Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • :پی آئی  اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر  فارغ

    :پی آئی اے کے دو ملازمین موبائل فون اسمگل کرنے پر فارغ

    کراچی:پی آئی اے نے موبائل فون اسمگل کرنے پر دو ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے میں احتساب کا عمل جاری ہے، موبائل فون اسمگل کرنے پر پی آئی اے نے اپنے دو ملازمین کو ملازمت سے برخاست کر دیا، دونوں ملازمین غیر قانونی طور پر موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے تھے انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے تحت انکوائری کے بعد مذکورہ دونوں ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا، پی آئی اے اپنے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔

    دوسری جانب لاہور میں بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرکے 10 بچوں کو برآمد کرلیا گیا۔

    زبیر موتی والا چیئرمین ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدے سے مستعفی

    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بھیک منگوانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کو مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 10 بچے برآمد ہوئے،برآمد کیے گئے 10 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں-

    سیما حیدر حاملہ مہا کمبھ میلے میں دودھ عطیہ کا اعلان

  • سیالکوٹ: ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، اقدام قتل کا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    سیالکوٹ: ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی، اقدام قتل کا اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض)ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی، اقدام قتل کے اشتہاری ملزم کی عمان سے گرفتاری

    ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر پسرور، سیالکوٹ میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

    ملزم گزشتہ ایک سال سے بیرون ملک فرار تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے گرفتار ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

    ایف آئی اے کی اس کامیاب کارروائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

  • گھوٹکی: لغاری اور بوذدار قبائل کی دیرینہ دشمنی کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    گھوٹکی: لغاری اور بوذدار قبائل کی دیرینہ دشمنی کے خلاف پولیس کا بڑا آپریشن

    میرپورماتھیلو ،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی قیادت میں تھانہ داد لغاری کی حدود میں لغاری اور بوذدار قبائل کے درمیان جاری دیرینہ دشمنی کے خاتمے کے لیے پولیس کا بھرپور ایکشن۔

    ڈی ایس پی اباڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں 10 تھانوں کی بھاری نفری، 8 پولیس موبائلز، 4 اے پی سی چین اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ شر پسند عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

    پولیس نے کنڈیر شاخ کے نزدیک آپریشن کے دوران کئی مشکوک افراد کو گرفتار کیا اور شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نذر آتش کرتے ہوئے مسمار کر دیا۔

    یاد رہے کہ یہ دشمنی 3/4 سال قبل دونوں قبائل کے 2/2 افراد کے قتل کے بعد شروع ہوئی تھی، جو اب زمین کے نئے تنازعے کے باعث شدت اختیار کر گئی ہے۔

    ڈی ایس پی عبدالقادر سومرو نے کہا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر شرپسند عناصر کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

  • تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    تاوان نہ ملنے پر ہم زلف کو قتل کردیا ، حیران کن انکشافات

    کراچی (سعد فاروق) شہرمیں ایک اورمغوی شہری کوقتل کردیا گیا، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مغوی کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرکے اس کی نشاندہی پرمغوی کی لاش برآمد کرلی، گرفتار ملزم مغوی کا ہم زلف ہے جس نے مغوی کے اہلخانہ سی30 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پراسکیم 33 گلشن کنیزفاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمٹ لبابہ ہائیٹس کی پارکنگ سے نیلے رنگ کے فائیبرکے ڈرم سی34 سالہ مغوی اقبال ولد عبدالرزاق کی لاش برآمد کرلی ہے۔ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رضوان نامی شہری نے 20 جنوری کونیو ٹائون پولیس سے رابطہ کیا تھا کہ ان کا بھائی 34 سالہ اقبال رحمانیہ مسجد چاندنی چوک کے قریب پان کا کیبن چلاتا ہے اور 19 جنوری سے لا پتا ہے جس پر انھوں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ نیوٹائون تھانے میں درج کرایا تھاانہوں نے بتایا کہ 20 جنوری کو ہی مغوی اقبال کے اہلخانہ کا تاوان کے لیے ایک کال وصول ہوئی جس کے بعد مقدمے کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کردی گئی۔

    اے وی سی سی پولیس نے کیس پرجب ٹیکنیکل بنیادوں پر کام شروع کیا تو پولیس نے ملزم زمیز کوحراست میں لیا، گرفتارملزم مقتول اقبال کی اہلیہ کی بہن کا شوہر ہے۔گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے لاش کی جگہ بتائی جس پر پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر کنیز فاطمہ سوسائٹی میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں موجود ڈرم سے مغوی اقبال کی لاش برآمد کرلی۔ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ مقتول آن لائن موٹر سائیکل رائیڈ بک کراکر گھر جانے کے لیے نکل رہا تھا تو ملزم نے اسے کہا کہ میں اسے اس کے گھر چھوڑ دیتا ہوں جس پر اقبال نے رائیڈ منسوخ کردی اورملزم کے ساتھ موٹر سائیکل پربیٹھ کر نکل گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ راستے میں ملزم اورمقتول کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور تلخ کلامی کے دوران ملزم نے اقبال کے سرپر ڈنڈے مار کر زخمی کردیا، بعدازاں وہ زخمی اقبال کو بھلا پھسلا کر کسی طرح اپنی رہائش گاہ لے آیا اورمزید اپنی رہائش گاہ کے نیچے رکھا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ یہ ملزم کا ابتدائی بیان ہے جس کی تصدیق کی جائے گی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جائیں گے، پولیس مقتول اورملزم کے گھروالوں کے بیابات بھی قلمبند کریگی۔انہوں نے کہاکہ ملزم نے مقتول کوڈرم میں چھپا کررکھا ہوا تھا اورمقتول کی اہلیہ بھی ایک مرتبہ ملزم کے گھر آئی تھی اورمغوی اقبال کا موبائل فون بھی ملزم کے گھرسے برآمد کرلیا گیا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پولیس اس واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کریگی۔انیل حیدرنے بتایا کہ ابھی مقتول کو قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، پولیس کی پہلی کوشش مقتول کی لاش برآمد کرنا تھا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اوراس بات کی تصدیق کی جائے گی جو باتیں سامنے آ رہی ہیں ان کی کوئی تصدیق ہو بھی رہی ہے یا نہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ مقتول کی لاش کتنی پرانی ہے۔انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم ایک دن مقتول کے اہلخانہ کے ہمراہ اسے تلاش بھی کرتا رہا ہے اور پولیس نے مقتول کے اہلخانہ سے کہا تھا کہ وہ ہمارے درمیان ہونے والی باتیں اپنے تک ہی رکھیں، ملزم مقتول کے اہلخانہ کے ذریعے تمام معلومات حاصل کررہا تھا۔

    مقتول اقبال کے بہنوئی کامران پنجوانی نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اقبال نے 19 جنوری کی رات ساڑھی9 ْبجے آن لائن بائک کی رائیڈ بک کرائی اور پھرمنسوخ کردی اوراپنے ہم زلف رمیز کے ساتھ چلا گیا اوراسے لیکر گھومتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال ویانی پرتشدد بھی کیا گیا ہے، مقتول اقبال حسین آباد بلاک 2 کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ تھا، اگلے روز 12 بجے کے قریب ہمیں 30 لاکھ روپے کی تاوان کی کال آئی ہے اورہم نے کہا کہ پہلے اقبال سے بات کرائی جائے لیکن ہماری بات نہیں کرائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم وقفے وقفے سے ہمیں کال بھی کرتا رہا اوراس کے بعد موبائل فون بند کردیا کرتا تھا لیکن اقبال سے بات نہیں کراتا تھا صرف تاوان کی بات کرتے تھا اوراس کے اگلے روزبھی یہ ہی سلسلہ چلتا رہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ مقتول اقبال اور رمیز کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں تھا، دونوں صرف اپنے سسرال میں تہواروں میں ملاقات کرتے تھے، اس کے علاوہ کبھی نہیں ملتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ملزم رمیز ہمارے ساتھ ساتھ اقبال کو تلاش بھی کرتا رہا۔انھوں نے بتایا کہ دونوں بہنیں ایک دوسرے سے باتیں کرتی تھیں جس سے ملزم رمیزکوبھی سب پتہ چل جاتا تھا ، مقتول کے مقتول کے بہنوئی نے کہا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پوری کیے جائیں اور ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔انھوں نے کہا کہ ملزم نے آج اپنے ہم زلف کو قتل کیا بعد میں کسی اورکوبھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    چیمپیئنزٹرافی:پنجاب پولیس کی ٹیموں کی سیکیورٹی تیاری

    2025 کے پہلے پولیو وائرس کیس کی تصدیق

  • اوچ شریف: ہائی ایس حادثے میں ایک جاں بحق، تین زخمی

    اوچ شریف: ہائی ایس حادثے میں ایک جاں بحق، تین زخمی

    اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف سے بہاولپور جانے والی ہائی ایس گاڑی خان پور مرچاں کے قریب اوور اسپیڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سید شہزاد حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں محمد قاسم، شاذیہ، اور رخسانہ شامل ہیں۔ محمد قاسم اور شاذیہ کا تعلق اوچ شریف سے جبکہ رخسانہ بی بی بہاولپور کی رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    حادثے کی وجہ اوور اسپیڈنگ قرار دی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں نے ڈرائیورز سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

  • سرگودھا:گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت,کڈنی مافیا کا کارندہ گرفتار

    سرگودھا:گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت,کڈنی مافیا کا کارندہ گرفتار

    سرگودھا (باغی ٹی وی، نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ) سرگودھا کے نواحی علاقے 36 شمالی میں غربت کے ہاتھوں مجبور افراد اپنے گردے فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ پولیس نے گردوں کی خرید و فروخت میں ملوث قیصر نامی شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم قیصر سادہ لوح افراد کو رقم کا جھانسہ دے کر گردے فروخت کرنے کے لیے لاہور لے جاتا تھا۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ دو افراد، محمد الیاس اور محمد اسلم، پہلے ہی اپنے گردے فروخت کر کے رقم حاصل کر چکے ہیں۔

    تھانہ صدر پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث پورے گینگ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل تحصیل کوٹ مومن کے علاقے بچہ کلاں کے مکین بھی مہنگائی اور غربت کے باعث اپنے گردے فروخت کر چکے ہیں، جس نے معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

  • جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ سےاجتماعی زیادتی کامرکزی ملزم گرفتار

    لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم حسیب کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھیوں طلحٰہ اور حمزہ کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ طالبہ کا طبی معائنہ بھی کرا لیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے پر مزید حقائق واضح ہوں گے۔متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم حسیب نے سوشل میڈیا پر دوستی کر کے اسے ناشتے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، جہاں سے وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ گاڑی میں بٹھا کر اسے سندر کے علاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی لے گیا، جہاں ملزمان نے اس سے اجتماعی زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنا لی۔متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے راز فاش کرنے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دی اور اس کے ہینڈ بیگ سے بہن کی چیک بک کے 2 چیک بھی لے لیے۔

    190 ملین پاؤ نڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے،عطاءاللہ تارڑ

    مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کےلیے رول ماڈل ہیں،عظمیٰ بخاری

    سیالکوٹ: جموں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکان داروں کو وارننگ جاری

  • سیالکوٹ: جموں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکان داروں کو وارننگ جاری

    سیالکوٹ: جموں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکان داروں کو وارننگ جاری

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیورو چیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جموں روڈ پر تجاوزات کی زد میں آنے والے ماربل پتھرز، تھڑوں، اور چھپروں کو مسمار کر دیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر نے بتایا کہ عارضی اور مستقل تجاوزات کے خاتمے کے لیے جامع مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اعجاز حسین ملک کی نگرانی میں مستنصر حسین، انچارج تجاوزات، اور عمر شہزاد، انفورسمنٹ انسپکٹر، کے ہمراہ عملے نے آپریشن کے دوران تجاوزات کنندگان کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ اپنا سامان دکانوں کے اندر رکھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ دکان داروں اور تجاوزات کنندگان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ از خود اپنی تجاوزات ہٹا لیں، بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مسمار کی جائیں گی اور مقدمات و جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

    شہریوں نے اس آپریشن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مہم سیالکوٹ میں ٹریفک اور عوامی گزرگاہوں کے مسائل کو حل کرنے میں مؤثر ثابت ہوگی۔

  • گھوٹکی: اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    گھوٹکی: اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن

    میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی پولیس نے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

    تھانہ جروار پولیس نے دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ میرپور ماتھیلو نزد چاچڑ اسٹاپ سے کیس نمبر 62/2023 دفعہ 504، 114، 337H2، 506/2، اور 34 ت پ کے تحت مطلوب اشتہاری ملزم نیاز احمد ولد گل محمد عرف غلام محمد بوزدار کو گرفتار کر لیا۔

    اشتہاری ملزم کا تعلق گوٹھ جمشید بوزدار سے ہے، اور وہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو شہری حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔

    گھوٹکی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

  • ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

    ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی ،ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی

    استنبول: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترکیہ کے شمال مغربی حصے میں تالکایا نامی شہر کے ایک سیاحتی علاقے میں قائم لکڑی کی کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا یہ آگ12 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے کے قریب لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے بچنے کیلئے2 افراد نے عمارت سے باہر چھلانگ لگا کر بچنے کی کوشش کی تاہم دونوں زندگی کی بازی ہار گئے آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 76 تک جاپہنچی ہے اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    انتظامیہ کا کہنا ہےکہ آگ پر قابو پانے میں 12 گھنٹے لگے اور واقعے کے بعد ہوٹل مالک سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔