور کی ضلع کچہری میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے ضلع کچہری میں ملزم کو قتل کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا.

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی ضلع کچہری میں پیشی کے لئے لائے جانے والے ملزم پر اچانک فائر کھول دیا گیا جس سے کچہری میں بھگدڑ مچ گئی تا ہم پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، فائرنگ سے قیدی جاں بحق ہو گیا

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    پولیس کے مطابق لاہور ضلع کچہری میں جاں بحق شخص کی شناخت ندیم راشد کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق شخص ندیم راشد لاہور کی مدینہ کالونی کا رہائشی تھا ،ندیم راشدکودفعہ 324کےتحت اقدام قتل کےالزام میں پیش کیا گیا تھا ،ملزم ندیم راشد کی ہلاکت سرپرگولی لگنے کی وجہ سےہوئی،ہلاک ملزم ندیم راشد کچہری سے واپس کوکوٹ لکھ پت جیل لے جایاجا رہا تھا ،ملزم ندیم راشد کے خلاف تھانہ چوہنگ لاہورمیں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا .

    لاہور، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے 10 مسلح افراد گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم علی حیدر کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا.

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہوراشفاق خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ ملزم سےفائرنگ میں استعمال کیاجانے والااسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے،ملزم علی حیدرکےبھائی اعجازکوندیم نے2016ءمیں فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا،مزیدتفتیش جاری ہے،واقعہ کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیاجارہا ہے،

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    واضح رہے کہ چند روز قبل لاہورائیر پورٹ پر بھی فائرنگ کا واقعہ ہوا تھا جہاں دیرینہ دشمنی پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا تھا،

     

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    اسلام آباد پولیس نے سعودی عرب بھجوائی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی‌ آئس پکڑ لی

    آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آئس ہیروئن کہاں بن رہی ہے، منشیات کیس میں عدالت کے ریمارکس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ گولڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس بر آمد کی ہے، پولیس نے 4 ملزمان کو بھجی گرفتار کیا ہے.

    گولڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق میانوالی، خوشاب، مردان اور حافظ آباد سے ہے، ملزمان یہ آئس سعودی عرب بھجوانا چاہتے تھے .

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت بھجوائی جانے والی آئس بھی برآمد کر لی گئی تھی جسے ٹرین میں چھپایا گیا تھا ،ا س سے قبل 24 مئی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پراینٹی نارکوٹکس فورس نے مسافر کے قبضے سے1 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی تھی .

    آئس کے نام سے مشہور ذرہ نما نشہ آور پاؤڈر کچھ عرصے سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ میں خوفناک حد تک پھیلتا جارہا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں آئس نے خطرے کی گھنٹی تو بجادی ہے مگر متعقلہ اداروں کو اس آفت پر قابو پانے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔

    چین نے رواں برس ماہ فروری میں آئس کے سمگلر کو پھانیسی دی ہے، کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک بڑے منشیات فروش کو پھانسی دی گئی جو آئس کا کاروبار کرتا تھا کائے ڈانگجیا کو 2016 میں منشیات کی تیاری ، سمگلنگ اور مجرموں کو تحفظ دینے کے الزام پر موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ حکومت نے اس نشے کی روک تھام کے لیے منشیات کے کنٹرول سے متعلق 1997 کے ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔ اس ترمیم میں آئس کے کاروبار پر7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

  • چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    چچا نے بھتیجی کو کی قتل کرنے کی کوشش

    پنجاب کے ضلع ملتان میں چچا نے بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، حالت بگڑنے پر پندرہ سالہ بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان میں مبینہ طور پر چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کرنے کی کوشش کی، چچا نے بھتیجی کو زہریلا مشروب پلا دیا، ملتان کے علاقہ بلال نگر کی رہائشی 15 سالہ بچی ثناء کو چچا نے زہریلا مشروب پلا دیا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی.

    ملتان : زیادتی کے ملزمان کی تلاش جاری

    پندرہ سالہ بچی کی حالت غیر ہونے پر چچا فرار ہو گیا، متاثرہ بچی کو ہسسپتال طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ پندرہ سالہ ثناء کے چچا موقع سے بھاگ گیا، اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    واضح رہے کہ ملتان کے علاقہ لودھی کالونی میں ایک ہفتہ قبل بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 20 سالہ لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی ، لڑکی سڑک کے کنارے پر پھینکی گئی تھی ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو تشویشناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال داخل کروا دیا تھا

     

  • اوباشوں کی 13سالہ کم سن کے اغواء کے بعداس کے ساتھ زیادتی

    مظفرگڑھ میں 13 سالہ کم سن لڑکے کو اغواء کرکے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،لڑکے کی حالت غیر ہونے پر ملزمان گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے قصبہ بصیرہ سے آٹھویں کلاس کے طالبعلم 13 سالہ کم سن لڑکے دانش کو اغواء کرکے مظفرگڑھ شہر منتقل کیاگیا.اغواء کے بعد 4 افراد خرم بک،عقیل، مہدی اور علی مبینہ طور پر 13 سالہ دانش کو مسلسل 2 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے.حالت غیر ہونے پر دانش کو گھر کے باہر پھینک کر ملزمان فرار ہوگئے.لڑکے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے.پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ لڑکے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیاگیا ہے،دوسری جانب متاثرہ لڑکے کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اسکے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے بااثر ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کررہی.

  • فیصل آباد میں وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، مقامی چینل کے 2 نمائندوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

    فیصل آباد()وکلاء کا آزادی صحافت پر حملہ، وکلاء نے مقامی چینل کے دو رپورٹرز اور کیمرہ مین کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھا کر بار لے گئے پولیس نے بار میں جا کر صحافیوں کو بازیاب کر وایا،تفصیلات کے مطابق مقامی چینل کے رپورٹر طیب مقبول، علی رضا اور کیمرہ مین محمد وقاص ایس پی لائل پور ٹاؤن کے آفس میں کو ریج کررہے تھے کہ سیکرٹری بار رانا شاہد منیر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آئے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے طیب مقبول کو بار میں اٹھا کر لے گئے۔جبکہ علی رضا اوروقاص کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا وکلاء گردی کے خلاف فیصل آباد پریس، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرز سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے پریس کلب کے اور ضلع کونسل چوک میں کئی گھنٹوں تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور وکلاء گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ پولیس کی طرف سے وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی یقین دہانی پر صافیوں نے احتجاج ختم کیا۔ فیصل آباد پریس کلب کے گروپ لیڈر شاہد علی، صدر پریس کلب ظفر ڈوگر، سیکرٹری علی اشفاق ہاشمی، صدر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹ ورکرزجی اے تنویر، جنرل سیکرٹری شوکت وٹو کا کہنا تھا کہ وکلاء گردی کسی صورت بھی قبول نہیں۔ اگر پولیس اور متعلقہ حکومتی اداروں نے تشدد میں ملوث وکلاء کے خلاف کاروائی نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کا ر بڑھا دیا جائے گا۔

  • عارف والا : بس اور ٹرالر تصادم

    عارف والا (نمائندہ باغی ٹی وی) قبولہ روڈ پر مال منڈی مویشیاں کے قریب تیز رفتار نیو چوہدری بس موڑ کاٹتے ہوئے مکئی سے لوڈ ٹرالر کے ساتھ ٹکرا گئی
    حادثہ میں بس کے تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم ریسیکو 1122 کے نوجوان اور پولیس موقع پر پہنچ گئی
    ٹرالر ڈرائیور حادثہ کے بعد فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا

  • عارف والا : مشروب پینے سے جانی نقصان

    عارف والا (نمائندہ باغی ٹی وی) چک نمبر 67 مشروب پینے سے ایک بچی جاں بحق ہوئی اور تین بچیوں کی حالت نازک انتظامیہ کے نمائندے، فوڈ اتھارٹی اور پولیس متاثرہ گاؤں 67 ای بی پہنچ گئی
    6 سالہ مریحہ فاطمہ دختر قمر عباس، 5 سالہ میشاء دختر اشفاق، چار سالہ سائرہ دختر شبیر اور 6 سالہ فاطمہ دختر خادم حسین کی حالت خراب ہونے پر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا تھا، تین بچیوں کو ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا، گاؤں میں شادی تھی اور بچیاں خود ہی دلہن دیکھنے شادی والے گھر چلی گئیں جہاں بچیوں نے بوتلیں پیں جس سے انکی حالت خراب ہوئی جس دوکان سے بوتلیں منگوائی گئیں تھیں وہ دوکاندار موقع سے فرار ہو گیا

  • خواتین کے ذریعے بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والا گرفتار

    خواتین کے ذریعے بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرنے والا گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز شہرام سرور چوہدری اور وحید خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سرگودھا کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے بھتہ خوری کے دو مقدمات میں ملوث ملزم یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے آفیسر وسیم الرسول کی عبوری درخواست ضمانت خارج کر دی، جس پر پولیس نے احاطہ عدالت کے باہر سے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن سرگودھا کی حوالات منتقل کر دیا ہے۔ ملزم کو آج انسداد دہشتگردی سرگودھا کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک عرصہ سے سرگودھا کے علاقہ نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں سادہ لوح شہریوںکو اپنے دام میں پھانس کر قابل اعتراض ویڈیو بنا کر ان سے بھتہ طلب کرنے والا خواتین اور مردوں پر مشتمل گینگ کےخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن میں بھتہ خوری اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت دودہ کے رہائشی تنویر احمد اور 91 شمالی کے رہائشی امجد قریشی کی مدعیت میں دو مقدمات درج کیے گئے۔ ان مقدمات میں رمضان چدھڑ، خرم شہزاد اور ابرار دو خواتین بہنیں شاہدہ پروین اور صائمہ پروین پہلے ہی گرفتار ہو کر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ جن میں سے خرم شہزاد اور ابرار کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانتیں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے خارج ہو چکی ہیں جبکہ ملزم وسیم الرسول نے ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ گزشتہ روز ملزم کی طرف سے مظہر للہ ایڈووکیٹ اور مدعیان کی طرف سے شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ نے عدالت عالیہ ہائیکورٹ کے ڈبل بینچ کے روبرو دلائل دیئے، عدالت نے میرٹ پر وسیم الرسول کی دونوں مقدمات میں درخواست ضمانتیں خارج کر دیں۔ جس پر سیٹلائٹ ٹاﺅن کے ایس ایچ او شہزاد فیض اور انسپکٹر انویسٹی گیشن عبدالرزاق نے ملزم کو احاطہ عدالت سے باہر گرفتار کر کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کی حوالات منتقل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم الرسول کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر کے بھتہ کی رقم اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی برآمدگی کےلئے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وسیم الرسول نے ایک بار ایڈیشنل سیشن جج، دو بار انسداد دہشتگردی عدالت اور دوسری بار عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانتیں کروائی تھیں۔ ہر بار ضمانت کروا کر ملزم سماعت کے روز غیر حاضر ہو جاتا تھا۔