Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • مسافر وین میں آگ بھڑکنے سے6بچوں سمیت 14افراد جھلس گئے

    مظفرگڑھ میں مسافر وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے باعث چودہ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے.مظفرگڑھ کے علاقے وسندےوالی کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی۔مقامی افراد نےمسافر کو اپنی مدد آپ کے تحت وین سے نکلااور ریسکیو 1122 کوواقعہ کی اطلاع دی۔وین سے نکلنے کے دوران 6بچوں سمیت 14 مسافر جھلس کر زخمی بھی ہوئے۔ریسکیو نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ہسپتال ذرائع کیمطابق زخمیوں میں سے 3 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے.ریسکیو1122 کی گاڑیوں نے مسافر وین میں لگی آگ پر قابو پایا۔ریسکیو کیمطابق آگ مسافر وین میں نصب سی این جی سلنڈر کی لیکیج کے باعث لگی.

  • ریاستی ادارے غنڈہ گردی پہ اتر آئے حکومت رٹ قائم کرنے میں ناکام

    ریاستی ادارے غنڈہ گردی پہ اتر آئے حکومت رٹ قائم کرنے میں ناکام

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی وردی بدل گئی ۔حرکتیں تبدیل نہ ھو سکیں
    تھانہ سٹی پولیس مزدور کے گھر گھس گئی۔ خواتین اور مردوں کے کپڑے پھاڑ ڈالے
    چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ھوئے اپنی عدالت لگا لی
    لین دین کے مقدمہ میں 89 شمالی میں عرفان الحق کو اٹھانے آئے تھے
    اہل محلہ نے پولیس کو غنڈہ گردی کرنے پر کمرے میں بند کر دیا ، اے ایس آئی پرویز اور کانسٹیبلان منت سماجت کرتے رھے
    اہل محلہ نے پولیس گردی کی ویڈیو بنالی ملزم عرفان الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ایس آئی دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ زبردستی گھر میں گھسا جبکہ میں نے سپریم کورٹ سے ضمانت کروا رکھی ہے۔
    اہل علاقہ نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر پنجاب پولیس کے شیر جوانوںُ کو کمرے میں بند کر دیا ڈی ایس پی صدر نے موقع پر پہنچ کر پولیس ملازمین کی جان خلاصی کروائی
    اہل علاقہ کو پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دھانی کروائی گئی

  • صحا فیوں پر تشدد کا معاملہ تھانہ خوشاب میں ایف آئی آر درج

    صحا فیوں پر تشدد کا معاملہ تھانہ خوشاب میں ایف آئی آر درج

    سرگودہا،خوشاب‏(نمائندہ باغی ٹی وی )سماء ٹی وی چینل کے خوشاب سے رپورٹر رانا ظہیر
    اور آپ چینل کے خوشاب سے رپورٹر مرزا عبدالستار پر تشدد کا معاملہ
    تھانہ خوشاب میں رانا ظہیر کی مدعیت میں ڈاکخانہ کے تین نامزد طاہر سیف اللہ پوسٹ ماسٹر،اظہر کنڈان کلرک ڈاکخانہ،محمد اسحاق بلوچ سپرینڈنٹ ڈاکخانہ اور گیارہ نامعلوم ملازمین کیخلاف دفعات /506/47/149/342/457/ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا گزشتہ روز ڈاکخانہ ملازمین نے صحافیوں پر تشدد کیا تھا اور کیمرے توڑ دیے تھے

  • چلتی بس میں لگی آگ، مسافر محفوظ، بس خاکستر

    شرقپور شریف(نمائندہ باغی ٹی وی) آمدہ اطلاع کے مطابق ڈائیوو کمپنی کی بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی شرقپور کے نزدیک اچانک کسی وجہ سے بس میں آگ لگ گئی.بس میں 8 مسافر سفر کر رہے تھے. وہ تمام محفوظ رہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. ریسکیو شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا.

  • گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 7 رکنی ظفری گینگ گرفتار

    گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 7 رکنی ظفری گینگ گرفتار

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7رکنی ” ظفری ڈکیت” گینگ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوری،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا سات رکنی خطرناک گینگ متحرک تھا،جوواردات سے پہلے گھروں کی مکمل ریکی کرتے اور جس گھر پہ تالا لگا ہوتا،اسے توڑ کراندر داخل ہوجاتے اور گھر میں موجود قیمتی سامان،نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس گینگ کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIفراست اللہ،ASIاحمد نوازانچارج چوکی جٹو وکل اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا،جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے7 رکنی ظفری گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 1۔غضنفر عرف ولد ظفری 2۔ محمد اکرم ولد محمد عارف 3عدنان ولد غلام رسول 4۔وسیم عباس ولد محبوب عالم 5۔عدیل ولد محمد صدیق6۔ارشد محمود ولد رحمت خاں 7۔وحید ولد منظور احمد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 8لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات متوقع ہے

  • ساہیوال:ایک اور خاندان موت کی آغوش میں جا سویا

    ساہیوال:ایک اور خاندان موت کی آغوش میں جا سویا

    ساہیوال:تھانہ یوسف والا کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر حادثہ،حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک،حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ یوسف والا کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر لاہور سے ملتان جانے والا ٹرک مزدے سے جاٹکرایا،جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار تین افراد ارشد،خضر اور عثمان موقع پر ہی چل بسے،حکام کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،ہلاک شدگان کا تعلق ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے نواحی گاؤں سے بتایا جا رہا ہے

  • ہیلمٹ پوش ڈاکو گینگ گرفتار

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے ہیلمٹ پوش گینگ گرفتار کر لیا۔
    ایس ایچ او تھانہ اےڈویژن سید ظہیر عالم شاہ نے ہیلمٹ ڈال کر واردتیں کرنے والا افتخار عرف کاکا کو گرفتار کر لیا۔ عید کے نزدیک آتے ہی ڈکیت گینگ نے متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فونز سے محروم کیا تھا. دوران تفتیش ڈکیت گینگ نے متعدد ڈکیتوں کا اعتراف بھی کر لیا
    افتخار عرف کاکا شیخوپورہ اور دوسرے اضلاع کے22 مقدمات میں مطلوب تھا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کاکا کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔
    ہیلمٹ پوش ڈاکووں کو پکڑنے کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنہوں نے دوران ناکہ بندی گرفتار کیا.
    عید پر عوام کی خوشیاں اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

  • ساہیوال:پولیس نے منشیات فروش کے ساتھ کیا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانیے

    ساہیوال:پولیس نے منشیات فروش کے ساتھ کیا کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جانیے

    ساہیوال:پولیس تھانہ یوسف والا کی کامیاب کاروائی،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،چرس کی بھاری مقدار برآمد،
    تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ نواحی گاؤں 65/5L کے قریب واقع دربار بابا سرور شاہ کے آس پاس منشیات فروشی جاری ہے،جس پر ایس ایچ او تھانہ یوسف والا نے اپنی زیرنگرانی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ جگہہ سے عنصر اقبال کھوکھر نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1230گرام چرس برآمد کرلی،جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے
    واضح رہے کہ ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد علی ضیا کی ہدایات پر ساہیوال میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے

  • کارخانے سے برف کیوں نہ لی!نوجوان برف فروش قتل

    مظفرگڑھ میں تھانہ شاہجمال کی حدود میں کارخانہ سے برف نہ لینے کی رنجش پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔تھانہ شاہجمال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھجوادی۔مظفرگڑھ میں تھانہ شاہجمال کی حدود میں محمد نواز نامی شخص کو کارخانہ مالک نے اپنے کارخانے سے برف نہ لینے پر مبینہ طور پر سر میں بوتلیں مار کر قتل کیا ۔اہل علاقہ کے مطابق نواز برف کا پھٹہ لگاتا تھا طارق کوریجہ نے اپنےکارخانہ سے برف نہ لینے کی رنجش پرچھ افراد کے ہمراہ بھرے بازار میں محمد نواز کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔تھانہ شاہجمال پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لی اور قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس کے مطابق متوفی کا پوسٹمارٹم کروایاجارہاہے جبکہ نواز کے اہل خانہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔

  • کرائے دار کے ہاتھوں دکان مالک زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    نواں کوٹ میں کرائے دار کے ہاتھوں دوکان مالک زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ میں دکان مالک عبدالجبار ولد جمال قوم ملک نے اپنی دکان اشرف نامی آدمی کو کرائے پر دے رکھی تھی. دوکان کا کرایہ وصول کرتے وقت مالک دکان اور کرائے دار میں تلخی ہئوئی تو کرائے دار محمد اشرف نے اپنے مالک دکان کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا. جسے شیخوپورہ ہسپتال لے جایا گیا. جہاں سے سیریس حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا..بھکھی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے