Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ساہیوال ایک بار پھر خون میں نہا گیا

    ساہیوال ایک بار پھر خون میں نہا گیا

    ساہیوال ایک بار پھر خون میں نہا گیا ،جائیداد کے تنازعہ پر ننھیالی خاندان کو گولیوں سے بھون دیا گیا،ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل 3 زخمی،علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم،
    تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقے 94/9L کی رہائشی منظوراں بی بی خاتون کی دو کنال زمین پر اس کے بھتیجے علی رضا وغیرہ قابض تھے جن سے زمین کی واپسی کا تقاضا کیا جارہا تھا،اسی رنجش کی بنا پر آج شام علی رضا وغیرہ نے اپنے تین ساتھیوں سمیت مسلح ہوکر دھاوا بول دیا اور آتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر منظوراں بی بی کا شوہر اکبر عرف بگو،بیٹا یوسف،مزارع طفیل اور ایک عام راہگیر موقع پر ہلاک ہوگئے،جبکہ منظوراں بی بی سمیت مزید دو خواتین شدید زخمی ہوگئیں،جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،زخمیوں اور لاشوں کو پولیس نے اپنی نگرانی میں ڈسٹرکٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے،بھانجوں کے ہاتھوں ماموں اور نانا کا قتل اخلاقی پستی کی بدترین مثال ہے،

  • سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال

    سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال

    سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ کی مذمت ،دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان.
    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کا بھر پور مقابلہ کریں گے. پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے. انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا. یاد رہے کہ اس دھماکے میں اب تک چار پولیس اہلکاروں کی شہادت جبکہ سویلین سمیت 11 زخمی ہیں. انہوں نے زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی.

  • کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن دھماکہ میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد چار ہو گئی

    کوئٹہ دھماکہ، شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 4 ہو گئی سیٹلائیٹ ٹاؤن مین مارکیٹ میں موٹرسائیکل پر نصب بم کے پھٹنے سے ایک پولیس وین تباہ ہوگئی، جس میں 4 پولیس اہلکار شہید جبکہ میں پولیس و سویلین زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے.
    گوادر پی سی ہوٹل کے حملے کے ٹھیک دو دن کوئٹہ میں حملہ ہو گیا. شہداء کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ.

  • عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر لالہ موسیٰ میں متعدد افراد گرفتار

    عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر لالہ موسیٰ میں متعدد افراد گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے پنجاب عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان تنویر حسین ولد پیر ادتہ قوم موچی سکنہ کرنانہ، حاجی عنصر سکنہ چوہدری پٹرولیم،رفاقت علی سکنہ لالہ موسیٰ اور شہباز بٹ سکنہ تلہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔مزید بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرکے غلام قادر عر ف ملنگی سکنہ لالہ موسیٰ اورنغمہ بیوہ اللہ رکھا سکنہ گھوٹکی کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958کے تحت ا لگ الگ مقدمات درج کرلئے

  • کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں دھماکہ، 6 پولیس کے جوان زخمی

    کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے. دھماکہ سے ایک پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا ہے.
    سیکورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے. زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ایمرجنسی لگ چکی ہے.
    دھماکہ کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی. سیٹلائیٹ ٹاؤن کو کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے.

    • دو ہفتوں کے دوران 42 خطرناک اشتہاریوں سمیت 132 ملزمان گرفتار

      انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے احکامات کے تحت پنجاب بھر میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی سربراہی میں ضلعی پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں میں 132 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار اشتہاری ملزمان میں سے 42 کا تعلق اے کیٹگری سے ہے جبکہ90 اشتہاریوں کا شمار بی کیٹگری میں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں بھی 45 مقدمات درج کر کے6.872کلوگرام چرس اور527 لیٹر شراب برآمد کر کے45 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 42 مقدمات درج کر کے02 عدد کلاشنکوف، 2 بارہ بور بندوق، 3 رائفل،1کاربین سمیت30 بور کے 34 پسٹل معہ 54 کارتوس برآمد کر کے قبضہ میں لئے گئے اور مجموعی طور پر 42 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔ اس موقع پرڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ڈی پی اوصادق علی ڈوگر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کے ویژن کے تحت طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا عمل جاری ہے اور عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے ضلع کو جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر سے پاک کر نے کی مہم تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے آئی جی پنجاب کے احکامات پر کریک ڈاؤن کے لئے تشکیل دی گئی ٹیموں کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں اور خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ دوران آپریشن قانون پسند شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    • ساہیوال:سفاکیت کی انتہا،زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل دیا گیا

      ساہیوال:سفاکیت کی انتہا،زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل دیا گیا

      ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)راستہ نہ دینے پر تنازعہ،مخالفین نے زمیندار کو ٹریکٹر تلے کچل کر ہلاک کردیا،مقدمہ درج ملزمان موقع سے فرار
      تفصیلات کے مطابق تھانہ کمیر کی حدود میں واقع ساہیوال کے نواحی گاؤں 152/9L میں عباد حسین نامی شخص اپنے زیر کاشت رقبہ میں موجود تھا کہ اس دوران اسی گاؤں کے رہائشی عبدالستار عرف طاہری اور ذوالفقار، مقتول عباد کی زمینوں سے ملحقہ زرعی رقبے میں ہل چلانے کے لیے ٹریکٹر پر سوار ہوکر آئے اور ٹریکٹر کو مقتول کی کاشت شدہ فصل میں سے گزار کر فصل کا نقصان کرتے ہوئے گزر گئے،ہل چلانے کے بعد واپسی پر دوبارہ وہاں سے گزرنے لگے تو عباد حسین نے انہیں روک کر سمجھایا اور انہیں تیار فصل کو تباہ کرنے سے باز رہنے کا کہا جس پر عبدالستار اور ذوالفقار طیش میں آگئے اور انہوں نے ٹریکٹر کو پوری رفتار سے عباد پر چڑھا دیا،مقتول کا تمام بدن ٹریکٹر اور ہل کے نیچے آکر کچلا گیا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا،جبکہ ملزمان فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے،واضح رہے کہ ساہیوال ان دنوں لاقانونیت کی لپیٹ میں ہے گذشتہ تین روز میں معمولی تنازعات پر چار افراد قتل ہوچکے ہیں

    • دولت نگر پولیس ان ایکشن، اشتہاری، اسلحہ بردار اور منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے

      دولت نگر پولیس ان ایکشن، اشتہاری، اسلحہ بردار اور منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے

      گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن ۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پرتھانہ دولت نگر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب عرصہ 6سال سے اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا،
      بد نام زمانہ منشیات فروش 6اسلحہ بردارں کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگرعامر شہباز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سال 2012؁ء میں منور خاں نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے اشتہاری ملزم یاسر ولد احمد خان قوم گجر سکنہ ماجرہ کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم اشتہاری قتل کی واردات کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا۔۔مزید کاروائی کے دوران ایس ایچ او دولت نگر عامر شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد حسین ولد محمد حسین سکنہ دولت نگر کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں 1۔ ذولفقار علی ولد اللہ دتہ سکنہ گھڑی باہو2۔ مرتضیٰ علی ولد پرویز اقبال سکنہ گندرہ 3۔ عامر صفدر ولد صفدر حسین سکنہ ڈوگہ 4۔محمد نواز ولد محمد رمضان دسکنہ دریکڑی 5۔ امانت علی ولد میاں خاں سکنہ سرائے ڈھنگ۔6۔عامر شہزاد ولد محمد افضل سکنہ املہو کھوکھر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک عدد رائفل 12بو ر 5عدد پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

    • تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،1160 گرام چرس برآمد

      تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،1160 گرام چرس برآمد

      گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن ۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پرتھانہ لاری اڈا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے1160گرام چرس برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈاعامر سعیدنے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران خاں ولد مختار خاں سکنہ نصیرہ حال فروٹ منڈی کھاریا ں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

    • فیصل آباد میں قبضہ مافیا نے کروڑوں روپے مالیت کے مکان پر قبضہ کرلیا

      فیصل آباد میں قبضہ مافیا نے پنجے جما لئے۔ غلام محمد آباد مین بازار میں کروڑوں روپے مالیت کے مکان پر قبضہ کرتے ہوئے بااثر افراد نے اہلخانہ کو گھر سے زبردستی نکال دیا۔

      فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی جبکہ قبضہ مافیا نے پنجے جما لئے۔ غلام محمد آباد صدر بازار میں واقع طارق نامی شہری کے مکان پر بااثر قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کرتے ہوئے اہلخانہ کو گھر سے بے دخل کر دیا۔ بااثر افراد کی جانب سے رجسٹری برانچ کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے مکان کی جعلی رجسٹری بھی تیار کروائی گئی جسے فرانزک لیبارٹری نے بھی جعلی ثابت کر دیا۔
      مکان پر قبضے کی وجہ سے طارق اور اسکے اہلخانہ کرائے کے گھروں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ اہلخانہ کہتے ہیں انصاف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ، اینٹی کرپشن اور پولیس سمیت دیگر دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے مگر کہیں سے بھی داد رسی نہ ہوئی۔