Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • حافظ آباد: جعلی دیسی گھی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

    حافظ آباد: جعلی دیسی گھی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ کی رپورٹ)جعلی دیسی گھی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق حافظ آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، عوام کو دیسی گھی کے نام پر جعلی اور مضر صحت گھی فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف تھانہ سٹی حافظ آباد میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ روڈ، اندرون ریلوے پھاٹک پر واقع "دیسی گھی شاپ” کے مالک کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ حکام کے مطابق دکان سے گھی کے نمونے لیے گئے، جو لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہو گئے، جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جعلی اشیائے خور و نوش کی فروخت کے خلاف 1223 پر اطلاع دیں۔ ملاوٹ شدہ خوراک انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے، اور جو افراد کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کرتے ہیں، وہ عوام کے کھلے دشمن ہیں۔

    پنجاب حکومت خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے، تاکہ عوام تک صحت مند غذائی اجزاء پہنچ سکیں۔

  • خیبر: جمرود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

    خیبر: جمرود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ) تحصیل جمرود کے علاقے سخی پل پٹے اوبہ میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خیبر پولیس کا اہلکار عبدالخالق شہید ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے مطابق پولیو ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گیا۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پولیو ٹیموں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملے ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر انسداد پولیو مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید اہلکار کے اہل خانہ کے لیے خصوصی امداد اور تحفظ کے سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ پولیو ورکرز اور سیکیورٹی اہلکار بغیر کسی خوف کے اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

  • لاہور ،گولیاں چل گئیں، گھر کے دروازے پر وکیل قتل

    لاہور ،گولیاں چل گئیں، گھر کے دروازے پر وکیل قتل

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل کو گھر کی دہلیز پرگولیاں مارکر قتل کردیا گیا

    لاہور کے علاقے چوہنگ میں وکیل محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس سے محمد نوید موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے،پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے لئے،لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی،ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کا کہنا ہے کہ دیرینہ دشمنی سمیت تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے،مزید کاروائی حسب ضابطہ عمل میں لائی جا رہی ہے،قتل ہونے والا شخص بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر آرہا تھا، مقتول پیشہ کے اعتبار سے ایڈووکیٹ تھا، واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگ رہا ہے،جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی،سندھ ،بلوچستان ہائیکورٹ بارکا خیر مقدم

    امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر کینیڈا کو امریکہ کی 51 ویں ریاست بنانے کی خواہش

  • ملک ریاض کو دھمکی،مقدمہ درج

    ملک ریاض کو دھمکی،مقدمہ درج

    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کو دھمکی دینے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج کر لیا گیا ہے۔

    یہ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم اور وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مقدمے کے مطابق، ملک ریاض کو ایک ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی، جس میں ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ ای میل میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر یہ رقم ادا نہ کی گئی تو ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابھی تک اس دھمکی دینے والے افراد کا پتہ نہیں چل سکا، تاہم حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    ملک ریاض کی جانب سے اس دھمکی کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اس حوالے سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاکہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جا سکے، ملک ریاض اس وقت دبئی میں ہیں اور پاکستانی حکومت ان کی پاکستان واپسی کے لئے کوشاں ہے.

    القادر ٹرسٹ کیس، ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک

    جیل میں قید”مرشد”،ملک ریاض کی پارسائی،حقیقت یا فریب؟.تجزیہ:شہزاد قریشی

    اب ریاست سے ملک ریاض کا گریبان کوئی نہیں چھڑا سکتا۔خواجہ آصف

    صحافت اس وقت ملک ریاض کے ہاتھوں یرغمال بن چکی،خواجہ آصف

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

    ملک ریاض کا دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس کا افتتاح

    عمران،بشریٰ نے ملک ریاض سے غیر قانونی مالی فوائد حاصل کئے

    ملک ریاض اور انکے بیٹے علی ریاض ملک کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس منجمد

  • بہنوئی کے ہاتھوں یتیم سالی  زیادتی کے بعد قتل ،مکمل تفصیل سامنے آ گئی

    بہنوئی کے ہاتھوں یتیم سالی زیادتی کے بعد قتل ،مکمل تفصیل سامنے آ گئی

    راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا.

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق جرم چھپانے کے لیے موت کو طبی ظاہر کر کے نعش کو اچانک دفنا بھی دیا معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور قبر کشائی کروا کے پوسٹمارٹم کرایا گیا تو لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ثابت ہوئی تشدد کی بھی تصدیق ہوئی، پولیس نے بہنوئی گلفراز اور امین نامی ملزم سمیت دیگر ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق رواں ماہ 13 جنوری کو سوشل میڈیا پر واقعہ وائرل ہوا تو سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیکر ایس پی صدر نبیل کھوکھر کو اپنی نگرانی میں چھان بین کی ہدایات کیں۔

    پولیس ٹیم نے علاقے سے پوچھ گچھ کے بعد قانون کارروائی شروع کر کے عدالت سے قبر کشائی و پوسٹمارٹم کی اجازت لیکر پوسٹمارٹم کرایا تو لڑکی کے 8 ماہ سے حاملہ ہونے اور اس پر مبینہ تشدد کیے جانے کی تصدیق ہوئی جس پر تھانہ جاتلی نے پولیس مدعیت میں ہی ملزمان گلفراز عرف گلو، دوسرے ملزم امین، گلفراز کی والدہ اور ہمشیرہ کے خلاف قتل ، مبینہ زیادتی ، جرم کو چھپانے و شہادتوں کو ضائع کرنے سمیت تشدد وغیرہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کی جانب سے ایف آئی آر میں ملزمہ گلزار بیگم کے مقتولہ کو زہر دینے کے انکشاف بھی شامل ہیں اسی طرح نتھہ چھتر کے رہائشی رستم علی وغیرہ دو بھائیوں کے انکشافات کو بھی ایف آئی آر کا حصہ بنایا گیا ہے جس میں وہ پولیس کو بتاتے ہیں کہ مقتولہ کی ہمشیرہ مسماتہ رافعہ جو اسی گھر میں بیاہی ہوئی ہے نے انھیں بتایا ہے کہ گلفراز عرف گلو ، مسماتہ گلزار بیگم اور مسماتہ انیلہ بی بی اکثر اوقات ہمشیرہ (مقتولہ) کو تشدد کا نشانہ بناتے رہتے۔

    واقعہ سے قبل مقتولہ بہن نے اس کو بتایا کہ اس کے ساتھ گلفراز عرف گلو اور امین رفیق مبینہ زیادتی کرتے ہیں جس سے حمل ہوا اور 13 جنوری کو بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس آئی تو دیکھا مسماتہ گلزار بیگم اور مسماتہ انیلہ میری ہمشیرہ کو ڈنڈوں سے تشدد کر رہی تھیں اس دوران مقتولہ کی ہمیشرہ نے بتایا کہ انھوں نے گلفراز کے ساتھ مل کر زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر پلا دی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زہرخوانی کے متعلق حتمی تجزیے اور ڈی این اے کے نمونے فرانزک سائنس ایجنسی کو بیجھوا دیے گئے ہیں جبکہ ملزمان گلفراز عرف گلو اور امین رفیق اور دونوں خواتین ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مارنے میں مصروف ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  • میرپورماتھیلو: رونتی کچے میں پولیس آپریشن، جوابی کارروائی میں ڈاکوؤں کا حملہ ناکام

    میرپورماتھیلو: رونتی کچے میں پولیس آپریشن، جوابی کارروائی میں ڈاکوؤں کا حملہ ناکام

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) رونتی کچے میں پولیس کے کامیاب آپریشن کے ردعمل میں ڈاکوؤں نے بیلو میرپور تھانے کی حدود میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ تاہم، مستعد پولیس اہلکاروں نے بہادری سے حملہ ناکام بنا دیا۔

    ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایت پر کیے گئے آپریشن میں چار خطرناک ڈاکو زخمی ہوئے، جس کے بعد ڈاکوؤں نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کی، جبکہ گشت پر مامور پولیس موبائل کے پہنچنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل کو گولیاں لگیں، مگر تمام اہلکار محفوظ رہے۔ مزید ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اور اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے تاکہ ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ ملے۔

    ڈی آئی جی سکھر نے بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں اور کمانڈوز کی جرات کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

  • 13سالہ بچےسےنازیباحرکات کرنےوالی خاتون گرفتار

    13سالہ بچےسےنازیباحرکات کرنےوالی خاتون گرفتار

    امریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی 26 سالہ خاتون کو اپنے سے آدھی عمر کے بچے کو لبھا کر جنسی عمل میں ملوث کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شیرف آفس کے مطابق فلوریڈا کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر ایک 13 سالہ بچے کے ساتھ جنسی فعل میں ملوث ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ پام کوسٹ کے علاقے کی رہائشی 26 سالہ اینجل سیکسٹن فحش اور فحاشی پھیلانے اور ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار کرکے کریکشن سنٹر منتقل کردیا گیا۔فلیگلر کاؤنٹی شیرف کے مطابق 13 سالہ بچہ کرسمس کی چھٹیوں میں پام بیچ فلوریڈا آیا تھا جہاں وہ سیکسٹن کے ہتھے چڑھ گیا۔

    سیکسٹن نے بچے کو لبھانے کے لئے اسے ٹیکسٹ پیغامات ارسال کئے اور اسے نازیبا حرکات کرتے ہوئے تصاویر بھی بھیجتی رہی۔سیکسٹن نے بچے سے کہا کہ وہ اس کی محبت میں اپنے شوہر کو چھوڑنے کاارادہ رکھتی ہے۔اس نے بچے کو اپنے گھر مدعو کرکے تنہائی میں اس سے نازیبا حرکات کی اور اسے جنسی افعال پر مجبور کیا۔تعطیلات گزار کر اپنے گھر جانے کے بعد بھی سیکسٹن نے بچے سے رابطہ جاری رکھا اور اسے ملاقاتوں پر مجبور کرتی رہی۔

    ہائی وے اتھارٹی کا ایم ٹیگ پر مکمل عملدرآمد کا آغاز

    کراچی، یخ بستہ ہوائوں سے موسم سرد ہوگیا

    عوام کو اچھی رہائش کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،سعید غنی

    حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

  • حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

    حاملہ خاتون کو بہنوئی نے زیادتی کے بعد قتل کردیا

    راولپنڈی میں تھانہ جاتلی کے علاقہ نتھہ چھتر میں حاملہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ 22 سالہ سعدیہ بی بی کو اسکے بہنوئی نے زیادتی کا نشانہ بنا کے قتل کیا،مقتولہ یتیم تھی پرورش بہنوئی کے ذمہ تھی،مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی بہنوئی گلفراز نے درندگی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے مقتولہ کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا راز کھلنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتولہ کو زہریلی گولیاں پانی میں ملا کر کھلائی گئی تھیں۔مقتولہ کے مرنے کے بعد طبی معائنے کے بغیر تدفین کی گئی،سوشل میڈیا پر معاملہ وائرل ہونے کے بعد مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی، ملزم گلفراز، اسکی والدہ، بہن مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔

    پولیس نے عدالتی احکامات پر مقتولہ کی قبر کشائی کی،قبر کشائی کے بعد مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا،پوسٹ مارٹم رپورٹ میںع مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، زیادتی کے بعد قتل کا مقدمہ تھانہ جاتلی میں پولیس اہلکار صغیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں قتل، زیادتی اور لاش چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں،پولیس نے ملزم گلفراز، امین گلزار بیگم کو تحویل میں لے لیا ہے، واقعہ کی تمام زاویوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی،شادی ودیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

    ایرانی گورنر کا لاہور میں بڑا اعلان

    یوٹیوب کا صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

    لاہور، شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 11 بند

  • صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

    صارم قتل کیس، پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرلیے

    کراچی میں 7سالہ بچے صارم کے اغوا اور قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے پولیس نے اہم شواہد اکٹھے کرلیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ سرچ آپریشن مدرسے کے مہتمم اور چوکیدار کے کمروں میں کیا گیا جہاں سے کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹوں کی بھی سرچنگ کی گئی جس میں خواتین سرچرز کی مدد سے گھر والوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صارم کیس کے حوالے سے تفتیش کے دوران کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔یاد رہے 7سالہ صارم قتل کیس میں واقعاتی شواہد اور ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بہت کم مماثلت سامنے آئی تھی اور ٹیم کو ابتدائی پوسٹ مارٹم کے نکات غیر تسلی بخش ہونے کا شبہ ہے۔

    دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

  • سیالکوٹ: گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 423 منافع خور گرفتار، 1.04 کروڑ روپے جرمانے

    سیالکوٹ: گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن، 423 منافع خور گرفتار، 1.04 کروڑ روپے جرمانے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) ضلع سیالکوٹ میں گراں فروشی کے خاتمے کے لیے مہم تیز کر دی گئی ہے۔ جنوری کے دوران 3,045 دکانداروں کو 1 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار روپے جرمانے، 423 ناجائز منافع خور گرفتار، 134 دکانیں سیل جبکہ 12 دکانداروں کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے پرائس مجسٹریٹس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ مارکیٹ کمیٹیوں سے پرائس لسٹ کی بروقت تقسیم یقینی بنائی جائے اور اسے نمایاں طور پر ڈسپلے کروانا پرائس مجسٹریٹس کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے مزید ہدایت دی کہ تندوروں، بیکریوں، دودھ فروشوں، پولٹری، بیف اور مٹن شاپس پر قیمتوں کے سرکاری نرخ نامے لازمی آویزاں کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

    قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر صدارت پٹوار خانہ ریسٹ ہاؤس میں ریونیو عوامی خدمت کچہری منعقد کی گئی، جہاں انہوں نے شہریوں کی محکمہ مال سے متعلق شکایات سنی اور موقع پر احکامات جاری کیے۔ تحصیلدار مشتاق راں بھی اجلاس میں شریک تھے۔