سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا
گزشتہ شب شاہپور کے علاقہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل عامر اعجاز 1992 میں پیدا ہوا اور B.com تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد 2014 میں سرگودھا پولیس میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوا ۔ عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور بوڑھے والدین کا واحد سہارا تھا گزشتہ شب ہونے والے پولیس مقابلے میں اپنی اور اپنے خاندان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے فرض کی انجام دہی میں جام شہادت نوش کیا سرگودہا کی عوام اس بہارت سپوت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے
Category: جرائم و حادثات

شہید کانسٹیبل عامر اعجاز 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا واحد سہارا تھا
مظفرگڑھ کے نالہ سہراب میں 40فٹ گہرا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ
مظفرگڑھ میں نالہ سہراب میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا،شگاف پڑنے سے قریبی زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں.مظفرگڑھ کے علاقے بیٹ میرہزار میں نالہ سہراب میں 40 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا.پولیس کیمطابق نہر میں شگاف پڑنے سے قریبی درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیرآب آگئیں،زرعی اراضی زیرآب آنے کے باعث ان پر کھڑی کپاس،کماد اور چاول کی فصلیں خراب ہوگئیں.اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری کی وارداتوں کے باعث نہر کے کنارے کمزور ہوئے جس کے باعث نہر میں شگاف پڑگیا.شگاف پر کرنے کے لیے محکمہ انہار کا عملہ طلب کرلیاگیا ہے.





ایک اور سپوت مادر وطن پر قربان ہو گیا نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)گزشتہ شب پولیس مقابلہ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عامر اعجاز کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن سرگودھا میں ادا کر دی گئی جس میں آر پی اوسرگودھا سید خرم علی اور ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس افسران اور اہلکاران نے شرکت کی تفیلات کے مطابق گزشتہ شب شاہپور کے علاقے میں مزمان کی گرفتاری کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا

گلگت بلتستان شدید بارش کی لپیٹ نقصانات اندازے سے باہر
، ضلع شگر میں لینڈ سلائڈنگ ہیوی فلڈ کے باعث بہت سارے مکانات اور فصلیں تباہ کثیر تعداد میں مویشیاں بھی دب گئے اطلاع کے مطابق باپ اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سلابی ریلے میں دب کر جانبحق ہو گئے ہیں .
گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں سے بھی سیلاب اور تباہ کاریوں کے اطلاع ہیں، صوبائی حکومت کی طرف امدادی سامان متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا دیا گیا۔
اللہ تعالی سب کے مشکلات آسان فرمائے.مظفرگڑھ میں ڈاکووں کی مبینہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا
مظفرگڑھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے کلر والی کے قریب مسلح ڈاکوؤں کا گروہ عام شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھا،،اس دوران کار میں سوار پولیس اہلکاروں کا علاقے سے گزر ہوا تو انھوں نے ڈاکوؤں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی،،ڈاکوؤں کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ظہیر نامی پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا،فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار دوسرا پولیس اہلکار آفتاب شدید زخمی ہوگیا،،واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس کیمطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے،شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی میت اور زخمی ہونے والے اہلکار کو دیہی مرکز صحت شہرسلطان منتقل کردیا گیا ہے.

تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش 1320 گرام چرس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کڑانہ نوید اکرم نے سب انسپکٹر عمر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر 102 جنوبی میں ریڈ کر کے بدنام علاقہ منشیات فروش ملزم لیاقت علی ولد عبدالرحمان سکنہ 102 جنوبی کو 1320 گرام چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور منشیات فروشی کی دفعات کےتحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا
فیصل آباد نئی نویلی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم گرفتار
فیصل آباد میں دو روز کی دلہن کو سسرال میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے کوہالہ میں زیادتی کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کا الزام ہے کہ اس کے شوہر اور دیور سمیت 4 افراد نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکی کی 2 روز پہلے ہی شادی ہوئی تھی، پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
کراچی کے بعد مظفرگڑھ بھی بھتہ خوروں کے شکنجہ میں
مظفرگڑھ میں بھتہ نہ دینے پر پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا رکشہ توڑ ڈالا،پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے جھنگ موڑ پر بھتہ خوروں نے چنگ چی رکشہ ڈرائیور ساجد اقبال سے بھتہ مانگا،بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا رکشہ توڑ ڈالا،واقعے کے بعد تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 بھتہ خوروں ثاقب بھٹی اور نواز دستی کو گرفتار کرلیا.ایس ایچ او تھانہ سول لائن چوہدری جاوید کیمطابق 5 بھتہ خوروں محمدنواز،محمد صادق،دانی،کامران اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.چوہدری جاوید کیمطابق مقدمے میں نامزد دیگر بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.







مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
مظفرگڑھ کے علاقہ وسندے والی کے قریب مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو وین سے نکالا اور بعدازاں اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کے گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے نتیجہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ بس میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیاگیاہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم آتشزدگی کے واقعے کے بعد وین ڈرائیور بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے معاملہ کی تفتش شروع کردی۔




خوشاب جوہر آباد روڈ پربس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ایک شحص جاں بحق
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)خوشاب جوہرآباد روڈ پنجاب کالج کے پاس بندیال کوچ اور ٹریکٹرٹرالی میں تصادم ایک شخص موقعے پے دم توڑ گیا جبکہ ایک زخمی کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ٹریکٹر کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بد حواس ہو گیا







، ضلع شگر میں لینڈ سلائڈنگ ہیوی فلڈ کے باعث بہت سارے مکانات اور فصلیں تباہ کثیر تعداد میں مویشیاں بھی دب گئے اطلاع کے مطابق باپ اپنے بیٹے کو بچاتے ہوئے سلابی ریلے میں دب کر جانبحق ہو گئے ہیں .










