Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سرگودھا تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، گرفتارملزم سے 1500گرام ہیروئن سمیت ہزاروں روپے رقم وٹک برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر92جنوبی ریڈ کرکے ملزم محمد یوسف ولد عطاء اللہ سکنہ گجرات کو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے ہیروئن1500گرام اور رقم وٹک مبلغ25ہزار روپے برآمد ہوئی۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا

    پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا

    پتوکی:
    روسہ ٹبہ کے قریب ایک شخص نہر میں ڈوب گیا. جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈوبنے والے شخص کا نام سردار بتایا جا رہا ہے عمر ستر سال کوٹ گاما تحصیل پتوکی کا رہائشی ہے۔تاحال نعش برآمد نہیں ہو سکی۔

  • نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی

    نوسر بازوں کے خلاف زبردست کاروائی

    منڈی عثمان والا : باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کھڈیاں خاص کے نواح میں واقع تھانہ منڈی عثمانوالہ کی حدود میں پولیس کی نوسر بازوں کے خلاف کارروائی
    ملزمان کے قبضے سے خواتین کے قومی شناختی کارڈ اور نقدی برآمد مقدمہ درج
    منڈی عثمانوالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان یوسف اور شریف کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان خواتین کو بنکوں سے اے ٹی ایم کارڈ بے نظیر انکم سپورٹ کے پیسے نکال کر دینے کیلئے شناختی کارڈ لے کر پاس ورڈ پوچھتے اور پیسے نکال کر خواتین کو نفی میں جواب دیتے کہ اکاونٹ میں پیسے نہیں ہیں اور پیسے خود نکال لیتے بھولی بھالی خواتین کے ساتھ نوسر بازی کرتے یہ گروہ کافی عرصے سے متحرک تھا۔گرفتار ملزمان نے نابینا شخص کو بھی لوٹ لیا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد کی گئی نقدی رقم تھانہ منڈی عثمانوالا کے ایس ایچ او ملک محمد جبار نے گوہڑ جاگیر کے نابینا شخص محمد بلال اور متاثرہ خواتین کے سپرد کر دی اور ملزمان کے خلاف نوسر بازی کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام سے علاقے میں میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

  • عید کی خریداری پر آیا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

    عید کی خریداری پر آیا شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

    سرگودہا,میانی(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا کے علاقے میانی میں رات کے وقت عید کی خریداری کیلیے آنے والا شخص نا معلوم افراد کی گولیوں کی بھینٹ چڑھ گیا تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی ولد نزیر قوم ڈھڈی عمر 32 سال حویلی راج کور ویروال کا رہائشی بتایاجا رہا ہے جو شام 7 بجے عید کی خریداری کی غرض سے میانی آرہا تھا جب وہ کمیٹی روڈ پر پہنچا تو ٹاؤن کمیٹی میانی کے سامنے دو نا معلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے اور 30 بور پسٹل سے ذوالفقار علی پر فائرنگ کر دی جس سے دو گولیاں اس کی چھاتی اور دو پیٹ میں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس مقتول کی لاش ریجنل ہیڈ کوارٹر لے گئی تاہم قتل کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں

  • پولیس نے اغواہ شدہ بچہ بازیاب کروالیا

    پولیس نے اغواہ شدہ بچہ بازیاب کروالیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ کے علاقہ پکا ڈیرہ سے اغواء ہونے والا بچہ بازیاب،والدین کے حوالے
    سرگودھا:تفصیلات کے مطابق مورخہ27.05.19کو آصف اقبال ولد محمد اقبال سکنہ پکا ڈیرہ نے تھانہ کینٹ میں درخواست گزاری کہ مورخہ23.05.19کو اسکابیٹا مسمی محمد عبید بعمر13سال گورنمنٹ ہائی سکول 85جھال گیا جس کو اظہر عباس وغیرہ نے ورغلا پھسلا کر اغواء کرلیا ہے۔ وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی خالد حسین تارڑ کو فوری مقدمہ درج کرکے بچے کو بازیاب کروانے کا حکم دیا۔ جس پرڈی ایس پی سٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سجاد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء ہونے والے بچے محمد عبید بعمر13سال کوضلع سیالکوٹ سے بازیاب کرواکر ملزم علی رضا ولد غلام مصطفےٰ سکنہ پکا ڈیرہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی نے بازیاب ہونے والے بچے کو اسکے والد آصف اقبال کے حوالے کر دیا۔

  • مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی کوموصول

    عید کی آمد کے پیش نظر مظفر گڑ میں چوروں کی عیدی مہم شروع ہوگئی۔چور دن دیہاڑے شہری کی موٹر سائیکل لے اڑے،نامعلوم چور کی جانب سے موٹر سائیکل چرانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کر لی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور کس دیدہ دلیری سے موٹر سائیکل چوری کررہے ہیں۔مظفرگڑھ پولیس کی نااہلی کے باعث گزشتہ دو ماہ کے دوران چوری،ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں شہری نقدی،زیوارات اور موٹرسائیکلز سے محروم ہوچکے ہیں لیکن پولیس زبانی جمع خرچ سے آگے نا بڑھ سکی۔ڈی پی او مظفرگڑھ کی جانب سے بنایا جانے والا موٹر سائیکل سکواڈ بھی شہری کو تحفظ دینے میں ناکام رہاہے۔

  • وہاڑی : منشیات فروش کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ٹبہ سلطان پور کے علاقے جتی لال پل میں مشہور شراب فروش جاوید والد اللہ وسایا قوم آرائیں عید کے موقع پر سپلائی کے لئے شراب کی تیاری میں مصروف تھا کہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر موقع پر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب اور 90 لیٹر لاہن اور دیگر برتن وغیرہ برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے

    ایس ایچ او ٹبہ سلطان پور نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کو عوام کی جانوں کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے

  • سرگودہا تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار

    سرگودہا تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ شاہ نکڈر پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، ملزم 1100گرام چرس سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر سمیع اللہ نے سب انسپکٹر احمد یار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد حسین پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر164شمالی میں ریڈ کرکے ملزم باقر ولد محمد خان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے، گرفتارملزمان سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سعودی عرب سے انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار خبر آ گئی

    سعودی عرب سے انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار خبر آ گئی

    سرگودھ(نمائندہ باغی ٹی وی)انٹر پول کے ذریعے دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار کر لیے گئےتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ابوبکر ولد محمد ظفرقوم ساہی سکنہ چک 47شمالی کوبذریعہ انٹرپول سعودی عرب سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم ابوبکر ساہی نے اپنے دوسرے ساتھیوں ساجد رحمان وغیرہ کے ساتھ ملکر سال2012تھانہ لکسیاں کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قیوم خان کو قتل جبکہ متعدد راہگیروں کومضروب کیا تھا اور بعدازاں گرفتاری سے بچنے کے لئے سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔جس پر بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا اور انٹر پول کے ذریعے ملزم کو سعودی عرب میں گرفتارکرلیا گیا ملزم ابوبکر کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے اسلام آباد ائیرپورٹ پرایف آئی اے حکام نے تھانہ لکسیاں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • وہاڑی : بس حادثہ کی وجہ معلوم ہو گی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹبہ سلطان پور میں چوک عاصم منیس میں اچانک بس کے باریک فیل ہو گئے جس کی وجہ سے بس بے قابو اور ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی چوک میں لوگ کافی تعداد میں موجود تھے بس کترا کر رکھ گئی تاہم اس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جن کو فوری طور پر سرکاری ہسپتال ٹبہ سلطان پور میں منتقل کر دیا گیا ہے