Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • حافظ آباد: فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

    حافظ آباد: فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ ) فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

    حافظ آباد کے علاقے فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے ٹھٹھہ لنگر کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق متوفی اپنی فیملی کے ہمراہ پنڈی بھٹیاں سے ٹھٹھہ لنگر جا رہا تھا کہ فلائی اوور کے قریب اچانک آسمانی بجلی گری، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل خانہ شدید غم سے نڈھال ہیں۔

  • تنگوانی: موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم، دو کمسن بھائی شدید زخمی

    تنگوانی: موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم، دو کمسن بھائی شدید زخمی

    تنگوانی ،باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ٹل کندہ کوٹ ہائی وے پر معصوم شاہ اسٹاپ کے مقام پر موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو کمسن بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سکھر کے حرا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حادثے میں صحافی منصور بلوچ کے کزن کے دو بیٹے 15 سالہ فاروق احمد باجکانی اور 7 سالہ عطا اللہ ولد محمد عثمان باجکانی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو کندہ کوٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر سکھر کے حرا اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حادثے میں ملوث مزدا کو تحویل میں لے لیا ہے، تاہم تاحال واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔ زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جبکہ اہلِ خانہ شدید پریشان ہیں۔

  • طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا استاد گرفتار

    طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا استاد گرفتار

    مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا

    مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں مقدمہ درج کروایا،ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا وار موبائل فون بھی برآمد کر لیا، موبائل فون سے طالبات کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے

  • میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

    میرپورماتھیلو: جروار میں سیپکو کارروائی پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

    میرپورماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق لغاری) جروار میں بجلی چوری کے خلاف سیپکو کی کارروائی، مزاحمت پر جھڑپیں، اہلکار زخمی، احتجاج جاری

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کی تحصیل میرپورماتھیلو کے شہر جروار میں سیپکو، پولیس اور رینجرز نے بجلی چوری کے خلاف مشترکہ کارروائی کی، جس پر مقامی افراد نے شدید مزاحمت کی۔ صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب میر خان گبول کے رہائشیوں نے سیپکو کے ملازمین اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس میں ایک سیپکو اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ سیپکو کی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گبول برادری کے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا، جس کے بعد علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ گرفتاری کے خلاف گبول برادری کے افراد نے جروار میں احتجاج شروع کر دیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار نوجوان کو فوری رہا کیا جائے اور سیپکو کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو روکا جائے۔

    ادھر، سیپکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم بلا تفریق جاری رہے گی، جبکہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

    دوسری طرف بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران جروار میں درگاہ حاصل فقیر بوزدار کا ٹرانسفارمر سیپکو واپڈا نے رینجرز کی مدد سے اتار کر لے گئے ہیں۔

  • گوجرانوالہ: سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

    گوجرانوالہ: سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

    گوجرانوالہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدرمضان نوشاہی) سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں سے قتل کروا دیا

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ اروپ کے علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سفاک سسرالیوں نے طلاق کے بدلے آڑھتی کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروا دیا۔ مقتول فہد منیر لکڑ منڈی میں اپنی دکان پر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں فہد منیر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق فہد منیر نے چند روز قبل اپنی بیوی کو طلاق دی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کے سسرالیوں نے اجرتی قاتلوں کے ذریعے فہد منیر کو قتل کروایا ہے۔

    واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے اور مقتول کے خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔

  • کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

    کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا جو افغان شہری ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزم افغان شہری اور افغان آرمی سے تربیت یافتہ ہے، ملزم شیر حسن ولد نیک محمد سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل اور نقدی برآمد ہوئے۔طارق الہی مستوئی نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم افغان آرمی سے ٹریننگ حاصل کر کے وہاں تعینات رہ چکا ہے، ملزم کراچی آنے کے بعد اسٹیٹ کرائم کی وارداتیں کر رہا تھا۔

    دوسری جانب ای وی ایل سی کی اے وی ایل سی کی نارتھ کراچی میں کارروائی، پولیس اہلکار سمیت 4 رکنی کارچور گینگ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی بشیراحمد بروہی کے مطابق ای وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے نارتھ کراچی سے 4 رکنی کار چور گرفتار کرلیا ہے، ملزمان پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔اے وی ایل سی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نارتھ کراچی سے سرقہ شدہ ھنڈا سٹی ما ڈل 2025 برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار فیضان بھی شامل ہے، گرفتار پولیس اہلکار فیضان کی ڈیوٹی سیکیورٹی 2 میں ہے۔

    کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

    4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

    سعودی عرب میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

  • اوچ شریف: عباسیہ کینال پر جنگل کی کٹائی، پولیس کی کارروائی، 3 گرفتار

    اوچ شریف: عباسیہ کینال پر جنگل کی کٹائی، پولیس کی کارروائی، 3 گرفتار

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف میں سرکاری جنگلات کی لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے۔ ہیڈ پنجند سے نکلنے والی عباسیہ کینال پر قیمتی درختوں کی غیر قانونی کٹائی جاری ہے، جس میں بلاک آفیسر کی مبینہ ملی بھگت کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین لکڑی چوروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ چھ ٹریکٹر ٹرالیوں پر لکڑی لوڈ کر کے چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    تھانہ صدر علی پور کے ایس ایچ او حسنین اسلم نے پولیس نفری کے ہمراہ رات گئے نہر کنارے چھاپہ مارا، جہاں بڑی تعداد میں شیشم اور دیگر قیمتی درخت کٹے ہوئے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہو گئے، تاہم تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے ڈھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ لکڑی، ایک لوڈر رکشہ اور آرا مشین برآمد ہوئی۔

    ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے۔ پولیس کے مطابق، بلاک آفیسر روزانہ کی بنیاد پر رات کے وقت لکڑی چوروں سے سرکاری درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرواتا ہے۔ پولیس نے محکمہ نہر کو اطلاع دی، لیکن بلاک آفیسر سمیت دیگر افسران نے کارروائی سے انکار کر دیا۔

    پولیس تھانہ صدر علی پور نے چوری شدہ لکڑی، آرا مشینیں، کلہاڑے اور رکشہ قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری درختوں کی کٹائی میں ملوث افراد اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

  • اوچ شریف: کھوجی کتوں کا غیر قانونی دھندا عروج پر، بے گناہ شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ

    اوچ شریف: کھوجی کتوں کا غیر قانونی دھندا عروج پر، بے گناہ شہریوں کی زندگیوں سے کھلواڑ

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف اور اس کے گردونواح میں کھوجی کتوں کے ڈاگ سینٹرز کا غیر قانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ڈاگ سینٹرز کے ایجنٹ شہریوں سے بھاری رقوم بٹور رہے ہیں، جبکہ پولیس بھی اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے کے لیے ان غیر مستند کھوجی کتوں پر انحصار کر رہی ہے۔ اس غیر قانونی طریقہ کار کے باعث کئی بے گناہ شہری جیلوں میں بند ہیں اور درجنوں خاندان جھوٹے الزامات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے مختلف علاقوں موضع مانجھی والا، بن والا، بیٹ بختیاری، دھوڑکوٹ، حلیم پور، خیر پور ڈاہا اور دیگر مقامات پر موجود ڈاگ سینٹرز کے مالکان اور ایجنٹ انسانی تذلیل کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں۔ کھوجی کتوں کے ذریعے لوگوں کو چوری، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث کر کے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

    چوری کی واردات کے بعد متاثرہ شخص سے ڈاگ سینٹر کے ایجنٹ رابطہ کرتے ہیں اور انہیں اپنی چرب زبانی سے قائل کر لیتے ہیں کہ چوری کا سراغ لگانے کے لیے کھوجی کتے کا استعمال ضروری ہے۔ ایجنٹ بھاری فیس وصول کر کے کھوجی کتے کو مخصوص انداز میں کسی بھی گھر میں داخل کرواتے ہیں اور پھر اسی گھر کے افراد پر چوری کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ کھوجی کتوں کی نشاندہی پر گاؤں کی پنچایتوں میں لوگوں کو قرآن پاک پر حلف اٹھانے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ ایک غیر شرعی اور غیر قانونی عمل ہے۔ مقامی کھوجی اور ڈاگ سینٹر کے مالکان پہلے سے مخصوص ٹارگٹ طے کر کے کھوجی کتوں کو متعلقہ گھر کی طرف بھیجتے ہیں، جہاں کتے کے بیٹھ جانے پر پولیس کارروائی عمل میں لے آتی ہے اور بے گناہ افراد کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ ڈاگ سینٹرز زیادہ تر اوکاڑہ، بہاولپور، ملتان اور دیگر شہروں میں ریٹائرڈ آرمی افسران یا کسی میجر کے نام پر چلائے جا رہے ہیں۔ ان مراکز کے مالکان اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وزیٹنگ کارڈ تقسیم کرتے ہیں اور ایک چوری کا سراغ لگانے کے لیے 15,000 سے 20,000 روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔ اگر دوبارہ کھوجی کتے کو چھوڑنے کی ضرورت پیش آئے تو فیس دُگنی کر دی جاتی ہے۔

    ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے والے کئی متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مافیا پہلے سے ہی ٹارگٹ طے کر کے لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ مخصوص الفاظ جیسے "اپنا کام کرو”، "تلاش کرو”، "فائنل کرو” کا استعمال کر کے کتے کو مخصوص گھر میں داخل کرایا جاتا ہے اور الزام اس گھر کے افراد پر ڈال دیا جاتا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کی مختلف جیلوں میں ہزاروں افراد صرف کھوجی کتوں کی غلط نشاندہی کی بنیاد پر قید ہیں۔ اگر کسی چوری یا ڈکیتی کے دوران کوئی ہلاکت ہو جائے تو پولیس تفتیش کرنے کے بجائے فوراً کھوجی کتوں کو طلب کر لیتی ہے اور ان کی غلط نشاندہی پر بے گناہ لوگوں کو قتل جیسے سنگین الزامات میں پھنسا دیا جاتا ہے۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان ڈاگ سینٹرز کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پولیس کو واضح ہدایات جاری کرے کہ کھوجی کتوں کی نشاندہی پر کسی بھی قسم کی ایف آئی آر درج نہ کی جائے۔ بصورت دیگر، معصوم لوگ اسی طرح ناکردہ جرم کی سزا بھگتتے رہیں گے اور کئی بے گناہ خاندان دشمنیوں کا شکار ہوتے رہیں گے۔

  • حافظ آباد : نئی نویلی دلہن  کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

    حافظ آباد : نئی نویلی دلہن کےاندھے قتل کا معمہ حل، سفاک شوہر گرفتار

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) تھانہ صدر حافظ آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نئی نویلی دلہن کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل کر لیا اور درندہ صفت شوہر کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کی شادی 6 ماہ قبل عنصر علی ولد منظور سکنہ جوریاں سے ہوئی تھی۔ عنصر علی نے روبی کو دوآبہ نہروں کے جنگل میں لے جا کر قتل کر دیا۔

    مقتولہ کی ہمشیرہ کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے روایتی انداز میں 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ درندہ صفت شوہر کی نشاندہی پر مقتولہ کی نعش جنگل سے برآمد کر لی گئی۔

    قاتل شوہر عنصر علی نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو 1 ماہ قبل گھریلو ناچاقی کی وجہ سے قتل کیا تھا۔ گرفتار ملزم سے ڈی ایس پی صدر کی نگرانی میں تفتیش جاری ہے۔

  • بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    نئی دہلی: بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں ایک برطانوی خاتون کو 2 بار عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا جس نے دنیا بھر میں مودی سرکار کے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارتی حکام نے بتایا کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی، خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن تک پہنچنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود ایک شخص نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا