Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پولیس کانسٹیبل گاڑیاں چھیننے لگا ،گرفتار

    پولیس کانسٹیبل گاڑیاں چھیننے لگا ،گرفتار

    کراچی: کراچی کے پوش ایریاز سے لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کے سرغنہ پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کراچی کے مختلف پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کی وارداتیں کی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چوری شدہ گاڑیاں گینگ کے دیگر ارکان کے ذریعے بلوچستان میں فروخت کی جاتی تھیں۔ پولیس نے ملزم سے چھینی گئی گاڑیاں، سرکاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ملزم کی شناخت پولیس کانسٹیبل رانا کاشف کے طور پر ہوئی ہے جو کہ فارن سکیورٹی سیل میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ ملزم نے گزشتہ سال فیروز آباد سے اسلحہ کے زور پر چھینی جانے والی گاڑی کا بھی اعتراف کیا ہے۔ مزید برآں، ملزم نے دو درجن سے زائد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرنے اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

    اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتاری کا جنون ایک ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا۔ موٹروے پولیس نے بیٹ نمبر 25 پر کارروائی کرتے ہوئے بدرالدین نامی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جو 161 کلومیٹر فی گھنٹہ کی خطرناک رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا۔

    موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بدرالدین کی تیز رفتاری نہ صرف قانون کی خلاف ورزی تھی بلکہ دیگر مسافروں کی زندگیوں کے لیے بھی خطرہ تھی۔ موٹروے پر لائٹ وہیکلز کی رفتار کی حد 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

    بدرالدین کی گاڑی کو تحویل میں لے کر تھانے میں بند کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس نے واضح کیا ہے کہ 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر گاڑی چلانے والوں کو بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    موٹروے پولیس کا یہ اقدام تیز رفتاری کے خلاف ایک واضح پیغام ہے جس کا مقصد سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

  • کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

    کراچی میں خون کی ہولی، ڈاکو راج برقرار، 5 دنوں میں 5 جانیں ضائع

    کراچی،باغی ٹی وی(نمائندہ خصوصی) کراچی میں ڈاکو راج کی خوفناک داستان جاری ہے۔ بے رحم لٹیروں نے مزاحمت پر مزید دو زندگیاں چھین لیں۔ مارچ کے صرف 5 دنوں میں 5 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ رواں سال 20 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

    ماہ رمضان کے دوران پی ای سی ایچ ایس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر 45 سالہ سیکیورٹی گارڈ ساجد جیکب کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ جیکب اپنے پیچھے بوڑھی ماں، بیوہ اور 12 سالہ بیٹی کو سوگوار چھوڑ گئے۔

    دوسری جانب سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے پر ڈاکوؤں نے نوجوان ہاشر کو نئی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش میں ابدی نیند سلا دیا۔ ہاشر کی شادی صرف 4 ماہ قبل ہوئی تھی۔

    اورنگی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ایک خاتون کو زخمی کر دیاجبکہ مرد کو پسٹل کا بٹ مار کر لہولہان کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان افطاری کے وقت گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ واقعات کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم کی سنگین صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں۔ لٹیرے ہر گلی کوچے میں دندناتے پھر رہے ہیں اور پولیس ان پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔

  • سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس کی بڑی کارروائی، کار چھیننے والے تین ڈاکو گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) سیالکوٹ کے علاقے گلوٹیاں موڑ پر پٹرولنگ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق، پٹرولنگ پولیس پوسٹ گلوٹیاں موڑ کو ہیلپ لائن 15 سے اطلاع ملی کہ تین مسلح ملزمان نے تھانہ سبز پیر کے علاقے ڈھینگے سٹاپ سے ایک شخص وجاہت سے نقدی، موبائل فون اور کرولا الٹس گرانڈی کار چھین لی ہے۔ اطلاع ملتے ہی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی شدہ رقم، موبائل فون اور 50 لاکھ روپے مالیت کی کرولا الٹس گرانڈی کار برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

    ریجنل آفیسر ایس پی فاروق احمد بھٹہ نے پٹرولنگ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ٹیم گلوٹیاں موڑ کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کی سفارش کی ہے۔

  • سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

    سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائیاں، دو مسافر گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور ٹیمپرڈ دستاویزات پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار مسافروں کی شناخت مزمل حسین اور محمد طیب شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، مزمل حسین نامی مسافر فلائٹ نمبر G9-552 کے ذریعے عراق سے پاکستان پہنچا، جس کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ پاسپورٹ ٹیمپرڈ شدہ ہے اور اس سے متعدد صفحات غائب ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مزمل حسین سال 2020 سے عراق میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا۔

    دوسری جانب، محمد طیب شہزاد نامی مسافر فلائٹ نمبر QR630 کے ذریعے جنوبی افریقہ سے پاکستان پہنچا، جس کے پاسپورٹ پر لگا جنوبی افریقی ویزہ مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر نے علی چیمہ نامی ایجنٹ سے 50 ہزار رینڈ کے عوض مذکورہ ویزہ حاصل کیا۔

    ایف آئی اے حکام نے دونوں مسافروں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل گجرات منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

    کسٹم کی بڑی کارروائی، 30 کروڑ سے زائد مالیت کے موبائل فون ضبط

    کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ویسٹ وہارف کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تیس کروڑ چوبیس لاکھ مالیت کے 11مختلف برانڈز کے 10ہزار 8موبائل فون ضبط کرلیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام کی جانب سے کارروائی کے دوران کار کولنٹ کی آڑ میں سمگل کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فون اور لکویڈ تمباکو فلیور قبضے میں کرلیے گئے۔اے بی میمن سنز نامی کمپنی نے کارکولنٹ کی آڑ میں ممنوعہ سامان سمگل کیا تھا۔ترجمان کسٹمزکے مطابق کارکولنٹ کے کانوں میں موبائل فون اور لکویڈ تمباکو فلیور موجود تھے،سمگل شدہ سامان مژدہ ٹرک کے ذریعے امپورٹر کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 30کروڑ 24لاکھ مالیت کی11مختلف برانڈز کے 10ہزار 8موبائل فون ضبط کیے گئے ہیں ،کارروائی میں تین کروڑ روپے مالیت کی 15ہزار لکویڈ تمباکو فلیور برآمد ہوئے۔برآمد شدہ موبائل فونز اور تمباکو فلیور کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کیا۔ ترجمان کسٹم نے بتایاکہ کسٹمز ایکٹ کے تحت امپورٹر اے بی میمن سنز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پاکستان کی معیشت میں بزنس مینوں کا اہم کردار ہے، گورنر سندھ

    امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کرنے کیلیے فوجی پروازیں معطل

    شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

    شہری نے 21 کروڑ سے زائد مالیت کے ہیرے نگل گیا

    عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ؟ اہم خبر آ گئی

  • کراچی سے طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان کا مطالبہ

    کراچی سے طالب علم اغوا، 6 کروڑ تاوان کا مطالبہ

    کراچی کے علاقے منگھوپیر کی عمر گوٹھ سے نویں جماعت کے طالب علم 16 سالہ عابد کا اغوا کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مغوی عابد مدرسے کا طالب علم ہے اور وہ پانچ مارچ کو نماز پڑھنے کے لیے گھر سے نکلا تھا۔ اغواکاروں نے اس کے بھائی سے 6 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق، اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی ذمہ داری اے وی سی سی (اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) کو سونپ دی گئی ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق، پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اغواکاروں کی تلاش میں ہے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ نے اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر کی صورت میں سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    ریڈیو پاکستان کی کرایہ پر دی جانے والی عمارات کے کرائے میں اضافہ کی ہدایت

  • ڈیرہ غازی خان: ڈیڑھ ارب سے زائد کی ادویات کا چوری اسکینڈل، محکمہ صحت کے ذمہ دار ہی لٹیرے نکلے

    ڈیرہ غازی خان: ڈیڑھ ارب سے زائد کی ادویات کا چوری اسکینڈل، محکمہ صحت کے ذمہ دار ہی لٹیرے نکلے

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں سرکاری ادویات چوری اور غیر ملکی ادویات اسمگلنگ سکینڈل میں اب تک 4 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ جن میں اکرام اللہ، پرویز اختر، بشیر احمد اور امیر تیمور شامل ہیں۔ پہلا ملزم نجی شخص ہے جبکہ باقی تینوں سرکاری اہلکار ہیں جن کا تعلق محکمہ صحت سے ہے۔

    اب تک دو ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اور پولیس، محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن نے تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ دو ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ دو ملزمان پولیس اور اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیں۔

    یہ سکینڈل اس وقت سامنے آیا تھا جب 29 جنوری کو چیف ڈرگ کنٹرولر فیصل محمود نے دیگر سرکاری اہلکاروں کے ساتھ لاری اڈا سے دو مشکوک افراد کو ادویات کے ساتھ پکڑا تھا۔ جن سے تفتیش جاری رہی۔ مقدمہ کی پہلے تحقیقات تھانہ گدائی کر رہا تھا بعد میں اس کیس کو اینٹی کرپشن کے حوالے سپرد کیا گیا۔

    اینٹی کرپشن نے محکمہ صحت کے ہمراہ مل کر گزشتہ روز سرور والی آر ایچ سی میں سٹور کی گئی کروڑوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کی ہیں۔ اینٹی کرپشن اور محکمہ صحت کی کارروائی میں ایک ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی چوری شدہ سرکاری ادویات برآمد کی گئی ہیں۔ کارروائی کے دوران تین سرکاری ملازمین سمیت متعدد ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق ڈرگ کنٹرول ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے سرور والی رورل ہیلتھ سینٹر پر چھاپہ مارا، جہاں سے بڑی تعداد میں سرکاری ادویات برآمد ہوئیں، جو مبینہ طور پر چوری کرکے غیر قانونی طور پر فروخت کے لیے ذخیرہ کی گئی تھیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ان ادویات کو سرکاری ہسپتالوں کے لیے مختص کیا گیا تھا، مگر بدعنوان عناصر نے انہیں خرد برد کر لیا۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران تین اسٹور کیپرز کو حراست میں لے لیا گیا جو اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان بشارت نبی کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے بھی اس اسکینڈل میں ملوث عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ پبلک ریلیشن آفیسر اینٹی کرپشن شمشیر خان گورمانی کے مطابق یکم مارچ 2025 کو درج مقدمہ نمبر 207/25 کے تحت اینٹی کرپشن نے ڈیرہ غازی خان میں تین مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی گمشدہ سرکاری ادویات برآمد ہوئیں۔

    اینٹی کرپشن کی اس کارروائی کے دوران ڈرگ انسپکٹر اور سی ای او ہیلتھ بھی ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ برآمد شدہ ادویات کو قانون کے مطابق قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور متعلقہ مقامات کو سرکاری افسران کی موجودگی میں سیل کر دیا گیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اس کیس کی ابتدائی تفتیش تھانہ گدائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں درج کی گئی تھی، جسے بعد میں اینٹی کرپشن کو منتقل کر دیا گیا۔ اب تک اینٹی کرپشن کی ٹیم چار ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے، جن میں دو سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

    پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اس سنگین معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادویات پر صرف غریب عوام کا حق ہے اور کسی کو ان کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی سطح پر بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    محکمہ صحت اور اینٹی کرپشن حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور عوام کو ان کے حق کی ادویات کی بروقت اور شفاف فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    سیتا پور:بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں ایک درندہ صفت باپ نےپڑوسی کے گھر جانے پر 5 سالہ بیٹی کو بے در د ی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر کے کھیت میں پھینک دیئے۔

    باغی ٹی وی: این ڈی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے پولیس کے مطابق موہت نامی ملزم کا کہنا ہے کہ بیٹی تانی ہمارے پڑوسیوں سے ملنے گئی تھی جن کے ساتھ میرا جھگڑا تھا۔

    پولیس کے مطابق 25 فروری کو بچی کے گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں پولیس کو تلاش کے دوران بچی کی لاش کا ایک ٹکڑا ملا تھا اور اگلے دن اس کے دیگر حصے بھی ملے جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ بچی کو قتل کیا جا چکا ہے۔

    وزیراعظم کی سمیڈا میں بین الاقوامی معیار کی ورک فورس بھرتی کرنے کی ہدایت

    پولیس تفتیش کے دوران بچی کا باپ اپنا موبائل فون اہلیہ کو دے کر اچانک غائب ہو گیا تھا، بعد ازاں باپ کے سامنے آنے پر تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیاملزم نے پولیس کو بتایا کہ پہلے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے جو بعد میں خراب ہو گئے، واردا ت کے دن بیٹی کو رامو کے گھر سے آتے ہوئے دیکھا تو بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک سنسان جگہ لے گیا جہاں اسی کے کپڑوں سے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو کھیت میں پھینک دیا۔

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

  • کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی: لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار

    کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار، ملزم سے گاڑی اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقوں سے لگژری گاڑیاں چھینے والے گینگ کا سرغنہ پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے ملزم سے گزشتہ سال فیروزآباد سے چھینی گئی سوزو آلٹو کار اور سرکاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئیں ہیں۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے انکشاف کیا کہ پولیس اہلکارملزم رانا کاشف فارن سیکیورٹی سیل میں تعینات تھا پولیس کے مطابق ملزم نے پوش علاقوں سے دو درجن سے زائد گاڑیاں چھیننے کا اعتراف کیا ہے، چھینی ہوئی گاڑیاں گینگ کے دیگر ساتھیوں کے ذریعے فروخت کی جاتی ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

    108 سالہ خاتون کا منفردعالمی ریکارڈ

    آرمی چیف کا بنوں کینٹ کا دورہ،سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت