مظفرگڑھ میں شہری کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.مظفرگڑھ کے علاقے بہاری کالونی کے رہائشی نذر حسین شاہ کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نذر حسین کیمطابق اسکا اکاؤنٹ ایم سی بی بینک میں ہے،ایم سی بی بینک کی اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے باعث اس نے جھنگ روڈ پر واقع یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تو کارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا.نذرحسین شاہ کیمطابق اس نے ایک روز بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب تھی.متاثرہ شخص کیمطابق نجی بینک کی جانب سے اسکا اے ٹی ایم مشین میں پھنسنے والا کارڈ واپس نہیں کیا جارہا ہے جبکہ نذر حسین کی جانب سے دکھائی گئی اکاونٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق اس کے اکاونٹ سے آن لائن بنکنگ کے ذریعے تین دفع بڑی ٹرانزکشن ہوئی ہیں نذر حسین شاہ نے اکاؤنٹ سے رقم غائب کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دیدی ہے.دوسری جانب نجی بینک یو بی ایل کے مطابق نذر حسین کے ساتھ آنے والے اسکے ساتھیوں نے اسکا کارڈ اور پن کوڈ چوری کرکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ نذر حسین کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں.متاثرہ شخص کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کرنا چاہیے.




Category: جرائم و حادثات
-
آن لائن بنکینگ کے ذریعے شہری کے اکاونٹ پر 1لاکھ 44ہزار روپے کا ڈاکہ
-
مریدکے نارووال روڈ پر ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5 افراد زخمی
مریدکے(نمائندہ باغی ٹی وی) نارووال روڑ رستم پورہ سٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی اور ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا- حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال مریدکے منتقل کردیا- -
لاہور شیخوپورہ روڈ پر ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 14 افراد زخمی
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نیو ایج کیبل فیکٹری نزد منڈیالی ٹال پلازہ پر تیز رفتار ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی-
حادثے میں 14 مسافر زخمی ہو گئے-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر 9 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا- -
تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید نگر سٹاپ لاہور روڑ شیخوپورہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرا کر گر گئی-
حادثے میں 2 افراد جاں بحق سمیت 1 شدید زخمی-
ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا- -
اہل شیخوپورہ نے دیکھے انوکھے ڈاکو
شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا راج شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم۔ ڈاکووں کے ایک ہی گروہ نے ایک گھنٹے میں 4 دکانوں کو لوٹ لیا۔ آمدہ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شرقپور روڑ پر موبائل شاپ کو ہیلمٹ پوش ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکووں کے اسی گروہ نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڑ پر کریانہ کی دوکان سے لاکھوں لوٹ لئے۔
دوسری طرف شیش محل کے قریب بھی ہیلمٹ پوش ڈاکووں نے ایک دوکان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔
محلہ رحمان پورہ میں بھی شہری ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا شکار بن گیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ڈاکو بڑے آرام سے ڈکیتی کر کے آسانی سے فرار ہو گئے ۔
ڈاکو موبائل شاپ میں لوٹ مار کرنے کے بعد دوکاندار سے مصافحہ بھی کر کے گئے۔شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس خود بھی پریشان ہے
شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی واردتیں پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں -

پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟
بیوی کے ساتھ دوستی کا شبہہ ،مقامی جج نے مبینہ طور پر بینک ملازم پر پولیس کے ہاتھوں تشدد کی انتہا کروا دی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. جس نے تھانہ پیر ودھائی میں پولیس کو مقدمے کے لئے درخواست دی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں طیب شیخ نجی بینک میں کام کرتا تھا ،چھ ماہ قبل مقامی جج کی بیوی نے بنک میں اکاونٹ کھلوایا اور طیب سے فون نمبر لیا. دونوں کے درمیان فون پر کبھی بات چیت بھی ہو جاتی تھی. جسٹس طارق کو شبہہ ہوا کہ اس کی بیوی کے ساتھ بینک ملازم کے ناجائز تعلقات ہیں. جس پر جج نے مبینہ طورپر دو پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے ہمراہ نوجوان کو اغوا کیا اور پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا .ویسٹرج میں آرمی پبلک سکول کے سامنے کوٹھی میں لے جا کر سات افراد نے چمڑے کے پٹے سے تشدد کیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کے بیان کے مطابق اس پر تشدد مقامی جج کی وجہ سے کیا گیا اور اس کے والدین کو دھمکی دی گئی کہ ملک چھوڑ دیں نہیں تو سب کو گولیاں مار دی جائیں گی .تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او راجا عبدالرشید نے اس ضمن میں میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے

-
باغی ٹی وی کی نشاندہی پر مظفرگڑھ پولیس نے مچھر کا بیٹا دھرلیا
باغی ٹی وی نے گزشتہ ماہ مظفرگڑھ شہر میں کھل عام شراب فروشی کا انکشاف کیا تھا۔باغی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں شہر کے وسط میں قائم پرانے حبیب بنک والی مارکیٹ کی چھت پر شہر کے بڑے شراب فروش عابد عرف مچھر کی جانب سے شراب کشدہ کرنے اور پورے شہر میں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا تھا۔رپورٹ میں انکشاف کیاگیاتھا کہ پولیس کے چند اہلکاروں و افسران کی جانب سے شراب فروشوں کو مبینہ سپورٹ فراہمی کی جارہی ہے۔بلآخر مظفر گڑھ کے تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او سٹی مظفرگڑھ فاروق آفاق اورسب انسپکٹر نور خان ودیگر نے مچھر کے ٹھکانے پر چھاپہ مار ہی ڈالا۔اس کاروائی میں بدنام زمانہ شراب فروش عابد عرف مچھر تو بھاگ نکلا پر اس کا بیٹا زوہیب پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔پولیس نے گرفتارملزم سے 210 لیٹر دیسی شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

-
وہاڑی مجرم گرفتار کر لیا گیا
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) دوکوٹہ میں 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنا والا مجرم گرفتار
تفصیلات کے مطابق دوکوٹہ میں دن دیہاڑے 38 سالہ رفیق نے 13 سالہ لڑکی کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا لڑکی کے ورثاء نے موقع پر مجرم کو پکڑ کر اس کی چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا زیادتی کرنے پر مجرم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
-

اقتدار ختم مزے ختم، سابق چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں چور نکلے
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اقتدار ختم مزے ختم، سابقہ چئیرمن بلدیہ جلالپور جٹاں کی شامت آ گئی ذرائع کے مطابق رات گئے واپڈا کے ملازمین کا سابقہ چئیرمین بلدیہ جلالپورجٹاں کے ڈیرے پر چھاپہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ڈیرے پر چھاپہ مارنے کے بعد گھر پر چیک کیا تو وہاں بھی بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ واپڈا ملازمین نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹر اتارا تو ہاشم شاہ ،قاسم شاہ اور انکے ساتھیوں نے ملاذمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر میٹر اور سامان چھین لیا۔ واپڈا ملازمین نے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سابق چئیرمن بلدیہ سے ان کا موقف لینے کے لیے بار بار کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نا ہو سکا۔
-
مظفرگڑھ میں ذخیرہ اندوزوں سے 65ہزار من چینی برآمد
مظفرگڑھ میں پولیس اسپیشل برانچ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 65ہزار من چینی برآمد کرلی۔غیر قانونی گودام سے 2 ذخیرہ اندوز بھی گرفتار کرلیے گئے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں سپیشل برانچ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام میں غیرقانونی طور پر ذخیرہ کی گئی 65 ہزار من چینی برآمد کرلی،پولیس کیمطابق ذخیرہ اندوزوں اسلم اور مشتاق نے ناجائز منافع حاصل کرنے کے لیے چینی ذخیرہ کررکھی تھی.دونوں ذخیرہ اندوزوں کو گرفتار کرکے گودام سیل کردیاگیا۔پولیس کیمطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف تھانہ دائرہ دین پناہ میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔







