Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودھا ملزمہ نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا

    سرگودھا ملزمہ نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) چار بچوں کی ماں نے اپنے خاوند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ نواحی علاقہ جھاوریاں میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ اور مقتول کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

  • پولیس تھانہ اے ڈویژن کی شاندار کاروائی، 13 سال سے روپوش مجرم گرفتار

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی، تھانہ اےڈویژن پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا سفاک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق 13 سال قبل اشتہاری مجرم سیف اللہ نے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے مذکورہ مجرم روپوش ہو کر کراچی میں چھپا بیٹھا تھا۔

    شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس کو بیرون ضلع سے گرفتار کرلیا
    ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن ظہیر شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او شیخوپورہ کے ویژن کے مطابق کسی بھی اشتہاری ملزم کو رعائیت نہیں دی جائے گی.
    اور سب انسپکٹر کی فیملی کو ہر ممکن انصاف دلوایا جائے گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے اے ایس پی کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی جو دن رات کام کر رہی ہے

  • سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق

    سرگودہا ڈمپر کی ٹکر سے میٹرک کا طالبعلم جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپر کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر
    موٹرسائیکل سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی
    تفصیلات کے مطابق حادثہ پل گیارہ سے آگے 107 چک سٹاپ کے قریب پیش آیا جانبحق ہونے والا میٹرک کا طالبعلم ابوزر اورزخمی ہونے والازین العابدین 48 شمالی کےرہائشی بتائے جا رہے ہیں

  • پی ٹی آئی راہنما مخالفین کی فائرنگ سے جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شرقپور روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجادحیدر ورک ہلاک ہو گیا مقتول سابق جنرل سیکرٹری پی آئی آصف ورک کا بہنوئی اور انٹیلی جنس انسپکٹر ظہیر ورک کابھائی تھا
    آمدہ تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے گاوں سے شہر آرہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ کا شکار ہوگیا جبکہ
    پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا ہے

  • برج اٹاری میں مزدور چھریوں کے وار سے قتل

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    فیروزوالا میں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ برج اٹاری میں صبح سویرے مزدوری کے لئے جانے والے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔ لاش کی شناخت افتخار احمد ولد غلام رسول قوم گوندل جٹ سے ہوئی جو کہ برج اٹاری کا رہائشی تھا۔ افتخار نامی شخص سبزی منڈی میں مزدوری کرتا تھا ۔ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے

  • پی ٹی آئی راہنما مخالفین کے فائرنگ سے جاں بحق

    پی ٹی آئی راہنما مخالفین کے فائرنگ سے جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شرقپور روڈ پر فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما چوہدری سجادحیدر ورک ہلاک ہو گئے، مقتول سابق جنرل سیکرٹری پی آئی آصف ورک کا بہنوئی اور انٹیلی جنس انسپکٹر ظہیر ورک کابھائی تھا
    آمدہ تفصیلات کے مطابق مقتول اپنے گاوں سے شہر آرہا تھا کہ مخالفین کی فائرنگ کا شکار ہوگیا۔جبکہ
    پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا

  • موٹروے ایم ٹو سکھیکی سروس ایریا کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی۔

    پنڈی بھٹیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) موٹروے ایم ٹو سکھیکی سروس ایریا کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی۔ حادثہ میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی۔ حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ بس راوپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری

    گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر ضلع بھر میں گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انچارج چوکی معین الدین پور فہد الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مقدمہ قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری وحید اختر ولد محمد رفیق سکنہ جھمٹ آزاد کشمیر قتل کے مقدمہ نمبر 8مورخہ 9.01.2013جرم 302/148/149ت پ میں تھانہ صدر گجرات پولیس کو مطلوب تھا،جوکہ عرصہ چھ سال سے رو پوش تھا،مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، دوملزمان سے چرس برآمد

    سرگودھا:تھانہ سلانوالی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، دوملزمان سے چرس برآمد

    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد نواز او ر الطاف حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ سلانوالی کے علاقوں چک نمبر129شمالی اور چک نمبر125شمالی ریڈ کرکے ملزمان امان اللہ ولد عبداللہ سکنہ124شمالی سے چرس1100گرام، عصمت اللہ ولد غلام محمد سکنہ چک 124 شمالی سے چرس1160گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • شیخوپورہ بائی پاس پر تیز رفتار کار الٹنے سے 4 افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) فیصل آباد روڈ بائی پاس نزد نئی سبزی منڈی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر الٹ گئی-

    حادثے میں ایک ہی خاندان کے 2 بچوں سمیت شوہر اور بیوی زخمی ہو گئے-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی مریضوں کو گاڑی سے نکال کر3 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 1 زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

    اطلاع کے مطابق تیز رفتار کارمیں سوارمسافر ننکانہ صاحب سے رحمت کالونی شیخوپورہ کی طرف جا رہے تھے کہ بائی پاس سبزی منڈی کے پاس کار تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس سے کار میں سوار محمد عرفان ولد رحمت 30 سال، سمیرا کوثر زوجہ عرفان 35سال،رحمان ولد عرفان 4سال اور لائبہ دختر عرفان 7سال زخمی ہو گئے- زخمیوں میں لائبہ کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ باقی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی-