فیصل آباد، ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ ڈویژن بھر میں دریاؤں کی طغیانی اورممکنہ غیر معمولی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے بطریق احسن نپٹنے کیلئے تمام محکمے اپنی تیاریوں اور ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی حالات میں متاثرہ افراد کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی دقت یا مشکل پیش نہ ہو۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران فلڈ کنٹرول پلان پر عملدرآمد کی تفصیلات کاجائزہ لیتے ہوئے جاری کی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر،ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری،محکمہ انہار کے افسران سمیت دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو،میاں محسن رشیداورسید امان انورقدوائی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرنے ضلع جھنگ اور چنیوٹ کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ دریائے جہلم اورچناب میں پانی کے بہاؤپر گہری نظر رکھیں۔اس ضمن میں محکمہ انہار کے افسران کو بھی متحرک رکھا جائے تاکہ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کی صورت میں ممکنہ متاثرہ آبادیوں کوقبل ازوقت محفوظ مقامات پرمنتقل کرکے ان کی ضروری دیکھ بھال کی جاسکے۔انہوں نے تریموں ہیڈ پر پانی کے اخراج کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلڈ کنٹرول انتظامات ہمہ وقت چوکس رہنے چاہیں۔انہوں نے ممکنہ سیلاب سے قبل،دوران سیلاب اور بعداز سیلاب کی تمام تر تیاریوں وانتظامی امور کو کماحقہ پورا رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیلاب کی صورت حال میں متاثرین کا خصوصی خیال رکھا جائے اس ضمن میں امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کیمپس کے قیام کامعیاراعلیٰ ہونا چاہیے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کو مویشیوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کی مہم کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کی فراہمی کے انتظامات کو بھی الرٹ رکھا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ فلڈ کنٹرول کے حوالے سے شہری علاقوں میں واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز،ٹاؤن کمیٹیز کے افسران اپنی تیاریوں کو جامع اور ان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کویقینی بنائیں تاکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری اخراج اور شاہرات کو کلیئر کرکے شہریوں کو تیز رفتار ریلیف فراہم کیا جاسکے۔انہوں نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے کے افسران سے کہا کہ طوفان بادوباراں کے دوران گرنے والے درختوں کو فوری ہٹانے اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ماحول خوشگوار رہے۔انہوں نے ڈویژن کے متعلقہ محکموں کے افسران کو ڈی واٹرنگ سیٹس،کشتیوں،جنریٹرز،ڈوزرز،کرینز اوردیگر مشینری کو چالو حالت میں چوکس رکھنے اور انہیں سیلابی خطرہ کے مقام پر متعین کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو 1122سمیت ایمرجنسی سروسز کے لئے ادارے امدادی کارروائیوں میں مربوط حکمت عملی کو یقینی بنائیں جبکہ ڈویژن،ضلع،تحصیل،محکمہ انہار،واسا،میونسپل کارپوریشن،میونسپل کمیٹیز کے دفاتر میں کنٹرول رومز بھی فعال رہنے چاہیں۔
Category: جرائم و حادثات
-
فیصل آباد میں موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق
فیصل آباد: ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔
فیصل آباد کے علاقہ ساہیانوالہ کے قریب موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث ٹرک اور وین کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلیے الاٸیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین سمیت 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔ مسافر وین میں سوار فیملی 136 رب چک جھمرہ کے رہاشی ہیں۔
-

جواں سالہ لڑکی اغواء
قصور
4 یوم سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا سراغ نہ مل سکا
تفصیلات کے مطابق اشرف مسیح محلہ چونیاں گیٹ کھڈیاں خاص کے رہائشی کی جواں سالہ بیٹی کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے جسے آج اغواء ہوئے 5 دن ہو چکے ہیں مگر تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا
لڑکی کے والد اشرف مسیح نے اپنی بیٹی کے اغواء کی تحریری درخواست تھانہ کهڈیاں میں دے دی جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے -
قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا لاش کے ہمراہ مظاہرہ
مظفرگڑھ میں قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر متاثرین کا لاش رکھ کر میانوالی روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاج،احتجاج کے باعث کئی گھنٹے سے ٹریفک بلاک رہی۔بستی تلکوٹ کے رہائشیوں نے قتل کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کی لاش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میانوالی روڈ بلاک کردیا جس کے باعث اس اہم شاہراہ پر ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے پولیس پر الزام عائدکیا کہ تھانہ سٹی پولیس قتل کے ملزمان سے ساز باز کر کے انہیں گرفتار نہیں کررہی جبکہ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر میں ایک ملزم کے خلاف تو قتل کی دفعات سرے سے درج ہی نہیں کی گئیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز اوباشوں کرم شاہ اور قمر نے بہن کے ساتھ چھیڑخانی سے منع کرنے پر طیش میں آکردوبھائیوں زوار اور فضل پر چھریوں سے حملہ کردیا تھا جس کے سبب زوار موقع پر ہی جاں بحق جبکہ فضل زخمی ہوگیا تھا۔ مظاہرین کا کہناہے کہ جب تک ملزمان کو گرفتار اور ان کے خلاف درست ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جاتا ان کا احتجاج جاری رہے گا تاہم بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔


-

ملتان:افسوسناک واقعہ 1122 کی سستی ،وزیر اعلیٰبرہم
لاہور:وزیراعلیٰ ملتان میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں ایمبولینس کی آمد میں تاخیر پر برہم ڈی جی ریسکیو1122 کو فوری ملتان پہنچنے کی ہدایت، انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں پیش کی جائے.ملتان میںہونے والے اس افسوسناک واقعہ میں غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے ایمبولینس کے جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچنے اور زخمیوں کو بروقت ہسپتال نہ پہنچانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ریسکیو 1122 سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ریسکیو میں تاخیر کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کارروائی کا حکم دیا ہے اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو فوری طور پر ملتان پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈی جی ریسکیو 1122 معاملے کی خود انکوائری کرکے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں۔ افسوسناک واقعہ کے حوالے سے ریسکیو میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنا چاہیئے تھا۔ انہو ں نے کہا کہ ریسکیو میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔
٭٭٭٭ -
کدلتھی موڑ سے ایک اور موٹر سائیکل چوری
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا ڈر نہ ہو تو چور بھی دلیر ہوجاتے ہیں کچھ ایسا ہی ہوا ہے کدلتھی موڑ میں، تفصیل کے مطابق عوام کے مال اور جان کا تحفظ کرنے والی پولیس کی ناکامی ایک اور موٹرسائیکل کی چوری کی شکل میں سامنے آئی ہے کدلتھی میں موڑ گھر کے سامنے سے دن دہاڑے ہنڈا 70 موٹر سائیکل نمبری SAK 1530 چوری.
یاد رہے کچھ دن پہلے سکندرآباد بھی آٹو رکشے میں آنے والے مسافر اپنے پیسے اور موبائلوں سے ہاتھ دھو بیٹھا تھاپولیس ابھی تک ان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے جبکہ آج کدلتھی موڑ میں یہ واقعہ پیش آگیا ہے
کہیں ایسا تو نہیں کہ چوروں کا پولیس پر اعتبار بن چکا ہے کہ انہوں نے کرنا تو کچھ ہے نہیں لہذا ہمیں ڈرنے کیا ضرورت؟
بات بہرحال جو بھی ہے پولیس کو اپنا روایتی نہ سہی محکمانہ خوف ہی برقرار رکھنا ہوگا تاکہ جہاں ایک طرف جہاں چوروں ڈاکووں کے دلوں میں خوف و رعب باقی رہے وہیں دوسری طرف عوام بھی سکھ کا سانس لیں کہ وہ پولیس کی موجودگی میں چوروں اور ڈاکووں سے محفوظ ہیں
-
گرین وڈ سٹریٹ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،، دو بہنیں زخمی ، 28 سالہ ملزم محمد علی گرفتار،،
سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) گرین وڈ سٹریٹ میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ،، دو بہنیں زخمی ، 28 سالہ ملزم محمد علی گرفتار،،
15 سالہ زینت اور 18 سالہ عطیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا رابطہ پر ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق نے بتایا کہ ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا گیا ہے درخواست موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا -

زیادتی کی شرمناک حرکت ، سسر نے ایک سال تک زیادتی کا شکار کیا ، بہو
منڈی عثمان والا (نمائندہ باغی ٹی وی)
منڈی عثمان والا کے نواحی گاؤں راجوال نو میں سسر محمد منشا اپنی بہو نصرت بی بی سے ایک سال تک مبینہ زیادتی کرتا رہا ۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نصرت کی ایک سال قبل منشا کے بیٹے آصف سے شادی ہوئی تھی۔
سسر کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہونے والی نصرت نے تھانہ عثمان والا میں درخواست گزاری ہے کہ اس کا شوہر ایک سال قبل لاہور گیا ہوا تھا اور میرے سسر نے رات اکیلی کا فائدہ اٹھا کر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور مجھے کہا کہ کسی کو بتایا تو تجھے طلاق دلوا کر قتل کروا دونگا اور میرا سسر ایک سال تک مجھے بلیک میل کر کے میرے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا ۔
آخر کار نصرت بی بی نے ظلم و ستم سے تنگ آکر نے تھانہ عثمان والا میں درخواست دائر کردی ہے جس پر مقدمہ درج کر کے ملزم منشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ -
شیخوپورہ شہر میں سیورہج کے ڈھکن غائب، شہری خوار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) شہر کی مخلتف شاہراوں اور گنجان آباد علاقوں میں سیوریج کے ڈھکن غائب، مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ، گنجان آباد علاقوں میں راہگیر اور بچے متعدد بار مین ہولز میں گر چکے ہیں مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر نے لگی، گذشتہ رات بھی سیوریج کے مین ہول کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ شہری پیدل چلتے اس میں گر گیا تھا جسے ریسکیو نے 2 گھٹنے بعد زندہ نکال لیا تھا، گذشتہ رات ہونے والے واقعہ کے باوجود بھی انتظامیہ ایکشن لینے سے قاصر، متعلقہ افسران فیلڈ ورک کی بجائےاے سی والے کمروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگے
ہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی شکایت بارہا کی گئی مگر شنوائی نہیں ہو سکی
جبکہ تحصیل میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے ذرائع کا پہنا تھا کہ ڈھکن خریدنے کے فنڈز ہی نہیں ہیں. ڈھکن کہاں سے لائیں .
-

خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں والد گرفتار
خیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں خواجہ سرا کو قتل کے الزام میں پولیس نے اس کے والد کو گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ کے تھانہ کینٹ کے علاقے میں دریائے کابل کے قریب سے خواجہ سرا کی لاش ملی جسے نا معلوم افراد نے قتل کر دیا، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا،
خواجہ سرا کے قتل کی اطلاع ملنے پر نوشہرہ میں خواجہ سرا اکٹھے ہو گئے اور انہوں نے قتل کےخلاف شدید احتجاج کیا، خواجہ سراوں نے قاتل کی گرفتاری کے لئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی احتجاج کا اعلان کر دیا.
احتجاج کرنے والے خواجہ سراوں کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا کے والد کو مایا کے خواجہ سرا بننے پر اعتراض تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کئے جانے والے خواجہ سرا کا اصل نام آفتاب تھا جس نے خواجہ سرا بننے کے بعد مایا نام رکھ لیا.
غیرسرکاری تنظیم کے مطابق قتل ہونے والے خواجہ سرا کا نام مایا ہے جس کا اصل نام آفتاب ہے ۔پولیس نے خواجہ سرا کے والد کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے
واضح رہے کہ سال 2015ء سے 2019ء تک چار سالوں میں خیبر پختونخواہ میں مجموعی طور پر 63 خواجہ سرا قتل ہوئے، 2015 میں 26 ، 2016ء میں 22 ،2017 میں 8 خواجہ سراؤں 2018ء میں بھی 8 خواجہ سراوں کو قتل کیا گیا، رواں سال2019ء میں اب تک دو خواجہ سراوں کا قتل کیا جا چکا ہے.