سرگودہا،پھلروان (نمائندہ باغی ٹی وی )پھلروان کے نواحی علاقے میں ذاتی رنجش پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بے رحمی سے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، تفصیلات کے مطابق پھلروان کے نواحی علاقے چکیاں پھلروان میں درینہ رنجش پر 3 افراد نے 65 سالہ بزرگ کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقتول کو کھیتوں میں میں چھوڑ کر فرار ہوگئے مقامی افراد نے 65 سالہ نواز کو ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیا جہاں سے مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوراٹر سرگودھا ریفر کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 65 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اور ملزمان خاندان کی عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی تھی اور مخالف پارٹی کے ملزمان نے موقع پاکر 65 سالہ شخص کو ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتارا دیا تھانہ پھلروان پولیس نے نعش قبصہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر پھلروان منتقل کی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا
Category: جرائم و حادثات

سرگودھا قبرستان بھی غیر محفوظ، درندہ صفت جعلی عاملین نے ڈیرے جما لئے
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مڈھ موڑ قبرستان میں دفن کی جانے والی خواتین کی بے حرمتی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا جعلی عاملین کا کالے جادو کرنے کے لئے مردہ خواتین سے زیادتی کا انکشاف تفصیلات کے مطابق دفن کی گئی خاتون فوزیہ بی بی کو لواحقین دفن کر کے گئے تو علی الصبح میت قبر سے باہر پائی گئی گورکن نے میت کے لواحقین سے رابطہ کر کے نعش دوبارہ دفنا دی
مڈھ موڑ قبرستان میں پندرہ روز کے دوران مردہ خواتین سے زیادتی کا تیسرا واقع ھے
قبرستان کے گردو نواح میں درندہ صفت جعلی عامل نے خوف و ہراس پھیلا دیا
تین مردہ خواتین دفنائے جانے کے بعد قبر سے باہر پائی گئیں
پولیس کو اطلاع اور ملزم کئ نشان دہی کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آ سکی
اہل علاقہ میں شدید غم وغصہ کی لہر محلے کے نوجوانوں نے اپنی مدد اپ کے تحت قبرستان میں پہرہ دینا شروع کر دیا جعلی عامل کا نام اشرف چشتی بتایا جا رہا ھے جسے ابھی گرفتار نہیں کیا جا سکا علاقے کے افراد جعلی عامل کو قتل کرنے کے در پے جبکہ پولیس خاموش تماشائی بن گئی
تھانہ کھڈیاں خاص کی حدود میں ریلوے ملازم کا پراسرار قتل معمہ بن گیا
محکمہ ریلوے کا ملازم محمد انور جو نواحی گاؤں پیال کلاں کا رھائشی تھا۔کھڈیاں خاص میں بطور گینگ مین ڈیوٹی کرتا تھا۔
جو عید کے دوسرے روز ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر کھڈیاں سے واپس گھر جارھا تھا کہ پیال روڈ کچہ پکہ ڈھولن روڈ بائی پاس کے قریب پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا۔
محمد انور کی لاش موٹر سائیکل کے قریب سڑک کنارے پڑی ھوئی تھی۔اطلاع ملنے پر تھانہ کھڈیاں خاص پولیس نے مرحوم کی لاش قبضہ میں لی کر پوسٹمارٹم کےلئے ڈسٹرکٹ ھیڈ کواٹرز ہسپتال قصور روانہ کر دی۔
مرحوم کے بیٹے سعید انور کی تحریری درخواست پر روڈ ایکسیڈنٹ کا مقدمہ درج کر کے موت کی تحقیقات شروع کر دی۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں محمدانور کی گردن کی پچھلی جانب فائر لگنے کا انکشاف ھوا ھے۔اور چہرے تشدد کے نشانات تھے۔محمد انور کی موت حادثاتی نہیں بلکہ نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش سڑک کنارے پھینک دی۔پولیس مصروف تفتیش ھے۔
دبئی میں خوفناک حادثہ سے 17 جاں بحق، پاکستانیوں میں غم کی لہر دوڑ گئی
عمان (مسقط- نمائندہ باغی ٹی وی)عید الفطر کے دوسرے روز عمان اور دبئی کے درمیان چلنے والی مسافر بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے.
تفصیلات کے مطابق حادثے کے بعد بس کمپنی ‘مواصلات’ نے عمان اور مسقط کے درمیان جاری تمام سروس کو اگلے نوٹس تک معطل کر دیا ہے۔ جس کے باعث سینکڑوں مسافر بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
کمپنی کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ روٹ نمبر 201 پر چلنے والی بس نمبر E05 بدقسمتی سے ایک کار کے ساتھ خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ جس میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ” مواصلات کمپنی مسقط تا دبئی چلنے والے راستے پر تا حکم ثانی اپنی تمام بس سروس کو معطل کر رہی ہے اور اس تکلیف پر ہم اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔
مواصلات نے مزید کہا "کمپنی” اپنے لوگوں کے خاندانوں سے ہمدردی اور پر خلوص تعزیت پیش کرتی ہے جو اپنی زندگی کھو چکے ہیں، اور ہم رب سے دعا کرتے ہیں کہ زخمی افراد کو جلد شفا دے۔
ادھر دبئی پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مغرب سے قبل 5 بج کر 40 منٹ پر ایک عمانی نمبر پلیٹ والی بس کار کے ساتھ ٹکڑا گئی۔ حادثہ شیخ محمد بن زید روڈ کے ساتھ راشدیہ میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے والے مقام پر پیش آیا۔ جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہیں۔ پولیس نے جاۓ حادثہ کو اپنی تحویل میں لیکر حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کی شامت آگئی
مظفرگڑھ میں عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کاروائی کرتے ہوئےٹرانسپورٹرز پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کرکے مسافروں سے لیاگیا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلادیا.مظفرگڑھ میں عید کے موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ نے کاروائی کی۔سیکرٹری آر ٹی اے عروج فاطمہ کے مطابق بیرون شہر جانے والے شہریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو 25 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے.جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لیاگیا 16 ہزار روپے کا زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا.سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عروج فاطمہ کیمطابق عید کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کاروائی جاری رہے گی.






مریدکے پولیس نے زیرہلی شراب برآمد کر لی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) مریدکے سٹی پولیس کا آبادی ‘حدوکی’ میں سرچ آپریشن تین خطرناک اشتہاری ڈکیت گرفتار پچاس بوتل زہریلی شراب دو پسٹل برآمد تفصیلات کے مطابق شراب عید پر لاہور سپلائی کی جانی تھی
ڈی ایس پی مریدکے محمد یعقوب اعوان نے ایس ایچ او غلام حسین بھٹی کے ہمراہ پکڑے گئے ملزموں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ پکڑے گئے ملزموں میں اویس بٹ نامی اشتہاری ڈکیت ملزم نے چند روز قبل پیراں منڈی بازار میں ایک گولی ٹافی دکان لوٹی تھی جسکی سی سی ٹی وی فوٹج میں ملزم کی نشاندہی ہوئی ملزموں نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ شراب کشید کرکے تیار تھی جو لاہور عید پر سپلائی کی جانی تھی دیسی شراب کئی جانوں کی موت کا سبب بن سکتی تھی خفیہ اطلاع تھی کہ ملزم آبادی حدوکی میں کرایہ کے مکان میں روپوش ہیں گھر گھر تلاشی پر ملزم پکڑے گئے ملزموں کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کامیاب کاروائی پر ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے سٹی پولیس کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام دینے کا اعلان کیا ہے
عید سے پہلےمنشیات فروشی عروج پر ہزاروں بوتل شراب بر آمد
سرگودھا:ایس ایچ او تھانہ کینٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، بدنام زمانہ چارشراب فروشوں سے ہزاروں بوتلیں شراب برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ کینٹ کے مختلف علاقہ 49شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروشوں عمران عرف میانی ولد مشتاق قوم عیسائی اور عظیم عرف کاشی ولد اسلم اقوام عیسائی سکنائے چک49شمالی سے ساڑھے چار ہزار سے زائد بوتلیں شراب برآمد ہوئیں، ملزمان پولیس کو چکما دیکر فرار ہوگئے جبکہ مریم ٹاؤن کے قریب ریڈ کرکے ملزمان عمران بشیر ولد بشیر مسیح اور اسکی بیوی مسماۃ صنم بی بی کو 150بوتل شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ چاروں ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے بتایا کہ ملزمان نے یہ شراب عیدالفطر کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنی تھی۔ملزمان عمران عرف میانی اور عظیم عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔انسانیت بھی شرما گئی،بااثر افراد کا ایک شخص پر انسانیت سوز تشدد
مظفرگڑھ میں ایک شخص کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کے حوالے کردیاگیا،زخمی شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر پہلے پولیس نے تھانے میں لٹائے رکھا اور بعدازاں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا تو پھر بھی ہتھکڑیاں نہ کھولی گئیں.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں ظفر نامی شخص کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر گندگی پلادی گئی.بعدازاں انسانیت سوز سلوک کرنے کے بعد ظفر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا.انسانیت سوز سلوک کا شکار ہونے والا شخص پولیس حراست میں پہنچا تو پولیس نے بھی ہتک آمیز سلوک کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی،پولیس نے تشدد کا شکار ہونے والے ظفر کو ہتھکڑیاں لگا کر زخمی حالت میں ساری رات پولیس اسٹیشن سرور شہید کے فرش پر لٹائے رکھا اور بعدازاں ہسپتال منتقل کیا تو علاج کے دوران بھی ہتھکڑیاں نہ کھولی گئیں.ظفر کی پولیس اسٹیشن اور ہسپتال میں ہتھکڑیاں لگی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.پولیس کیمطابق لڑکی کو چھیڑنے کے الزام میں ظفر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ تشدد کا شکار بننے والے متاثرہ شخص ظفر نے الزام عائد کیا ہے کہ زمین کے تنازع پر جھوٹا الزام لگاکر اسے نذیر اور اسکے ساتھیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا گیا.پولیس تھانہ چوک سرور شہید کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کے بعد فریقین کے مقدمات کا اندراج کیاجائے گا.




بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ سلطان کالونی ریڈ کرکے بدنام زمانہ شراب فروش غفار مسیح ولد اقبال مسیح قوم عیسائی سکنہ سلطان کالونی کو 120لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ شہری کو بنک سے اٹھا لیا
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ،مسلح پولیس اہلکار بنک سے نکلتے شہری کو اٹھا کر تھانہ لے گئے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر دو لاکھ روپے وصول کر لیے عیدی کے نام پر مزید بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ،آئے روز کی بھتہ خوری سے تنگ آکر شہریوں نے انٹی کرپشن حکام کو درخواست گزار دی،مقدمہ درج،پولیس کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار،دیگرپولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع،نامزدپولیس اہلکاروں کی صلح نہ کرنے اور پیروی سے باز نہ رہنے پر شہری اوراس کے اہل خانہ کو جھوٹے مقدمات پھنسانے کی دھمکیاں،متاثرہ شہری عدم تحفظ کا شکار،انصاف کے لیے الیکٹرانک میڈیا کلب پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق چٹھہ ٹاؤن لاہور روڈکے رہائشی اعجاز میکن نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل خیام چوک میں واقع بنک الحبیب میں پیسے جمع کروا کر نکل رہا تھا کہ فہد بلال T/ASI انچارج محافظ سکواڈ ہمراہ پولیس کانسٹیبلان رانا شاہد، تحسین اور عمر چیمہ تعینات تھانہ کینٹ آگئے اور مجھے زبردستی گن پوائنٹ پر تھانہ فیکٹری ایریا میں واقع محافظ سکواڈ آفس لے آئے اور کہا کہ دو لاکھ روپے دو ورنہ تم پر پانچ کلو فرضی چرس ڈال کر 9-Cکا مقدمہ درج کر دیں گے جس پر میں نے پولیس ملازمین کی منت سماجتیں کی کہ آپ کیوں میرے ساتھ ناجائز زیادتی کر رہے ہیں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور اپنی ڈیمانڈ پر بضد رہے جس پر انہوں نے میرے اہل خانہ کے ساتھ میرا رابطہ کروایا جس پر میرا بھائی اور رشتہ دار میری گائے فروخت کر کے رکھے ہوئے پیسے اور مزید ادھار مانگ کر دو لاکھ روپے اکٹھے کر کے لے آئے اور فہد بلال T/ASIکو دے کر میری جان بخشی کروائی چند دن پہلے رانا شاہد کانسٹیبل نے دوبارہ مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ عید ی کی مد میں بیس ہزاردو ورنہ تمہیں 9-Cمیں چالان کر دیں گئے میں نے موجودہ صورتحال پر انٹی کرپشن کو درخواست گزاری اور انہوں نے ریڈ کر کے راناشاہد کا نسٹیبل کو بیس ہزار روپے مجھ سے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے پولیس اہلکاران مقدمہ میں صلح کے لئے ہمیں خوفزدہ کر ہے ہیں جس کی وجہ سے میں اور میرے اہل خانہ انتہائی ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور ہم خوف کے مارے گھر کے اندر تک محدود ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں
اس سلسلہ میں میں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پولیس اہلکاران کی طرف سے دی گئی سنگین نتائج اور ناجائز مقدمات میں پھنسا کر جیل بھجوانے کی دھمکیوں پر 22A-22Bکے تحت حقوق انسانی میں درخواست گزار رکھی ہے میری الیکٹرانک میڈیا کلب توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے استدعا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کرنے سے روکا جائے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کو محکمہ پولیس سے نکالا جائے جو کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں















