Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • بھارت میں دلت لڑکی سے پانچ سال تک اجتماعی زیادتی، 60 افراد ملوث

    بھارت میں دلت لڑکی سے پانچ سال تک اجتماعی زیادتی، 60 افراد ملوث

    باغی ٹی وی:بھارت میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کے ساتھ پانچ سال تک اجتماعی زیادتی کا ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت 60 افراد ملوث پائے گئے۔ یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا، جہاں پولیس نے 58 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

    ظلم کی داستان: زیادتی، بلیک میلنگ اور دھمکیاں
    امریکی خبر رساں ادارے "سی این این” کے مطابق، یہ خوفناک جرم اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ لڑکی نے کالج کے کونسلر سے مدد مانگی اور اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کا انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان میں پڑوسی، رشتہ دار، اسکول کے ساتھی اور دیگر شامل ہیں۔ کچھ نابالغ ہیں جبکہ بعض کی عمر 40 سال سے زائد ہے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق، اس ظلم کا آغاز پانچ سال قبل ہوا جب ایک شخص نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیوز بنائیں۔ بعدازاں ان ویڈیوز کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرکے درجنوں افراد نے اس کا استحصال کیا۔ بعض ملزمان نے شادی کا جھوٹا وعدہ کیا، جبکہ ایک نے اسے قتل کی دھمکی دے کر خاموش رکھا۔

    بھارت میں دلت خواتین کے لیے انصاف ایک خواب
    بھارت میں خواتین، خصوصاً دلت برادری کی خواتین کے خلاف جنسی جرائم عام ہیں، لیکن انہیں انصاف کا حصول انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ بھارت میں ذات پات کی تفریق کے باعث دلتوں کے خلاف ہونے والے مظالم اکثر دبائے جاتے ہیں۔ سماجی کارکنان کے مطابق، اس واقعے پر وہ شدید عوامی ردعمل نہیں آیا جو کسی اونچی ذات کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے بعد دیکھنے میں آتا ہے۔

    گاؤں کی خاموشی اور متاثرہ لڑکی پر ہی الزامات
    جب یہ کیس منظر عام پر آیا تو کچھ مقامی افراد نے لڑکی پر ہی الزام تراشی شروع کر دی۔ متاثرہ لڑکی کے والدین مزدور ہیں، جو دن بھر کام میں مصروف رہتے تھے، اس لیے انہیں اپنی بیٹی پر ہونے والے مظالم کا علم نہیں ہو سکا۔ جنوری میں معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی خواتین نے متاثرہ لڑکی کے لباس اور کردار پر سوالات اٹھائے، جبکہ بعض نے اس کی ماں کو مورد الزام ٹھہرایا کہ وہ بیٹی پر نظر نہیں رکھ سکی۔

    دلت خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ
    بھارتی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں دلت خواتین کے خلاف ریپ کے 4,241 کیسز رپورٹ ہوئے، یعنی روزانہ 10 سے زائد دلت خواتین جنسی تشدد کا شکار ہوئیں۔ مجموعی طور پر 31,500 سے زائد ریپ کیسز درج کیے گئے، تاہم سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ دلت برادری کے افراد کے لیے پولیس میں شکایت درج کروانا بھی آسان نہیں ہوتا۔

    انصاف کی امید اور قانونی جنگ
    کیرالہ پولیس کے مطابق اس کیس میں 16 ملزمان اونچی ذاتوں سے تعلق رکھتے ہیں، جنہیں دلتوں کے خلاف جرائم پر سخت سزائیں دینے والے قوانین کے تحت سزا دی جا سکتی ہے۔ تاہم بھارت میں ریپ کیسز میں سزا کی شرح انتہائی کم ہے۔ 2022 میں درج ہونے والے کیسز میں صرف 27 فیصد مجرموں کو سزا دی جا سکی۔

    متاثرہ لڑکی کو سرکاری پناہ گاہ میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسے قانونی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کی ماں کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کیس کا فیصلہ آنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، لیکن دلت سماجی کارکنان کے نزدیک، کم از کم اس ظلم کا سامنے آنا ہی انصاف کی جانب پہلا قدم ہے۔

  • انٹیلجنس بیسڈ کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد،ملزمان فرار

    لاہور میں انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق چوکی نواب ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 165 کلو چرس اور 34 کلوافیون برآمد کرلی ملزمان منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار ہوگئے،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے انچارج چوکی نواب ٹاؤن اور متعلقہ ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے شواہد اکٹھےکر لیے گئے اینٹی ڈرگ اینٹیلیجنس نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے بہترین نتائج آ رہے ہیں شہر کے داخلی راستو ں پر سپیشل اینٹی ڈرگ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

    مغربی موسمی سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں تک پھیلنےکا امکان

    انہوں نے کہا کہ رواں سال منشیات فروشوں کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائیاں ہوئیں ہیں منشیات فروشی کے نیٹ ورک توڑ نے پر مسسلسل کام کر رہے ہیں سپلائرز کے ذریعے بڑے ڈیلرز کو گرفت میں لا رہے ہیں عوامی مدد کے بغیر لاہور کو منشیات سے پاک کرنا آسان نہیں، شہری منشیات فروشوں کی اطلاع 15 پر دے کر پولیس کی مدد کریں۔

    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات، ساحر حسن ڈارک ویب پر کرتا تھا منشیات فروخت

    مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات، ساحر حسن ڈارک ویب پر کرتا تھا منشیات فروخت

    کراچی: مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران منیشات کیس میں گرفتار ساحر حسن سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایس آئی یو ذرائع کے مطابق ساحر حسن ڈارک ویب کے ذریعے باذل اور یحیٰ نامی افراد سے منشیات خرید کر فروخت کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ساحر حسن اسنیپ چیٹ پر باذل سے منشیات کا آرڈر کرتا اور اس کی ادائیگی کے لیے اپنے والد کے منیجر کے بینک اکاؤنٹ کا استعمال کرتا تھا۔ باذل ساحر حسن کو منشیات دو نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ارسال کرتا تھا، جس کے پارسلز کے ریکارڈ بھی ایس آئی یو کو مل گئے ہیں۔ایس آئی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ ساحر حسن جس بینک اکاؤنٹ میں باذل کو پیسے بھیجتا تھا، وہ اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر تھا، جس سے اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ منشیات کیس میں مزید بڑے نام سامنے آنے کی توقع ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ساحر حسن نے کئی کمرشلز میں ماڈلنگ کی ہے اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فری لانس کام بھی کرتا ہے۔

    یہ انکشافات مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں اور اس سے منشیات کے کاروبار میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

  • حافظ آباد: پولیس حراست سے ملزم فرار، تین اہلکار گرفتار

    حافظ آباد: پولیس حراست سے ملزم فرار، تین اہلکار گرفتار

    حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) پولیس حراست سے ملزم فرار، تین اہلکار گرفتار

    حافظ آباد میں پولیس حراست سے ملزم کے فرار پر ڈی پی او کا سخت نوٹس، تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 22 فروری 2025 کو ای ایس آئی صفدر حسین اور کانسٹیبل امداد حسین و ارشد اقبال ملزم بابر علی ولد محمد امیر کو مقدمہ نمبر 192/23 بجرم 457/380 میں جسمانی ریمانڈ کے بعد تھانے واپس لا رہے تھے کہ ملزم کالیکی ٹبہ کے قریب موقع پا کر فرار ہو گیا۔

    ڈی پی او حافظ آباد نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کے خلاف غفلت و لاپرواہی کے الزام میں مقدمہ درج کروا کر حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل رانا جمیل قیصر کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، جو جلد از جلد ملزم کو گرفتار کریں گی۔

    ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ: بغیر ہیلمٹ سفر ، کیمرہ غیر جانبدار نکلا!ٹریفک پولیس آفیسر جرمانے کی زد میں آگیا

    سیالکوٹ: بغیر ہیلمٹ سفر ، کیمرہ غیر جانبدار نکلا!ٹریفک پولیس آفیسر جرمانے کی زد میں آگیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ٹریفک قوانین سب کے لیے برابر، کیمرہ غیر جانبدار نکلا! سیالکوٹ میں ایک ٹریفک پولیس آفیسر کو ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانا مہنگا پڑ گیا، چار مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر ای چالان کے ذریعے آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں کوئی بھی شخص خصوصی رعایت کا مستحق نہیں، چاہے وہ پولیس افسر ہو، وکیل، صحافی یا سیاستدان۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہر شہری کی ذمہ داری ہے، اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

    عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف جرمانے سے بچا جا سکے بلکہ اپنی قیمتی جان کی حفاظت بھی کی جا سکے۔

  • بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی اسمگلنگ میں ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،اینٹی ڈرگ ایجنسی اقوام متحدہ

    بھارت غیر قانونی منشیات کی عالمی اسمگلنگ میں ایک بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،اینٹی ڈرگ ایجنسی اقوام متحدہ

    نئی دہلی:بھارت کے ذریعے افیون، ہیروئن، اور نشہ آور ادویات افریقی اور امریکی ممالک تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی: بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے اسمگل ہونے والی افیون اور دیگر نشہ آور کیمیکل صحت عامہ کے لیے شدید خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی کے مطابق، بھارت میانمار سے لے کر وسطی امریکہ اور افریقی ممالک تک غیر قانونی منشیات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن چکا ہے۔ حال ہی میں نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی (NDLEA) نے بھارت سے سپلائی ہونے والی 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون اور دیگر منشیات ضبط کیں، نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے اسمگل شدہ افیونی ادویات کے عادی ہو چکے ہیں، جبکہ حکومت نے 2018 میں ان پر پابندی بھی عائد کی تھی، مگر اس کے باوجود اسمگلنگ جاری ہے۔ گھانا اور نائیجیریا بھارت سے افیون اور نشہ آور ٹراماڈول کے سب سے بڑے متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں تیار کی جانے والی افیون کی قسم "ٹفرادول”، "ٹائما کنگ” اور "ٹراماڈول” جیسی نشہ آور ادویات نائیجیریا اور دیگر افریقی ممالک میں پہنچ رہی ہیں۔ بھارتی دواساز کمپنی ایویو (Aveo) کے ڈائریکٹر ونود شرما نے تصدیق کی کہ بھارتی حکام بھی اس غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں اور افریقی ممالک کو بیچی جانے والی غیر قانونی ادویات پر کم توجہ دیتے ہیں۔

    پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان

    ماہرین کے مطابق بھارت سے اسمگل کی جانے والی یہ منشیات سانس کے مسائل، دورے، اور حتیٰ کہ موت کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ صحافی یحییٰ مسعود کے مطابق، یہ خطرناک منشیات نوجوانوں، خاندانوں اور ملک کے باصلاحیت افراد کو تباہ کر رہی ہیں، جبکہ ٹفرادول کا پہلا انجکشن بھی جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے-

    پاک بھارت ٹاکرا:بابر اعظم پریکٹس سیشن سے غائب،کرکٹر میچ کیلئے ان فٹ؟

  • سیالکوٹ: موبائل گیم پر شرط، 12 سالہ لڑکے کا قتل

    سیالکوٹ: موبائل گیم پر شرط، 12 سالہ لڑکے کا قتل

    سیالکوٹ( باغی ٹی وی رپورٹ) موبائل گیم پر شرط، 12 سالہ لڑکے کا قتل

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ہیڈ مرالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ لڑکے کو اس کے ہم عمر دوست نے معمولی تلخ کلامی کے بعد قتل کر دیا۔

    مقتول ذوہیب اور اس کا دوست محمد علی موبائل گیم کھیل رہے تھے، جہاں دونوں کے درمیان جیتنے پر شرط لگائی گئی۔ ذوہیب کے جیتنے پر محمد علی مشتعل ہوگیا اور اس نے ذوہیب کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ مار پیٹ کے نتیجے میں 12 سالہ ذوہیب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ پولیس حکام کے مطابق کم سن ملزم محمد علی کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔

  • 11 سالہ بچی سےزیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    11 سالہ بچی سےزیادتی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    11 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گجرپورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم عابد 11 سالہ مہوش کو ورغلا کر ساتھ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے لگا ۔گجر پورہ پولیس نے 15 کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے 352 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا

    بڑانقص، ٹیسلا ، فورڈ کا لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانے کا فیصلہ

    اپووا وفد کی مبشر لقمان سے ملاقات،ایم ایم علی کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

  • مصطفیٰ قتل کیس: معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا گرفتار

    مصطفیٰ قتل کیس: معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کا بیٹا گرفتار

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران معروف اینکر پرسن اور ڈرامہ آرٹسٹ ساجد حسن کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔”

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ گرفتاری مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران عمل میں آئی، جہاں مرکزی ملزم ارمغان کی گرفتاری کے بعد حیران کن انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ارمغان نہ صرف قتل کیس میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا بلکہ منشیات فروشی میں بھی ملوث پایا گیا۔ تفتیشی ٹیم کو اس کے ڈرگ ڈیلنگ میں ملوث ہونے کے واضح شواہد بھی ملے ہیں، جس کے بعد مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

    انگلینڈ آسٹریلیا میچ میں بھارتی ترانہ چل گیا، پی سی بی کا احتجاج، وضاحت طلب

    ذرائع کے مطابق، کراچی ڈیفنس کے پوش علاقوں میں بڑے گھروں کے رہائشی نوجوان منشیات کی خرید و فروخت میں سرگرم ہیں، جس پر پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن میں کئی اہم گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں، جن میں ساجد حسن کے بیٹے کی گرفتاری بھی شامل ہے.مصطفیٰ عامر قتل کیس ملک کی تاریخ کے ایک ہائی پروفائل کیس میں تبدیل ہو چکا ہے، اور اس کیس میں مزید بااثر شخصیات کے نام سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور تفتیشی ادارے مزید تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا عندیہ دے رہے ہیں۔

    لاہور بار انتخابات، حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ صدر منتخب

    9 مئی کے واقعات کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہے، شرجیل میمن

    امریکہ پھر پاکستان کے قریب، بڑی پیش رفت,آرمی چیف کا دورہ برطانیہ، بڑی سفارتی فتح!

  • سیالکوٹ میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، لہائی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ

    سیالکوٹ میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، لہائی بازار سے تجاوزات کا خاتمہ

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرمدثر رتو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا کی زیر نگرانی انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے لہائی بازار میں آپریشن کرتے ہوئے مستقل اور عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا۔

    اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تجاوزات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے اور اس ضمن میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان اپنی دکانوں تک محدود رکھیں، بصورت دیگر سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی ریڑھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کی انٹی انکروچمنٹ اسپیشل ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، جبکہ بازاروں کی مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں۔