Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان: یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ملتان (باغی ٹی وی) یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں سمیت پیپلز پارٹی کے 4 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    تفیل کے مطابق ملتان میں جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد حسن مغل کی عدالت نے کورونا آرڈیننس کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں پیپلز پارٹی کے 4 ممبران اسمبلی اور متعدد وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    تھانہ چہلیک پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والوں میں عبدالقادر گیلانی، علی موسیٰ گیلانی، علی قاسم گیلانی اور علی حیدر گیلانی شامل ہیں، جبکہ سابق ایم پی اے عثمان بھٹی اور کئی ضلعی عہدیداروں کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    ملزمان پر سرکاری معاملات میں مداخلت کا مقدمہ درج تھا، تاہم وہ بارہا عدالتی طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔

  • گوجرہ :واردات کی نیت سے چھپے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی

    گوجرہ :واردات کی نیت سے چھپے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی

    گوجرہ(نامہ نگار باغی ٹی وی عبد الرحمن جٹ) واردات کی نیت سے چھپے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی، زخمی کو ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔

    معلوم ہوا ہے کہ ٹینکی گراؤنڈ واٹر ورکس بازار گوجرہ میں تین نامعلوم آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد واردات کی نیت سے چھپے بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران دستگیر کالونی کا رہائشی شیر ولی خان بطور چوکیدار معمول کے مطابق دکانوں کے تالوں اور چھتوں کی چیکنگ کر رہا تھا جسے دیکھتے ہی ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کی آواز سن کر دیگر چوکیدار بھی موقع پر آ گئے اور ٹارچوں کی روشنی میں سرچنگ کی گئی تو موقع پر ایک نامعلوم مبینہ ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس گوجرہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چوکیدار شیر ولی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    زخمی حالت میں ملنے والے کا نام اعجاز سکنہ چوک منڈا بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما  جاں بحق

    حافظ آباد میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما جاں بحق

    حافظ آباد کے علاقے کوٹ نکہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما قمر جاوید ایڈووکیٹ جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق، قمر جاوید ایڈووکیٹ نماز فجر کے لیے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں قمر جاوید ایڈووکیٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور ان کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق قمر جاوید ایڈووکیٹ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے صوبائی امیدوار کے طور پر حصہ لے چکے تھے اور سیاسی طور پر بھی متحرک رہ چکے تھے۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر جاوید کی ہلاکت سیاسی طور پر کسی دشمنی کا نتیجہ ہو سکتی ہے، لیکن پولیس اس واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت مقامی افراد نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے بعد مزید تفصیلات منظر عام پر آئیں گی۔

    پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط پاکستان کی معاشی خودمختاری پر براہ راست حملہ

    مصر اور اردن فلسطینیوں کی بے دخلی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو پر متفق

  • میرپورخاص: گھریلو ملازمہ پر مبینہ ظلم و زیادتی، خاتون کی دہائیاں، دو ملزمان گرفتار

    میرپورخاص: گھریلو ملازمہ پر مبینہ ظلم و زیادتی، خاتون کی دہائیاں، دو ملزمان گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) حاجی فقیر محمد میمن کے گھر میں کام کرنے والی گھریلو ملازمہ پر مبینہ ظلم و زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، متاثرہ خاتون کی فریاد پر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کہناہے کہ حاجی فقیر محمد میمن کے بیٹوں ڈاکٹر طارق، رضوان، جنید اور عزیر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں کام کرنے والی غریب خاتون پر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ دیے اور برہنہ کر دیا۔ متاثرہ خاتون نے انصاف کی دہائی دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے مدد کی اپیل کی اور واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ عرصہ قبل حاجی فقیر محمد میمن کے گھر کام کرتی تھی، لیکن ضرورت کے تحت دوبارہ ملازمت کے لیے جانے پر ڈاکٹر طارق نے مبینہ طور پر اسے زیادتی اور زبردستی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    خاتون نے مزید بتایا کہ جب اس نے مزاحمت کی اور شور مچایا تو ڈاکٹر طارق کے بھائی رضوان، جنید اور عزیر کمروں سے باہر نکل آئے اور اس پر وحشیانہ تشدد کیا، کپڑے پھاڑ دیے اور چہرے پر شدید مار پیٹ کی۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طارق نے سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے جھوٹے چوری کے مقدمے میں پھنسا دیا جائے گا۔

    مبینہ متاثرہ خاتون نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی میرپورخاص سے اپیل کی کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور حاجی فقیر محمد میمن کے بیٹوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    خاتون کی فریاد پر ایس ایچ او وومین پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یہ واقعہ علاقے میں گھریلو ملازمین کے ساتھ ہونے والے مظالم کی ایک سنگین مثال بن گیا ہے، شہریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے۔

  • اوچ شریف: موٹر وے ایم5 پر تیز رفتار کار الٹنے سے2 خواتین سمیت تین جاں بحق، ایک خاتون شدید زخمی

    اوچ شریف: موٹر وے ایم5 پر تیز رفتار کار الٹنے سے2 خواتین سمیت تین جاں بحق، ایک خاتون شدید زخمی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )موٹر وے ایم5 پر تیز رفتار کار الٹنے سے2 خواتین سمیت تین جاں بحق،ایک خاتون شدید زخمی

    اوچ شریف کے نواحی علاقے خیر پور ڈاھا کے قریب موٹر وے ایم-5 پر تیز رفتار کار الٹنے سےدوعورتوں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں، جبکہ رضیہ بی بی شدید زخمی ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے افراد صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہے تھے۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ زخمی خاتون کا علاج جاری ہے۔

  • اوچشریف: یونین کونسل سیکریٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    اوچشریف: یونین کونسل سیکریٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان ) یونین کونسل سیکریٹری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    اوچشریف کے علاقے یونین کونسل کوٹ خلیفہ میں تعینات سیکریٹری محمد عمران کو انٹی کرپشن ٹیم نے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے بستی ماہی آرائیں کے رہائشی جہانگیر سے اس کی بہن کے برتھ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔

    جہانگیر کی شکایت پر انٹی کرپشن ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا اور ملزم سے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔ چھاپے کے دوران رقم لینے کے تمام شواہد بھی حاصل کر لیے گئے، جس کے بعد محمد عمران کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    عوامی حلقوں نے انٹی کرپشن ٹیم کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے کرپشن کا خاتمہ اور حکومتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

  • راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ  کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    راولپنڈی: تھانہ بنی کے علاقے میں مالکان کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : 8 ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے والی کمسن ملازمہ کومالک اور اس کی اہلیہ نے بنا اجازت چاکلیٹ کھانے پر لوہے کی راڈ سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، جس کے بعد ملزمان میاں بیوی نیم مردہ حالت میں بچی کو اسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئےلیکن راولپنڈی کے اسپتال میں اقرا نے دم توڑ دیا گرفتاری پر ملزمان نے جھوٹ بولا کہ بچی کا والد نہیں ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق تشدد کا واقعہ 4/5 روز قبل پیش آیا پولیس حکام کے مطابق بچی گارمنٹس کی شاپ پر ملاز مت کرنے وا لے راشد شفیق نامی شخص کے گھر کام کرتی تھی زخمی بچی کو تین دن تک گھر میں رکھا گیا،اور جب اس کی حالت بگڑ گئی تو ملزمان اسے اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے ڈاکٹروں کے مطابق اقرا کے سر، ٹخنوں، ٹانگوں اور بازوؤں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

    پولیس نےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم راشد شفیع اور اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    بچی کے انتقال کے بعد ایف آئی آر میں دفعہ 302، چلڈرن ایکٹ 2004 سمیت 7 دفعات شامل کی گئی ہیں، درج مقدمے کے مطابق والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کے کل پانچ بچے ہیں، جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

    والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی ایک سال سے راولپنڈی میں ماہانہ 8 ہزار روپے تنخواہ پر گھریلو ملازمہ تھی، وہ تین ماہ قبل اپنی بیٹی سے مل کر آئے تھے، بیٹی نے 12 روز قبل فون پر اطلاع دی کہ راشد اور ثنا تشدد کرتے ہیں، راشد شفیق اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے۔

  • لاہور: شادی کی تقریب میں ناقص کھانا، 200 سے زائد افراد بیمار، متعدد کی حالت تشویشناک

    لاہور: شادی کی تقریب میں ناقص کھانا، 200 سے زائد افراد بیمار، متعدد کی حالت تشویشناک

    لاہور(باغی ٹی وی) شادی کی تقریب میں ناقص کھانے کے باعث 200 سے زائد مہمان فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جبکہ انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے خیابانِ امین کے رہائشی سرفراز کی شادی ایک نجی شادی ہال میں منعقد کی گئی، جہاں مہمانوں کے لیے پیش کیا گیا کھانا غیر معیاری ثابت ہوا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے 360 میں سے 200 سے زائد افراد کھانے کے بعد شدید طبیعت خراب ہونے کی شکایت کرنے لگے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق جنرل اسپتال میں داخل 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ رائیونڈ انڈس ہسپتال میں 27 متاثرین کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دیگر مریضوں کو بھی مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    شادی کے میزبان سرفراز نے الزام عائد کیا ہے کہ ستوکتلہ مارکی انتظامیہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا، جس کی وجہ سے مہمانوں کی طبیعت بگڑ گئی۔ متاثرین کے اہلِ خانہ نے بھی ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے شادی ہال کو سیل کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کھانے کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    متاثرین اور اہلِ خانہ کی جانب سے ناقص کھانے کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹلوں اور شادی ہالز میں کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

  • کراچی:  بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری،مقدمہ درج

    کراچی: بنگلے سے 2 قیمتی کتے چوری،مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک بنگلے سے دو قیمتی کتے چوری ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس پر مقدمہ درخشان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمے کی مدعیت کتوں کے ٹرینر نیلسن نے کی ہے۔

    مقدمے میں مدعی کا کہنا ہے کہ اس کے دوست نے کچھ دن قبل ان کتوں کو مانوس کیا تھا۔ 4 فروری کو اس دوست نے بہانے سے کتوں کو بنگلے سے نکال کر انہیں چوری کر لیا اور اس کے بعد رفو چکر ہو گیا۔پولیس حکام نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور وہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں تحقیقات تیز رفتار ہیں اور چوروں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پولیس کی طرف سے عوام کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔اب تک پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی اس چوری کا سراغ لگایا جائے گا۔

  • راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ دم توڑ گئی

    راولپنڈی: گھریلو تشدد کا شکار 12 سالہ ملازمہ دم توڑ گئی

    راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی کے حکام کے مطابق واقعے کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ واقعے کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

    مقبوضہ کشمیر میں دھماکا، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک

    کراچی :ہائیڈرنٹس سروس معطل ہونے والی خبروں میں حقیقت نہیں

    بھارتی کرکٹ کو بڑا دھچکا، جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    قیدیوں کو رہا نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ میں دوبارہ حملوں کی دھمکی

    بھارت کو ایک اور سبکی،فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ کرنے سے انکار