Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ننکانہ:گورنمنٹ ویمن کالج بچیکی میں اقلیتی لیکچرار کو ہراسانی کا سامنا، کارروائی التوا کا شکار

    ننکانہ:گورنمنٹ ویمن کالج بچیکی میں اقلیتی لیکچرار کو ہراسانی کا سامنا، کارروائی التوا کا شکار

    ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین بچیکی میں ہراسانی اور جانبداری کا معاملہ، اقلیتی لیکچرر کی درخواست پر کارروائی میں تاخیر

    تفصیلات کے مطابق ہراسانی اور جانبداری کے الزامات پرنسپل کو اضافی چارج ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز دینے پر تشویش معاملے کو فوری حل نہ کرنے سے حساس نوعیت کا مسئلہ بننے کا خدشہ ڈائریکٹر کالجز ملک احسن مختار سے شفاف تحقیقات اور فوری اقدام کی اپیلگورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین بچیکی ننکانہ صاحب کی لیکچرر کی جانب سے ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن، ملک احسن مختار کو جمع کرائی گئی درخواست پر 20 روز سے زائد گزر چکے ہیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین بچیکی میں ایک لیکچرر کی جانب سے پرنسپل اور سی ٹی آئی لیکچرر کے خلاف پیشہ ورانہ بدسلوکی اور ہراسانی کی شکایت کے باوجود انتظامیہ کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ لیکچرر سمرن جیت کور نے ڈائریکٹر کالجز لاہور کو تحریری درخواست میں تفصیل سے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں سی ٹی آئی لیکچرر نمرہ اکبر کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے اور وہ جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔

    لیکچرر نے الزام عائد کیا کہ نمرہ اکبر کالج میں دیر سے آتی ہیں، غلط حاضری لگاتی ہیں اور اس کے باوجود پرنسپل ڈاکٹر طاہرہ بتول انہیں حاضر تصور کرتی ہیں۔ درخواست کے مطابق جب بھی مستقل اساتذہ کلاسز لینے میں تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ان پر سختی کی جاتی ہے، لیکن سی ٹی آئی اسٹاف کے لیے کوئی اصول لاگو نہیں ہوتے۔ لیکچرر کا مزید کہنا تھا کہ نمرہ اکبر نے کئی مرتبہ کلاسز کے دوران مداخلت کی اور طلبہ کے سامنے انہیں ہراساں کیا۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرنسپل ڈاکٹر طاہرہ بتول کھلے عام نمرہ اکبر کی حمایت کرتی ہیں اور ان کی شکایات کو نظر انداز کر رہی ہیں۔ یہاں تک کہ جب لیکچرر سمرن جیت کور نے غیر منصفانہ رویے کی شکایت کی تو انہیں کہا گیا کہ وہ اس معاملے پر خاموش رہیں۔ درخواست کے مطابق نمرہ اکبر کو پرنسپل نے خصوصی اختیارات دے رکھے ہیں، جس کے تحت وہ مستقل اساتذہ پر نظر رکھتی ہیں اور ان کی ویڈیوز بھی بناتی ہیں۔

    لیکچرر نے اپنی درخواست میں مزید انکشاف کیا کہ ایک دن نمرہ اکبر نے مستقل اساتذہ کی حاضری رجسٹر زبردستی چھین لیا اور واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں پرنسپل نے بغیر تحقیق کے لیکچرر کے خلاف شکایات درج کرائیں اور دیگر اساتذہ کو ان کے خلاف بیان دینے کے لیے کہا۔ درخواست کے مطابق نمرہ اکبر کو کالج میں غیر معمولی اثر و رسوخ حاصل ہے، اور وہ پرنسپل کی سرپرستی میں مستقل اساتذہ کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    لیکچرر نے اپنی درخواست میں ڈائریکٹر کالجز لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں تاکہ تدریسی ماحول کو پیشہ ورانہ اور منصفانہ بنایا جا سکے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اگر اس معاملے پر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو یہ تعلیمی ادارے کے ماحول کو مزید خراب کر سکتا ہے اور اساتذہ میں بداعتمادی پیدا کر سکتا ہے۔

    سماجی و تدریسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کو نظرانداز کیا گیا تو یہ اقلیتوں کے حقوق اور انتظامی ناانصافی جیسے حساس مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔ اساتذہ اور سول سوسائٹی نے ڈائریکٹر کالجز سے فوری اور غیر جانبدارانہ اقدام اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تعلیمی ادارے میں منصفانہ اور پیشہ ورانہ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔


  • غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کار گرفتار

    صدر واہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو صرف 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت اجمل، بلال، اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ مغویوں میں ایک افغان فیملی کی خاتون اور ان کے دو نوجوان بیٹے شامل ہیں۔ ملزمان نے افغانستان سے آنے والی فیملی کو یورپی ملک کا ویزہ دلوانے کے بہانے بلا کر اغواء کیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مغویوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ اس کے بعد ایس پی پوٹھوہار کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    پولیس نے متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کر لیا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ڈی پی او ٹیکسلا، ایس ایچ او صدر واہ اور ان کی ٹیم کو مغویوں کی فوری بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پر شاباش دی۔سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔یہ کارروائی صدر واہ پولیس کی جانب سے ایک اہم کامیابی ہے جو اغواء کے خلاف سخت اقدامات کی عکاسی کرتی ہے۔

  • اڈیالہ جیل کیوں لے جا رہے؟ ملزم منتقلی کے دوران بھاگ گیا

    اڈیالہ جیل کیوں لے جا رہے؟ ملزم منتقلی کے دوران بھاگ گیا

    اسلام آباد: منشیات فروشی کے مقدمے میں گرفتار ملزم نعمان اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم کو چکوال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم اڈیالہ جیل پہنچنے کے دوران وہ پولیس کی حراست سے فرار ہو گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نعمان نے جیل کے گیٹ پر جیل میں کام کرنے والے تعمیراتی مزدوروں کی مدد سے پولیس کی نظروں سے بچ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح ملزم جیل کے اندرونی علاقوں تک پہنچا اور کیسے اس کی فرار کی کارروائی ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم جیل کی تین چیک پوسٹوں سے گزرتے ہوئے جیل کی حدود میں داخل ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے جیل کے ارد گرد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور فرار میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس واقعے کی حقیقت سامنے آ سکے اور ملزم کو جلد از جلد دوبارہ گرفتار کیا جا سکے۔

  • بہانے سے بلاکر گھریلوملازمہ سےجنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    بہانے سے بلاکر گھریلوملازمہ سےجنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی صفائی کیلئےبلایااور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔

    ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے فوری کارروائی پر ایس ایچ او ڈیفنس بی حسن علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ خواتین کا استحصال کرنے والے کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے کمنٹری پینل کا اعلان

  • گھوٹکی کچہ میں پولیس اور رینجرز کا شر گینگز کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ٹھکانے مسمار

    گھوٹکی کچہ میں پولیس اور رینجرز کا شر گینگز کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ٹھکانے مسمار

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر گھوٹکی کے کچہ علاقے میں شر گینگز کے اغواء کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کی قیادت میں آپریشن گزشتہ 3 سے 4 ہفتوں سے جاری ہے، جس میں شر گینگز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔

    تازہ کارروائی میں پولیس اور رینجرز کا سب ڈویژن رونتی کے تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں موریو سونانی شر اور چاندی سونانی شر گینگز کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔ دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے، جبکہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چاندی شر، موریو شر، حفیظ شر، گلی شر، سائینداد شر، شبو شر، قائم شر اور احمدو شر کے 15 سے زائد ٹھکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔

    تقریباً دو ہفتے قبل ان ہی گینگز کے اغواء کاروں نے موٹر وے پر حملہ کر کے ٹرک ڈرائیوروں کو اغواء کرنے کی کوشش کی تھی، جسے پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد سے مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، جس میں متعدد اغواء کار زخمی ہو چکے ہیں اور کئی ڈاکو پولیس کے خوف سے خود کو حکام کے حوالے کر رہے ہیں۔

    پولیس اور رینجرز نے کچہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔ آج کے آپریشن میں ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو، رینجرز کے ونگ کمانڈر، اے ایس پی میرپور ماتھیلو، ڈی ایس پی اباوڑو، ڈی ایس پی رونتی، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، بھاری پولیس نفری اور رینجرز کے ساتھ بکتر بند گاڑیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

    امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور چونگی پر ٹریکٹر ٹرالیوں کاقبضہ، حادثات معمول بن گئے

    ڈیرہ غازی خان: گرلز کالج وڈور چونگی پر ٹریکٹر ٹرالیوں کاقبضہ، حادثات معمول بن گئے

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(نیوز رپورٹر شاہد خان) گرلز کالج وڈور چونگی کے قریب ٹریکٹر ٹرالیوں کی بے ہنگم آمدورفت کے باعث حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں۔گذشتہ کئی سالوں میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جبکہ کئی معصوم بچے ان حادثات کی نذر ہو کر اپنا روشن مستقبل کھو چکے ہیں۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق ٹریفک پولیس کی عدم موجودگی کے باعث ٹریکٹر ٹرالیوں کا راج ہے۔ اگر کبھی کبھار کوئی ٹریفک وارڈن تعینات بھی کیا جاتا ہے تو اس کی ڈیوٹی محض دو دن کے لیے ہوتی ہے اور اس دوران بھی چالان کرنے پر ہی توجہ دی جاتی ہے۔ شہریوں نے کئی بار متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن تاحال کوئی مستقل حل نہیں نکالا جا سکا۔

    یہ ٹرالیاں نہ صرف رہائشی آبادی کے لیے مشکلات کا سبب بنا ہوا ہے بلکہ یہاں واقع مقامی مہاجر قبرستان کے جنازوں کے گزرنے میں بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔ جنازوں کے ساتھ آنے والے افراد کو راستہ تک نہیں ملتا مگر ٹریکٹر ٹرالی مالکان بے خوف اپنی جگہ پر قابض ہیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا اور یوں لگتا ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز یہاں موجود نہیں۔ شہریوں نے حکام بالا سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے اور عوام کو اس سنگین مسئلے سے نجات دلائی جا سکے۔

  • علی پور چٹھہ قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    علی پور چٹھہ قتل کیس کا فیصلہ، مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

    حافظ آباد (خبر نگار شمائلہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم انصاری نے علی پور چٹھہ کے علاقہ برج تاشہ میں ہونے والے دو سگے بھائیوں اور بیٹے کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے مجرم نعمان حیدر کو 3 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

    عدالت نے مجرم کو لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت 29 جون 2023 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    وزیرآباد کے تھانہ علی پور چٹھہ میں اوباش نوجوان نعمان حیدر نے فائرنگ کرکے افتخار احمد چٹھہ، ان کے بیٹے سعد بن افتخار چٹھہ اور بھائی منور چٹھہ کو قتل کر دیا تھا۔ یہ واقعہ نواحی گاؤں برج تاشہ میں پیش آیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نعمان حیدر اپنی موٹر سائیکل پر منور چٹھہ کو ڈیرے پر لایا، جبکہ اس کے بھائی افتخار چٹھہ کو پہلے ہی ڈیرے پر بلایا ہوا تھا۔ ملزم نے دونوں بھائیوں کو یکے بعد دیگرے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر افتخار چٹھہ کا بیٹا سعد چٹھہ ڈیرے پر پہنچا تو ملزم نے اس پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول سعد چٹھہ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر رکھا تھا اور کچھ ہی عرصہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر چارج لینے والا تھا۔ دوسری جانب ملزم نعمان 6 سال قبل اپنے والد سرفراز چٹھہ کو بھی رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے قتل کر چکا ہے۔

  • گھوٹکی بائی پاس پر خوفناک حادثہ، ٹریلر کی کار کو ٹکر، چار افراد زخمی

    گھوٹکی بائی پاس پر خوفناک حادثہ، ٹریلر کی کار کو ٹکر، چار افراد زخمی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)گھوٹکی بائی پاس پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار ٹریلر نے ایک کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق، کار سڑک پر جا رہی تھی کہ اچانک ایک ٹریلر بے قابو ہو کر اس سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار افراد زخمی ہو گئے۔

    زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گھوٹکی بائی پاس پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو اس مسئلے کا نوٹس لینا چاہیے اور حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • سیالکوٹ: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے کروشیا سے گرفتار

    سیالکوٹ: 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے کروشیا سے گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے کروشیا سے گرفتار

    سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کو 16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو انٹرپول کے ذریعے کروشیا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت افتخار احمد کے نام سے ہوئی ہے اور اسے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو کروشیا سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزم 16 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اگوکی، سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم نے سال 2008 میں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک شہری کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

    ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول کروشیا کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

  • سیالکوٹ: لیڈی کانسٹیبل گھر میں پراسرار گولی لگنے سے جاں بحق

    سیالکوٹ: لیڈی کانسٹیبل گھر میں پراسرار گولی لگنے سے جاں بحق

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) لیڈی کانسٹیبل گھر میں پراسرار گولی لگنے سے جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں 45 سالہ لیڈی کانسٹیبل نجف اپنی رہائش گاہ میں پراسرار طور پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئیں۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

    ڈی پی او فیصل شہزاد اور ڈی ایس پی سٹی فوری موقع پر پہنچ گئے، جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

    ڈی پی او کے مطابق واقعے کی خودکشی، حادثہ یا قتل سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔