Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گھوٹکی: اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    گھوٹکی: اشتہاری ملزم گرفتار، پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    میرپور ماتھیلو ،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر گھوٹکی پولیس کی جرائم پیشہ اور اشتہاری افراد کے خلاف کارروائیاں تیز۔

    تھانہ بی سیکشن گھوٹکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کشمور روڈ سے ملزم راشد علی ولد قربان علی بلو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم دو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا:

    کرائم نمبر 93/2024 (دفعہ 388، 402، 324، 353 ت.پ، تھانہ بی سیکشن گھوٹکی)کرائم نمبر 438/2024 (دفعہ 302 ت.پ، تھانہ اے سیکشن گھوٹکی)
    یاد رہے کہ ملزم نے 15 اکتوبر 2024 کو اپنے 10 ساتھیوں کے ساتھ نزد ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی پرانی دشمنی کے باعث موچارو ولد شہبان علی بلو کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔

    گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ترجمان گھوٹکی پولیس نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

  • گھوٹکی: تھانہ خانپور مہر پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سامان مالک کے حوالے

    گھوٹکی: تھانہ خانپور مہر پولیس کی کارروائی، چوری شدہ سامان مالک کے حوالے

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری) ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کی ہدایات پر تھانہ خانپور مھر پولیس نے شاندار کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ 15 ہزار روپے نقدی، سگریٹ، چائے اور ٹافیوں کے پیکٹ برآمد کر کے قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک ونود کمار کے حوالے کر دیے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل نامعلوم چور ونود کمار کی دکان سے مذکورہ سامان چوری کر کے فرار ہو گئے تھے، جس کی اطلاع مالک نے تھانہ خانپور مھر میں درج کرائی تھی۔

    پولیس کی بروقت کارروائی سے نہ صرف چوری شدہ سامان برآمد ہوا بلکہ مالک نے ایس ایس پی گھوٹکی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے پولیس پارٹی کے لیے تعریفی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کی محنت کو سراہا۔

  • قصور: ٹریفک پولیس کے غیر قانونی چالان اور پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رقم وصولی کا انکشاف

    قصور: ٹریفک پولیس کے غیر قانونی چالان اور پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رقم وصولی کا انکشاف

    قصور،باغی ٹی وی(بیوروچیف غنی محمود) ٹریفک پولیس کے غیر قانونی چالان اور پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رقم وصولی کا انکشاف

    قصور شہر میں ٹریفک پولیس کے غیر قانونی چالان اور سرکاری فیس کی جگہ پرائیویٹ اکاؤنٹ میں رقم وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار چالان کی فیس وصول کرنے کے باوجود کوئی رسید فراہم نہیں کرتے اور ادائیگی کا تقاضا کرنے پر بدتمیزی کرتے ہیں۔

    ایک واقعے میں مقامی صحافی غنی محمود قصوری کے کزن حاجی قاسم نثار بھٹی نے بتایا کہ ان کی موٹر سائیکل میزان بینک بلھے شاہ روڈ قصور کے باہر پارک کی گئی تھی، جہاں سے ٹریفک پولیس کے لفٹر نے اسے اٹھا کر چوکی میں بند کر دیا۔ جب حاجی قاسم چوکی پہنچے تو انہیں 2000 روپے کا چالان تھما دیا گیا اور کہا گیا کہ رقم اہلکاروں کو ہی ادا کرنی ہوگی۔ شہری نے فیس بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی درخواست کی، لیکن اہلکاروں نے رقم جمیل نامی شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل کی اور کسی قسم کی رسید فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

    شہریوں نے اس رویے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات عوامی اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • تنگوانی:قبائلی تنازع پر جکرانی برادری کا نوجوان کا قتل

    تنگوانی:قبائلی تنازع پر جکرانی برادری کا نوجوان کا قتل

    تنگوانی،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنصوربلوچ)قبائلی تنازع پر جکرانی برادری کا نوجوان کا قتل

    کشمور میں قبائلی تنازع کے دوران جکرانی برادری کے نوجوان نور حسن جکرانی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول نور حسن جکرانی ولد حاجی دوستن جکرانی گاؤں عبدالستار جکرانی لائن پرانی کے رہائشی تھے۔

    جکرانی برادری کے مطابق ان کے نوجوان کو بے گناہ قتل کیا گیا اور یہ واقعہ قومیت کے نام پر پیش آیا ہے۔ برادری نے اس قتل کو ظلم قرار دیتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

  • سیالکوٹ: چیمبر کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا ندیم انتقال کر گئے، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    سیالکوٹ: چیمبر کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا ندیم انتقال کر گئے، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) چیمبر کمیٹی کے سابق چیئرمین رانا ندیم انتقال کر گئے، جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے سابق ڈپارٹمنٹل کمیٹی چیئرمین رانا ندیم احمد گزشتہ رات حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کی اچانک وفات پر ایکسپورٹ سٹی سیالکوٹ سمیت پنجاب کی بزنس کمیونٹی غم میں مبتلا ہو گئی۔

    رانا ندیم احمد کی نماز جنازہ آبائی قبرستان بابل شہید کمیلہ روڈ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں ادا کی گئی۔ جنازے میں سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق، موجودہ و سابق عہدیداران، مجلس عاملہ کے اراکین، اور ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔

    سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق اور دیگر عہدیداران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رانا ندیم ایک انتہائی ملنسار اور بہترین شخصیت تھے، ان کی وفات بزنس کمیونٹی کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔

  • کراچی میں تنگوانی کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ کی فضا

    کراچی میں تنگوانی کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ کی فضا

    تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) کراچی میں فائرنگ سے کیچی گاؤں کا رہائشی قتل، گاؤں میں سوگ

    تنگوانی کے قریب گاؤں کیچی کا رہائشی 45 سالہ سرفراز احمد باجکانی کراچی کے علاقے ملیر، تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سیکٹر 16B میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہوگیا۔

    مقتول نماز پڑھ کر گھر کی دہلیز پر پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی خبر گاؤں پہنچنے پر ماتم کا ماحول چھا گیا۔

    مقتول کے بیٹے شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

  • نوری آباد: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار

    نوری آباد: پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایاپالاری) پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان گرفتار

    نوری آباد پولیس نے ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کی ہدایات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں لوٹ مار کرنے والے بین الصوبائی گروہ کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او نوری آباد سب انسپکٹر ندیم سولنگی اور افسر لاشاری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے لوٹے ہوئے زیورات، قیمتی سوٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسلم پالاری، اصغر پالاری، نظام پالاری، یعقوب پالاری، رانجھو پالاری، نورو پالاری سمیت مزید دو روپوش ملزمان رزاق عرف پیار علی پالاری اور دلاور پالاری شامل ہیں۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چار پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف اضلاع میں متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں کئی وارداتیں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف نوری آباد تھانے میں مزید مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • ٹھٹھہ:پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

    ٹھٹھہ:پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگاربلاول سموں)پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد

    تفصیل کے مطابق فقیر گوٹھ لنک روڈ پر تھانہ ٹھٹھہ کی حدود میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار ملزم کی شناخت شبیر ولد جمن سروان رہائشی مکلی کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم نے گزشتہ رات گھوڑاباڑی اسٹاپ پر مدعی کیمچند سونار سے کیش رقم چھیننے کی واردات کا اعتراف کیا۔

    پولیس کے مطابق شبیر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور موٹرسائیکل چھیننے جیسے متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل، موٹرسائیکل اور مدعی کی چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

    ٹھٹھہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مکمل کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • ڈی جی خان:6 سالہ بچہ ٹیوب ویل کے 200 فٹ گہرے بور میں گر کر جاں بحق

    ڈی جی خان:6 سالہ بچہ ٹیوب ویل کے 200 فٹ گہرے بور میں گر کر جاں بحق

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)6 سالہ بچہ ٹیوب ویل کے 200 فٹ گہرے بور میں گر کر جاں بحق

    تفصیل کے مطابق ڈی جی خان کے علاقے کالا کالونی ہیڈ گجانی میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں چھ سالہ نواب ولد منظور 200 فٹ گہرے ٹیوب ویل کے بور میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے قریبی ریسکیو اسٹیشن سے ایک ایمبولینس اور دو ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیں۔ اس واقعے کی اطلاع پولیس کنٹرول اور ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کو بھی دی گئی۔

    ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچنے کے بعد جدید سونار ڈیوائس کے ذریعے بچے کے مقام کی نشاندہی کی۔ بچے کی لاش 75 فٹ کی گہرائی میں پھنس چکی تھی۔ چھ گھنٹے طویل آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے آئرن راڈز اور مختلف رسیوں کی مدد سے بچے کے کپڑوں کو ہک کیا اور سلپ ناٹ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے لاش کو باہر نکالا۔ بدقسمتی سے بچہ پانی میں ڈوب جانے کے باعث پہلے ہی زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش کو نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔ اس دلخراش واقعے نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے اس آپریشن کی قیادت کی اور کہا کہ ریسکیو ٹیم نے اپنی تمام تر کوششیں کیں، لیکن قدرتی حالات کے باعث بچے کی جان نہیں بچائی جا سکی۔

  • کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ(باغی ٹی وی)ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    کندھ کوٹ کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کر کے 2 اہلکاروں الطاف بروہی اور عبدالقادر کلادی کو شہید کر دیا۔

    ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ شکارپور کی حدود میں پیش آیا۔ کچے کے علاقے میں بدامنی کے باعث پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

    ایس ایس پی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ "شہید کی موت قوم کی حیات ہے۔”