Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سکھر:پولیس وین پر حملہ اہلکار محفوظ رہے.ایس ایس پی

    سکھر:پولیس وین پر حملہ اہلکار محفوظ رہے.ایس ایس پی

    سکھر:سکھر کے علاقے صالح پٹ کے نواحی قصبے آرڈی 86 میں رات گئے پولیس وین پر حملہ ہوا ہے ،حملے کےوقت اس وین میں 4 پولیس اہلکار موجود تھے .چاروں اہلکا محفوظررہے.ایس ایس پی سکھر کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی کے ذریعےکیا گیا ہے،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    یاد رہے کہ سیکورٹی اداروں نے کافی حد تک ایسے حادثات و واقعات پر قابو لیا تھا.تاہم حالیہ دھماکہ سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر بہت سے سوالات چھوڑگیا ہے .ایس ایس پی کے مطابق اس واقعہ کی تحقیات کا حکم دے دیا ہے .اور اس میں‌شامل افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائےگی.

  • بھکی پولیس نے اشتہاری مجرم دھر لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ بھکھی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑی کاروائی. ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    ڈی پی او کے مطابق تھانہ بھکھی نے اشتہاری مجرم جمیل کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا۔

    اشتہاری مجرم ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

  • ٹرک نے موٹر سائیکل سوار خاتون کو کچل کر ہلاک کر ڈالا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)
    ہاؤسنگ کالونی نزد ٹوٹل پمپ لاہور روڑ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا- حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی-

    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس کے حوالے کر دیا- ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت لبنی بی بی زوجہ بشیر احمد 32 سال کے نام سے ہوئی ہے-

  • پرانی بھکی میں آوارہ کتوں کی ہوئی بھرمار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پرانی بھکھی ٹبہ میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہو چکی ہے ج کہ محکمہ صحت خاموش اس حوالے سے بالکل خاموش ہے
    آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تفصیلات کے مطابق پرانی بھکھی ٹبہ میں آوارہ کتے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو بکریاں, چار چھوٹے جانور( کٹے)وغیرہ کو ہلاک کر چکے ہیں, خطرہ یہ پیدا ہو چکا ہے کہیں آوارہ کتوں کا اگلا شکار انسانی معصوم بچے نہ بن جائیں ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ سے گزارش ہے کہ دیہی مرکز صحت بھکھی یا یونین کونسل بھکھی کے ذمہ داران آفسران کی ڈیوٹی لگا کر اس علاقے کے آوارہ کتوں کو زہریلی گولیاں ڈال کر ختم کروائیں تا کہ آئندہ کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے .ذرائع سے پتہ چلا ہئے کہ کتوں کی تعداد میں اضافے کا سبب پرانی بھکھی (ٹبہ) کے قریب بنے پولٹری فارم ہیں .جو مرنے والی مرغیوں کو باہر سیم نہر کنارے پھینک دیتے ہیں جو آوارہ کتوں کی خوراک کا سبب بن رہی ہیں.ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل ہے

  • ایک ٹکڑے زمین کی خاطربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    ایک ٹکڑے زمین کی خاطربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

    چنیوٹ،بھوانہ(نمائندہ باغی ٹی وی)ایک ٹکڑے زمین کی خاطر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ لنگرانہ کے علاقے چکنمر 198 ڈھول والا کے رہائشی عمر حیات سپراء کا اپنے سگے بھائیوں الیاس اور غلام فرید سپراءکے ساتھ گھر اور زمین کے بٹوارے کا تنازعہ چل رہا تھا،
    رات کومحمد الیاس اور غلام فرید گھر کے صحن میں بیٹھے تھے کہ ملزم عمر حیات کلہاڑی سے مسلح ہوکر گھر کے احاطے میں داخل ہوااورللکارنے لگا کہ آج زمین کا حصہ نہ دینے کا مزہ چکھاتا ہوں،
    اور اس کے ساتھ ہی اپنے بھائی الیاس پرکلہاڑی کاوار کردیا جو اس کی گردن پر لگاجس کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا
    جب دوسرے بھائہ غلام فرید نے اسے پکڑنا چاہا تو ملزم نے اس پر بھی کلہاڑی کے وار کر دیئے جس سے غلام فرید شدید زخمی ہوگیا
    جسے بعد میں ریسکیو 1122نے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا
    اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ لنگرانہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر حیات کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے

  • راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، بم ناکارہ بنا دیا گیا

    راجن پور میں ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، بم ناکارہ بنا دیا گیا

    جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں دہشت گردوں کی کاروائی ناکام، ریلوے ٹریک سے پانچ کلو وزنی بم بر آمد، خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی

    https://youtu.be/tTA3_5wms6E

    باغی ٹی وی کے نمائندہ راجن پور امداد حسین مغل کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقہ عمرکوٹ کے قریب کوٹلہ حسن شاہ کے ساتھ ریلوے ٹریک سے بم برآمد ہونے پر پولیس اور مختلف سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے .

    اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ،.بم ڈسپوزل اسکواڈ کے‌آفیسرغلام عباس کے مطابق ریلورے ٹریک سے ملنے والا بم پنچ کلو وزنی تھا،.

    اسی مقام سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس نے گزرنا تھا، بم کی اطلاع پر خوشحال خان خٹک ایکسپیر یس کو ڈی جی خان میں روک دیا گیا خوشحال خان خٹک ایکسپریش پشاور سے کراچی جا رہی تھی. بم کو ناکارہ بنانے کے بعد بھی پولیس ٹریک پر سرچ آپریشن کر رہی ہے، ٹریک کلیئر ہونے کے بعد ٹرین کو روانہ کیا جائے گا.

    رپورٹ.امداد حسین مغل
    نمائندہ راجن پور

  • ایک اور کم سن بچی درندگی کا شکار

    ایک اور کم سن بچی درندگی کا شکار

    بھیرہ سرگودھا میں ایک اور کم سن حوا کی بیٹی درندگی کا شکارہو گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق بھیرہ سرگودھا میں ایک اور حواء کی بیٹی بنی درندگی کا شکار ہو گئی .12 سالہ ن کو درندہ اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا .بچی کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی . 18 سالہ عثمان نے دبوچ کر زیادتی کا نشانہ بنایا .پولیس تھانہ میانی نے ملزم کے خلاف بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا . ملزم عثمان گرفتارہو گیا اور اس نے زیادتی کا اعتراف کر لیا .

    چھ ماہ کے دوران ضلع سرگودھا میں بچے بچیوں سے زیادتی کے تین سو سے زائد مقدمات درج ہو چک ہیں بچے بچیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں . اس گھناؤنے جرم پولیس خاموش تماشائی بن گی.ڈی پی او سرگودھا نے نورین ظفر زیادتی کیس کا نوٹس لے لیا ۔ ڈی پی او سرگودھا کی تھانہ میانی میں بچی کے والد کو انصاف کی یقین دہانی۔ پولیس تھانہ میانی نے ملزم عثمان کو گرفتارکر لیا ۔ملزم نے زیادتی کا اعتراف کرلیا

  • 4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    4 رکنی خطرناک بین الاضلاعی گڈ گور گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) پولیس کی بڑی کاروائی 4رکنی خطرناک بین الاضلاعی ”گڈگور” گینگ گرفتار ،مال مسروقہ1عدد کار کرولا، 12تولے طلائی زیورات،4لاکھ روپے نقدی، 10عدد موبائل فونزاور وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ3عدد پسٹل 30بوربھی برآمد کرلیے۔
    تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات کے تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں 4رکنی ڈکیت گینگ متحرک تھا، ملزمان اسلحہ کے زورسے شارع عام پر ناکہ جات لگا کر راہ گیروں کو لوٹتے اورموقع سے فرار ہو جاتے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد خاں کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفرازانجم سیکھو کو خصوصی ٹاسک دیا،جس پر ایس ایچ او تھانہ کنجاہ سرفراز انجم سیکھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 4 رکنی خطر ناک گینگ کوٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اختر علی ولد تیغ علی قوم گڈ گور سکنہ کلیانوالہ (سرغنہ)2۔محمد عمران ولد محمد حامد قوم کھرل سکنہ چک نمبر 620گ ب تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد3۔محمد یاسین ولد بہرام علی قوم سیال سکنہ کلیانوالہ4۔قمر عباس ولد افتخار احمد قوم ماچھی سکنہ دھدرا شامل ہیں۔ ملزمان ضلع فیصل آباد،ساہیوال،منڈی بہاولدین اورگوجرانوالہ پولیس کو بھی متعددوارداتوں میں مطلوب ہیں،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم 4لاکھ روپے نقدی،1 عدد کارکرولا مالیتی 20لاکھ روپے،12تولے طلائی زیورات،10عدد قیمتی موبائل فونز اور دارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور بھی بر آمد کرلئے گئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں ۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے متحرک گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی،اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔

  • دوست جانبحق دو شدید زخمی

    دوست جانبحق دو شدید زخمی

    گاؤں کھارا قصور میں قیامت کا منظر
    تفصیلات کے مطابق 2 بجے لائن مین سب ڈویژن بہادر پورہ کی غفلت سے جانبحق ہونے والے نوجوان محمد رفیق کی میت کو 4 بجے کے لگ بھگ پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور لیجایا جا رہا تھا کہ قصور بائی پاس گول چکر پر میت کے ہمراہ رفیق کے دوستوں اور دیگر لواحقین جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے راستہ بند کرنا چاہا اتنے میں کرولا کار پر سوار شحض نے راستے سے نکلنے کی کوشش کی جس پر رفیق کے غمزدہ دوستوں شاہد ولد مختیار جٹ اور یوسف ولد صادق مہر اور دیگر افراد جن میں عورتیں بھی تھیں، نے کار سوار کو روک لیا جس پر کار سوار نے پسٹل سے فائرنگ کرکے شاہد اور یوسف کو زخمی کرکے بائی پاس پر دوڑ لگا دی اور نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور اپنی کار بائی پاس پر ہی چھوڑ گیا زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شاہد کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا
    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کار قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا

  • 3 رکنی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ گرفتار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین کی خصوصی ہدایت پر اور اے ایس پی سٹی توحید الرحمن کی زیر نگرانی تھانہ اے ڈویژن پولیس نے خطرناک بین الاضلائی 03رکنی آسو ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے تھے.شیخوپورہ گرفتار ملزمان نے 3 روز قبل بھی تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں گھروالوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔شیخوپورہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے 72 گھنٹوں میں ٹریس آوٹ کر کے ملزمان سے لوٹی جانے والی رقم اور سونا برآمد کیا۔ ملزمان سے 21لاکھ 50ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات. نقدی.موبائل فونز.لیپ ٹاپ.3 عدد پسٹل.اور موٹر سائیکلیں برآمد۔ پکڑے جانے والے ملزمان گوجرانوالہ. لاہور.اور شیخوپورہ کے مختلف 18 مقدمات میں مطلوب تھے۔