Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر  شہید

    پشاور:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حساس ادارے کا انسپکٹر شہید

    پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹاون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیااطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی، جائے حادثہ پر موجود افسر نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سوار نا معلوم افراد نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے افسر کو شہید کیا، مزید تفتیش کے بعد حقائق اور قتل کی وجہ سامنے آئے گی۔

    بے گھر عوام کے لئے چھت فراہم کرنے کی بہت فکر ہے۔ مریم نواز

    لاہور پولیس کی آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    کیا آپ ملٹری کورٹ کو عدلیہ تسلیم کرتے ہیں؟جسٹس محمد علی مظہر

  • لاہور پولیس کی   آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس کی آن لائن جوئے کے خلاف کارروائیاں ،متعدد ملزمان گرفتار

    لاہور پولیس نے چمپئینر ٹرافی میچز کے دوران جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کے تحت متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 668 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 175 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ گرفتاریوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 37 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے، جو کہ داؤ پر لگی ہوئی تھی۔ سٹی ڈویژن میں 238 ملزمان، کینٹ میں 182، سول لائنز میں 49، صدر میں 42، اقبال ٹاؤن میں 96 اور ماڈل ٹاؤن میں 61 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جوئے کے اڈوں کے ساتھ ساتھ آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور ان میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کیے جائیں تاکہ قانون شکن عناصر کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ جوئے میں ملوث قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کی بیخ کنی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد بھی لی جائے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جوئے اور دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے پولیس کی معاونت کریں، تاکہ لاہور کو ایک محفوظ اور پُرامن شہر بنایا جا سکے۔

    لاہور پولیس کی یہ کارروائیاں شہر میں جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں، اور پولیس کی جانب سے اس سلسلے میں اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں تاکہ لاہور میں جرائم کی شرح میں کمی آ سکے۔

  • گھوٹکی : ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری، متعدد ٹھکانے مسمار

    گھوٹکی : ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری، متعدد ٹھکانے مسمار

    میرپور ماتھیلو (نامہ نگار مشتاق علی لغاری) ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کے احکامات پر ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو اور رینجرز کے ونگ کمانڈر کی نگرانی میں شر گینگز اور ماچھی گینگز کے اغواء کاروں/ڈاکوؤں کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

    آج رمضان المبارک کے مہینے میں بھی سب ڈویژن رونتی کے تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود میں شر گینگ، یاسین ماچھی گینگ، کمال ماچھی گینگ اور دیگر گینگز کے خلاف پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز اور اغواء کاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس کو ڈاکوؤں/اغواء کاروں کے ٹھکانوں سے ہتھیار اور بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی جانب سے شر گینگز اور ماچھی گینگ کا گھیرا تنگ کر کے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 20 سے زائد شر گینگ، ماچھی گینگ بشمول یاسین ماچھی، کمال ماچھی سمیت دیگر کے ٹھکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔

    پولیس اور رینجرز کی جانب سے کچہ ایریا میں ڈاکوؤں/اغواء کاروں کے ٹھکانوں کا گھیرا تنگ کر کے سخت سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن علاقے میں ضلع کشمور سمیت دیگر اضلاع کے مغویان کی بازیابی تک جاری رہے گا۔

  • اوچ شریف: زمین کے تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

    اوچ شریف: زمین کے تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے مامون آباد میں زمین کے تنازع نے خونی رنگ اختیار کر لیا۔ سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان محمد اظہر جان کی بازی ہار گیا۔

    تفصیلات کے مطابق منظور عالم، ایاز عالم اور محبوب عالم پر الزام ہے کہ انہوں نے بیرونی افراد کی مدد سے فائرنگ کروا کر اپنے بھتیجے محمد اظہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں مقتول شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے اہل خانہ غم اور غصے کی حالت میں ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • حافظ آباد:پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف

    حافظ آباد:پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں 500 روپے کی غیر قانونی کٹوتی کا انکشاف

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پنڈی بھٹیاں میں رمضان نگران پیکیج میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو راشن کی بجائے 10 ہزار روپے نقد ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم بعض عناصر اس سرکاری امداد میں غیر قانونی کٹوتی کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اردو بازار سٹی، پنڈی بھٹیاں میں واقع کھوکھر کمیونیکیشن ایچ بی ایل کنیکٹ کے آپریٹرز جاوید حسین کھوکھر اور محمد قاسم علی کھوکھر اس پیکیج میں بدعنوانی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔ یہ افراد ہر مستحق فرد کے 10 ہزار روپے میں سے 500 روپے ناجائز طور پر کاٹ رہے ہیں، جو کہ ایک کھلی دھاندلی ہے۔

    مقامی افراد نے اس سنگین معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستحقین کو ان کا پورا حق مل سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو رمضان نگران پیکیج کے اصل مقصد کو شدید نقصان پہنچے گا اور غریب عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔

    ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں
    https://x.com/BaaghiTV/status/1897128471614382273

    اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، متعلقہ بینکنگ حکام اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کھوکھر کمیونیکیشن ایچ بی ایل کنیکٹ کے ان آپریٹرز کے خلاف تحقیقات کرکے غیر قانونی کٹوتی کو روکا جائے اور عوام کو پورا حق دلایا جائے۔

  • ننکانہ صاحب میں ڈاکو راج، چاول فیکٹری میں کروڑوں کی ڈکیتی، پولیس بے خبر

    ننکانہ صاحب میں ڈاکو راج، چاول فیکٹری میں کروڑوں کی ڈکیتی، پولیس بے خبر

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی رپورٹ) ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری عروج پر پہنچ گئی، قصبہ بچیکی میں مسلح ملزمان نے چاول کی فیکٹری پر دھاوا بول کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا۔ واردات کے دوران 22 ڈاکوؤں نے سیکیورٹی عملے کو یرغمال بنائے رکھا اور سات گھنٹے تک دندناتے رہے، مگر پولیس کو خبر تک نہ ہوئی۔

    رات کی تاریکی میں چاول فیکٹری پر 22 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ سیکیورٹی گارڈز نے مزاحمت کی تو ملزمان نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور زدوکوب کرکے بے بس کردیا۔ ڈاکو باآسانی فیکٹری میں داخل ہوئے اور وہاں موجود نقدی، قیمتی سامان اور مال لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    ملزمان فیکٹری سے 22 تولے کے طلائی زیورات، 35 لاکھ روپے نقدی، لاکھوں روپے مالیت کی چاول کی بوریاں اور 2 ٹرانسفارمر لے اڑے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ پولیس کو کوئی خبر نہ ہوئی۔

    واردات کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ متاثرہ فیکٹری کے مالک نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور سامان واپس دلایا جائے۔

    علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی طرح بے بس رہے تو کاروباری طبقہ سخت نقصان اٹھائے گا اور علاقے میں جرائم کا گراف مزید بڑھ جائے گا۔ شہریوں نے حکومت سے فوری کارروائی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

    لاہور میں فون کی خاطر 65 سالہ خاتون قتل

    ایک موبائل فون کی خاطر جان لے لی، لاہور میں رنگ ساز نے 4 بچوں کی ماں اور65 سالہ خاتون کو پہلے ڈنڈا مار کر بے ہوش کیا پھر کرنٹ لگا کر جان سے مارڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں بیوہ خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ شکیلہ فضیلت کو رنگ ساز نے قیمتی موبائل کیلئے کرنٹ لگا کر قتل کیا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور محمد نوید نے کہا کہ ملزم عظیم خاتون کے گھر پینٹ کر رہا تھا، فون دیکھ کر قتل کی منصوبہ بندی کی، ملزم نے پہلے خاتون کے سر پر بھاری چیز ماری بعد ازاں کرنٹ لگایا۔

    محمد نوید نے بتایا کہ ملزم قتل کے بعد خاتون کے گھر سے چاول کی بوری بھی لیکر گیا، گرفتار ملزم کے گھر سے چاول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیاایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور نے بتایا کہ ملزم عظیم نے خاتون کو واش روم میں لے جا کر کرنٹ لگایا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی کھڑی ہے، شرمیلا فاروقی

    بشریٰ انصاری نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو عجیب مخلوق قرار دے دیا

    حماس نےغزہ کیلئے پیش کیا گیا مصری منصوبہ مسترد کردیا

    امریکا کی جانب سے لبنان کی فوجی امداد بحال

    گورنر سندھ اور بیٹے کو قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف

  • کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی، چچا سے بھتہ مانگنے والا بھتیجا چار ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی شہر کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکیا گیا۔

    گرفتار ملزمان میں احمد رضا،جاوید،شہروز اورعرفان شامل ہیں۔ملزم جاوید سے متاثرہ شہری کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم احمد رضا متاثرہ شہری کا بھتیجا اورتمام تر واردات کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے واردات میں اپنے دوستوں کو شامل کیا۔ بھتے کے مطالبے کے لیے جس نمبر سے کال کی گئی وہ بھی احمد رضا کے نام پررجسٹرڈ ہیموبائل فون ملزم شہریارکا استعمال کیا گیا تھا۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کے لیے ایس آئی یو کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    شریف اور پرویز الہی فیملی کےسابق وکیل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

    سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ، قیمت میں بڑا اضافہ

    کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

    جاری مالی سال کے 8 ماہ،پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضافہ

  • اوچ شریف: بازار میں زہر بکتا ہے، ملاوٹ مافیا بے لگام، حکام کی کارروائی کا انتظار

    اوچ شریف: بازار میں زہر بکتا ہے، ملاوٹ مافیا بے لگام، حکام کی کارروائی کا انتظار

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان): اوچ شریف اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی صحت داؤ پر لگ چکی ہے۔ مقامی بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں، دودھ دہی فروشوں اور دیگر کھانے پینے کے مراکز میں ملاوٹ شدہ اشیاء کا کھلے عام استعمال جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوچ شریف میں فروخت ہونے والے دودھ، دہی، بیکری آئٹمز، مٹھائی اور دیگر اشیائے خورونوش میں غیر معیاری کوکنگ آئل، ناقص گھی، مصنوعی مٹھاس، کارن سیرپ اور دیگر مضرِ صحت کیمیکلز کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیکریوں میں گندے انڈوں سے کیک، بسکٹ اور دیگر اشیاء تیار کی جا رہی ہیں، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ معدے کے امراض، فوڈ پوائزننگ، ہیپاٹائٹس اور دیگر صحت کے مسائل عام ہو گئے ہیں، مگر انتظامیہ کی جانب سے اس خطرناک صورتحال پر کوئی کارروائی دیکھنے میں نہیں آ رہی۔

    شہریوں محمد عاقل، رسول بخش، صفدر حسین، طلحہ زبیر خان، انس خان اور دیگر نے شکایت کی ہے کہ اوچ شریف کے مختلف علاقوں چوک، الشمس، خیرپور ڈاہا روڈ، بورڈنگ اسکول موڑ، ٹینکی چوک اور حسینی چوک میں موجود بیکری ورکشاپس میں صفائی ستھرائی کا انتہائی ناقص انتظام ہے۔ ان ورکشاپس سے بدبو اور تعفن اٹھنے کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ہے، جبکہ بیکری اور مٹھائی کی دکانوں پر ناقص اشیاء کی فروخت جاری ہے۔

    باوثوق ذرائع کے مطابق بعض مقامی بیکری مالکان اور مٹھائی فروش اپنی ناقص مصنوعات پر معروف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی لیبل لگا کر فروخت کر رہے ہیں۔ اس فراڈ کے باعث نہ صرف صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا ہے بلکہ انہیں مضرِ صحت اشیاء کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

    اوچ شریف کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملاوٹ مافیا کی روک تھام اور معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جائے، تاکہ عوام کی صحت محفوظ رہ سکے۔

  • اوچ شریف : گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے

    اوچ شریف : گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانداروں کو جرمانے

    اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایت پر رمضان المبارک میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران حیدر سیال نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ کے مختلف بازاروں میں چھاپے مارے۔

    اس دوران انہوں نے پھل، سبزی، کریانہ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا اور نرخ ناموں اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صارفین سے بھی گفتگو کی اور اشیاء کی مقررہ نرخ پر فروخت کے بارے میں دریافت کیا۔

    اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ مقررہ نرخ پر فروخت کی جائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے صارفین سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار ریٹ لسٹ سے زیادہ نرخ پر اشیاء فروخت کرتا ہے تو وہ فوری طور پر شکایت درج کرائیں۔

    انہوں نے پل جھانگرہ غربی، اوچ شریف شہر چوک بختیاری، شمس چوک، خرم پور سمیت مختلف علاقوں میں سبزی، فروٹ اور دودھ دہی فروشوں کا معائنہ کیا۔ سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے، گراں فروشی اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔